Baaghi TV

Category: کراچی

  • وفاقی حکومت نےسندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئےفنڈ جاری کردیئے

    وفاقی حکومت نےسندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کیلئےفنڈ جاری کردیئے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سندھ کے 85 دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے لیےمنظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی معاشی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نے وڈیو لنک کے ذریعے کی-

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینیٹر چوہدری تنویرخان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

    اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے گیس فیلڈ کے پانچ کلومیٹر اطراف کے علاقوں کو گیس فراہمی کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 74 کروڑ 75 لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی جس کو وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو جاری کرے گا-

    اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت بھی ہوئی جس میں گیس فیلڈ کے پانچ کلومیٹر اطراف میں گیس فراہمی کے معاملے کا جائزہ لیا گیا تھا اور سیکریٹری پیٹرولیم اور سیکریٹری فنانس کو ہدایت کی تھی کہ وہ عدالت کے روبرو 14 مارچ کو پیش ہو کو اس پر اپنی رپورٹ پیش کرے۔

    ریاست مدینہ کا نام لیکر اس قدر جھوٹ عمران خان ہی بول سکتا ہے۔ سلیم صافی

    وزارت توانائی کے مطابق منظور کیے گئے فنڈز کے ذریعے سانگھڑ، خیرپور، جامشورو، بدین، دادو، قمبر اور شہداد کوٹ کے علاقوں کو گیس فراہم کی جائے گی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے توہین عدالت کے کسی بھی نوٹس سے بچنے کے لیے ہنگامی طور پر اس گرانٹ کی منطوری دی ہے۔

    85 دیہاتوں کو گیس فراہمی کے منصوبے پر 90 کروڑ 92 لاکھ روپے لاگت آئے گی جس میں سے سوئی سدرن گیس کمپنی 20 کروڑ 38 لاکھ روپے فراہم کرے گا جبکہ دیگر رقم وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائے گی۔

    مہنگائی نےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے:حکومت مہنگائی کم کرنےکی کوشش کرے :چئیرمین…

  • پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور پاکستان کے معروف صحافی فرھاد زیدی انتقال کر گئے

    پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور پاکستان کے معروف صحافی فرھاد زیدی انتقال کر گئے

    کراچی : پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور پاکستان کے معروف صحافی فرھاد زیدی انتقال کر گئے

    با خبر ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی اور پاکستان کے معروف صحافی فرھاد زیدی انتقال کر گئے ۔ وہ ایک دیانت دار آدمی اور دلیر صحافی تھے ۔ انہوں نے کافی عرصہ دی مسلم کے ایڈیٹر کے طور پربھی کام کیا اور بے شمار کالم لکھے اور لوگوں کو صحافت سے روشناس کروایا ۔ وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی رہے ۔ آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ان کے بہترین دوست رہے ۔ پی ٹی وی کے اہم ڈی کی حیثیت میں بھی انہوں نے بہت کام کیا ۔
    خیال ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب ڈیفینس میں ادا کی جائے گی ۔

  • سندھ رینجر کی شہر قائد میں اسنیپ چیکنگ کے باعث شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں کمی آنا شروع

    سندھ رینجر کی شہر قائد میں اسنیپ چیکنگ کے باعث شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں کمی آنا شروع

    کراچی : سندھ رینجر کی شہر قائد میں اسنیپ چیکنگ کے باعث شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی جس پرشہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے تحت سندھ رینجرز کی جانب سے اسنیب چیکنگ کا فیصلہ عوام کیلئے خوش آئند ثابت ہونا شروع ہوگیا اور حالیہ دنوں کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے۔
    ساتھ ساتھ ایڈیشنل آئی جی کے تمام ایس ایچ او کو سخت احکامات اسٹریٹ کرائم میں کی وجہ بنی ہے ۔شہر قائد میں روزانہ درجنوں شہری اپنے موبائیل فون اور نقدی سے محروم کر دئے جاتے تھے یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے مگر کافی حد تک کمی کا سامنا ہے جس سے عوام میں خوشی کی لہر جاری ہے ہمارے پولیس کے جوان اپنی زمداری ایمانداری سے ادا کرے تو اور بھی جلد اسٹریٹ کرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    سندھ رینجرز کی جانب سے شہر میں اسنیب چیکنگ کا عمل شروع ہونا بھی خوش آئند عمل ہے رینجرز جوان سٹرکوں پر الرٹ نظر آتے ہیں جس پر عوام نے ڈی جی رینجرز کا شکریہ ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ عمل جاری رکھنے کی اپیل کی ہے ۔یاد رہے غلام نبی میمن پہلے بھی جب ایڈیشنل آئی جی تعنات تھے اس وقت شہر میں آمن و امان قائم تھا ایماندار آفسر کا دوبارہ تعناتی خوش آئند عمل ہے ۔

  • متحدہ رہنماؤں کی پیپلز پارٹی٫ جے یو آئی ٫ ق لیگ کی قیادت سے ملاقاتیں

    متحدہ رہنماؤں کی پیپلز پارٹی٫ جے یو آئی ٫ ق لیگ کی قیادت سے ملاقاتیں

    کراچی / لاہور: ایم کیو ایم کے وفد نے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی ہلچل میں سب جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان ملاقاتوں کا ہونا سیاست کا حسن ہے۔
    ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن جمہوریت کا قائم رہنا ضروری ہے، تحریک عدم اعتماد کا جائزہ لیں گے اسی لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان سے دوریاں کم ہوئیں وزیراعظم ہمارے آفس آئے تھے۔

    پارلیمنٹ لاجر کے سامنے موجود جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے رضاکار پرامن ہیں ہم نے اپنے جلسوں میں پولیس کے بجائے اپنے رضا کاروں پر انحصار کرتے ہیں۔

    قبل ازیں ق لیگ کے وفد سے ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں اتحادیوں کو تمام معاملات میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

    دریں اثنا ایم کیو ایم کے وفد نے آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔ آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی سندھ اور دیگر رہنماء ملاقات میں شامل۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کی قیادت سے وزیر اعظم عمران خان الگ الگ ملاقات کر چکے ہیں اور ایم کیو ایم کی قیادت لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے ملاقات کرچکی ہے۔

  • عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد کریں گی : بلاول بھٹو زرداری

    عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد کریں گی : بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔

    چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پورے ملک کے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لئے مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے مل کر اسے تاریخی مارچ بنادیا ہے اور یہ مارچ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تحریک بنادیا۔ اس لانگ مارچ میں شامل تمام صوبوں کی عوام نے اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا۔

    چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنا کام کرلیا ہے اب پارلیمان پر ذمہ داری ہے، اب عوام کی امیدوں پر ہم نے پورا اترنا ہے، اب وہ دن دور نہیں کہ پارلیمان اپنے آپ سے یہ سیاہ دھبہ و داغ ہٹائے گا، جلد ہی جیسے ہی سیشن بلایا جائے گا اس 2018 کی غلطی کو درست کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم آج بھی جمہوریت کی بات کرتے ہیں، اگر ہم مطالبہ کرتے کہ دھرنا دینا ہے تو آج بھی عوام موجود ہوتی، ہم غیر جمہوری انداز میں حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے البتہ ایسا کرسکتے تھے۔

    بلاول نے کہا دو ایسے واقعات ہوئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، آصفہ بی بی پر ہونے والا حملہ ناقابل برداشت ہے، میں نے صبر دکھایا کیونکہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں، میں نے ویڈیو کو ہر طریقے سے دیکھا، ہر زاویے سے دیکھا یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، براہ راست میری ہمشیرہ کو ہٹ کیا گیا یہ حملہ ہمارے لئے پیغام تھا، یہ جمہوریت بحالی کے حوالے سے میرے لئے اور میرے والد کے لئے پیغام تھا ۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا قوم کے سامنے کھڑے ہوکر وزیراعظم صدر زرداری کو بندوق کی دھمکی دے رہا ہے، یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا، ہم اس حکومت پر کوئی اعتماد نہیں کریں گے، آئی ایس آئی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے، اس کی بنیاد پر ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، آصف زرداری پر حملہ ناقابل برداشت ہے ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم نے اپنی والدہ سے لے کر اب تک بہت برداشت کیا ہے، اب مزید برداشت نہیں کریں گے ، میں اب جوان ہوں، میری رگوں میں آصف زرداری، شہید بی بی اور شہید قائد عوام کا خون ہے، اب بس! اب ہم ایک بھی چیز برداشت نہیں کریں گے، ہم پھر جو ری ایکشن دیں گے وہ کوئی برداشت نہیں کرے گا۔

    چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا آپ سیاست کریں، یہ آپ کا اور ہمارا حق ہے مگر آپ زندگی و موت کی دھمکی دیں گے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ ایک ماڈرن ملک ہے، ہم 2022 میں جی رہے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم پرامن طور پر سیاست کریں، ہم امید کرتے ہیں ایسا ہوگا، ماحول کو پرامن رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا عوامی مارچ کے وقت بھی کہا تھا کہ یہ جتنا بھی پریشان ہوگا کرسی خطرے میں ہوگی وزیراعظم مزید گالیاں دیں گے، اب گالیاں دینے سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا، 3سال حکومت میں رہنے کے بعد یہ کہتا ہے کہ زرداری اور پیپلز پارٹی ان کا ٹارگٹ ہے۔ ہمیشہ یہی پیپلز پارٹی آپ اور آپ جیسے لوگوں کا ٹارگٹ رہا ہے ۔

  • اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

    اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایم کیوایم نے ہمیشہ ساتھ دیا حالات آپ کے سامنے ہیں، ایم کیوایم کے دفاترز جل کھل جائیں گے۔

    باغی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیوایم اراکین سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ایم کیوایم کے 4 رہنماوں سے فردا ًفردا ًہاتھ ملایا، وزیراعظم مصافحہ کے بعد خالد مقبول صدیقی کا ہاتھ تھامے رہے، وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن سندھ اسمبلی شامل نہیں،

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے4 اراکین سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ، بلال غفار، خرم شیرزمان اور ارسلان تاج ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم وفد کے درمیان 25 منٹ تک بہادر آباد مرکز ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو کیا کریں گے؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہوگئیں۔ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کیلئے تیار ہوں، چھٹیاں تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر مکالمہ کیا کہ سیاسی صورتحال کو کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حالات آپ کے سامنے ہیں ایم کیوایم کا ساتھ چاہیے، ایم کیوایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کے دفاتر جلد کھل جائینگے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ کراچی پہنچنے والوں میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور علی زیدی بھی شامل ہیں۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان مرکز بہادرآباد پہنچے تو سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پنڈال میں موجود تمام افراد کو موبائل کے استعمال سے روک دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔

  • کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا

    کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا

    کراچی : قومی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ، جس میں کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا ‘ پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا ۔ اے ار وائی نیوز کے مطابق مسافر کو فوری ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹ میں مسافر کو دل کے دورے کے شواہد نہیں ملے ، جس کی ترجمان پی آئی اے نے بھی تصدیق کی اور بتایا کہ 32 سالہ مسافر مریض سید وصی کینیڈین شہریت کے حامل ہیں ، پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے پی آئی اے کے ٹورنٹو جانے والے طیارے میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوری لینڈنگ سے قبل قومی ائرلائن کو سوا کروڑ روپے مالیت کا اضافی ایندھن فضا میں ضائع کرنا پڑا تھا کیوں کہ کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب جہاز کو ایک گھنٹہ 36 منٹ کی پرواز کے بعد فوری طور پر کراچی واپس اتار لیا گیا، جس کے بعد مسافر کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
    ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طیارے کو فوری لینڈنگ سے پہلے اپنا اضافی ایندھن پھینکنا پڑا ، بوئنگ 777 طیارے نے لینڈنگ سے قبل ایک لاکھ کلو ایندھن فضا میں پھینکا جس کی مالیت سوا کروڑ روپے ہے ، انسانی جان بچانے کیلئے طیارے کو قبل از وقت لینڈنگ کرنا پڑی ۔

  • آصف زرداری خدا کے واسطے اپنے بیٹے کو اردو سکھادو : وزیراعظم عمران خان

    آصف زرداری خدا کے واسطے اپنے بیٹے کو اردو سکھادو : وزیراعظم عمران خان

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری! خدا کے واسطے کے اپنے بیٹے کو اردو سکھا دو،15سال بعد بھی کہتا بارش آتا ،چینی اگتا ہے،اس کو یہ بھی نہیں پتا کہ لڑکی آتا یا آتی ہے،میں نے انگریزوں کو دو سال میں اردوسیکھتے دیکھا ہے۔انہوں نے کراچی میں گورنر ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان میں جو خطہ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے ، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اب میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا، مشن ہے جو ظلم سندھ کے لوگوں سے ہورہا ہے، 14سال زرداری مافیا نے لوگوں کے ساتھ جو کیا ہے، اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے، کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، گرین لائن کی بھی مبارک دیتا ہوں، کراچی میں وفاقی حکومت نے کبھی وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔
    اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس دیا، جس کی وجہ سے ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا فیصلہ کیا، 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان ڈیزل کو سستا کیا، بجلی 5روپے سستی کی۔ پاکستان میں آج بھی دبئی سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہے، جبکہ وہاں تیل نکلتا ہے، ہم امپورٹ کرتے ہیں۔اللہ کا شکر ہے ہمارا ملک درست راستے پر نکل گیا ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھتی، ملکی دولت میں ضافہ نہیں ہوتا۔
    سب سے زیادہ برآمدات، ٹیکس ، ترسیلات زر اور چار فصلوں کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی۔ ڈاکوؤں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ہے، کہ یہ حکومت ہر مشکل سے نکلتی جا رہی ہے، پہلے دیوالیہ والی حکومت ، بینک کرپٹ ملی، پھر صدی میں ایک دفعہ کورونا جیسابحران آتاہے جس سے ہم نکلے، افغانستان کا مسئلہ آیا جس کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ بڑھا، اب یوکرین کا مسئلہ ہم نے اس سے بھی قوم کو بچایا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی ہے ، اپوزیشن نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں۔ ایک کہاوت ہے جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے، اوپر والے پر اعتماد ہے چوروں کے ٹولے جب سیاسی موت آئی ہے انہوں نے عدم اعتماد کردیا ہے،کراچی کے کارکنوں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو دنیا کرکٹ میں پانچ ٹاپ کپتانوں میں مانا جاتا ہے، کیونکہ کرکٹ کا کپتان ٹیسٹ کے پہلے دن پلاننگ کرتا ہے کہ اس نے میچ کیسے جیتنا ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کے ٹولے کی عدم اعتماد کا انتظار کررہا تھا، 25سال سے جہاد کررہا ہوں، میں سیاست نہیں ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔
    یہ تین سال سے لگے ہوئے آج حکومت گئی، دھرنا ہوا، لیکن ہم ملک کو سنبھال رہے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے، یہ پھنس گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ میں ان کو چھوڑوں گا، جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ کھل جائے گی، میرے بندوق کے نشانے پر پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا، یہ ظالم آدمی پولیس کو استعمال کرتا ہے ، لوگوں کو مرواتا ہے، ظلم کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ہر جگہ پیسوں کے ٹوکرے لے کر پیچھے پھرتا ہے، 20، 20کروڑ کی رقم ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے رکھی ہوئی ہے۔
    میرے ایک ایم این اے نے کہا 20کروڑ کی آفرکی ہے، میں نے کہا پیسے لے لو، حرام کا پیسا ہے، پیسے لے کر پناہ گاہ ، لنگر خانہ، یتیم خانہ کھول دینا ، آپ کو ثواب ملے گا۔زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتی ہے۔دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا، شوباز بوٹ پالش کرنے والا ہے، وہ اس کے ساتھ مل گیا ہے اس کو پتا چل گیا ہے کہ وقت آگیا ہے۔ مقصود چپڑاسی والے کا ٹائم بھی آگیا ہے،تمہیں پتا ہے کہ تین مہینے بعد تم بھی جیل میں جاؤ گے۔
    تم نے اپنے بیٹے اور داماد کو باہر بٹھایا ہوا ہے، فکر نہ کرو، پیسا واپس لا کر بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے۔ان کے ساتھ ڈیزل مل گیا ہے، ان تینوں کی شکلیں دیکھوِیہ تینوں ملک کو بچانے نکلے ہیں، آپ نے ملک کو نہیں اپنے آپ کو بچانا ہے۔ فضلو سن لو! اس کو مولانا کہنا گناہ ہے، عزت ذلت اوپر والا دیتا ہے، دینی آدمی کو اللہ عزت دیتاہے، لیکن اس کا نام لو تو لوگ ڈیزل ڈیزل کی آواز لگاتے ہیں، اس کے پاس اربوں کے اثاثے ہیں، کام تو کوئی کرتا نہیں، کہتا میں 2ہزار لوگ لے کر چلا جاؤں گا، نیب کو ڈرادیا ، فضلو تیار ہوجاؤ، جب عدم اعتماد فیل ہوگی تو تم دو ہزار میں ایک لاکھ لوگ لے کر آؤں گا۔
    ساری قوم کو بتاؤں گا کہ چوروں کے ٹولے کے خلاف جنگ عمران خان اکیلے کی نہیں ہے ، ہرکسی کی جنگ ہے، ہم سب نے مل کر ان کو وہاں پہنچانا ہے جن کو جہاں پہنچنا چاہیے۔آصف زرداری خدا کے واسطے کے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دو،15سال کے بعد بھی اس کو یہ بھی نہیں پتاکہ لڑکی آتا یا آتی ہے، انگریزوں کو دو سال میں اردوسیکھتے دیکھا ہے۔

  • عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں صرف تنازعات کو ہوا دینا ہے : وینا ملک

    عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں صرف تنازعات کو ہوا دینا ہے : وینا ملک

    کراچی: اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے۔

    8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کے دن خواتین اپنے حقوق، آزادی اظہار اور برابری کے لیے ’’عورت مارچ‘‘ مناتی ہیں۔ تاہم پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔
    وینا ملک نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں۔ خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں۔ لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا جب آپ سنجیدہ ہیں تو جائیں نظام میں جائیں اور قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد کرے گا۔ میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔

  • ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے دو بڑے مطالبات کردئیے

    ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے دو بڑے مطالبات کردئیے

    کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا جس میں اتحادی جماعت نے وزیراعظم کے سامنے دو بڑے مطالبات رکھ دیے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے بند دفاتر کھولنے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کروانے کے دو مطالبات رکھے گئے جبکہ وزیراعظم سے ایم کیو ایم رہنماؤں کی کراچی پیکیج پر بھی بات ہوئی۔

    عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز کا یہ پہلا دورہ تھا۔ وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
    ارکانِ سندھ اسمبلی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے 4 دفاتر مانگے تھے جس میں سے 3 دفاتر نہیں دیے گئے لیکن حیدر آباد زون کا دفتر دے دیا گیا ہے۔ خورشید بیگم، گلشن ٹاؤن آفس اور لیاقت آباد آفس دینے سے تاحال انکار کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیراعظم نے خالد مقبول صدیقی سے کہا کہ اسد عمر ایم کیو ایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کی۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کئی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کو گرین لائن پروجیکٹ بھی ہم نے دیا اور ہم نے مردم شماری پر بھی تحفظات دور کیے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا اور اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔

    ملاقات کے بعد صحافی نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ کیا آپ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابھی تو ہم اپنے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ایک سوال پر خالد مقبول نے کہا کہ ملاقات میں کچھ طے ہونا تھا اور نہ کوئی لائحہ عمل بنانا تھا جبکہ عدم اعتماد سمیت کسی بڑے ایشو پر بات نہیں ہوئی اور ایم کیو ایم سے اب تک کسی نے اس حوالے سے رابطہ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہم نے چائے پر بلایا تھا جس پر وزیراعظم نے آنے کا وعدہ کیا تھا اور وہ آئے، جو بھی اس شہر اور جمہوریت کے لیے بہتر ہوگا فیصلہ کریں گے۔

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے خوشگوار ماحول میں بات ہوئی لیکن گفتگو کا تمام احوال نہیں بتا سکتے، ملاقات میں عدم اعتماد سے متعلق گفتگو نہیں ہوئی، حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہمارے پاس آپشنز موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے جہاں اپوزیشن جماعتیں متحرک ہیں وہیں وزیراعظم عمران خان نے بھی اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں ۔