Baaghi TV

Category: کراچی

  • بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    بابر اعظم نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب کپتان نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    کپتان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
    کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔

  • گلوکار علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ

    گلوکار علی ظفر کا ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ

    کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کے سیاستدانوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

    اپنی ٹویٹ میں علی ظفر نے کہا کہ ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں، دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد۔ علی ظفر نے التجا کی کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔
    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کے لیے مذہبی کارڈ کا استعمال کر رہی ہیں۔

  • رمضان المبارک میں منشا پاشا کے والد کی یاد میں بنائی گئی مسجد کی تعمیر مکمل

    رمضان المبارک میں منشا پاشا کے والد کی یاد میں بنائی گئی مسجد کی تعمیر مکمل

    کراچی: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اداکارہ منشا پاشا اور ان کے گھروالوں کی جانب سے ان کے مرحوم والد کی یاد میں بنائی جانے والی مسجد کی تعمیر مکمل ہوگئی جس پر منشا پاشا نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ منشا پاشا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد ڈاکٹر طارق پاشا میمن کی یاد میں تعمیر کی گئی مسجد کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہم اپنے والد کی محبت بھری یاد میں کراچی سے تقریباً 4 گھنٹے کے فاصلے پر ایک قریبی گاؤں میں ایک مسجد مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پوسٹ کے آخر میں منشا پاشا نے تمام لوگوں سے درخواست کی براہ مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں کہ خدا انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

  • عید کے لئے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

    عید کے لئے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش

    کراچی: عیدکیلیے گھر جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش،ٹرانسپوٹرز نے بھی کرایے بڑھا دیے۔

    عید الفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے جانے والوں کا ریلوے اسٹیشن پر رش رہا، پولیس نے پلیٹ فارموں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور مسافروں کی سہولت کیلیے ہر پلیٹ فارم پر کرنٹ ریزرویشن کاؤنٹر بھی لگائے تاکہ مسافروں کو ٹکٹ اور سیٹ کیلیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انتظامیہ نے عید اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔

    ریل سے جانے والے مسافروں عبدالمجید،کاشف شاہ اور مس نورین نے کہا ریل کے ذریعے وہ سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے منزل پر پہنچ جاتے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلیے خاطرخواہ بہتر انتظامات کئے گئے ہیں جس سے سفر کرنے والوں کو کافی سہولت مل جاتی ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کا الگ ہی مزہ ہے، عید کے دنوں میں سب اکھٹے ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔

    دوسری جانب عید الفطر کی آمد پر پیاروں کے ساتھ عید منانے والے شہری آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے تاہم ٹرانسپوٹرز نے اضافی کرایے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقررہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے۔

  • یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا پیغام

    یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا پیغام

    کراچی : یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا پیغام

    آج مزدوروں کا عالمی دن ہے۔
    آج شکاگو کے شہیدوں کی قربانیوں کا دن ہے۔
    ان شہداء کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا بھر کے مزدوروں کے اوقات کار مقرر ہوئے تھے۔
    اس قبل مزدوروں کو غلاموں کی طرح ڈیل کیا جاتا تھا اور ان پر جبر اور زیادتیاں کی جاتی تھی۔
    ان شکاگو کے شہداء کی قربانیوں اور ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں آج دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی جن جن ادوار میں حکومت میں رہی ان ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام ہوئے ہیں۔
    2008 سے 2013 تک پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے دور میں مزدوروں کے لئے بہت سے قانون سازی کہ گئی۔
    اسی دور میں محکمہ محنت کو صوبوں کے تحت کیا گیا۔
    صوبہ سندھ میں محکمہ محنت صوبے کے پاس آنے کے بعد تاریخی قوانین بنائے گئے ہیں۔
    اس حوالے سے محکمہ محنت میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔
    پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت سے لے کر کارکنوں تک نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور مزدوروں کے لئے آواز بلند کی ہے۔
    آج بھی مزدوروں کو کم سے کم اجرت 25 ہزار دینے کے حوالے سے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے بڑا فیصلہ کیا۔
    اسی وجہ سے وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام صوبوں اور اسلام آباد میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔
    جس ملک کا مزدور خوشحال ہوتا ہے وہاں کی صنعت ترقی کرتی ہے اور ملک کی معیشت بھی ترقی کرتی ہے اور ملک کے حالات بہتر ہوتے ہیں ۔
    آج ہم سب کو مزدوروں کے عالمی دن پر ملک میں کام کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان مزدوروں کو ان کی خدمات کے صلے میں ان کی جائز اجرت جو بنتی ہے وہ ان کو ادا کرنا چاہیے۔ ان مزدوروں کو ان کی جائز اجرت ادا کرکے ہم اس ملک سے نہ صرف غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں بلکہ اپنے ملک کو آگے بھی بڑھا سکتے ہیں۔

  • پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12ویں وزیرخارجہ تھے ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

    شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے وقت عمر 35 برس، پانچ ماہ اور 10 دن جبکہ حنا ربانی کھر کی عمر 33 سال، آٹھ ماہ اور ایک دن تھی ۔

  • خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

    خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی کا انکشاف

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے انکشاف کیا ہے کہ ممکنہ طورپر خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون جامعہ کراچی کی طالبہ اور ہاسٹل میں ہی رہتی تھی اور خاتون نے ایجوکیشن میں ماسٹرزکیا اور ایم فل فرسٹ ائیر میں تھی۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا

    ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ممکنہ طورپر خاتون کو دھماکا خیزمواد یونیورسٹی کے اندر ہی فراہم کیا گیا، گاڑی اور اس میں موجود غیرملکی اساتذہ کی مکمل ریکی کی گئی تھی، تعلیمی ادارے میں ایسا واقعہ ہوناحیرت انگیز ہے جامعہ میں خاتون کے تعلیمی ریکارڈ کو چیک کیاجارہا ہے، جامعہ کراچی کی اپنی سکیورٹی ہے اوراندر رینجرز کا ونگ بھی ہے، دہشتگردی کے واقعات صرف انٹیلی جنس معلومات پرناکام بنائے جاسکتے ہیں۔

    غلام میمن نے کہا کہ جامعہ کراچی کے حوالے سے سکیورٹی خدشات نہیں تھے، ممکن نہیں یونیورسٹی میں آنے والے طلبہ اور افراد کی تلاشی لی جائے تاہم حملے سے متعلق مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی جمع کر رہے ہیں جس سے مزید شواہد سامنے آسکیں گے شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کرنا ہوگا، 44ہزار کیمرے شہریوں کی مدد سے لگائے جاچکے ہیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی پلان موجود ہے۔

    ادھر جامعہ کراچی کے چاروں گیٹ پر سیکیورٹی بڑھادی گئی، چاروں گیٹ پر رینجرزاہلکار اور جامعہ سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئےگئے شیخ زید کیمپس ،مسکن میٹروول گیٹ غیرمتعلقہ ٹرانسپورٹ کےلیے بند کر دیا گیا

    جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

    جامعہ کراچی میں خودکش دھماکےکے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی،جامعہ کراچی کے داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل جاری ہے،اسٹوڈنٹ کارڈ اور یونیورسٹی کا پاس جس گاڑی پر ہوگا نہ اندر داخل ہوسکے گی-

    دوسری جانب جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے سے متعلق ایک اور مبینہ کردار سامنے آ گیا ہے نئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک برقع پوش خاتون جامعہ کراچی کے اندر ڈپارٹمنٹ کے گیٹ کے سامنے کھڑی ہے مبینہ خودکش حملہ آور خاتون رکشے سے اتر کر کچھ دور کھڑی ہو جاتی ہے، سفید اسکارف والی خاتون مبینہ حملہ آور کے پاس جاکر کچھ بات کرتی ہے اور بات چیت کے بعد حملہ آور خاتون دھماکے کی جگہ پر آ جاتی ہے۔


    سامنے آنے والے شواہد کے مطابق حملہ آور خاتون نے تقریباً 9 منٹ تک وین کا انتظار کیا اور خاتون نے جامعہ میں داخل ہونے کے لیے مسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا پولیس تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کے ذریعے رکشے کی تلاش جاری ہے۔

    کراچی پولیس چیف کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق حملہ آور خاتون انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر پہلے سے اپنے ہدف کا انتظار کر رہی تھی، چینی اساتذہ کی وین جیسے ہی گیٹ پر پہنچی، خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تین چینی شہری اور پاکستانی وین ڈرائیور جان سے گئے، حملے میں تین سے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور اسٹیل کے بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

    جامعہ کراچی دھماکا پاک چین دوستی پر حملہ ہےاس سے پوری قوت سے نمٹیں گے،رانا ثنا اللہ

  • قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

    قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری

    الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست این اے240 پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کر دیا –

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7مئی سے10مئی کےدرمیان جمع کروائےجاسکتےہیں 11مئی کوامیدواروں کی لسٹ جاری کی جائےگی-

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو طلب کر لیا

    الیکشن کمیشن پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 14مئی امیدواروں کی اسکرونٹی کاآخری روزہوگا، 17مئی کونااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائیں گی اپیلوں پر 21مئی کوالیکشن ٹربیونل فیصلہ کرےگا-

    الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان

    بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات،کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال جاری

    اعلامیے میں کہا گیا کہ 23مئی کوامیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائےگی، 24مئی کوامیدواروں کی دستبرداری کاآخری روزہوگا 25مئی کوامیدواروں کوانتخابی نشانات جاری کیے جائیں گے-

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کاحلقہ این اے240کورنگی کراچی ٹوہے-

    مفتاح اسماعیل بیگم سے زیادہ شہباز شریف سے ڈرنے لگے

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل

  • کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

    کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

    کراچی میں دعا زہرہ اور نمرہ کے بعد ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پرلاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے دعا زہرا اور نمرہ کے لاپتا ہونے کے بعد اب کراچی سے ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی ہے-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ شرقی کے تھانہ سولجر بازار میں درخواست دے دی ہے جس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی لڑکی 22 اپریل کو شام 7 بجے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے، لڑکی کو اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی-

    درخواست میں کہا گیا کہ لڑکی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، فی الحال وہ قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے اطلاع کے طور پر تھانے میں درخواست دی ہے۔

    دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے بتایا کہ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے لیکن اب تک پولیس کوکوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

    واضح رہے کہ کراچی سے گزشتہ 10 روز میں 3 لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتا ہوئیں 16 اپریل کو الفلاح تھانے کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرہ لاپتا ہوئی جس کا پتا چل گیا کہ اس نے لاہور میں نکاح کرلیا، 20 اپریل کو ملیر سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتا ہوگئی جس نے ڈی جی خان میں نجیب شاہ رخ خان نامی لڑکے سے شادی نکاح کر لیا ہے اس کی شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

    جبکہ نمرہ کاظمی کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں نمرہ کا کہنا ہے کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا یں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں اسے اپنے شوہر کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے نمرہ کی جانب سے ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اس کے والد اس کی شادی کسی بڑی عمر کے بزرگ سے کروا رہے تھے تاہم وہ نجیب شاہ رخ سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے یہ اقدام اٹھایا انہیں پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، پولیس کو انہیں تنگ کرنے سے روکا جائے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے-

  • میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

    دعا زہرہ کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے لیے پیغام دے رہی ہیں

    دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں کئی دن سے سوئی نہیں ہوں کھانا بھی نہیں کھایا جاتا میری دوسری بچیاں بھی پریشان ہیں اور بہن کی یاد میں روتی ہیں میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، اگر دعا یہ ویڈیو دیکھ رہی ہو تو گھر آجاؤ اور اگر کوئی لے کر گیا ہے تو خدا کے واسطے ایک ماں کی بددعا مت لو، اسے گھر جانے دو ماں باپ سے ملنے دو ہم اس کے بغیر نہیں جی سکتے

    دوسری جانب دعا زہرا کی بازیابی کی خبریں درست نہ نکلیں، لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کو ابھی تک بازیاب نہیں کروایا جا سکا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لاہور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی سے لاپتہ لڑکی دعا زہرہ کے ملنے کا معاملہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا. دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔لاہور پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے۔ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں،لڑکی کو جلد تلا ش کر لیا جائے گا۔

    موصول ہونے والے نکاح نامے کے مطابق دعا زہرہ کاظمی کا نکاح بابو صابو شیر شاہ کالونی لاہور کے رہائشی 21 سالہ ظہیر احمد کے ساتھ انجام پایا, دلہن کی عمر نکاح نامے کے مطابق 18 سال ہے, 17 اپریل کو نکاح حافظ غلام مصطفی نے پڑھایا،نکاح خوان مزنگ لاہور کا رہنے والا ہے، دعا زہرہ کا نکاح نامہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا ہے،

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس