Baaghi TV

Category: کراچی

  • ڈپٹی جنرل قونصل جاپان کا پیور اینڈ کیور کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ

    ڈپٹی جنرل قونصل جاپان کا پیور اینڈ کیور کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ

    کراچی : ڈپٹی قونصل جنرل جاپان نوری اشیڈانے پاکستان میں جاپان کی NANOٹیکنالوجی سے بارش جیساپانی بنانے والی کمپنی پیوراینڈکیور کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔

    ہیڈآفس آمد پرپیوراینڈکیور کے چیئرمین فصیح الحسن،میجر وسیم عارف،قاسم جعفری، عزیزالاسلام، مظہر اقبال، محمدعباس ودیگر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈپٹی قونصل جنرل جاپان نوری اشیڈا نے اس موقع پر میڈیانمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جاپانی ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ایک تجسس تھاکہ دیکھوں کیساکام ہورہاہے، یہاں آکر انتہائی خوشی ہوئی کہ پیوراینڈکیوربڑی ایمانداری سے کام کررہاہے ۔

    پیوراینڈکیورواقعی ایک صحت افزاپانی ہے جو انسان کی قوت مدافعت کو بڑھاتاہے جس سے بیماریاں ازخودختم ہوجاتی ہیں یاان کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیوراینڈکیور انسانیت کی خدمت کے لئے پوری پوری کوشش کررہے ہیں اور ان کی ایکٹیوٹی دیکھ کر متاثر ہوچکاہوں۔سید فصیح الحسن نے اپنی گفتگومیں بتایاکہ پیوراینڈکیورکو چوہوں،پودوں اور پھر انسانوں پر استعمال کی تمام رپورٹس ہمارے پاس موجود ہیں اور اللہ کے کرم سے تمام رپورٹس بہترین نتائج پر مبنی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہم قرآن کریم میں اللہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔پیوراینڈکیور میں چونکہ آکسیجن موجود ہے جو پورے جسم میں پھیل کر بیماریوں کے خلاف مدافعانہ کام کرتاہے جس کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤرک جاتاہے اس لحاظ سے اسے حیات بخش پانی کہاجاتاہے۔

    انہوں نے بتایاکہ ہم نے 2009سے یہ کام شروع کیاتھااب تک بے شمار ایسے لاعلاج مریض پیوراینڈکیور کے استعمال سے صحتیاب ہوچکے ہیں جن کا کوئی علاج نہیں تھایابہت مہنگاعلاج تھا۔انہوں نے کہاکہ چونکہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اور اسی وجہ سے بیماریاں بھی بہت زیادہ ہیں جبکہ غربت کی وجہ سے مناسب علاج نہ کروانے کے باعث بے شمار لوگ جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں لیکن اگر پیوراینڈکیور کو بطوردواہی استعمال میں رکھنے سے انسان بے شمار بیماریوں سے نہ صرف بچ سکتاہے بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کوبھی روک سکتاہے، جس کے نتیجے میں ایک صحتمند معاشرہ تشکیل پاسکتاہے۔قبل ازیں جاپانی ڈپٹی قونصلیٹ نوری اشیڈا سے مختلف امراض میں مبتلاپیوراینڈکیور سے صحتیاب ہونے والے افراد سے بھی ملوایاگیا جنہوں نے بتایاکہ نہ صرف انسان بلکہ جانوروں میں بھی پیورایندکیورکا استعمال کامیاب رہا اور یہ پانی پینے سے مختلف متعدی اور دیگر بیماریوں سے مرنے والے جانور بچنے لگے ہیں۔تھیلیسمیاکے مریض بچے نے بتایاکہ پہلے ہر پندرہویں روز ڈائیلاسز کرواتاتھا اب مہینوں بعد کرواتاہوں۔کئی مریضوں نے پیورایندکیور استعمال میں رکھنے کے فوائد بتائے اور پیوراینڈکیور کو ایک نعمت قراردیا۔

  • کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی

    کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی

    کمیٹی بناؤں گا، جو بھی مسائل ہونگے حل کریں گے،وزیراعظم کی یقین دہانی
    وزیر اعظم شہبازشریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال ،خالد مقبول صدیقی اور اکرم درانی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،

    خصوصی پرواز نے شارع فیصل پر پاکستان ائیر فورس کے فیصل ائیر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا فیصل ائیر بیس سے وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب ہیلی پیڈ پر چیف سیکرٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دوران پروازاجلا س کی صدارت کی اجلاس میں کراچی اور معاشی امور سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں مفتاح اسماعیل و دیگر حکام موجود تھے،

    وزیر اعظم شہبازشریف کی مزارقائد آمد ہوئی خالد مقبول صدیقی اور اکرم درانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے وزیراعظم کی گاڑی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چلارہے تھے وزیر اعظم نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے

    وزیراعظم پاکستان نے مزارقائدپرمہمانوں کی کتاب میں کیا کچھ لکھا ؟ وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ قائد!میں آپ کی آخری آرام گاہ پربصد احترام حاضرہوں،میں مشکورہوں کہ آپ نےہمیں آزادملک دیا،ہم اس راستے پرنہیں چل سکتے،جس کی آپ کوہم سے امید تھی میں عوام کی بہتری کےلیےاپنی بھرپور صلاحیتیں بروکارلاونگا،قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرینگے،تاثرات کے اختتام پروزیراعظم نے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریرکیا

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد ہوئی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، مریم اور نگزیب، احسن اقبال ودیگر ہمراہ ہیں وزیر اعظم سے سندھ کابینہ اراکین کی ملاقات ہوئی ا ظہار الحسن اور کنور نوید جمیل وزیر اعلی ٰہاؤس میں موجود ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خوش ہوں منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی،سندھ کا دورہ کرنے پر بھی خوشی ہوئی ہے ہمیں اس ملک کو ملکر خوشحال، پُرامن کرناہے،

    وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ کو سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی وزیر اعلیٰ کو سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے وزیر اعظم کو کابینہ کی جانب سے مبارکباد دی ،وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے ،سندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے،وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے، آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں،

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا. وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اجلاس میں اپنے ساتھ بٹھایا وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس آئے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار، کنور نوید، مولانا اسد محمود اور چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی سیکریٹریز صالح فاروقی، عزیز عقیلی اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اتحادیوں کو اجلاس میں خوش آمدید کہا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بہت خوش ہوں کہ منصب سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور سندھ کا دؤرہ کیا، ہمیں اس ملک کو ملکر خوشحال، پُرامن کرنا ہے،10 اپریل پاکستان کی تاریخ میں بڑا دن تھا، 10 اپریل کو آئین کی فتح ہوئی، ایک دھاندلی کی حکومت کا اختتام ہوا، * ہمیں حکومت کو نکالنے کے شادمانے بجانے کے بجائے عوام کی خدمت کرنی ہوگی،پاکستان کی ترقی تب ہگی جب تمام صوبے ترقی کرینگے،ملک میں بیروزگاری،مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں، ہمیں ان کو حل کرنا ہیں، سائیٹ کی جتنی بھی سڑکیں ہیں وہ وفاق حکومت اخراجات دیگی،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ کے سی آر کو ہم واپس سی پیک میں بنائینگے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی سرکلر ریلوے پر بریفنگ دی اور کہا کہ کراچی کی ٹریفک کا مسئلہ اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کے سی آر پر منحصر ہے، وفاقی حکومت نے کے سی آر پروجیکٹ 201 ارب روپیہ کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر منظور کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کے سی آر کو سی پیک کے تحت تعمیر کیا جائے آپ نے سی پیک کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے اس لئے کے سی آر سمیت سندھ کے منصوبے سی پیک میں شامل کیے جائیں،

    کے فور پراجیکٹ پر چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور کہا کہ یہ 260 ایم جی ڈی کا پراجیکٹ ہے اور اس کی مالیت 126 بلین روپے ہے؛ یہ پراجیکٹ واپڈا تعمیر کر رہی ہے؛ وزیراعظم نے واپڈا چیئرمین کو اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر وزیراعظم نے کے فور کے فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے پراجیکٹ 2024 تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی اور کہا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے 250 بایو ہائبرٹ بسز خریدی جائینگی، بی آر ٹی ریڈ لائن کو 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کرینگے، یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر کا ہوگا جس کی 23 اسٹیشنز ہونگی، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈیپو ہونگے، بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا،بی آر ٹی ییلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہےجس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ان بی آر ٹی پروجیکٹ کے لئے 2000 الیکٹرک بسز خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ان بسز کی خریداری پر 108 ارب روپیہ خرچ ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو بسز کی خریداری کے پروجیکٹس میں 50 فیصد اخراجات دینے کی درخواست کی ،وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ بسوں کی خریداری پر وفاقی حکومت سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرے گی؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر موٹروے 165.7 بلین روپے کی لاگت سے منظور ہوایہ روڈ وفاقی حکومت پی پی پی موڈ پر بنانا چاہتی ہے،یہ 306 کلومیٹر، 6 رویہ کشادہ سڑک ہوگی،جامشورو-سیہون روڈ کے لیے 7 بلین روپے سندھ حکومت نے 2017 میں ادا کردیئے تھے؛یہ روڈ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی؛وزیراعظم نے این ایچ اے کو جامشورو-حیدرآباد روڈ پر کام تیز کرنے کی ہدایت دے دی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں سندھ کو سال 22-2021 میں 419.7 بلین روپیہ کی 103 اسکیمز دی گئیں،سال 22-2021 میں پنجاب کو 1.2 ٹرلین روپیہ کی 177 اسکیمز دی گئیں، خیبرپختونخواہ کو 1.9 ٹرلین روپیہ کی 127 اسکیمز دی گئیں، دیکھا جائے تو سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، نئے مالی سال کے لئے حکومت سندھ نے نئی 25 اسکیمز وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں، ان 25 اسکیمز کی مالیت 264358.7 ارب روپیہ کی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ یہ اسکیمز منظور کر کے سندھ کے زخموں پر مرہم رکھی جائے ، وزیراعظم نے نئے سال کی پی ایس ڈی پی میں سندھ کے ترقیاتی پراجیکٹس شامل کرنے کی وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کروا دی،

