Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے متبادل کی تلاش میں ہیں : شاہ محمود قریشی

    سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کے متبادل کی تلاش میں ہیں : شاہ محمود قریشی

    کراچی : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں، تحریک انصاف ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے۔
    حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کی حالت بہت خراب ہے، یہاں کے لوگوں کو زار قطار روتے اور چہرے پر بے بسی دیکھی، وہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے تھک چکے ہیں، اور سندھ کے عوام چاہتی ہے پیپلزپارٹی کے مقابلے میں معقول متبادل ہو، تحریک انصاف ایک بہترین متبادل کے طور پر موجود ہے، ہمارے جو سندھ کے اتحادی ہیں ان کے تعاون کے شکر گزار ہیں، انہوں نے جومطالبات کیے ان پر سنجیدگی سے غور کیا اور حل کرنے کی کوشش کی۔
    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دل کو بہلانے کے لیے عدم اعتماد کا خیال اچھا ہے، کیا وجہ ہے کہ ذہنی مطابقت نہ رکھنے والے آج اکھٹے ہوگئے، ہماری جماعت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، ندیم افضل چن کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا علم نہیں، اور اگر وہ دوبارہ اسی جماعت میں گئے ہیں تو ان کا حق ہے، وہ اچھے آدمی ہیں اور ان کے جانے کا دکھ ہوگا۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے تین سال بہتری کی کوشش کی، میڈیا پر قدغن لگانا ممکن نہیں، میڈیا کا اپنا کردار ہے جسے جاری رہنا چاپیے، ہمیں باہمی مشاورت سے حدود و قیود طے کرنی چاہئے ۔

  • مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

    مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

    کراچی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کی وجہ سے گوشت سے اجتناب کرنے والے صارفین کو اب مرغی فروشوں کی من مانی قیمتوں کا سامنا ہے، منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے اور کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے دگنے داموں پر فروخت ہورہا ہے۔

    کمشنر کراچی نے مرغی کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کی ہے، یہ قیمت دو سال سے اسی سطح پر برقرار ہے۔ اس دوران مرغی کی قیمت نے 500 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کی لیکن سرکاری قیمت نہ تو تبدیل ہوئی اور نہ ہی اس قیمت کا کسی جگہ اطلاق ہوسکا۔
    مویشیوں میں پھیلنے والی جلد کی بیماری نے مرغی فروشوں کو منافع خوری کا موقع فراہم کردیا ہے تسلسل سے بڑھنے والی مرغی کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ شہر بھر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے دگنے داموں پر 460 سے 480 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

    مویشیوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے گوشت کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے قصابوں کی دکانوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے تاہم اس صورتحال سے مرغی فروش بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔

    گوشت فروش اس صورتحال سے نالاں ہیں جبکہ مرغی فروش حسب روایت پیچھے سے ریٹ مہنگا ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ شہر کے تمام بازاروں میں مرغی کی دکانوں پر کسی قسم کی ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں ہے اور مرغی فروش من مانی قیمت پر مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں۔

    شہریوں نے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت سے دگنے داموں فروخت پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔

    شہریوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر نرخ مقرر کرنے سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکتا، شہر میں مرغی ہی کیا دودھ سبزیاں، اجناس اور گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔

  • ابھی تک رمضان ٹرانسمشن کا فیصلہ نہیں کیا : عامر لیاقت

    ابھی تک رمضان ٹرانسمشن کا فیصلہ نہیں کیا : عامر لیاقت

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    دو روز قبل پاکستان کے مشہور فیشن میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خبر شیئر کی تھی کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔

    عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔

    عامر لیاقت نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا وہ (دانیہ شاہ) مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔ ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلیے افواہوں سے گریز کریں۔

  • وفاقی حکومت دو گھنٹے میں گر سکتی تھی، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    وفاقی حکومت دو گھنٹے میں گر سکتی تھی، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    وفاقی حکومت دو گھنٹے میں گر سکتی تھی، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف ایک کو ہٹا کر دوسرا وزیراعظم لانے سے حالات میں بہتری نہیں آئے گی

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت گرانے اور بچانے کا موسم چل رہا ہے،حکومت گرانے اوربچانے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں،جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تھے وہ آج ملاقاتیں کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان نالائق اور کرپٹ ہیں کپتان نے اس ملک کو تباہ و برباد کر دیا پاکستان کے تمام اختیارات و وسائل وزیراعلٰی کے پاس ہیں، ان اختیارات کو یونین کونسل تک منتقل نہیں کیا گیا تو پاکستان ایسے نہیں چلے گا، عوام سے کہتا ہوں کسی بھی پارٹی میں رھو لیکن اپنے حکمرانوں سے اختیارات اپنے یوسی چیئرمین اور کونسلر تک منتقل کروائیں وفاقی حکومت دو گھنٹے میں گر سکتی تھی عمران خان کی وفاقی حکومت زرداری چلا رہے ہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سب ڈرامے بازی ہے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی اس کےبعدکیا ہو گا؟ حکومت کےاتحادیوں کو سمجھ نہیں آرہی کدھر جائیں،کراچی میں حالات سب کے سامنے ہیں،ہم نے ماضی میں بہترین انداز میں معاملات سنبھالیں،ہم کراچی کے لیے آگے بھی کام کریں گے افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر پڑرہا ہے، افغانستان کی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ پاکستان منتقل ہوگئی،کوٹہ سسٹم ختم کرنے کیلئے کسی نے شہر نہیں بند کروایا،

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • بس کنڈیکٹرکی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی اور تشدد،ویڈیو وائرل

    بس کنڈیکٹرکی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی اور تشدد،ویڈیو وائرل

    کراچی میں بس کے کنڈیکٹر نے مسافر خاتون پر تشدد کیا جب کہ پولیس نے صرف جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بس کے کنڈیکٹر کی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک بس کے کنڈیکٹر نے خاتون سے بدتمیزی کی اور بے رحمی سے تھپڑ مارے۔

    خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ،ویڈیو بنانے کے واقعات میں اضافہ

    واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا پولیس حکام نے سٹاف کے ہمراہ بس نمبر PE-5943 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا۔


    بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ کراچی نےایس او آر کے شیرشاہ کو کارروائی کرنے پر انعامی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

    ناکے پرگاڑی نہ روکنے پرپولیس نے فائرنگ کردی،کار سوار نوجوان زخمی

    دوسری چکوال میں زیادتی کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، تھانہ صدر کے علاقہ چکوالیاں میں نوجوان کی دوشیزہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ عدم موجودگی میں ملزم فرید ولد رحمت ہمارے گھر داخل ہوا،میری بیٹی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا متاثرہ دوشیزہ کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    قصبہ میانی میں 3 اوباش نوجوانوں کی کباڑ اکٹھا کرنے والے افغانی نژاد بچے سے بد فعلی کا واقعہ سامنے آیا بچے کے والد نے تھانے میں درخواست دی اور کہا تھا کہ قاسم،یحیی اور جمیل میرے بیٹے کو زبردستی بھٹہ پر لے گئے اور باری باری بدفعلی کی، موبائل فون پر وڈیو بھی بنائی-

    ہائی کورٹ نے گھرسے بھاگ کرشادی کرنے والی لڑکی ورثا کوواپس کرنے کا حکم دےدیا

  • کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے

    کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے

    کراچی : شہر قائد میں 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے جبکہ اسی دوران 7سو 84 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار ڈرائیور شہریوں میں موت تقسیم کرنے لگے ،میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری سی 2 مارچ تک151شہری حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ماہ 2 دن کے اندر 7سو 84 افراد زخمی ہوئے۔
    صرف یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز طالبہ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورنگی میں بس نے 2 سگے بھائیوں کو کچل کر ابدی نیند سلادیا۔یونیورسٹی طالبہ عائشہ کی موت کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ والد کے مطابق بیٹی کو کراچی یونیورسٹی چھوڑنے جارہا تھا کہ رکشے سے اچانک پرانے جوتوں کا بورا گرا میری بائیک سلپ ہوگئی اور پیچھے سے آنے والا ٹینکر میری بیٹی کے سرپر چڑھ گیا۔
    عزیز بھٹی پولیس نے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہوگیا۔ گذشتہ روز ہی نیپا پل کے قریب یونیورسٹی کی بس نے نوجوان کو کچل دیا ، موٹر سائیکل سوار کو پہلے گاڑی مکینک نے ٹکر ماری پھر بس نے روند دیا۔عزیز بھٹی پولیس نے بس اور کار دونوں کو قبضے میں لے لیا ، یونیورسٹی بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا لیکن مکینک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ کورنگی میں دونوں بھائیوں کو کچلنے والا ڈرائیور بھی فرار ہے۔خیال رہے یونیورسٹی روڈ پر پہلے بھی ٹریفک حادثات میں کئی طالبات جاں بحق ہوچکی ہیں ، اس سے قبل بے قابو ہیوی گاڑی نے فٹ پاتھ پر چڑھ کر طالبات کو روند ڈالا تھا۔

  • پشاور دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ

    پشاور دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ

    کراچی : پشاور میں دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ۔

    باغی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    باغی پریس کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ دھماکا ایک تنگ گلی میں واقع مسجد میں ہوا ہے، دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا جس میں اب تک 5 افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، شہر میں ریسکیو کی بہترین سروس ہے لیکن گلی تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو رضاکاروں کو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دھماکے والی گلی کے باہر 30 سے زائد ایمبولینسز کھڑی ہیں لیکن گلی میں ایک وقت میں صرف ایک ایمبولینس جاسکتی ہے، جو صرف ایک زخمی کو لے کر آتی ہے، اور ابھی تک 15 سے 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاسکا ہے، اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہو رہی ہے : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہو رہی ہے : آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

    کراچی : آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز ہورہی ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل(آئی سی سی)، آسٹریلین کرکٹ بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

    آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے بھی اہم ہے۔
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلی نے کہا کہ پاکستان میں آج تاریخی دن ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کے شاندار استقبال پرپی سی بی اورپاکستانی کرکٹ مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تیاریاں دیکھ کر اعتماد مزید بڑھ گیاہے۔ کرکٹ سیریز سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستی کو بھی فروغ ملےگا۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے۔پاکستانی مداحوں نے آسٹریلیا کودیکھنے کے لئے 24 سال انتظارکیا۔ راولپنڈی ٹیسٹ سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ روابط کا نیا آغاز ہوگا ۔

  • سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    کراچی : بالی ووڈ کے سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی ہے۔

    فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلو میاں نے لکھا ’’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ فلم کی ریلیز پر ہم سب وہاں (سینما میں) موجود ہوں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘ اگلے برس عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سلو میاں نے بتایا ان کی فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘
    فلم کے پہلے ٹیزر میں کترینہ کیف فل ایکشن میں نظر آرہی ہیں، جب کہ سلو میاں کی انٹری بھی کمال ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور پچھلی دونوں فلموں کی طرح یہ فلم بھی شائقین کو بے حد پسند آئے
    ’’ٹائیگر3‘‘ کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کردار ایک بھارتی جاسوس اویناش سنگھ راتھور المعروف ٹائیگر کا ہے جسے پاکستانی جاسوس زویا سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا ہے۔

    فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کو ترکی، روس اور آسٹریلیا میں شوٹ کیا گیا ہے جب کہ اس کے کچھ مناظر کو حال ہی میں دہلی میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ ٹائیگر فرنچائز کی پہلی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘2012 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

    دوسری فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جسے علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ پچھلی دونوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے ۔

  • نقیب اللہ کیس آخری مراحل میں التوا کا شکار

    نقیب اللہ کیس آخری مراحل میں التوا کا شکار

    کراچی: نقیب اللہ قتل کیس آخری مراحل میں التوا کا شکار ہوگیا عدالت نے ڈی پی او سرگودھا کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کو 5 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا، کراچی اینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 3 کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، ڈھائی ماہ سے مقدمے کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، تفیتشی افسر ڈاکٹر رضوان کی غیر حاضری پر عدالت برہم ہوگئی۔

    عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر کوئی خط بھیج کر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جاتی ہے، خصوصی عدالت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو خط لکھ دیا، عدالت نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈی پی او سرگودھا اور متعلقہ مقدمے کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔
    ملزم کے وکلا کہتے ہیں ہمیشہ کہا جاتا ہے وکلا صفائی غیر حاضر ہوتے ہیں لیکن ڈھائی ماہ سے ڈاکٹر رضوان پیش نہیں ہورہے ہیں، وکلا صفائی کا کہنا ہے ڈھائی ماہ سے ڈاکٹر رضوان غیر حاضر ہیں۔

    پتا چلتا ہے وی آئی موومنٹ ہے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، ڈھائی ماہ گزر گئے ،مقدمہ تفتیشی افسر کی غیر حاضری کی وجہ سے التوا کا شکار ہے، 2 ماہ میں مقدمے کا ٹرائل مکمل کرنے کی ہائیکورٹ کی واضح ہدایت ہے۔

    عدالت نے ڈی پی او سرگودھا اور مقدمے کے تفتیشی افسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کو ہر صورت 5 مارچ ہفتے کی صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی، سماعت کے موقع پر ملزمان اور وکلا عدالت پیش ہوئے ۔