Baaghi TV

Category: کراچی

  • تحریک عدم اعتماد ، عامر لیاقت نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دیں

    تحریک عدم اعتماد ، عامر لیاقت نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دیں

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے 3 اہم پیشگوئیاں کر دی ہیں۔

    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین پیش گوئیاں کررہا ہوں جو وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم،
    انہوں نے پہلی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی۔
    دوسری یہ کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی جبکہ علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے۔
    ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ووٹ 182 تک پہنچ گئے، ناراض اراکین کے بنا بھی عدم اعتماد کامیاب ہو گی، ہمارے مولاجٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا سب دور ہوگئے، نارض اراکین قائد ایوان کواعتماد کاووٹ دیں گے لہذا نااہل نہیں ہوں گے۔

  • کیا وزیراعظم اب بھی عددی اکثریت رکھتے ہیں

    کیا وزیراعظم اب بھی عددی اکثریت رکھتے ہیں

    کراچی : وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد کا نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور نمبرز تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اس میں کس کا پلڑا بھاری ہے۔ اس رپورٹ میں جانیں۔

    متحدہ اپوزیشن کی جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد پیش کردی گئی ہے جس پر ووٹنگ 7 اپریل تک کسی بھی دن ہوسکتی ہے جس کے بعد سیاسی جوڑ توڑ اور روٹھنے منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیکر ق لیگ کے پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کرکے ٹرپ کارڈ دیکھا دیا تھا لیکن متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 ارکان کی حمایت حاصل کرکے اس کا توڑ حاصل کرلیا۔

    اس صورت حال میں سب کی نگاہوں کا مرکز متحدہ قومی موومنٹ بن گئی جس کے 7 ارکان گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔ حکومت اور متحدہ اپوزیشن کے وفد کئی بار اپنی اپنی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں جت گئے۔

    بالآخر متحدہ اپوزیشن نے میدان مارلیا اور ایم کیو ایم کو منانے میں کامیاب ہوگئے اس طرح متحدہ اپوزیشن کے پاس زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

    متحدہ اپوزیشن کے پاس اس وقت مسلم لیگ ن کے 84، پیپلز پارٹی کے 56، متحدہ مجلس عمل 15، متحدہ قومی موومنٹ کے 7، بی این پی کے 4 اور دیگر 11 ارکان ہیں اس طرح مجموعی تعداد 177 بن گئی ہے۔

    وزیراعظم کو تحریک انصاف کے 155 ارکان، ق لیگ کے 4، جی ڈی اے 3 جب کہ عوامی مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک ایک رکن کی حمایت حاصل ہے اس طرح مجموعی تعداد 164 بنتی ہے۔

    خیال رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے 172 ووٹ کی ضرورت ہے۔

  • آئی بی اے کراچی میں غیر معمولی رقص پر دو طلباء معطل

    آئی بی اے کراچی میں غیر معمولی رقص پر دو طلباء معطل

    کراچی: آئی بی اے (انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کی انتظامیہ نے رقص کی محفل کے معاملہ کو تسلیم کرتے ہوئے دو طلبہ کو معطل کر دیا ہے اور وہاں رقص کی محفلوں پر فی الحال پابندی عائد کر دی ہے جبکہ جمعہ کو بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلا لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری آئی بی اے کے کمیونیکیشن ٹیم کی ایک انٹرنل ای میل میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کی ہدایت پر جو معاملہ پریس اور سوشل میڈیا میں رپورٹ ہوا اس پر اسٹوڈینٹ کنڈیکیٹ کمیٹی کی جانب سے ملوث ایک طالب علم کو ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے اور دوسرے طالب علم کے کیمپس اور ہاسٹل میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔

    مزید کہا گیا ہے کہ طلبہ آئی بی اے کے کوڈ آف کنڈیکٹ پر مکمل عملدرآمد کریں جبکہ آئی بی اے کی حدود میں سوشل اور میوزیکل ایونٹ پر مکمل پابندی ہے۔
    واضح رہے کہ یہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، ایک جانب آئی بی اے کی فیکلٹی نے معاملے کی انکوائری کرنے والی اسٹوڈینٹ کنڈیکٹ کمیٹی پر بعض بنیادی نوعیت کے اعتراضات کر دیے ہیں جبکہ دوسری جانب آئی بی اے المنائی کی جانب سے اس واقعہ پر تشویش ظاہر کرنے کے بعد المنائی یو اے ای چیپٹر نے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے انھیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے ۔
    مزید براں یہ کہ آئی بی اے کے بعض طلبہ نے بھی رقص کی محفل سمیت ادارے کے ماحول سے متعلق کیمپس کے اندر احتجاج کیا ہے اور ای میل کے ذریعے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

    دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ معاملے کی انکوائری کرنے والی جس کمیٹی کی ساخت پر فیکلٹی نے اعتراضات کیے ہیں اس کمیٹی نے آئی بی اے کی منیجمنٹ میں سے کسی بھی شخص یا افسر کو اس معاملے کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا کیونکہ اب یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کیمپس میں تو کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا اور سی سی ٹی وی کیمروں نے کسی ایسی ناشائستہ محفل کو کیپچر ہی نہیں کیا تاہم اب بھی منیجمنٹ اس بات پر پریشان ہے کہ رقص کی جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں آئی بی اے کورٹ یارڈ واضح نظر آرہا ہے لہٰذا اس سے کس طرح نظر بھائی جائے۔

    آئی بی اے کی المنائی یو اے ای چیپٹر کے صدر دانش قاضی نے بتایا کہ ڈاکٹر اکبر زیدی سے ملاقات کے دوران انھوں نے بھی یہی بتانے کی کوشش کی کہ یہ ویڈیو درست نہیں بلکہ ایڈیٹ شدہ ہے جس پر جب ان سے استفسار کیا گیا کہ ویڈیو میں تو واضح طور پر آئی بی اے کا احاطہ نظر آرہا ہے اس سے انکار کیسے ممکن ہے جس پر ای ڈی کی جانب سے کوئی واضح دلیل سامنے نہیں آئی۔

    دانش قاضی نے مزید بتایا کہ ہم سے ڈاکٹر اکبر زیدی نے وعدہ کیا ہے کہ انھیں کچھ وقت دیا جائے وہ آئی بی میں تبدیلیوں کے ساتھ اس کے حالات بہتر کریں گے جس پر المنائی کا موقف ہے کہ ہم آئی بی اے کی بہتری اور ترقی کے لیے انتظامیہ کو مکمل وقت دینے کو تیار ہیں تاہم تبدیلی اور بہتری نظر بھی آئے۔

  • شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا
    سندھ ہائیکورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن قومی اسمبلی ملزم جام عبد الکریم کی وفاقی وزیر داخلہ اور گورنر سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی ہے

    ناظم جوکھیو قتل کیس کے نامزد ملزم رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم نے وطن واپسی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں 25 مارچ کو حفاظتی ضمانت حاصل کی انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکر سرینڈر کرنا چاہتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے کا اعلان کرکے عدالت عالیہ کے حکم کا مذاق اڑایا ہے گورنر سندھ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے استدعا ہے کہ شیخ رشید اور گورنر سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے دلائل سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حفاظتی ضمانت منظور کی ہے پہلے ملزم کو آنے تو دو اگر گرفتاری ہوتی ہے تو پھر توہیں عدالت کی درخواست دائر کریں جب کچھ ہوا ہی نہیں تو ہم کیسے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کریں؟ درخواست گزار نے سماعت کے دوران درخواست واپس لینے کا کہا اور درخواست واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی

    مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

    اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

    عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

    10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

    ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

    ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

    مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

    تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

    زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

    سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

    وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

    غریدہ فاروقی وزیراعظم کو بھجوایا گیا خط سامنے لے آئیں

  • پاکستان رینجرز سندھ کی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

    پاکستان رینجرز سندھ کی کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد

    پاکستان رینجرز نے جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی :ترجمان پاک رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کاروائی کے دوران کسٹم پیڈ اشیاء میں چھالیہ کے 730 بیگز، 450 ٹائرز، 60 لیٹر انجن آئل ، 11000 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل، 23 پرفیوم، صابن کے 37 کارٹن ، 120 شیمپو شامل ہیں-

    برآمد شدہ اشیاء میں خشک دودھ کے 27 بیگز، 4 ہزار354 لیٹر ایرانی کوکنگ آئل، 56 گیئر باکس، چائنہ نمک کے 280 بیگز، 30 شیشہ تمباکو، 75 ٹیگ ڈش واشنگ شامل ہیں-

    اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    جبکہ کپڑے کے 75 بنڈل، 69 کمبل، 2 گاڑیاں، 169 ویلڈنگ راڈ کے پیکٹس، 779 اسمارٹ فونز سمیت 2 ہزار 735 موبائل فونز اور 32 سونی ٹیبلیٹس بھی برآمد ہوئے-

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے یہ کاروائی کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں معاونت فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد اور کشمور میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید، ڈیرہ موڑ اور گڈو چیک پوسٹس پر کی گئی جس کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایادیا گیا جن کی مالیت 7 کروڑ 13 لاکھ روپے ہے-

    ترجمان کے مطابق ضبط شدہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

  • عمران خان آپ نے گھبرانا نہیں ہے ، شو بز ستارے بھی میدان میں آ گئے

    عمران خان آپ نے گھبرانا نہیں ہے ، شو بز ستارے بھی میدان میں آ گئے

    کراچی : پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے نامور ستارے بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی میں سامنے آگئے۔

    صف اول کے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے وزیر اعظم عمران خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کا مداح اُس وقت سے ہوں جب وہ ایک اسپورٹس مین تھے اور اب بھی ان کی قیادت کا فین ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنی مدت پوری کریں، اللہ ان کو سلامت رکھے ۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ عمران خان، سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ وہ 27 مارچ کو اپنے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے لیے آرہے ہیں۔

    گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے وزیر اعظم عمران خان کے جلسے پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ستائیس مارچ کو سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جلسے میں شرکت کریں، آج اگر ہم عمران خان کے ساتھ نہ کھڑے ہوئے تو ہماری نسلوں کو پچھتانا ہوگا۔

    اداکار فرحان علی آغا نے وزیرا عظم عمران خان کے لئے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہاکہ عمران خان نے جو جنگ شروع کی وہ بظاہر تو سیاسی جنگ ہے لیکن یہ حق اور ایمان کی جنگ ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان اصل مسائل کا شکار ہوئے ہیں اور یہ راستہ مشکل ہے، ہم اور ہماری دعائیں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ، ماڈل اور میزبان حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کبھی یہ نہیں چاہا کہ میں کسی کے بارے میں یا کسی کے لیے سخت الفاظ استعمال کروں لیکن مریم نواز صاحبہ آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں ’آپ کے منہ میں خاک۔‘

    انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنادیا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہیں۔

  • کراچی میں بل بورڈ لگوانا ہے تو رشوت دینی پڑے گی

    کراچی میں بل بورڈ لگوانا ہے تو رشوت دینی پڑے گی

    کراچی : کراچی میں بل بورڈ لگوانا مشکل کام ہے۔ قانونی طریقہ کار موجود ہونے کے باوجود رشوت دیئے بغیر جائز کام بھی نہیں ہوتا۔ تمام متعلقہ ادارے بھی اضافی پیسہ لئے بغیر کام کرنے سے کتراتے ہیں۔

    کراچی کےگزری فلائی اوور پر ڈی ایم سی جنوبی کی اجازت سے ایک بل بورڈ لگایا گیا تاہم ڈی سی جنوبی نے اجازت کے باوجود بل بورڈ اتار دیا۔

    ڈپٹی کمشنر جنوبی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ بل بورڈ لگانے کیئے یہ مقام خطرناک ہے۔

    اس ویڈیو میں بل بورڈ لگوانے کے مراحل، درپیش مشکلات اور رشوت کی وصولی سے متعلق تمام تفصیلات بیان کی گئی ہیں ۔

  • لیاری گینگ وار کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ

    لیاری گینگ وار کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ارشد پپو قتل کیس میں ملوث برطرف پولیس انسپیکٹر چاند خان نیازی اور انسپیکٹر جاوید بلوچ قتل کیس کے بعد اعلیٰ حکام نے لیاری گینگ وار کے کارندوں کے خلاف ایک بار پھر بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری میں گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو قتل کیس میں ملوث برطرف انسپکٹر چاند خان نیازی اور انسپکٹر جاوید بلوچ قتل کیس کے بعد اعلیٰ حکام نے لیاری گینگ وار کے کارندوں کے خلاف ایک بار پھر آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں۔

    پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن کا فیصلہ لیاری گینگ وار کے دوبارہ متحرک ہونے پر کیا گیا ہے، آپریشن کے لیے سابقہ اور تجربہ کار افسران کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
    انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد عزیر بلوچ اور ارشد پپو گروپوں سمیت دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا جبکہ اُن سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    پولیس افسر کا کہنا تھا کہ دونوں گروپوں کے متحرک کارندوں کے ناموں کی لسٹ تیار کی جا رہی ہے، پولیس کے سینئر افسران نے آپریشن کی اجازت دے دی ہے ، سندھ رینجر بھی آپریشن کے دوران معاونت فراہم کرے گی۔

    یہ آپریشن لیاری، جہان آباد ، گولیمار اور ملیر میں کیا جائے گا، کارروائی کے دوران گینگ وار کی سہولت کار تنظیموں کے خلاف بھی خفیہ معلومات جمع کر کے کاروائی کی جائے گی جبکہ گینگ وار کے سہولت کار پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    لیاری کے چاروں تھانوں بغدادی ، کلری ، چاکیواڑہ ، کلاکوٹ اور نیپئر تھانے کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ ایس ایچ او پاک کالونی اور ڈی ایس پی نعیم سناٹا کی تبدیلی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    پولیس افسر نے بتایا کہ ارشد پپو گینگ کی سربراہی غازی خان کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر اہم علاقائی کمانڈروں میں ملا عارف، جہانگیر، آصف، مقبول، ماما یعقوب، اسد، شاکر عرف شکاری اور اذان عنایت شامل ہیں۔

  • عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے : بلاول بھٹو

    عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے : بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر مزاحیہ انداز سے ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کا سرپرائز یہ تھا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

    دریں اثنا چوہدری پرویز الہی کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی جہاں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ق کے وفد میں طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین شریک تھے۔

    دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور پیشرفت سے بھی سابق صدر کو آگاہ کیا ۔

  • شہر قائد کے ایک نجی بینک کے لاکرز میں اصلی زیوارت کی جگہ نقلی رکھنے کے کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا

    شہر قائد کے ایک نجی بینک کے لاکرز میں اصلی زیوارت کی جگہ نقلی رکھنے کے کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا

    کراچی : شہر قائد کے ایک نجی بینک کے لاکرز میں اصلی زیوارت کی جگہ نقلی رکھنے کے کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزمہ کی بیٹی کو بھی گرفتار کر لیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایک کارروائی میں جعلی گولڈ اسکینڈل میں ملوث فاطمہ لائبہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمہ پہلے سے گرفتار مرکزی ملزمہ عائشہ مرزا کی بیٹی ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق گولڈ فنانس اسکیم اسکینڈل میں دونوں کے جوائنٹ اکاؤنٹ میں 110 ملین جمع ہوئے، اس کیس میں 5 ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ ملزمان میں عائشہ مرزا کا بھائی سہیل مرزا اور بینک کے ملازمین بھی شامل ہیں، خواتین ملزمان کے اکاؤنٹ سے منتقل کردہ رقم سے جائیدادیں بھی خریدی گئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے کسٹمرز کے بینک میں موجود زیورات کی جگہ نقلی زیور رکھے تھے، اور شہریوں کو جعلی طریقے سے لون سہولت بھی فراہم کی گئی۔ذرائع کے مطابق جعل سازی سے حاصل رقم سے لائبہ نے دوست کو شاپنگ بھی کرائی تھی ۔