Baaghi TV

Category: کراچی

  • گرفتاریوں سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما روپوش

    گرفتاریوں سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی کے اہم رہنما روپوش

    کراچی: پی ٹی آئی کے آزادی مارچ سے قبل پنجاب میں پولیس کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے بعد پارٹی کے سرگرم ارکان روپوش ہوگئے۔

    یہ حکمت عملی انہوں نے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے بنائی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اکثر رہنما اور کارکنان کے پی کے پہنچ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس کریک ڈاؤن کے بعد اب شہروں میں احتجاج کا پروگرام بنالیا ہے۔ بدھ کو آزادی مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے اہم اضلاع میں ان احتجاجی کیمپس لگائے جائیں گے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس کریک ڈاؤن کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جس میں طے کیا گیا ہے کہ اگر آزادی مارچ روکا گیا تو ملک کی تمام مرکزی شاہراؤں موٹروے اور عوام مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے ان اطلاعات کی روشنی میں مارے گئے ہیں کہ مارچ کی آڑ میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔

    آزادی مارچ کو مخصوص مقام تک آنے کی اجازت ہے۔ اگر مارچ کے شرکا نے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش یا نظام زندگی کو مفلوج کیا تو پھر قانونی آپشنز استعمال ہوں گے۔

  • سندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ-
    سندھ حکومت نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے- تٖفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جلد جاری کرے گا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمنامے کے اجراء کے بعد سندھ بھر میں جلسے، جلوس اور اجتماعات پر پابندی ہوگی- دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے پیشِ نظر 28 سے 30 مئی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچستان میں 28مئی سے 30 مئی کے دوران بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری ،ہڑتال ،نعرے بازی ،ہتھیار لے چلنے پر پابندی عائد کی ہے۔

    اس کے علاوہ گاڑیوں پرکالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ

    مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ

    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کردیا۔

    باغٰ ٹی وی کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پالیسی ریٹ اور معاشی صورتحال کا جائزہ کیا گیا .اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس میں شرح سود میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد بنیادی شرح سود 13 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.779 ارب ڈالرکا ہے ۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پر اپریل میں دو سال کی بلند ترین سطح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی، مہنگائی دیہی اور شہری علاقوں میں مزید بڑھ کر بالترتیب 10.9 فیصد اور 9.1 فیصد ہوگئی، جب کہ زری پالیسی کمیٹی مہنگائی، مالی استحکام، اور نمو کے وسط مدتی امکانات پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی محتاط نگرانی برقرار رکھے گی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے، رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی۔ اعلامیے کے مطابق بیرونی دباؤ بلند ہے اور ملک کے اندر پیدا ہونے والے اور بین الاقوامی عوامل کے باعث مہنگائی کا منظر نامہ بگڑگیا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافہ ملک میں مہگائی اور بیرونی دباو کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پردو سال کی بلند ترین سطح 13.4 فیصد تک پہنچ گئی اگر شرح سود نہ بڑھائی جاتی تو مہنگائی کی شرح میں مذید اضافہ ہو جاتا. تاہم ماہرین کے مطابق شرح سود بڑھنے سے ایسے افراد پرمزید بوجھ پڑے گا جنہوں نے بنکوں سے قرض لے رکھا ہے.

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان،201 روپے کا ہوگیا

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان،201 روپے کا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

    گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا اور ڈالر 200 روپے تک جا پہنچا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں امریکی ڈالر 7 روپے 61 پیسے مہنگا ہوا اور 200 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔

    انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید 80 پیسے اضافہ ہوا جس سے اب ڈالر 201 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

  • کراچی جلسے کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے : نور سلیم

    کراچی جلسے کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے : نور سلیم

    کراچی : جمعیت علماء اسلام ضلع سینٹرل کراچی کے ترجمان نورسلیم نے کہاہے کہ کراچی میں جے یوآئی کے حالیہ پاور شو نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کے سب سے بڑے سیاسی لیڈر ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ چار سالوں میں نہ صرف جمہوری قوتوں کو اکٹھاکیا بلکہ ملک پر مسلط شدہ عمران نیازی اور ان کے ٹولے کو اقتدار سے باہر پھینک دیا، ضلعی ترجمان نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو اور کراچی کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔

  • ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے : علی حیدر زیدی

    ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے : علی حیدر زیدی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کی ظالمانہ گرفتاری اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ جذبے میں شدت آئے گی ۔

  • کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں

    کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں

    کراچی : کراچی سینٹرل جیل کے قیدیوں میں الخدمت کی جانب سے ہائی جین کٹس تقسیم کر دی گئیں،جبکہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر قیدی کو مصنوعی ٹانگ بھی لگا دی گئی ہے ۔ قیدی کو مصنوعی ٹانگ سینٹرل جیل میں لگا ئی گئی ۔جد ٹیکنالوجی سے تیار ٹانگ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے لگائی گئی ہے۔
    الخدمت کی جانب سے قیدی کو ٹانگ ڈاکٹرفصیح اور ڈاکٹر وسیم لگائی۔ اس موقع پر الخدمت کے سینئر منیجر منظر عالم موجود تھے، بعد ازاں الخدمت کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قیدیوں میں ہا ئی جین کٹس تقسیم کی گئیں، ہائی جین کٹس میں تولیہ ،صابن ،شیمپو ،ناخن کٹر،ٹوتھ پیسٹ ،پاؤڈر و دیگر اشیا شامل تھیں۔
    سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو ،ڈی ایس پی مقصود میمن نے قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کیں۔

    اس موقع پر محمد حسن سہتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت کی جانب سے قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کرنا خوش آئند ہے۔ الخدمت جیلوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کے لیے مثالی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا جیل میں قیدیوں کا خیال رکھا جاتا ہے، تاہم قیدیو ں کو بھی اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ انہوں نے الخدمت کی جانب سے قیدی کو مصنوعی ٹانگ لگانے پر بھی اظہار تشکر کیا۔
    دریں اثنا ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت معاشرے کے کمزور افراد کے ساتھ قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ جیل میں الخدمت کا کمپیو ٹر اینڈ لینگویج سینٹر بھی کام کر رہا ہے اور وہاں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر کے قیدی ہنر سے آراستہ ہو رہے ہیں، جو ان کے بہتر مستقبل میں معاون ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت قیدیوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہے اورہائی جین کٹس کی تقسیم کا مقصد بھی یہی ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ اچھی صحت ان کیلئے ضروری ہے ۔

  • صبا قمر ، مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

    صبا قمر ، مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن سکرین مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑی سکرین پر اب کسی بھی سیاسی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم بھی دکھائی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بڑی سکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ مریم نواز شریف کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔

  • کراچی میں چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کئے جانے کا انکشاف

    کراچی میں چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کئے جانے کا انکشاف

    کراچی : کراچی میں چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
    پولیس کے مطابق ملزم سے آئی ایم ای آئی بدلنے والے سافٹ ویئر اور دو لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

    پولیس کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ مارچ میں 206 جبکہ اپریل میں 183 کاریں چوری ہوئیں، مارچ میں 408 اور اپریل میں 346 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔مجموعی طور پر مارچ میں 7 ہزار 316 شہریوں سے چھینا جھپٹی ہوئی جبکہ اپریل میں لٹنے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 628 رہی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں 700 کم وارداتیں ہوئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

  • عمران خان کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں کہ کسی اہم عہدے پر رکھا جائے،مصطفیٰ کمال

    عمران خان کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں کہ کسی اہم عہدے پر رکھا جائے،مصطفیٰ کمال

    عمران خان کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں کہ کسی اہم عہدے پر رکھا جائے،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کسی بھی اہم عہدے کے لیے مِس فِٹ ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کی آواز پر بڑی تعداد میں خواتین جلسے میں آئی،کراچی اب دھوکہ نہیں کھائے گا،یہ ثابت کر دیا گیا،چارسال گزرنے کے بعد کراچی آئے اور لوگوں سے معذرت کی،15مئی کوکراچی کی ماؤں،بہنوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا،قومی جماعت کوئی اورنہیں صرف پی ایس پی ہے،پی ایس پی سیاست نہیں،جہاد کررہی ہے عمران خان نے کراچی والوں سے معافی تک نہیں مانگی کراچی والوں کو کمپیوٹر سمجھ رکھا ہے،عمران خان کسی سے مخلص نہیں وہ غلط بیانی کرتے ہیں کہا تھا حکومت سنبھالتے ہی گورنر ہاوس کی جگہ یونیورسٹی بنائیں گے،عمران خان نے کہاتھا امیر اور غریب کیلئے ایک جیسا نظام بنائیں گے پتہ چلا کہ معاشی حالات مرغی اور انڈے دے کر بہتر بنائیں گے،عمران خان نے پولیس اور عدلیہ کو ٹھیک کرنے وعدہ کیا تھا،عمران خان کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں کہ انہیں کسی اہم عہدے پر رکھا جائے،اب عمران خان کہہ رہے ہیں امریکا سے جنگ کرو،امربالمعروف کاساتھ دو،

    قبل ازیں چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال نے کھارادر دھماکہ کی مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، مصطفیٰ کمال نےدھماکے میں جان بحق خاتون کے اہل خانہ سے دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت زخمی افراد کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال