Baaghi TV

Category: کراچی

  • لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہو،عدالت کا نیب افسر سے مکالمہ

    لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہو،عدالت کا نیب افسر سے مکالمہ

    لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہو،عدالت کا نیب افسر سے مکالمہ
    سندھ ہائیکورٹ مکراچی میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کا معاملہ درخواست گزار ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن و دیگر عدالت میں پیش ہوئے

    سرکاری وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیاں مذاکرات ہورہے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اس کے لیے کمیٹی میں دونوں جماعتوں کے لوگ شامل ہیں، ڈومیسائل کا معاملہ بھی شامل ہے۔عدالت نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن اور ٹی او آرز طلب کرلئے، سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ اس کمیٹی میں کیا طے ہورہا ہے ؟ ڈومیسائل سے متعلق بھی بتادیں۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈومیسائل کی چھان بین کے لیے کمیٹیز کی رپورٹس بھی طلب کرلی

    خوجہ اظہار کی جانب سے مزاکراتی کمیٹی کی ٹی او آرز طلب کرنے کی مخالفت کی گئی ،خواجہ اظہار نے کہاکہ اس کیس سے مذاکراتی کمیٹی کے ٹی او آرز کا تعلق نہیں بنتا۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت نے جعلی ڈومیسائل کی شکایات پر کمیٹی تشکیل دی ۔ اس کمیٹی نے 4 اضلاع میں 423 ڈومیسائل چیک کیے۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی

    قبل ازیں گلشن حسن جامشورو میں عوام سے مبینہ بڑے پیمانے پر فراڈ کرنے کا معاملہ ،سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے کا حکم دیا تھا۔ ۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کتنے متاثرین کو پلاٹس دیئے گئے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ متاثرین میں سے کسی نے رجوع ہی نہیں کیا۔ سندھ ہائیکورٹ برہم ہو گئی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال میں کسی ایک کو بھی پلاٹ نہیں دیا گیا ۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر صلاح الدین مغل پر سخت غصے کا اظہارکیا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہو۔تفتیشی افسر ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کر سکے تو دوسرا تفتیشی افسر لگایا جائے۔تفتیشی افسرڈیڑھ سال میں متاثرین کو نہیں کر سکے؟ کتنی حیرت کی بات ہے۔ انگریزی اخبار میں اشتہار دے دیا ہے کون پڑھے گا؟ عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس نے آپ کو نیب میں رکھا ہے؟ نیب کے پاس کوئی اور قابل افسر نہیں ہے؟پہلے شہریوں کو دادو اور پھر پلاٹس کو جامشورو کا کرکے فروخت کیا گیا۔ضمانت اسلیئے منظور کی تھی کہ متاثرین کو متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔اب تو ہم تفتیشی افسر کے خلاف بھی حکم جاری کریں گے۔ڈیڑھ سال سے عدالت سے کھیلا جارہا ہے۔چیئرمین نیب کو آپ کے خلاف کارروائی کے لیے لکھیں گے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نیب کے لیے موزوں نہیں ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے سماعت ملتوی کردی

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

  • ن لیگی  وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر فیصلہ آ گیا

    ن لیگی وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر فیصلہ آ گیا

    ن لیگی وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر فیصلہ آ گیا

    سندھ ہائیکورٹ میں ن لیگی وکیل وقار شاہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی

    سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے رکن اسحاق بوبی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کردی سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ملزم نے 2014 میں وقار شاھ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ملزم کو ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر سزا موت کی سزا سنائی تھی

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں منگھو پیر میں 12 ایکڑ اراضی کا تنازعہ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے تمام دستاویزات طلب کرلیں ،جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منگھو پیر میں سب سے زیادہ قبضے ہورہے ہیں۔ فرخ علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میرے موکل کو 1996 میں 12 ایکڑ زمین الاٹ ہوئی۔جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منگھو پر میں تو سوائے قبضوں کے کچھ نہیں ہے۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ میرے موکل کو کھیتی باڑی کے لیے زمین الاٹ ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا موکل کھیتی باڑی کر رہا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ منگھو پیر میں پانی کا مسئلہ ہے۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کھیتی باڑی نہیں کر رہے تو زمین سرکار کو واپس کرلی؟ پہلے آپ یہ بتائیں،کتنی مالیت پر زمین الاٹ ہوئی؟ جب تک تمام دستاویزات نہیں لگائیں گے کیس نہیں سنیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر زمین الاٹ منٹ سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد بلاک نمبر ون میں 90 گز پر 7 منزلہ پورشنز بنانے کا کیس کی سماعت ہوئی، پلاٹ نمبر 474 ون 7 منزلہ پورشنز کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا ،سندھ ہائیکورٹ نے پورشنز کی بجلی، گئس اور پانی کی کنیکشن منقطع کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشنز کی سب لیز سے بھی روک دیا ،عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں۔ عدالت نے بلڈر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ،وکیل درخواست گذار نے کہا کہ لیاقت آباد بلاک نمبر ون غیر قانونی طریقے سے 7 منزلہ پورشنز بنائے جارہے ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے علاقہ مکینوں کو شدید تحفظات کا اظہار ہے۔ 7 منزلہ پورشنز سے علاقہ میں پینے کا پانی کی شارٹیج اور گندگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    قبل ازیں فیڈرل بی ایریا میں عیسیٰ گوٹھ کے خاتمے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے عیسیٰ گوٹھ کو ختم کرکے رفاعی پلاٹس بحال کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہا کہ اگر آپ فیصلے سے متاثر ہیں تو سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہی تمام تجاویزات، قبضے ختم کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ فیصلوں میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی۔

    دوران سماعت قبضوں، تجاوزات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے اہم آبزرویشن سامنے آئے ہیں، اختر حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ گوٹھوں میں رہنے والوں کا بھی رہنے کا حق ہے۔جسٹس سید حسن اظھر رضوی نے کہا کہ پہلے ان کا حق ہے جو پہلے وہاں رہائش پذیر ہیں۔ فیڈرل بی ایریا کے فلیٹس میں رہنے والوں کو کیا پارکس میں حق ہے؟ شہریوں کے لیے پارکس ختم کردیے گئے اور وہاں غیر قانونی لیز دی گئی۔

  • کراچی کے لئے کچھ نہ کرنے پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے تھی : مصطفیٰ کمال

    کراچی کے لئے کچھ نہ کرنے پر عمران خان کو معافی مانگنی چاہیے تھی : مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر کراچی کے لوگوں سے کچھ نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہیے تھی، اللہ انسان کو دے کر اس کا ظرف اور چھین کر صبر آزماتا ہے اور عمران خان دونوں ہی امتحانات میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    کراچی میں باغ جناح میں منعقد خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل پر کراچی نے فیصلہ کیا کہ کراچی اب دھوکا نہیں کھائے گا اس لیے بہتر ہے کہا کہ کراچی سے وعدوں کے کلپس دکھائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے آپ نے کبھی وعدے پورے نہیں کیے لیکن کچھ عرصے قبلاسی میدان میں کسی نے لالی پاپ دی۔
    علاوہ ازیں پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ یہ شہر کسی عمران خان، خالد مقبول صدیقی اور کسی بلاول کا نہیں ہے یہ شہر صرف مصطفی کمال کا ہے، تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے، چند ہزار لوگوں کا جلسہ کرکے لوگ کہتے تھے کراچی ہمارا ہے آج 15 مئی ہے اور باغ جناح میں کراچی کی ماوں بہنوں نے عظیم الشان جلسہ کر کے ثابت کردیا کہ کراچی صرف اور صرف مصطفی کمال کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2005 سے پہلے کراچی کی جو حالت تھی آج کراچی کی حالات وہیں ہے، مجھے کراچی سمیت سندھ کی ترقی چاہے ترقی کا دوسرا نام مصطفی کمال ہے۔

    اس موقع پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار نے کہاکہ آج کی عورت با شعور ہے، روٹی کپڑا اور لسانیت کے نام پر کراچی کی عوام کو دھوکہ دیا، کراچی والوں نے طے کر لیا ہے کسی جذتی نعرے میں نہیں آئیں گے جو کردار والا ہو گا اس کو ووٹ دینا ہے ۔

  • عمران خان مجھے کیوں نہیں بچایا کی تحریک چلا رہا ہے : بلاول بھٹو

    عمران خان مجھے کیوں نہیں بچایا کی تحریک چلا رہا ہے : بلاول بھٹو

    کراچی: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان مجھے کیوں نہیں بچایا کی تحریک چلا رہا ہے اور کوشش کررہا ہے کہ اُسے غیر آئینی اقدام سے بچالیا جائے۔

    کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پی پی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے غیرجمہوری لوگوں کے خلاف تحریک چلا کر کامیابی حاصل کی، مشرف کے بعد اب عمران خان کے خلاف تحریک کو جیالوں نے کامیاب بنایا، جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان عدلیہ اور اداروں پر حملے کر رہا ہے، عمران خان مجھے کیوں نہیں بچایا کی تحریک چلا رہا ہے اور آئینی و قانونی دائرے میں رہنے کے بجائے جمہوریت پر حملے کر رہا ہے۔

    لاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں زراعت، پانی اور معیشت کا بحران ہے، جس کی وجہ عمران خان ہے، پیپلزپارٹی روزِ اول سے پاکستان میں پانی کی سیاست کے خلاف ہے کیونکہ یہ کسی جماعت کا نہیں بلکہ سارے صوبوں کا مسئلہ ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج ہمارے سر سبز علاقے پانی بحران کیوجہ سے خشک سالی اور ریگستانوں میں تبدیل ہورہے ہیں، یہ نقصان کسی صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا ہے، بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی میں بھی پانی کا بحران ہے وہاں کے عوام گندا پانی پی کر بیمار ہورہے ہیں، چولستان کی تصاویر بھی سامنے آئیں جس میں پانی کی قلت کی وجہ سے جانور مر گئے۔

  • صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع

    صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع

    کراچی : صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع۔

    تفصیلات کے مطابق صدر میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دھماکے میں ایک سے زائد کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے میں غیر ملکی ایجنسیز کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، ڈھائی کلو بم میں دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگز تھے۔
    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد مقامی لیکن طاقتور نوعیت کا تھا، ایسا ہو سکتا ہے کہ بم کسی اور کالعدم تنظیم نے تیار کیا ہو، ایسے سائیکل بم بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دہشت گرد پاسپورٹ آفس کی جانب سے سائیکل بم لایا، سائیکل کچرا کنڈی کے قریب کھڑی کر کے وہ ہوٹل پر بیٹھ گیا، کوسٹ گارڈز کی گاڑی آنے پر ریمورٹ کنٹرول سے بم پھاڑا۔
    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے کے بعد دہشت گرد ہوٹل کے پیچھے سے فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے قبضے میں لے لی۔خیال رہے کہ گزشتہ شب صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب فوڈ اسٹرٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی موادی پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔

  • علی زیدی کا سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری پر مذمت

    علی زیدی کا سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری پر مذمت

    کراچی : سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماء و کارکنان کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے حکم پہ پولیس کی بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی گئی۔

    امپورٹڈ حکومت جانتی ہے کہ اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا اپنے مذمتی بیان میں مزیدکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت گھبراہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں، لوگوں کے غضب سے ڈرو،تم کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،جعلی ایف آئی آر و انتقامی کاروائیوں سے ان کی جمہوریت کی کہانیاں ختم ہو گئی ہیں۔

  • اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے گھر پر انسداد تجاوزات فورس کا چھاپہ، ملازم گرفتار

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے گھر پر انسداد تجاوزات فورس کا چھاپہ، ملازم گرفتار

    کراچی : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے گھر پر انسداد تجاوزات فورس کا چھاپہ، ملازم گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل دوسری بار بھی گھر پر نہ ملے تو انسداد تجاوزات فورس نے مقدمے میں نامزد حلیم عادل کے ملازم کو حراست میں لے لیا-

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پولیس کے بعد انسداد تجاوزات فورس نے چھاپہ مارا۔
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل دوسری بار بھی گھر پر نہ ملے تو انسداد تجاوزات فورس نے مقدمے میں نامزد حلیم عادل کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔ حکام انسداد تجاوزات فورس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل نے انسداد تجاوزات کیس میں ضمانت نہیں کرائی۔

    اس سے پہلے ہفتے کی رات کو بھی پولیس حلیم عادل کے گھر پہنچی تھی اور مقدمے میں ضمانت کے کاغذات دیکھ کر واپس چلی گئی تھی۔

    حلیم عادل شیخ نے آصف زرداری پر مخالفانہ کارروائی کا الزام لگا دیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور دیگر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ علی زیدی نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، چھاپے کے خلاف جہاں ہو سکا جائیں گے۔ ادھر پی ٹی آئی کارکنان نے حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

  • کراچی میں آٹھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار

    کراچی میں آٹھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ، ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں سفاک ملزم نے 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد ذبح کردیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد نیشنل ہائی وے ایبٹ فارما میڈیکل کمپنی کے عقب میں واقعے عمر ماروی گوٹھ میں فیصل پبلک اسکول پیالہ ہوٹل کے قریب واقع ایک لائبری کی عقبی گلی سے 8 سالہ بچے کی لاش ملی ۔
    اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 8 سالہ شاکر حسین ولد عبد الرشید کے نام سے کی گئی، مقتول کو ملزمان نے گلے پر تیز دھار آلے کے ذریعے بے دردی سے شہ رگ کاٹ کر ذبح کیا تھا۔
    مقتول کے والد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نجی فیکٹری میں ملازمت کرتے ہیں اور ان کا آبائی تعلق شکار پور سے ہے، ان کے تین لڑکے ہیں مقتول دوسرے نمبر پر تھا۔

    والد نے بتایا کہ بیٹا گھر کے قریب ایک پرائیوٹ اسکول میں دوسری جماعت کا طالب علم تھا، شاکر حسین بازار کی روٹی اور برگر شوق سے کھاتا تھا، میں جب گھر آیا تو شاکر نے کہا کہ اسے بازار کی روٹی کھانی ہے جس پر میں نے اسے پیسے دیے، وہ روٹی لینے گیا تو کافی دیر تک واپس نہ آیا۔

    انہوں نے کہا کہ تشویش ہونے پر بیٹے کو تلاش کیا تو اہل محلہ نے بتایا کہ شاکر کی لاش علاقے میں بنائی گئی لائبریری کے عقب میں بند گلی میں پڑی ہے جس پر میں وہاں گیا تو شاکر کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی جبکہ لائبری میں علاقے کا ایک 17 سالہ لڑکا بالاج کورائی موجود تھا جس کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے اسی دوران علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بالاج کورائی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

    نہوں نے بتایا کہ ملزم بالاج کورائی نے لائبری کے ایک کمرے میں بنے روشن دان سے بھاگنے کے لیے اپنی چپلیں روشن دان سے دوسری طرف پھینک دیں تھیں جبکہ خود بھی وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پکڑا گیا، بالاج کورائی علاقے کا رہائشی اور طالب علم ہے جسے اس کے والدین اور بھائیوں نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، گھومنے پھرنے کے لیے موٹر سائیکل دلائی ہوئی ہے اور خرچے کے لیے پیسے بھی بہت زیادہ دیتے ہیں علاقے کے لوگوں نے اکثر اسے پستول کے ساتھ بھی دیکھا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں انکشافات متوقع ہیں تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

    جناح اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق بچے کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا، 8 سالہ شاکر کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پوسٹ مارٹم کے دوران لیے گئے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیے گئے ہیں۔

  • سندھ کے محکمہ ثفاقت کی طرف سے تین روزہ سندھ کرافٹس فیسٹیول کراچی کے پورٹ گرینڈ میں جاری

    سندھ کے محکمہ ثفاقت کی طرف سے تین روزہ سندھ کرافٹس فیسٹیول کراچی کے پورٹ گرینڈ میں جاری

    کراچی : سندھ کے محکمہ ثفاقت کی طرف سے تین روزہ سندھ کرافٹس فیسٹیول کراچی کے پورٹ گرینڈ میں جاری

    13 مئی بروز جمعہ افتتاح کیا گیا اس تین روزہ فیسٹیول کا آج 15 مئی بروز اتوار آخری روز ہے ۔

    وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ نے سندھ کرافٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا. اس موقع پر سیکریٹری ثقافت نسیم غنی سہتو, فرانس اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز, ڈی جی ثقافت عبدالعلیم لاشاری اور پریذیڈنٹ پورٹ گراینڈ شاید فیروز۔ دیگر متعلقہ اافسران اور عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئے.

    محکمہ ثقافت کی طرف سے کراچی کے پورٹ گرانڈ میں منعقد کیے گئے تین روزہ سندھ کرافٹس فیسٹیول میں ثقافتی دستکاری, سندھی رلی, گج, کاشی, چنری, اجرک ٹوپی اور دیگر ثقافتی اشیاء کی نمائش کے لیے 80 سے زائد اسٹالز لگائے ہیں. سندھ کرافٹس فیسٹیول میں کراچی کے علاوہ مٹیاری, جامشورو, بدین, عمرکوٹ, شکارپور, سکھر, دادو خیرپور اور قمبر شہدادکوٹ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہنرمندوں نے اپنی دستکاریوں کے نمائش کے لیے پیش کیا گیا.

    اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ دو تین برس پہلے مہتا پیلیس میں رلی کی نمائش کے انعقاد سے ہم نے سندھ کرافٹس فیسٹیول کا آغاز کیا, اس کے بعد رلی, گج اور سندھی ٹوپی کے فروغ کے لیے نیشنل میوزیم میں سندھ کرافٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. کووڈ کی وجہ سے دو سال تعطل رہا اور اب سال یہ تین روزہ کرافٹس فیسٹیول پورٹ گرانڈ میں منعقد کیا ہے تاکہ سندھ کے ہنرمندوں کی دستکاری کو مارکیٹ کیا جاسکے.

    ایک سوال کے جواب میں سید سردار علی شاہ نے کہا کہ رواں سال سے آخر تک موئن جو دڑو کی صدسالہ تقریبات یونیسکو کے ہیڈکوارٹر پیرس فرانس میں منعقد کیا جائے گا جس سے عالمی سطح پر سندھ کے ہینڈی کرافٹس اور موسیقی سمیت سندھ کی ثقافت کو فروغ ملے گا.

    سردارشاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی طرف سے مستحق و بیمار فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ جاری کیا جا رہا ہے. سندھ کے دور دراز علاقوں سے سندھ کے ثقافتی دستکاری کو یہاں لایا گیا ہے جوکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ ثقافتی تخلیقکاری سے مالامال ہے.

    محکمہ ثقافت کی جانب سے عوام کی تفریح کے لیے تینوں دن ثقافتی نمائش کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی کے پروگرامز بھی رکھے گئے ہیں جن میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا.

  • تجارت بڑھے گی تو ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان

    تجارت بڑھے گی تو ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ،مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں ملکی معاشی ترقی صفر رہی ، نااہل حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو ایلیٹ کلاس میں کھلبلی شروع ہوگئی حاصل کردہ کامیابیاں ابھی نامکمل ہیں عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ کا تسلسل برقرار ہے،پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے سخت محنت درکار ہے ملکی خوشحالی کیلئے ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی،تجارت بڑھے گی تو ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پسماندہ ملک سے ترقی پذیر ملک تک کا سفر انتہائی مشکل ہوتا ہے گزشتہ ادوار میں ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں، پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے

    مولانا فضل الرحمان کراچی کے دورے پر ہیں، مولانا فضل الرحمان نے دارالعلوم کراچی کا بھی دورہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان اہم سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان 19 مئی کو کراچی میں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی نے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں

    قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ کراچی میں تقدس حرم نبوی جلسہ تاریخ ساز ہوگی ۔21 مئی کو پشاور میں بھی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے حرم نبوی کا تقدس پامال کرنے والے کرداروں کو سامنے لایا جائے ۔عمران خان اپنے ناکام دور حکومت میں قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا ۔وہ ایک فاشسٹ اور سلیکٹڈ حکمران کے طور پر یاد رکھا جائیگا ملک کو میں عدم استحکام اور سیاسی بحران کے زمہ دار عمران خان ہے ۔عدلیہ اور فوج پر ہرزہ سرائی سے اپنی قد کو بڑھانے کی ناکام کوشش کررہا ہے ۔عمران خان کے بیانیے کو قوم نے مسترد کردیا ہے ۔

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا