Baaghi TV

Category: کراچی

  • شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    کراچی کے پوش علاقے میں 2012 میں قتل ہونے والے شاہ زیب کے کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کے بعد سینٹرل جیل کے کئی مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہواتھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا۔

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

    سندھ پولیس نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے نجی اسپتال میں منتقلی کی تصدیق کر دی ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ مجرم چار ماہ اسپتال میں رہا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ شاہ رخ جتوئی کمر میں تکلیف کے باعث زیر علاج تھا۔

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

    دوسری جانب سربراہ قمر الاسلام اسپتال سید معین ہمدانی نے کہا کہ مجرم شاہ رخ جتوئی کی نگرانی پر 24 گھنٹے پولیس اہلکار مامور تھے،10 جنوری کی صبح مجرم کی ہی اچانک درخواست پر اسے اسپتال سے فارغ کیا گیا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے بغیر اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس حوالے سے محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کا کوئی خط نہیں ملا جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت اور قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ہی مجرم کو جیل سے علاج کے لئے اسپتال روانہ کیا گیا تھا۔

    پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

    دوسری جانب شاہ رخ جتوئی کے بعد مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہےباخبر ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی پرائیویٹ اسپتال سےجیل واپسی کے بعد کئی بااثرقیدی واپس جیل پہنچادیئےگئے ہیں جناح اسپتال میں ساڑھے پانچ مہینے سے موجود قیدی کشورکمار کو واپس سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12مزید قیدی کراچی کے پرائیوٹ اسپتال سے سینٹرل جیل واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق سزایافتہ اوربااثرقیدیوں کوبہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھاگیا تھاسزا یافتہ با اثرقیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتال کے جعلی خطوط پرنجی اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح اسپتال میں اس وقت صرف 2 قیدی ہیں جنہیں جلد جیل واپس بھجوادیا جائے گا اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ سزایافتہ بااثرقیدیوں کواسپتالوں میں رکھنابہت بڑامنافع بخش کاروباربن چکا ہے۔

    اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    پولیس کو انتہائی خطرناک مفرور اور مطلوب کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے وی ایل سی نے انتہائی مطلوب ملزمان کے سروں پر انعام رکھنے کیلئے اعلیٰ حکام کو خط ارسال کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھا گیا ہے۔

    خط کے متن میں9ملزمان کے سروں کی مجموعی قیمت6کروڑ40لاکھ رکھنے کی درخواست کی گئی، ملزم غلام یاسین بھائیو کے سر کی قیمت1کروڑ روپے رکھے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان عمران بھائیو،کاشف ابڑو عرف انورعلی، اکبرعلی بھائیو اور نذیر بھائیو کے سروں کی قیمت بھی ایک ،ایک کروڑ روپے رکھی جائے۔

    اس کے علاوہ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ملزم مجاہد جمال میرانی کے سر پر50لاکھ کا انعام جبکہ محمد خان ملاح، ممتاز بھائیو، حکیم بگٹی کے سروں پر فی کس 30لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان انتہائی خطرناک، اشتہاری اورعادی جرائم پیشہ ہیں، ہر ملزم کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں، کار لفٹرز گینگز کئی سالوں سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں جلد ملاقات کا امکان

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف میں جلد ملاقات کا امکان

    کراچی : حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے اعلان کردہ حکومت مخالف احتجاج کے حوالے سے شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی جلد ملاقات کا امکان ہے۔
    باخبر نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طرف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے ساتھ مارچ کی پیشکش کی جائے گی ، جس کے لیے شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اگلے ہفتے اسلام آباد میں ملاقات ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان قیادت کی سطح پر رابطہ ہوا ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں ہوگی ، جس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف مؤثر احتجاج کرنا ہے ، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی، جب کہ شہباز شریف بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم کی جانب سے ہونے والے مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے اور اگر بلاول بھٹو مارچ میں شرکت کے لئے رضا مند نہ ہوئے تو پھر پی ڈی ایم اپنا شیڈول پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈجسٹ کرے گی۔

    دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں الگ الگ آئیں انہیں اسلام آباد میں خیمے لگا کر دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو الگ الگ خیمے اس لیے لگا کر دیں گے تاکہ آپس میں نہ لڑیں، پانچ سات خیموں میں اپوزیشن کے لوگ آجائیں گے ، نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوچکی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف بھی مقدمات داخل ہو چکے ہیں، آئندہ ہفتے شہبازشریف کیخلاف بھی کیس دائر کرینگے، وہ اپنی سیٹ کی فکر کریں۔

  • گھریلو جھگڑے پر گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش نالے سے برآمد

    گھریلو جھگڑے پر گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش نالے سے برآمد

    کراچی: گھریلو جھگڑے کے بعد گھر سے بھاگنے والی لڑکی کی لاش پیپری فلٹرپلانٹ کے نالے سے برآمد ہوگئی۔

    کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی 17 سالہ شینا کے والد کے مطابق لڑکی 4 جنوری کی سہ پہر گھر سے ناراض ہوکر چلی گئی تھی اور اسی رات ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ لاش کی شناخت لڑکی کے والد نے کپڑوں کی مدد سے کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش دو سے تین دن پرانی ہے اور کافی مسخ ہو چکی ہے۔ پولیس نے بتایا لاش پر بظاہر کوئی نشان نظر نہیں آرہا، تاہم موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

    والد نے بتایا کہ لڑکی کا بہن بھائی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد وہ گھر سے ناراض ہوکر چلی گئی تھی، اس کے بعد شینا کو تلاش کیا گیا لیکن جب شام تک نہیں ملی تو گھر میں لڑکی کے سامان کی تلاشی لی گئی جس میں سے ایک موبائل فون برآمد ہوا جوکہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔

    یہ موبائل فون کسی نامعلوم لڑکے نے شینا کو دیا تھا اور اس پر ایک دوسرے موبائل سے کیے گئے میسیج بھی موجود تھے۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل پر میسج بھیجنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 11 سالہ بچی مدیحہ جاں بحق ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

    کوئٹہ کراچی شاہراہ پرحادثہ، چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

    لواحقین کے مطابق مقتولہ مدیحہ تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی، علاقے میں سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے بھائی کی شادی کی تقریب تھی، مدیحہ گھر کی کھڑکی سے شادی کی تقریب دیکھ رہی اور کچھ افراد فائرنگ کر رہے تھے، اسی دوران ایک اندھی گولی بچی کے ماتھے پر لگی جو آر پار ہوگئی اور بچی کی موقع ہی موت واقع ہوگئی۔

    آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور میت اسپتال سے سرد خانے لے گئے اوراور ایس ایس پی غربی سہائی عزیز کی کوششوں سے لواحقین پوسٹ مارٹم کے لئے راضی ہوگئے مقتولہ مدیحہ کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا ہے۔

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ مدیحہ کو سر کے عقب میں گولی لگی اور ماتھے سے باہر نکلی، بچی کو گولی کافی دور سے لگی تھی پولیس نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ مدیحہ افضل ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی، ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہےاس حوالےسےپڑوسیوں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    قبل ازیں ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشد نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی…

    اس سے قبل کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو میں ایڈونچر کے لئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جس سے شہری جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی ویٹیج کی مدد سے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا تھا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔

    بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد

  • کراچی میں آج سے گرین لائن بس مکمل فعال کر دی جائے گی

    کراچی میں آج سے گرین لائن بس مکمل فعال کر دی جائے گی

    کراچی : کراچی کے شہریوں کا انتظار ختم ہوا، آج(پیر)سے گرین لائن بس مکمل فعال کردی جائے گی۔ 21 کلومیٹر طویل ٹریک پر80 بسیں صبح 7سے رات 10بجے تک رواں دواں رہیں گی۔

    کراچی میں گرین لائن پوری آب و تاب کے ساتھ چلنے کو تیار ہے، آج(پیر)سے 21 کلومیٹر ٹریک پر شہریوں کو سہولت فراہم کریں گی، 22 بس اسٹیشنز کو بھی تیار کر لیا گیاہے۔

    سندھ اسنفراسٹرکچر کمپنی کے مطابق 10جنوری سے بس آپریشنز صبح سات سے رات دس بجے تک جاری رہیں گے۔

    بہت صبر کے بعد سہولت ملی تو مسافروں نے بھی سکھ کا سانس لیا، مکمل طور پر آغاز کا دعوی ضرور ہے تاہم اب بھی گولیمار اور یوپی موڑ سمیت مختلف بس اسٹیشنز پر خودکار سیڑھیوں کی تنصیب باقی ہے تو کہیں تعمیر ومرمت کا کام بھی نا مکمل ہے ۔ ایسے میں شہریوں نے کرایہ کم کرنے کا بڑامطالبہ بھی کردیا۔ذرائع کے مطابق اسکیلیٹرز کی بیرون ملک سے درآمد میں تاخیر کے سبب مشینری کی تنصیب کا کام مکمل نہیں ہوا جسے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ پچیس دسمبرسے اب تک کل بیس بسیں آزمائشی بنیادوں پر چارگھنٹے کے لیے چلائی جارہی تھیں۔

  • شہر قائد میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی

    شہر قائد میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی

    کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی، پارہ سنگل ڈیجٹ میں آ گیا۔

    شہرِ قائد میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو گیا ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔پیرکوکم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار

    ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار

    کراچی : کراچی کے ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ناظم آباد تھانے سے 3 ملزمان ہتھکڑی سمیت لاک اپ سے فرار ہوئے ہیں۔

    پولیس کی جانب سے ان تینوں مفرور ملزمان کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف پرچہ درج کیا جانا تھا، لیکن ملزمان اس سے قبل ہی لاک اپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

  • شعیب ملک کا مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

    شعیب ملک کا مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ مری میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔

    اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ اللّٰہ پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مرحومین کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، پولیس حکام اور ریسکیو ذرائع نے مری میں شدید برفباری میں گاڑیوں میں پھنسے ہونے کے باعث 22 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

  • مری میں حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سےمحروم ہوئے ، آصف زرداری

    مری میں حکومت کی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سےمحروم ہوئے ، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک رہنماء اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مری میں حکومت کی نالائقی کی وجہ سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ مری میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے ، جاں بحق افراد کے لواحقین کےغم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔

    اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں حکومت کی بے حسی کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال کا نقصان ہوا ، لاکھوں گاڑیوں کا مری میں داخلہ اور حکومت کی بے خبری پر سوالیہ نشان ہے ، اب پاکستان کو بچانے کا وقت آ گیا ہے، بے بس سیاح مری کی سردی میں بے یارو مددگار زندگی کی بازی ہارگئے ، عمران خان کی نااہل حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ، نااہل اور ناکام حکومت کو رخصت کرکے عوام کو تباہی سے بچا سکتے ہیں ، کیوں کہ اس وقت پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں گیس کا بھی بحران پیدا کر دیا ہے ، اب ملک میں گندم کا شدید بحران آنے والا ہے ، پاکستان سے یوریا کھاد پہلے ہی بیرون ممالک اسمگل کی جا رہی ہے ۔