Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

    مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

    مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال بھی ملکی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے میدان میں آئے ہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج جو پارٹیاں حکومت کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے رہی ہیں وہ اپنے اپنے دور حکومت میں آئین کو گھر کی لونڈی بنا کر رکھتی ہیں۔ انہوں نے آئین کی وہ شقیں جن سے عوام کو بنیادی سحولیات فراہم کرنے کے بارے میں ہیں وہ بللکل نظر انداز کرتے رہے ہیں وہ آج کس منہ سے آئین کے چیمپین بن رہے ہیں۔پانچ پانچ سال لوکل الیکشن نہیں کرواتے اور اب آئین کے چیمپین بنتے ہیں،بچوں کو مفت تعلیم دینے کا آئین کہتا ہے کونسی جماعت نے مفت تعلیم دی؟ انہوں نے خود آئین کی پاسداری نہیں کی،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ مہاجروں کو بیچنے والی ایم کیو ایم صرف ایک مسڈ کال پر اس لیے ڈھیر ہوتی ہے کیونکہ سب کی جے آئی ٹیز بنی ہوئی ہیں بات نہیں مانیں گے تو سب جیل میں جائیں گے ساڑھے تین سال عمران خان کے ساتھ رہے ان وزارتوں کے بھی مزے اڑائے جن کے بارے میں الف ب نہیں جانتے اور اب برے وقت میں ساتھ چھوڑ دیا ایم کیو ایم کی قیادت باکردار ہوتی اسوقت عمران خان کیساتھ کھڑی رہتی بھلے ڈوب جاتی لیکن برے وقت میں عمران خان کو نہ چھوڑتی

    واضح رہے کہ قومی اسمبی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • پرانے و نئے پاکستان کے سیاستدان ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عرفان میمن

    پرانے و نئے پاکستان کے سیاستدان ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عرفان میمن

    کراچی : پرانے و نئے پاکستان کے سیاستدان ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ مشرف نے ان سیاستدانوں کی طرح جمہوریت کی بحالی کے صرف دعوے ہی نہیں کئے بلکہ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کو بحال کیا ان خیالات کا اظہار آ ل پاکستان مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
    انہوں نے پی ڈی ایم کو پگلا دیوانہ مستانہ کہتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ سیاسی بیروزگار ہیں انہیں صرف اپنے اقتدار سے مطلب ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے بعد تمام ’’روٹی کپڑا مکان‘‘ ’’ووٹ کو عزت دینے والے ‘‘اور ملک کو ریاست مدینہ بنانے والے سیاستدان ایکسپوز ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اب ان کھوکھلے نعروں کے پیچھے نہیں بھاگے گی۔

  • پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی57 ویں سالگرہ منائی گئی

    پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی57 ویں سالگرہ منائی گئی

    کراچی : پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے اتوارکو ان کی57 ویں سالگرہ منائی گئی۔
    لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ کوئین نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔سریلی آواز اور لاکھوں دلوں کو چرانے والی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن نے جو گایا خوب گایا۔
    تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی ۔انہوں نے سرکاری چینل پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے موسیقی کے سفر کا کا میاب آغاز کیا ۔80 کی دہائی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے گیت نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیے۔ 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ڈسکو دیوانے کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
    پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی کہلائی جانے والی گلوکارہ نا زیہ حسن کا یہ گیت آج بھی گنگایا جاتا ہے۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی ملا ہے۔انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ نے ابتدائی تعلیم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کی۔نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔نازیہ حسن کی شادی مارچ 1995 کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی۔تیرہ اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ، ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

  • عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی : بلاول بھٹو

    عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی : بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
    بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آپ نے ثابت کیا کہ سوائے ایک چھوٹے سے آمر کے آپ کچھ نہیں ہو، جس کی انا دستور کے سامنے زیادہ اہم ہے۔
    انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات آپ کا نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ تھے، عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات، قبل از وقت صاف و شفاف انتخابات ہمارے دیرینہ اہداف تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیرالتوا ہو تو عمران خان آپ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد زیرالتوا ہونے کی صورت میں اسپیکر بھی ووٹنگ کے بغیر سیشن کو ختم نہیں کرسکتے، عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے ثابت کیا کہ اپنے ووٹوں سے عمران خان کو پارلیمنٹ سے باہر کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہم آپ کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

  • کمشنر کراچی کی ہدایت ،191دکانداروں کیخلاف کارروائی

    کمشنر کراچی کی ہدایت ،191دکانداروں کیخلاف کارروائی

    کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ماہ رمضان المبار ک میں سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ا س سلسلہ میں ماہ رمضان کے پہلے روز تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور روزہ داروںکوسرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔
    کمشنر کراچی کی ہدایت پر پہلے روزہ کے روز کارروائی کر تے ہوئے چھ اضلاع کے کے متعلقہ افسران نے 191گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی آٹا، فروٹس، سبزی، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے،گوشت، کھجلہ کھجور، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پرآٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا.ضلع کورنگی میں 21دکانداروں، ضلع شرقی میں 55 گراں فروشوں، ضلع وسطی میں 17 گراں فروشوں،، ضلع ملیر میں 40گراں فروشوں اور ضلع جنوبی میں51 اور کورنگی میں7گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

  • عمران خان مزید 15 روز تک وزیر اعظم رہیں گے : شیخ رشید

    عمران خان مزید 15 روز تک وزیر اعظم رہیں گے : شیخ رشید

    کراچی : سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اشاروں کناوں میں کہہ رہا تھا، دو تین دن سے چل رہا تھا کہ انتخابات واحد حل ہیں، لیکن یہ لوگ الیکٹڈ اور سیلیکٹد کا طعنہ دیتے تھے، اب یہ آئیں عوام میں جائیں، مقابلہ کریں، نئےانتخابات کے لئے سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والے خاموش ہوجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، جلد نگران سیٹ اپ آ جائے گا، الیکشن شفاف ہوں گے، مشینوں کے بغیر ہوں گے، اوورسیز پاکستانی عمران خان کی دو تہائی اکثریت دینے کے لیے تیار ہو جائیں،

    ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، یہ جس بھی کورٹ میں جائیں سپریم کورٹ اسپیکر کے خلاف نہیں جائے گی، عمران خان مزید 15 روز وزیراعظم رہیں گے، ساری اپوزیشن جماعتوں سمیت سب اکٹھے ہیں۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چار دن سے نئے انتخابات کے لئے لگے ہوئے تھے، لیکن صرف آصف زرداری اس میں رکاوٹ تھے، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف اس پر تیار تھے اور وہ وقت زیادہ مانگ رہے تھے، اور ایسا ممکن نہین تھا کیوں کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات تھے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ، اپوزیشن سپریم کورٹ جائے اور شوق پورا کرے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے اسپیکر کے خلاف کوئی فیصلہ دیا ہو، ابھی عمران خان سے مل کر باہر آیا ہوں، وہ 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے اور کچھ کام بھی کریں گے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، نگران حکومت بنانے کے لئے اپوزیشن کو مشاورت کے لئے بٹھانے والے بٹھا لیں گے ۔

  • تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر عمران خان نے اپنی ہنستی ہوئی تصویر شیئر کردی

    تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر عمران خان نے اپنی ہنستی ہوئی تصویر شیئر کردی

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ہنستی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کردی۔

    قومی اسمبلی کے آج ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے آئین کے منافی قرار دے کر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز ارسال کی اور کہا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔

    وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی ایک ہنستی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرائی ہے تاہم انہوں نے تصویر کے ساتھ کوئی پیغام نہیں لکھا۔

  • بے فکر رہیں اسمبلی میں اپوزیشن کا پارہ مائنس 160 ہوگا : حلیم عادل شیخ

    بے فکر رہیں اسمبلی میں اپوزیشن کا پارہ مائنس 160 ہوگا : حلیم عادل شیخ

    کراچی : اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی روح بھٹک رہی ہیں، اسمبلی میں اپوزیشن کا پارہ مائنس 160 ہوگا۔

    موجودہ صورتحال پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بھی سماجی میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ راتوں کو سیاسی روح بھٹک رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے۔ نمبرز والے حضرات بے فکر رہیں، اسمبلی میں اپوزیشن کا پارہ مائنس 160 ہوگا۔

  • اپوزیشن خصوصاََ پیپلز پارٹی اقتدار کی راہ کشی میں کراچی کے شہریوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائے : جماعت اسلامی سندھ

    اپوزیشن خصوصاََ پیپلز پارٹی اقتدار کی راہ کشی میں کراچی کے شہریوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائے : جماعت اسلامی سندھ

    کراچی : جماعت اسلامی سندھ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کو سندھ میں دوبارہ مسلط کرنے پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن خصوصاًپیپلزپارٹی اقتدار کی رسہ کشی میں کراچی کے شہریوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائے۔جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ایم اکیو ایم نے اپنے اقتدار میںصوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں قتل وغارتگری،بوری بند لاش،بھتہ خوری،ھڑتال اورلسانی تصادم کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے۔
    نئی نسل کا تعلیمی مستقبل تباہ ہوگیا۔کئی تاجراپنی صنعت وتجارت کو سندھ سے دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے پرمجبور ہوئے۔کراچی کے شہریوں نے 30سال خوف وہراس اوربے یقینی کی صورتحال میں زندگی گذار دی ۔
    یہی وجہ ہے کہ2018کے انتخابات میں لوگوں نے ان کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ بڑی مشکل سے سندھ میں تجارت کاروبار وتعلیم کی صورتحال معمول پر آنے لگی ہے تودوبارہ ان کو مسلط کرنے کی وجہ سے کراچی تا کشمور سندھ کے عوام میں بے چینی اورخوف وحراس کی لہر پیداہوگئی ہے کیونکہ ان کے 30سالہ دور میں کراچی میں صنعتیں کاروبار اوردکانداری تباہ ہوگئی، آئے دن ھڑتالیں،فائرنگ ٹارگٹ کلنگ کی صورتحال نے معیشت تباہ اورترقی کا پھیہ جام کردیا اب ایک بار پھر انکو کراچی پرمسلط کرنا نہ صرف کراچی بلکہ ملک دشمنی کے مترادف ہوگا۔

    یہ ایک حقیقت ہے کہ کراچی میں امن و ترقی پورے ملک میں امن وترقی کا ضامن ہے۔

  • پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا معاہدہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے : مصطفیٰ کمال

    پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا معاہدہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے : مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا معاہدہ مہاجر برائے فروخت معاہدہ ہے۔ ایم کیو ایم بازاری پارٹی ہے، جو بڑی بولی لگاتا ہے اسکے ساتھ جاتی ہے۔ اگر ایم کیو ایم کے آفس کھولے جاتے ہیں تو وہ تمام دفاتر الطاف حسین کے بعد مہاجروں کے قاتل عامر خان اور 16 سال ملک سے باہر رہنے والے خالد مقبول صدیقی کے نہیں بلکہ ہمارے ہیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے بقول شاہد متحدہ اور جمی را ایجنٹس ہیں تو جے آئی ٹی کی رو سے ان کو را کے ایجنٹ بنانے والے خالد مقبول صدیقی سے نئی حکومت بنانے والے معاہدے کررہے ہیں تو پھر را کے پیادوں خالد متحدہ اور جمی کو بھی رہا کیا جائے نہیں تو خالد مقبول کو بھی گرفتار کیا جائے۔
    عظیم احمد طارق سمیت کئی جے آئی ٹیز کے مطابق خالد مقبول صدیقی مجرم ہیں۔

    پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا اصل معاہدہ تحریری نہیں بلکہ زبانی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی وزارتیں، گورنری، ٹھیکوں کا حصول اور پوسٹنگ ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم معاہدہ باتوں کا ٹورنامنٹ ہے، 40 سال میں چوتھی مرتبہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا ذاتی مفادات کے لیے حلالہ ہوا ہے، مہاجروں کو کچھ نہیں ملنے والا۔ 40 سال سے ایم کیو ایم مہاجر قوم کو گدھوں کی طرح نوچ رہی ہے۔
    ہم نے چار سال پہلے ہی عمران خان کو مخاطب کرکہ بتا دیا تھا آپکی حکومت رہے یا نا رہے، ایم کیو ایم حکومت کے بغیر نہیں رہ سکتی، ان سب کی جے آئی ٹی بنی ہوئی ہیں، یہ سب جیلوں میں چلے جائیں گے۔ ایم کیو ایم چاہتی تو 4 سال کے دوران عمران خان سے اور اب اپوزیشن سے 3 آئینی ترامیم کرا کر قوم کا بھلا کرسکتی تھی لیکن مہاجروں کو بیچنے والوں کو اپنی گندی سیاست کی بقا کے لیے مہاجروں کا خون چاہیے۔
    پی ایس پی نے حکومت میں نا ہوتے ہوئے بھی قوم کے لیے وہ کچھ کیا جو ایم کیو ایم 40 سال حکومت میں رہتے ہوئے نہیں کرسکی۔ 550 لاپتہ مہاجروں میں سے 525 لاپتہ مہاجروں کو ہم نے اپنے کردار کی وجہ سے بازیاب کروایا، اصل لاپتہ مہاجروں کی تعداد کا ایم کیو ایم کو پتہ ہی نہیں۔ جب ہم لاپتہ افراد کو بازیاب کروا رہے تھے تو ایم کیو ایم ہمارے بارے میں کہتی تھی کہ ہم نے مجرمان کے لیے ڈرائی کلین لگائی ہے، اب خود ان لاپتہ افراد کی بازیابی کا معاہدہ کررہے ہیں جنکے خاندانوں سے یہ ملنا بھی پسند نہیں کرتے تھے اور جنکی اکثریت آج اپنے گھروں میں ہے۔
    بقیہ 25 لاپتہ مہاجروں کو بھی انشاء اللہ ہمیں بازیاب کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ڈی ایم کا معاہدہ ہوچکا ہے اور نفیس لوگ الگ ہوچکے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے ماں بہنوں کو پٹوا رہے تھے، یہی ایم کیو ایم والے پی ٹی آئی سے کہ رہے تھے کہ نائن زیرو کھلواؤ تو پھر اعتماد کا ووٹ دینگے اور اپوزیشن نے کہ رہے تھے کہ آپ صرف لکھ دیں تو ہم اپوزیشن کیساتھ کھڑے ہونگے۔
    جو 5 سال میئر بن کر کچھ نا کرسکا وہ اب ایڈمنسٹریٹر لگ کر کیا کرے گا ایم کیو ایم نے آئینی ترامیم کا سنہری موقع ضائع کردیا۔ 40 سال میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے بیچ تمام معاہدوں کا متن کم و بیش ایسا ہی تھا جو آج کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی چند دن پہلے مہاجر نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے کا مشورہ دے کر پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتارے کا حکم دے رہے تھے، آج اسی پیپلز پارٹی کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے ہیں۔
    چند دن پہلے اسلم شہید کے خون سے انقلاب لانے والوں نے آج اسی پیپلز پارٹی سے معاہدہ کرلیا جسکا فرق مہاجر عوام کو نہیں بلکہ مینڈیٹ حاصل کرنے والوں کو پڑے گا، نیا صوبے بنانے کا ڈرامہ کرنے والوں نے قوم کا سودا کردیا۔ آج قوم مایوس ہوچکی ہے عوام نے غلط لوگوں کو اپنا لیڈر چنا ہے۔ ہم ان کا پیچھا کرینگے، قوم کا سودا نہیں کرنے دینگے،انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے وفاداروں سے وفاداری نہیں کی، بانی ایم کیو ایم کو مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق مل جائے، میں نے اور انیس قائم خانی نے بانی ایم کیو ایم سے شراب چھڑانے کی بہت کوشش کی، بانی ایم کیو ایم کی شراب نوشی نے سب کچھ تباہ کردیا،بانی ایم کیو ایم نہیں سدھرے تو بغاوت کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