Baaghi TV

Category: کراچی

  • 3 روز سے 14 سالہ لاپتہ بچی کی ماں کی قوم سے اپیل

    3 روز سے 14 سالہ لاپتہ بچی کی ماں کی قوم سے اپیل

    کراچی : شہر قائد میں 3 روز سے 14 سالہ لاپتہ بچی کی ماں کی قوم سے اپیل

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں 14 سالہ بچی اپنے ہی گھر کے باہر سے لاپتہ ہوگئی جس کا سراغ 3 دن گذر جانے پر بھی نہ ملا ۔
    جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس کے مطابق اس بچی کی فیملی آج صبح سحری کے وقت ان کے پاس روتے ہوئے آئی کہ ہماری مدد کی جائے اور ہمیں زندہ بچی دستیاب کرائی جائے ۔ 72 گھنٹے گذر جانے پر بھی وہ بچی نہیں مل سکی ہے ۔ والدین کے مطابق بچی افطاری کے ٹائم پر کچرے کے شاپرز باہر ڈالنے گئی تھی اس کے بعد وہ گھر نہیں آئی جب کہ محلے میں 4 سے 5 کیمرے بھی لگے ہیں اور ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے اس کے باوجود نہ ملزمان پکڑے گئے نہ بچی کا سراغ مل سکا ۔
    ظفر عباس نے قوم سے اپیل کی ہے کہ اس بچی کو تلاش کرنے میں مدد کی جائے ۔

  • ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے : سعید احمد بیگ

    ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے : سعید احمد بیگ

    کراچی : پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمر ہی توڑ دی ہے ایسے میں مخیر ادارے دل کھول کر غریب اور مستحق خاندانوں کی مددکررہے ہیں،پاک امن ویلفیئر نے اپنی روایت کوقائم رکھتے ہوئے اب تک بلاامتیازوتفریق رنگ ونسل تقریباً دس ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کردیاہے،آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک امن سیکریٹریٹ پر سالانہ امدادی راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ کابے انتہا شکر ہے کہ خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے، اللہ کے بندوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ بڑی تعدادمیں بندگان خداکو کھانے کا سامان فراہم کردیا ہے جبکہ نقد مالی امدادکابھی سلسلہ جاری ہے۔امدادی راشن کی تقسیم کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمدبیگ کا کہناتھاکہ بائیس سالوں سے اپنی مددآپ کے تحت عوام الناس کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے،غریبوں، ضرورتمندوں اور محتاجوں میں امدادی راشن سمیت نقد رقم سے بھی مدد کرتے ہیں جبکہ غریب بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کاسامان،کفن دفن اور علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی پاک امن ویلفیئر کی جانب سے اداکئے جارہے ہیں جبکہ علاقے میں ایک بڑے ہسپتال اور اسکول کا قیام بھی ہمارے پروگرام میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کی راہ میں دیاہوامال دنیامیں رزق میں برکت اور آخرت میں بے پناہ جروثواب کا باعث بنتاہے، معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب،مسکین،محتاج،تنگدست اور پریشان حال لوگوں کی مددکریں، بیماروں کے علاج معالجے،یتیم بچیوں کی شادی،غریب بچوں کی تعلیم اور مقروضوں پر اپنے مال کو خرچ کیاجائے۔پاک امن ویلفیئر کی جانب سے مستحق خاندانوں میں آئندہ بھی راشن تقسیم کیاجائے گا، غریبوں ضرورتمندوں اور محتاجوں کی مددومعاونت اور حاجت روائی ودلجوئی کرنا دین اسلام کابنیادی درس ہے اوریہ اللہ کا کرم ہے کہ اس کام کے لئے جس کو منتخب کرے۔اللہ تعالیٰ کا بے حد شکرگزارہوں اس نے غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کے لئے مجھے منتخب کیا،ان شاء اللہ ہر ممکنہ کوشش کرتارہوں گا کہ اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے اللہ کے بندوں کی معاونت کرتارہوں۔ 

  • عمران خان سازش ثابت کر دیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی : خالد مقبول صدیقی

    عمران خان سازش ثابت کر دیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی : خالد مقبول صدیقی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی ۔
    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 14 سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کر دیں ، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
    کل جلسے میں عمران خان کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے۔موجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کے لیے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جب کہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کے لیے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے نشستیں جیتی نہیں چھینی ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے کے بعد کراچی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے پاس بھی خبریں ہیں کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اتحاد کو قائم رکھنا ضروری ہے۔
    کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کاغذ نہ لہرائیں ، ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگرسازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہوں گے ۔

  • پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی،7 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی،7 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی : پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی کرکے مسافرسے ساڑھے 3کلواعلیٰ معیار کی کوکین برآمد کر لی ہے ۔
    ترجمان پاکستان کسٹمزکے مطابق ایتھوپیا سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے ساڑھے 3 کلو سے زائد اعلی معیار کی کوکین برآمد ہوئی، مسافر نے منشیات مہارت کے ساتھ بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔

    کسٹمز ترجمان نے کہا کہ مسافر جاوید راہی امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچا، انٹرنیشنل آئیریول پر موجود پاکستان کسٹمز کے عملے نے ملزم کو گرفتار کر کے کوکین برآمد کر لی۔ترجمان کسٹمز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں کوکین کی قیمت 7 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، ملزم کو گرفتار کے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کیا جانب سے ایسٹر کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کیا جانب سے ایسٹر کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے 17 اپریل کو ایسٹر کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا،مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ایسٹر کی مناسبت سے کراچی کے بڑے گرجا گھروں میں تقریبات منعقد ہوئیں، جس میں شریک مسیحی مرد و خواتین اور بچوں نے ایسٹر کی خصوصی عبادات کیں، مسیحی برادری کی جانب سے سلامتی، امن اور خوشحالی کی بھی دعائیں کی گئیں۔
    بعض عیسائی عبادات کے علاوہ ایسٹر موسیقی، پھولوں، موم بتیوں، اور چرچ کی گھنٹیاں بجا کر بھی مناتے ہیں جبکہ ایسٹر سے پہلے کے چالیس دنوں کے دوران روزے رکھتے اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتے ہیں ۔
    یہ عرصہ لینٹ یا روزوں کے چلے کے طور پر مشہور ہے۔ لینٹ قدیم انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی بہار کے ہیں۔ایسٹر کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عیسائی برادری نے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات میں شرکت کی اور پاکستان بھر میں موجود گرجا گھروں کو سجایا گیا۔مسیحی برادری کے تہوار، ایسٹر کی تقریبات کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام گرجا گھروں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔اس سے قبل عالمی وبا کورونا کی وجہ سے یہ تہوار انتہائی محدود پیمانے پر منایا گیا تھا۔

  • کراچی پریس کلب کاپی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنان کی جانب سے خواتین صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پرتشویش کااظہار

    کراچی پریس کلب کاپی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنان کی جانب سے خواتین صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پرتشویش کااظہار

    کراچی : کراچی پریس کلب نے صدرفاضل جمیلی ، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اوردیگرعہدیداروں نے باغ جناح کراچی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں کارکنان کی جانب سے خواتین صحافیوں کو ہراساں کیے جانے پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین صحافیوں کو ہراساں کرنے جیسے بڑھتے ہوئے واقعات قابل مذمت ہیں۔
    اتوارکوجاری بیان میں کراچی پریس کے عہداروں نے کہاکہ باغ جناح میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دوران جلسہ خواتین رپوٹرز کے ساتھ بدتمیزی دست دارزی کی کوشش کی گئی جبکہ انکے ہمراہ کیمرہ مین کو ڈنڈے اور پتھر مارے گئے، صحافی خواتین سمیت متعدد صحافیوں کو مغلظات بکی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی مختلف سیاسی جماعتوں کی ریلیوں جلسوں کے موقع پربھی عدم برداشت کے اس طرح کے واقعات رونماہوئے ہیں ،صحافیوں اورباالخصوص خواتین صحافیوں پرتشدد کا معاملہ انتہائی سنگین شکل اختیارکرچکا ہے۔

    کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے سیاسی جلسوں اورعوامی اجتماعات میں خواتین صحافیوں کی ہراسانی تشدد اورزدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس کی وجہ سے آزادی اظہار شدید خطرے میں ہے اور خواتین صحافیوں کے لیے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی ناقابل یقین حد تک مشکل بنادی گئی ہے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے تحریک انصاف ،باالخصوص عمران خان سے مطالبہ کیاکہ وہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور آئندہ اپنے پروگراموں میں صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔

  • سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عمرہ کے لئے روانہ

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عمرہ کے لئے روانہ

    کراچی : سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عمرہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔

    شیخ رشیدجناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے پی آئی اے کی فلائٹ نمبرPK 9731 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہوئے ۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے

    پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے

    پی ٹی آئی کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ سعید غنی نے اعدادوشمار بتا دیئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آئینی راستہ ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکلنا پڑا،عمران خان نے آئین شکنی کی ہے،پنجاب اسمبلی میں بھی انہوں نے وہی کہانی دہرائی،پی ٹی آئی کے جلسے میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں تھے ،نا اہل حکومت سے پاکستان کے عوام کی جان چھوٹی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے کراچی کیلئے ایک بھی بڑا منصوبہ نہیں دیا،کراچی اور سندھ اسمبلی میں بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، کرپشن ،مہنگائی اور بے روزگاری انتہا پر پہنچا دی،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کو یہ جھٹلا نہیں سکتا،توشہ خانے کے تحفوں کو مارکیٹ میں بیچ دیئے،عمران خان نے یہ کرپشن خود کی ہے اس کو نہیں جھٹلایا جاسکتا،باقیوں پر توشہ خانہ کا کیس بن سکتا ہے تو عمران خان کیا آسمان سے اترا ہے،عمران خان کی جماعت کو بھارتیوں اور یہودیوں نے فنڈ کیا ہے،قانون کے مطابق کوئی جماعت بیرونی فنڈ نہیں لے سکتی،عمران خان کی جب کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا کراچی سے صفایا ہوجائے گا،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان، عارف علوی، سابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو آئین شکنی کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان اداروں،امن و امان اور ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے توشہ خانہ تحائف کے پیسےخزانےمیں جمع کرائے جاتے آپ نے قانون نہیں،آئین توڑا،عدالتی فیصلہ ماننے سے انکارکیا،

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

  • میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کےخلا ف سازش ہوئی ہے میں کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہوں

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کا دل سے شکریہ ادا کرتاہوں کراچی والوں سے بڑی خاص بات چیت کرنے آیا ہوں یہ میرا نہیں مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کاہے آج سن لیں یہ سازش تھی یا مداخلت، خوشی ہے کہ سب جگہ پاکستان کے جھنڈے دیکھ رہا ہوں –

    انہوں نے کہا کہ کراچی والو آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ یہ سازش تھی یا مداخلت بین الاقوامی سطح پر ملک کےخلا ف سازش ہوئی ہے میں کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہوں،نہ یورپین اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کیخلاف ہوں،صرف انسانیت کے ساتھ ہوں، سب سے طاقتور پاکستانی کمیونٹی پاکستانی امریکن مضبوط کمیونٹی ہے وہ بھی پاکستان کو پیسے بھیجتے ہیں جس سے ملک چلتا ہے میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا-

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ جان کو خطرہ ہے دشمن آپکے پیچھے ہے میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی آزادی اس ملک کی ضروری ہے یہ جو سازش ہوئی یہ آپکو غلام رکھنے کی سازش ہوئی ایک میر جعفر کو مسلط کر دیا گیا میر جعفر کون تھا میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ ملکر غداری کی اور بنگال انگریزوں کے ہاتھوں چلا گیا مغل سلطنت کا جو سب سے امیر خوشحال صوبہ تھا وہ بنگال تھا اسکے بعد بنگال میں انگریزوں نے ٹیکس لگائے کسان غریب ہو گیے لوگ قحط میں مرے جب انگریز آیا تو بنگال امیر صوبہ تھا جب گیا تو وہ غریب صوبہ تھا یہاں بھی اب ایک میر جعفر مسلط کر دیا گیا

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والو یہ گراؤنڈ چھوٹی پڑ گئی ہے ۔ ہم نے ڈیزل کی قیمتیں کم کی تھیں یہ اب بڑھانے والے ہیں سازش کیا ہوئی تین چار ماہ پہلے ہمیں پتہ چلا کہ امریکی سفارتخانے نے اپوزیشن کے لوگوں کو ملنا شروع کیا اور جنہوں نے ضمیر بیچا ان سے بھی ملے ۔

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک صحافی نے مجھے بتایا کہ ہمارے اوپر بڑا پیسہ خرچ ہو رہا ہے پھر کیا ہوتا ہے امریکہ میں ہمارے ایمبسڈر کی ملاقات ہوتی ہے وہ پاکستان کے ایمبسڈر کو کہتا ہے کہ اگر تم نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب نہ کی تو پاکستان کے اوپر بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑے گا اگر عدم اعتماد پاکستان کے خلاف کامیاب ہو گئی تو معاف کر دیا جائے گا اس سے شرمناک دھمکی کیا ہو سکتی ہے مجھے پتہ تھا یہ ہونا ہے بائیس کروڑ لوگوں کو دھمکی ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دی گئی-

    عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگو پاکستان میں لوگ اس سازش کے خلاف نکلے ہوئے ہیں معصومانہ سوال ہے کہ وزیراعظم تو میں ہوں وہ دھمکی کس کو دے رہا کہ وزیراعظم کو ہٹاؤ ۔اور اس کے بعد سازش شروع۔ ہمارے بیس اراکین پارلیمنٹ کے ضمیر جاگ جاتے ہیں اور انکو پتہ چل جاتا ہے کہ تحریک انصاف بری ہے بیس پچیس کروڑ جیبوں میں ڈال لیتے ہیں اتحادی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں بتاؤ یہ سازش تھی یا نہیں –

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پھر ہمارے سپیکر ڈپٹی سپیکر اسمبلی میں جا کر کہتے ہیں جب انکو مراسلے کا پتہ چلتا ہے تو کہ ہمارا جو حلف ہے وہ پاکستان کی سلامتی کا ہے مراسلے میں واضح عدم اعتماد کا لکھا ہوا مسترد کرتا ہوں پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ آتا ہے ہمارے ہاتھ بںدھ جاتے ہیں یہ بھی بتا دیا جاتا ہے کہ کس وقت ووٹنگ کروانی ہے رات کے بارہ بجے عدالتیں کھل گئیں پوچھنا چاہتا ہوں میرا جرم کیا تھا میں نے جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا آج تک کبھی پاکستان کا قانون نہیں توڑا مشرف نے آزاد عدلیہ کی تحریک میں مجھے جیل میں ڈالا کبھی قوم کو شرمندہ نہیں کروایا کبھی عمران خان کا نام میچ فکسنگ میں نہیں آیا اللہ نے مدد کی شوکت خانم بنائی دو یونیورسٹیز بنائیں نمل اور القادر ۔سپریم کورٹ نے مجھے صادق و امین قرار دیا تھا عدم اعتماد کا مجھے پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ تاریخ فکس ہو گئی رات کے بارہ بجے عدالتیں کھلنا ساری زندگی نہیں بھولوں گا-

    آج سے 4ماہ پہلے پتہ چلا امریکی سفارتخانے کے لوگوں نے اپوزیشن سے ملنا شروع کیا ہمارے جو لوگ لوٹے ہوئے ان سے بھی ملاقاتیں کی گئیں امریکی آفیشل ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے ملاقات کی امریکی آفیشل نے کہا اگر عمران خان کیخلاف عدم اعتما د کامیاب نہ ہوا تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہوگا کہا گیا عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا 22کروڑ لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں اچانک 22لوگوں کا ضمیر جاگ گیا ، اتحادیوں کا بھی ضمیر جاگ گیا-

    عمران خان نے کہا کہ سوال کرتا ہوں کیا سپریم کورٹ کو اس مراسلے پر تحقیقات نہیں کرنی چاہیے تھی؟چیری بلاسم جوتے پالش کرنے کا ایکسپرٹ ہے چیری بلاسم، میر جعفر کو آتے ہی حکومت ملا کہ ڈو مور، صدر ٹرمپ سے کہا تھا کہ آپ کی جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی میں امریکیوں اور یورپیوں کو سب سیاستدانوں سے بہتر جانتا ہوں جب سیاستدان بک رہے تھے کیا اس وقت عدلیہ کو سوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا-

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انٹرویو میں پوچھا گیا کیا آپ انہیں اڈے دینگے تو میں نے کہا ایبسلوٹلی ناٹ میں کبھی اپنے لوگوں کو کسی اور ملک کیلئے قربان نہیں کرسکتا، میں چیری بلاسم بوٹ پالش، میں میر جعفر نہیں ہوں ہماری 4 حکومتیں تھیں کیا میں پیسہ چوری کرکے لوگ نہیں خرید سکتا تھا؟ مجھے خوف خدا ہے میں نے اللہ کو جواب دینا ہے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کرنا مجھ پر پہلے دن سے دباو ڈالا جارہا تھا کہ این آر او دو ورانہ حکومت گرادیں گے، اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی اپنی قوم سے غداری نہیں کروں گا-

    چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف پر 40ارب روپے کے ایف آئی اے اور نیب میں کیسز ہیں، ضمانت پر موجود شخص کو وزیراعظم بنا دیا گیا،شہبازشریف اور حمزہ شہباز ضمانت پر ہیں اور انہیں ڈاکو بنا دیا گیا چوروں کو ملک کا سربراہ اس لیے بنایا جاتا ہے کہ یہ آسانی سے استعمال ہوتے ہیں، شہبازشریف تمہیں غلامی کرنا پڑتی ہے یہ قوم غلام نہیں ہے-

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایف آئی اے کے افسر کو ہٹا دیا وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہو سارے چور واپس آگئے ہیں سازش کا ماسٹر مائنڈ لندن سے واپس آنے کی تیاری کررہا ہے سارا پاکستان دیکھ رہاہے کہ انصاف کا نظام ڈاکووں کیخلاف کھڑا ہوگا یا نہیں، اب سب کو اپنے مستقبل کیلئے نکلنا ہوگا، ظلم ، ناانصافی اور سازش قبول کرلی تو آپ کے بچے آپ کو معاف نہیں کریں گے جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے تو وہ قوم بھی ختم ہوجاتی ہے جس ملک پر چوروں کو مسلط کردیا جائے وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اللہ کا حکم ہے چوروں اور ڈاکووں کیخلا ف جہاد کرو ،روس سے کہا تھا گندم اور تیل چاہیے روس ہمیں تیل اور گندم 30فیصد کم قیمت پر دے رہا تھا-

    عمرا ن خان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس کے ذریعے پی ٹی آئی کو میچ سے ہی باہر کردیں میں کہتاہوں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیاجائے مضبوط اداروں سے ہی مضبوط قوم بنتی ہے ہمیں دیوار سے لگایا تو ملک کونہیں ان کو نقصان ہوگا ہم نے پرامن رہنا ہے، یہ ہماری ہی پولیس ہے، ہماری ہی فوج ہے ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیے ہیں، ہماری تحریک پرامن رہے گی،سب سے کہتا ہوں الیکشن میں ان ضمیر فروش لوگوں کو سبق سکھانا ہے-

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 30مئی سے پہلے عمران خان ان لٹیروں کی حکومت ختم کرے گا-

    قبل ازیں شیخ رشید نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی والوں کے جذبے ،کراچی کی عمران خان سے وفاداری کو سلام پیش کرتاہوں انہوں نے کہا کہ جس باپ بیٹے پر فرد جرم لگنی تھی انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا عمران خان سے چارماہ پہلے کہاتھا اسمبلی توڑ کر ایمرجنسی لگادو-

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 30مئی سے پہلے عمران خان ان لٹیروں کی حکومت ختم کرے گا آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتا، آصف زرداری نواب شاہ سے کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتا، جو مشکل وقت میں عمران خان کو چھوڑے وہ اصلی اور نسلی نہیں عمران خان کو واپس نہ لائے تو جیلیں بھردیں گے-

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 1993 میں عمران خان کے ساتھ سفر شروع کیا اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکتے نہیں دیکھا یہی سبق عمران خان نے سب کو دیا اور اسی چیز کی قیمت آج ادا کی زمینی خدا چاہتے تھے کہ عمران خان گھٹنے ٹیک دے لیکن عمران خان نے وزارت عظمی کو لات ماری عمران خان یہ جنگ پاکستان کے لیے قوم کے لیے لڑ رہا ہے قوم کو خوددار بنانا چاہتا ہے پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی عمران خان نے بنائی دھمکی آمیز خط دنیا کے سامنے لایا جو آج تک کوئی سامنے نہیں لا سکا ۔

    انہوں نے کہا کہ سب گھٹنے ٹیک دیتے ہیں ٹانگیں کانپ جاتی ہیں لیکن عمران خان نے گھٹنے ٹیکنے سے انکار کیا اور دوبارہ پھر اسی مقام پر آئے گا جہاں تھا شیخ رشید نے لمبی تاریخ دے دی یہ چند دنوں کے مہمان ہیں عوام کے سامنے نہیں ٹھہر سکتے اللہ کے بعد عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ ہے پورا کراچی ایک آواز پر نکلنے کے لیے تیار ہے ہم آدھے گھنٹے میں کراچی میں پہیہ جام کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ہم نکل کر ان کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گےعمران خان یہ جنگ کرسی نہیں،پاکستان کیلئےلڑرہےہیں-

    سابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2008میں امریکی سینیٹر جوبائیڈن نے عمران خان سے کہا کہ آپ کی کیا خدمت کروں عمران خان نے جواب دیا کہ مجھ پر ایک احسان کرو کہ میری کوئی خدمت نہ کرو جب تک یہ جنون ہے کوئی طاقت پاکستان پر قبضہ نہیں کرسکتی جوبائیڈن آج خود کو صدر کہتاہے مگر پھر بھی اس کے لیے ایبسلوٹلی ناٹ ہے-

    علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں آئندہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی جلد صوبہ سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی-

    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دل کے لیے کراچی سے کام کیا جو مانگا کبھی نہ نہیں کی گریں لائن بنانی ہے بنا لو۔پانی کا منصوبہ بنا لو چھ سو پچیس ارب کا تاریخی پیکج دے دو اسکی وجہ واحد لیڈر ہے جو کسی ایک صوبے کا نہیں سب کا لیڈر ہے کپتان ہے اور سب کی شان ہے

    انکا مزید کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے انگلینڈ پڑھنے گیئ لیکن واپس آ گئے کیونکہ دنیا کا عظیم ترین ملک پاکستان ہے میں ملک میں جو حالات دیکھ رہا تھا سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے پاکستان میں حرام کی دولت سےحکومتیں بدلی جارہی ہیں شرمندگی کی بات پاکستان سے باہر سے حکم آتا ہے اتحاد ٹوٹ جاتے ہیں ضمیر بکنا شروع ہو جاتے ہیں راتوں رات وفاداریاں بدلنا،اتحاد ٹوٹنا شروع ہوجاتے ہیں میں سوچ رہا تھا میرے بیٹے کیا کہیں گے-

    شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے قوم کے بیٹوں کو بھی بتا دیا کہ خودار لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو قوم بھی کھڑی ہوتی ہے ایک نظریہ کہتا ہے ہم بھکاری ہیں دوسرا کہتا ہے مشکل برداشت کر لیں گے غلامی برداشت نہیں کریں گے رمضان میں پاکستان بنا عمران خان کی قیادت میں قائد اعظم کا خواب پورا ہو گا اور ایک نیا پاکستان بنے گا-

    سابق وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ کراچی جاگتا ہے آج آپ نےثابت کردیاکراچی کے حوصلے بلند ہیں عمران خان نے کہا اقوام متحدہ جاو اور فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرو میں نے شہبازشریف کی طرح ٹویٹ نہیں کی بلکہ اقوام متحدہ جاکر آواز بلند کی،گزشتہ رمضان اسرائیلی فوج نےمسلمانوں پرظلم کیا تھاحلف نہیں اٹھایا، کابینہ نہیں بنی لیکن انہوں نے چینی، بجلی مہنگی کردی عمران نے ٹو ڈیزل کو قید اور فریز کر دیا تھا،انہوں نے پھر ڈیزل کو ان فریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    انہوں نے کہا تھا کہ سندھ میں ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلا جاتا ہے ایم کیو ایم کو کراچی میں اقتدار کا بہت موقع ملا ایم کیو ایم کے ووٹر بتائیں کیا پیپلز پارٹی نے کراچی سے انصاف کیا کیا پیپلز پارٹی نے کراچی والوں کو پینے کا پانی دیا، رشوت سے نجات ملی کیا پیپلز پارٹی نے کراچی والوں کو پینے کا پانی دیا، رشوت سے نجات ملی مراسلے پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا-

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج پاور شو کر رہی ہے اور اس سلسلے میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا ہے جلسے کے لیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا جس پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین براجمان ہیں۔

    جلسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور عمران خان کی ہدایت پر شرکا تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ قومی پرچم بھی لے کر آئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچ تھے شاہ محمود قریشی ، شہباز گل بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔

    سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کراچی پہنچتے ہی سر میں درد ہوگیا اور انہوں نے گورنر سندھ سے پیناڈول مانگ لی عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، طیارے سے نکلتے ہی انہیں جونہی کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج لایا گیا وہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا تھا-