    وزیراعلیٰ سندھ نےوزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے تین بڑے اسپتالوں پر بریفنگ دی،اور کہا کہ 2011 میں جناح اسپتال، کارڈیو اور بچوں کا اسپتال حکومت سندھ کو دیا گیا تھا، حکومت سندھ 2011 سے لے کر اب تک JPMC, NICVD, NICH کو اپ گریڈ کیا ہے جے پی ایم سی میں کینسر کا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے، حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی کے 8 سیٹیلائٹ سینٹرز بھی قائم کئے ہیں، 2011 میں این آئی سی وی ڈی کا کل خرچہ 30 کروڑ روپیہ تھا، اس وقت این آئی سی وی ڈی کا سالیانہ خرچہ 6 ارب روپیہ ہے ،وفاقی حکومت نے مارچ 2019 میں جے پی ایم سی کیلئے ایک بورڈ بنایا، * یہ بورڈ ابھی تک کام نہیں کر رہا اور اس بورڈ سے اسپتال کی پرفارمنس خراب ہوگی سال 2019 میں وفاقی کابینہ نے 3 بڑے اسپتال سندھ حکومت کو دینے کا فیصلہ کیا، وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کے حساب سے دیگر صوبوں میں وفاقی اسپتال بھی ان صوبوں کو دی جائینگی حکومت سندھ نے سال 2011 سے لیکر 2022 تک ان تینوں اسپتالوں پر 30559.9 ملین روپیہ خرچ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ کراچی کے تینوں بڑے اسپتال حکومت سندھ کو دیئے جائیں
    یہ اسپتال سندھ کو دینے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کوئی طریقہ کار نکالیں،جس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان اسپتالوں کے لئے وفاق اور سندھ حکومتیں معاہدہ کرے گی؛ ان اسپتالوں کا کنٹرول سندھ حکومت کو دیا جائے گا؛ * وفاقی حکومت اسپتالوں کے حوالے سے فیصلے کا جائزہ لے کر معاہدے کرے گی؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے گی اس پر اسی صوبے کا پہلا حق ہے، وفاقی حکومت ڈبلیو اے سی او جی پالیسی تھوپنا چاہتی ہے، ڈبلیو سی او جی پالیسی کے تحت امپورٹڈ اورلوکل گیس کو پول کر کے گیس کی قیمت کا تعین کیا جائے گاسندھ سے نکلنے والی گیس دیگر صوبوں کو مہیا کیاجا رہا ہے، جس کے باعث سندھ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے وزیراعلیٰ سندھ نے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس ایس جی سی ایل اور او گرا میں سندھ کی نمائندگی مانگ لی وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ سندھ کے دیہاتوں کو گیس مہیا کرنے پر عائد پابندی اٹھائی جائے اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ تیار ہے، یہ ریلوے لائن تھر کول کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے ضروری ہے وزارت ریلوے نے اس منصوبے کی فزیبلٹی تیار کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو درخواست کی کہ یہ منصوبہ فوری شروع کیا جائے نیپرا ایکٹ میں وفاقی حکومت نے یکطرفہ ترمیم کی، اس ترمیم کی وجہ سے سندھ اپنا نیپرا پر ممبر نامزد نہیں کر سکتا یہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہے اس کو ٹھیک کیا جائے،سندھ میں بجلی کی 12-12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،سیپکو کی بجلی مانگ 777 میگاواٹ ہے لیکن 412 میگاواٹ ملتی ہے، سیپکو کی بجلی کی شارٹ فال 365 میگاواٹ ہے حیسکو کی 1050 میگاواٹ مانگ کے برعکس 652 میگاواٹ بجلی ملتی ہے، حیسکو کو 398 میگاواٹ کم بجلی مہیاہوتی ہے، کے الیکٹرک کی مانگ 3213 میگاواٹ ہے لیکن 2813 میگاواٹ بجلی سپلائی ہوتی ہے، کے ای کو 400 میگاواٹ کی شارٹ فال کا سامنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم گیس کی منتقلی کے حوالے سے پلان بنا رہے ہیں، صوبوں کو گیس میں حق ملے گا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں اختتامی خطاب ، کہا کہ پانی، کے سی آر کے معاملات میں خود دیکھوں گا؛ میں کمیٹی بنائوں گا باقی جو بھی مسائل ہیں اُن کو حل کریں گے؛

     

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    پاکستان تحریک انصاف کےمینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل

  • وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی پوری کابینہ سمیت وزیراعظم کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

    صوبائی وزراء میں سعید غنی،منظور وسان، ناصر شاہ، شبیر بجارانی، مکیش چاولہ، گیانچند اسرانی، ضیا شاہ، فیاض بٹ، اویس قادر شاہ، شہلا رضا، اسماعیل راہو، جام خان شورو، مرتضیٰ وہاب اور دیگر شامل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ محمد شاہ، کھیل داس بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ہیں۔

  • پسند کی شادی کے اصرار پر  باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کر دیا

    پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بڑی عمر کے آدمی سے شادی کے انکار اور پسند کی شادی کے اصرار پر باپ بیٹے نے لڑکی کو قتل کرکے دفنا دیا-

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    معمار پولیس کے مطابق اہل محلہ نے بتایا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی تاہم بھائی اور باپ نے مخالفت کردی تھی۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی ڈوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم باپ شامیر اور بیٹا بہاالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کیا۔

    میاں بیوی اور ان کی کمسن بچی کے اندھے قتل میں ملوث سفاک باپ گرفتار

    دوسری جانب ملزمان نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی تاہم زبردستی اسکی منگنی کسی دوسرے فرد سے کردی تھی۔

    اس کے علاوہ کراچی میں فائرنگ کا ایک واقعہ کیماڑی سکندرآباد کے گھر میں پیش آیا جہاں گھریلو لڑائی میں دیور نے بھابھی کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ قتل کے بعد مقتولہ کا دیور فرار ہو گیا۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل پرسوار 6 ڈاکو شہریوں سے موبائل فون اور دکان سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص بھی زخمی ہو گیا۔

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

  • خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    خواتین سے سر راہ غیر اخلاقی حرکت کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس نے شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے سر راہ دست درازی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے نامناسب حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا۔ ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان بازار پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد فوری کارروائی کی۔

    پولیس نے بتایا کہ راہ گیر خواتین سے دست درازی کرنے والے ملزم محمود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے نامناسب حرکت کرنے والا ایک ملزم گرفتار ہوچکا ہے جبکہہ بلدیہ ٹاؤن سے میں بھی ایسا ہی واقعہ رپورٹ ہوا تھا اور پولیس نے مذکورہ ملزم کو بھی گرفتار کیا۔

    کزن کے ساتھ بدفعلی،حالت غیر ہونے پر چار سالہ بچے کو گٹر میں پھینک دیا

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ محمد معصب پر فائرنگ کردی پولیس کے مطابق سینے میں گولی لگنے سے شہری نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

  • تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر متحدہ اپوزیشن کا ملک بھر میں جشن

    تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر متحدہ اپوزیشن کا ملک بھر میں جشن

    کراچی : : عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے کارکنان نے ملک بھر میں جشن منایا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام کے کارکنان نے عدم اعتماد کی کامیابی پر تحفظ آئینِ پاکستان کے نام سے ریلی نکالی، جو لبرٹی گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

    مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پنجاب کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں جشن منایا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بھی ملک کے مختلف علاقوں میں جشن منایا۔

    متحدہ اپوزیشن کے کارکنان بڑی تعداد میں اسمبلی کے باہر بھی پہنچے، جہاں انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اور آتشبازی بھی کی۔

    پنجاب سے تعلق رکھنے والے متحدہ اپوزیشن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے لاہور کے نجی ہوٹل میں عدم اعتماد کی کامیابی پر جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔

  • شائستہ لودھی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    شائستہ لودھی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کر لی

    کراچی : : مارننگ شو سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ شائستہ لودھی نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی۔

    شائستہ لودھی کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ان جذبات کا اظہار کررہی ہیں جو انہوں نے غلافِ کعبہ تیار کرتے ہوئے محسوس کیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائستہ لودھی سعودی عرب کی اس فیکٹری میں موجود ہیں جہاں غلافِ کعبہ تیار کیا جاتا ہے اور وہ سعودی ملازمین کی مدد سے غلافِ کعبہ کی سِلائی کررہی ہیں ۔

    معروف میزبان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے کئی پیچز پر شئیر کیا جارہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین شائستہ لودھی کو یہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

  • ای ایف پی کا  شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

    ای ایف پی کا شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

    ای ایف پی کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ
    شرح سود میں ڈھائی فیصد، ایکسپورٹ فنانسنگ کی شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ معیشت کو تباہ کردے گا،اسماعیل ستار
    سنگین سیاسی بحران کی موجودگی میں کاروباری لاگت میں اضافے سے گریز کیا جائے، صدر ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان

    ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافے اور ایکسپورٹ ری فنانس کی شرح بھی ڈھائی فیصد بڑھانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو ملکی معیشت، تجارت اورصنعت کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا ہے اورگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدامات سے گریز کریں جو معاشی لحاظ سے ملک کے لیے شدید نقصانات کا باعث ہو۔

    اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جاری سنگین سیاسی بحران کی موجودگی میں شرح سود 12.25فیصد کی بلند سطح پر پہنچے سے تاجر برادری الجھن کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ ان اقدامات کے نتیجے میں کاروباری لاگت میں نہ صرف بے پناہ اضافہ ہوگا بلکہ مہنگائی کا طوفان آجائے گا جس کو سنبھالنا آسان نہیں ہوگا۔ انہوں نے مرکزی بینک کے دعوے کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں یہ اضافہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بڑھتی ہوئی ملکی سیاسی بے یقینی صورتحال کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ ملک میں شرح سود میں اضافے کے اچانک اور غیر مستحکم فیصلے کی وجہ سے پاکستان 2022 کے آغاز سے خطے کے سب سے زیادہ مہنگائی والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور بھوٹان جیسے ملکوں میں شرح سود اب بھی 4 فیصد سے 7.16 فیصد کے درمیان ہے۔ اس کے باوجود پاکستان جیسا ملک جو سماجی و اقتصادی عدم استحکام کا شکار ہے مگر پھر بھی استحکام کے نام پر غیردانشمندانہ فیصلوں پر اکتفا کیاجارہا ہے۔