    عمران خان نے گورنر عمران اسماعیل سے ہاتھ ملاتے ہی انہیں بتایا تھا کہ میرے سر میں درد ہو رہا ہے، پیناڈول منگوا دیں اس پر عمران اسماعیل نے اپنے اسٹاف سے کہہ کر پیناڈول لانے کا کہا عمران خان سے لاؤنج سے باہر آتے ہوئے میڈیا نمائندوں نے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے مثبت ردعمل نہیں دیا۔

    ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے بھی میڈیا نمائندوں کو ان کے قریب پھٹکنے نہیں دیا عمران خان کراچی ائیرپورٹ سے سیدھے گورنر ہاؤس پہنچے سندھ رینجرز اور کراچی پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیراعظم کے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے-

    دوسری جانب کراچی،تحریک انصاف کے جلسے میں لگا لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا تھا اور کئی افراد گرکر زخمی ہوگئے اسٹینڈ پر کارکنان کی بڑی تعداد بیٹھی ہوئی تھی اسدعمر،شیخ رشید،علی زیدی اور دیگر رہنما جلسہ گاہ میں موجود تھے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسکواڈ شارع فیصل پر ٹریفک جام میں پھنسے رہے-

  • صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی

    صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی

    سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف سے صنعتی مسائل کے حل کی امید لگا لی
    بہترین اقتصادی ٹیم، بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بحرانوں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں، زبیر موتی والا
    وزیراعظم شہباز شریف کا سائٹ ایریاکی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں،عبدالرشید،صدر سائٹ ایسوسی ایشن

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر عبدالرشید، سینئر نائب صدر سعود محمود، نائب صدر محمد کامران عربی، سائٹ کے رہنماؤں جاوید بلوانی، سلیم پاریکھ، یونس ایم بشیر، جنید ماکڈا، عبدالہادی اور سینئر ممبران نے میاں محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ میاں شہباز شریف وسیع تجربے کے حامل ایک منجھے ہوئے سینئر سیاستدان ہیں اور ملکی معیشت اور صنعت کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو معاشی بحرانوں سے باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    سائٹ کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم بہترین اقتصادی ٹیم اور بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بحرانوں کو شکست دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی کے موقع پر کراچی کے سب سے بڑے صنعتی ایریا سائٹ کی سڑکوں کی تعمیر کے اعلان کا خیرمقدم کیا جس میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائٹ صنعتی ایریا کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم سائٹ ایریا کی سڑکوں کی جلدازجلد تعمیرکا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔ انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو دوبارہ سی پیک میں شامل کرانے کا بھی خیرمقدم کیا اورسائٹ ایریا سے ٹاور تک گرین بس چلانے کی بھی درخواست کی تاکہ ورکرزکو سائٹ ایریا تک پہنچنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

    زبیر موتی والا ودیگر رہنماؤں نے کراچی کی صنعتوں کو درپیش اہم مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے زائد نرخوں اور گیس، پانی کے بحران نے صنعتی پیداواری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے باالخصوص پچھلی حکومت کی جانب سے مہنگے نرخ پر بھی موسم سرما کے دوران صنعتوں کو گیس فراہم نہ کرنے سے مقامی صنعتوں سمیت برآمدی صنعتوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    انہوں نے مزید کاکہا کہ حکومت اگربزنس کمیونٹی اور صنعتوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ پاکستان پیداواری صلاحیتوں سے مالا مال ہے لہٰذا صنعتوں کے لیے مشکلات کے بجائے آسانیاں پید اکی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں۔

    سائٹ کے رہنماؤں نے ملک کی دیرپا ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کاروباری لاگت میں کمی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو مکمل پریشر کے ساتھ بلاناغہ گیس کی فراہمی یقینی بنانے، طلب کے مطابق پانی کی سپلائی اورکم نرخوں میں بجلی کی فراہمی پر زور ددیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی بھی صنعتکاری کے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے جس سے سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

    عبدالرشید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے علم میں ہے کہ کراچی کی تاجر وصنعتکار برادری تمام تر مشکلات کے باوجود قومی خزانے میں 65 فیصد سے زائد ریونیو اور صوبائی خزانے میں 95 فیصد سے زائد ریونیو جمع کراتے ہیں جبکہ کراچی کا ملک کی مجموعی برآمدات میں شیئر 54 فیصد سے زائد ہے لہٰذا کراچی پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے اس کا جائز حق دیا جائے جس سے تجارتی وصنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس کے ملک کی مجموعی معیشت پر شاندار اثرات مرتب ہوں گے اور ملکی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

    استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

    قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہ کیا جائے،درخواست دائر