    ان کہنا تھا کہ مرکزی بینک کے فیصلے نے ایکسپورٹ فنانس اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت ایکسپورٹ فنانسنگ کے لیے شرح سود میں بھی 2.5 فیصد اضافہ کیا ہے جس کا اعلان حال ہی میں ہونے والے ایم پی سی اجلاس کے دوران پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اگر اس طرح کے اقدامات برقرار رہے تو پاکستان کی تاجر برادری کو برآمدات کے حوالے سے ایک بڑا دھچکا لگے گا کیونکہ معیشت مخالف فیصلے درحقیقت پاکستان کو عالمی مارکیٹوں میں مصنوعات کی قیمتوں کی دوڑ سے باہر کردے گا۔

    صدر ای ایف پی نے مزید کہا کہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا موجود معاشی اسٹرکچر کا تجزیہ اس یقین کی پاسداری کرتا ہے کہ پاکستان کا معاشی اسٹرکچر درحقیقت لاگت کو بڑھانے والا افراط زر کا نظام ہے جہاں شرح سود میں اضافہ قیمتوں میں زبردست اضافہ کا سبب بنے گا۔ گزشتہ چند دہائیوں کے تاریخی رجحانات یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ شرح سود میں اضافے نے پاکستان کی معیشت کو بار بار بری طرح متاثر کیا۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کو یہ ادراک ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اقدامات سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور شرح سود میں اضافے کا روایتی نظام پاکستان میں معاشی اسٹرکچر کے خاتمے کا باعث بن رہا ہے۔ اگر مقررہ وقت پر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اسماعیل ستار نے کہا کہ کہ ابتر معاشی اسٹرکچر کے باعث کاروباری لاگت میں اضافے، افراط زر کے مسئلے سے سخت انتظامی یا مالیاتی پالیسیوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اہم اداروں پر غور و فکر اور تجزیہ یقیناً پائیدار نظام کے قیام میں بہت اہم کردار ادا کرے گا جس سے خطے میں تاجر برادری کا اعتماد بڑھے

    گا

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

    ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

    نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر مجبور کیا گیا : فیصل سبز واری

    ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر مجبور کیا گیا : فیصل سبز واری

    کراچی : متحدہ قومی پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن سینیٹر فیصل سبزواری نے بہادرآباد مرکز پر کارکنان اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر مجبور کیا گیا جبکہ ان میں اتنی سکت بھی نہیں تھی کہ شہر سے ایک سیٹ بھی جیت سکتے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے عام انتخابات کے بعد 3 اگست 2018 کو آج کے صدر پاکستان عارف علوی کے دستخط سے بنی گالا میں معاہدہ کیا جو کہ شہری سندھ کے بنیادی مسائل مردم شماری، ترقیاتی فنڈز، بلدیاتی وسائل اور حیدرآباد یونیورسٹی سے متعلق تھا، فیصل سبزواری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر انتہائی سست رفتاری دکھائی گئی جس پر احتجاجا ہم وفاقی کابینہ سے نکل گئے اور ہم نے طے کیا کہ کابینہ میں دوبارہ نہیں جائیں گے، اس کے ردعمل میں حکومت نے ہمارے کارکنان حتی کہ سینڑل آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران تک کو گرفتار کرنا شروع کردیا ۔
    فیصل سبزواری نے کہا کہ جو رابطہ کمیٹی مہاجر قاتل مہاجر مقتول کی پالیسی کو دفنا کر آگے بڑھتی رہی اس کو گزشتہ چند سالوں میں سمجھداری کے ساتھ مشکل فیصلے لینے پڑے لیکن آج کوئی ہمارے گھر میں گھسے گا تو تمہارے گھر بھی اسی شہر میں ہیں۔حکومتی وفد سے مذاکرات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ جب بہادرآباد آئے اس وقت کسی امریکی سازش کا تذکرہ نہیں ہوا، جب آٹھ مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی اور نو مارچ کو وزیراعظم پاکستان بہادرآباد آئے اور پھر اسکے بعد 29 مارچ کی شب جب انکا وفد پارلیمنٹ لاجز میں ہمارے پاس آیا تب بھی کسی امریکی سازش کا حوالہ نہیں دیا گیا اور آج اس نام نہاد جھوٹ پر ملک میں سیاسی دنگل لگایا گیا ہے۔
    فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ دھوکہ پیٹھ پیچھے ہوتا ہے جبکہ آپ کو ہم مسلسل بتا رہے تھے کہ آپکے اپنی جماعت کے لوگ آپکو چھوڑ کر جا رہے ہیں، انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا تحریک انصاف کا ساتھ ماضی میں چھوڑ دیتے تو کیا انکی حکومت چلتی ایک دن بھی نہیں۔متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں سے ہونے والے معاہدات پر اپنے موقف بیان کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سے ہم نے میثاق حقوق پر دستخط کروائے دوسری جانب ایم کیو ایم سپریم کورٹ میں بلدیاتی نظام پر مقدمہ جیتی ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے اپنے دستخط کے ساتھ تسلیم کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا، اسکے علاوہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر انہوں نے اپنی غلطی مانی اور کمیشن بنانے کا اعادہ کیا۔
    اسکے علاوہ ساٹھ اور چالیس کے کوٹے کے تناسب سے سرکاری نوکریوں پر معاہدہ کیا تاکہ شہری سندھ کے بچوں کو انکا حق ملے اورمقامی پولیس کے لئے جو جس ضلع یا ڈویژن سے تعلق رکھتا ہے اسکی وہیں تعیناتی کے فارمولے پر تحریری معاملہ طے کیا۔فیصل سبزواری نے دوبارہ سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا ایم کیو ایم نے ایسا کبھی کوئی معاہدہ کسی سے کیا آج ہم اپنی قوم اور لوگوں کے لئے کام کر رہے ہیں جبکہ لیاقت نہرو معاہدے کے مطابق متروکہ املاک کے معاملے پر قانون سازی پر معاہدہ ہوا۔
    سینیٹر سبزواری نے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان اور دفاتر سے متعلق بھی کہا کہ اس معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اصول کی بنیاد پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، دوسروں کو بھی اپنی سیاست کا حق ہے لیکن جھوٹ کا پلندہ دکھا کر کا کسی کو حق نہیں کہ ہمیں غدار کہے کیونکہ جتنے ملک کے وفادار ہم ہیں نہ کوئی ہے نہ ہی ہو سکتا ہے۔

  • عدالت نے سابق ایم ڈی پی آئی اے کو خوشخبری سنا دی

    عدالت نے سابق ایم ڈی پی آئی اے کو خوشخبری سنا دی

    عدالت نے سابق ایم ڈی پی آئی اے کو خوشخبری سنا دی
    سندھ ہائی کورٹ میں سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے باہر اثاثوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف تحقیقات سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کو اعجاز ہارون کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق آگاہ کیا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ انکوائری بند کرنے کی سفارشات ہیڈ کوارٹرکو رسال کردی گئی ہے،ایف آئی اے کو اعجاز ہارون کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، انکوائری بند کرنے کا حتمی فیصلہ ہائی اتھارٹی کرے گی،

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون ایف آئی اے کومکمل دستاویزات فراہم کرچکے ہیں اعجاز ہارون کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ،عدالت نے تحقیقات کے خلاف درخواست نمٹا دی اعجاز ہارون کے خلاف منی لانڈرنگ اورملک سے باہر اثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

    حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

    قبل ازیں نیب نے کڈنی ہلز کیس میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی ،ملزم اظہر حسین نے اعتراف جرم کر کے ایک کروڑ 62 لاکھ واپس کر دیئے نیب کے مطابق اظہر حسین نے حوالہ ہنڈی سے اعجاز ہارون کیلئے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا، اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز پلاٹس فروخت سے حاصل رقوم مختلف اکاؤنٹس میں منتقل کیے،اعجاز ہارون نے رشتہ داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہوئے رقوم منتقل کی تھیں،ایک کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم اظہر حسین مغل کے ملازم شکیل کے اکاونٹ میں گئی تھی ،چیئرمین نیب کی جانب سے پلی بارگین منظور کر لی گئی،