Baaghi TV

Category: کراچی

  • شہر میں ڈکیتوں نے ایک اور قیمتی جان ضائع کردی

    شہر میں ڈکیتوں نے ایک اور قیمتی جان ضائع کردی

    کراچی : شہر میں ڈکیتوں نے ایک اور قیمتی جان ضائع کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق سچل گوٹھ کا رہائشی سعید سولنگی گزشتہ ماہ 17جنوری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوا تھا ۔ مقتول سعید گزشتہ روز سول اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگیا ۔

    مقتول سعید نجی لیبارٹری میں کام کرتا تھا ۔ خرچہ پورا کرنے کے لئے مقتول پارٹ ٹائم آن لائن موٹرسائیکل بھی چلاتا تھا ۔ مقتول سعید 5 بچوں کا باپ تھا ۔
    پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو واردات کے بعد گرفتار کرلیا تھا ۔

  • ماہرہ خان اور مہوش حیات اداکاری کی کوئین ہیں : مانی

    ماہرہ خان اور مہوش حیات اداکاری کی کوئین ہیں : مانی

    کراچی: اداکار و میزبان سلمان ثاقب عرف مانی نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری کی کوئین قرار دے دیا۔

    مانی اپنی اہلیہ اداکارہ حرا کے ہمراہ حال ہی میں ’’جشن کرکٹ‘‘ نامی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے۔

    شوکے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں حرا نے کہا مانی خوش قسمت ہے کہ اسے میرے جیسی بیوی ملی۔
    میزبان نے حرا سے پوچھا کیا مہوش حیات کے بعد اب آپ کو تمغہ امتیاز ملنا چاہئے؟ جس پر حرا نے کہا نہیں انڈسٹری میں اور بہت سی اداکارائیں ہیں جو تمغہ امتیاز کی حقدار ہیں۔ اس موقع پر ان کے شوہر مانی نے کہا کہ اس بار تمغہ امتیاز ماہرہ خان کو ملنا چاہئے۔

    اداکارہ حرا نے مصطفیٰ کمال کی سیاسی جماعت پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت کے بارے میں کہا کہ مانی کرے نا کرے لیکن میں پی ایس پی ضرور جوائن کرلوں گی۔

    اپنی باری پر مانی نے بھی میزبان کے سوالوں کے کئی دلچسپ جوابات دئیے۔ میزبان نے مانی سے پوچھا کیا نواز شریف آصف زرداری سے زیادہ کرپٹ ہیں؟ اس سوال کے جواب میں مانی نے کہا آصف زرداری زیادہ کرپٹ ہیں۔

    مانی نے وزیراعظم کے بارے میں کہا کہ عمران خان عوام پر رحم کریں اور عوام کو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔ کیونکہ اب تو پانی سر کے اوپر سے گزر گیا ہے۔ جب میزبان نے مانی سے پوچھا کہ عمران خان نے یوٹرن لینے کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ تو مانی نے کہا ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہئے۔ کراچی کنگز اور مصطفیٰ کمال کے بارے میں مانی نے کہا کہ دونوں کا وقت بدلنے والا ہے۔ مصطفیٰ کمال کی پارٹی اگلے الیکشن میں کمال کرے گی کیونکہ اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

    مانی نے اپنی بیوی حرا کو خود سے بہتر آرٹسٹ قرار دیا۔ میزبان نے مانی سے سوال پوچھا کیا آپ سمجھتے ہیں مہوش حیات اور ماہرہ خان اداکاری میں حرا سے بہت پیچھے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں مانی نے کہا نہیں ایسا بالکل نہیں ہے۔ ماہرہ اور مہوش حرا سے بہت آگے ہیں دونوں بہت بڑی اسٹارز ہیں، دونوں اداکاری کوئین ہیں۔ میرے خیال میں دونوں کو اداکاری کا انسٹی ٹیوٹ کھولنا چاہیے۔

  • سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

    سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں

    کراچی : سروں کی ملکہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کئی جسمانی اعضا کی خرابی کے باعث گلوکارہ لتا منگیشکر اتوار کی صبح ممبئی کے اسپتال میں چل بسیں۔ بریچ کینڈی اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این سنتھانم نے گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لتامنگیشکر ان کے اسپتال میں کووڈ 19 کے مریض کے طور پر داخل ہوئی تھیں۔ ان کا کورونا کا علاج کیا گیا تھا لیکن بعد میں وہ کووڈ پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

    واضح رہے کہ لتا منگیشکر کو 8 جنوری کو ہلکی علامات کے ساتھ کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں داخل کیا گیا تھا اور وہ تقریباً 20 روز تک وینٹی لیٹر پر رہی تھیں۔
    گزشتہ روز لتا منگیشکر کی حالت ایک بارپھر بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پرتت صمدانی نے لتا منگیشکر کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گی۔

    لتا منگیشکر کی بگڑتی حالت کا سن کر اداکارہ شردھا کپور سمیت متعدد بالی ووڈ فنکار ان سے ملنے اسپتال پہنچے تھے۔ جب کہ مادھوری ڈکشٹ، روینہ ٹنڈن سمیت متعدد فنکاروں نے گلوکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی۔

    لتا منگیشکر کی بہن گلوکارہ آشاہ بھوسلے بھی اپنی بہن سے ملنے گزشتہ روز اسپتال پہنچیں تھیں اور ان کی صحت کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا کہ اب لتا دیدی کی حالت مستحکم ہے۔ تاہم لتامنگیشکر جانبر نہ ہوسکیں۔

  • پاک سر زمین اور پیپلز پارٹی کے درمیان چھ صفحات پر مشتمل معاہدہ طے پایا گیا  : مصطفیٰ کمال

    پاک سر زمین اور پیپلز پارٹی کے درمیان چھ صفحات پر مشتمل معاہدہ طے پایا گیا : مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان چھ صفحات پر مشتمل معاہدہ طے پایا گیا۔ اس معاہدے کا فائدہ کراچی سے کشمور تک کی عوام کیساتھ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو پہنچے گا۔ جب عوام تک اختیارات اور وسائل منتقل ہوتے ہیں تو حکمرانوں کی نیک نامی ہوتی ہے۔
    ہمارے مطالبات کسی رنگ، نسل یا زبان کی بنیاد پر نہیں بلکہ بلخصوص کراچی سے کشمور اور بالعموم پاکستان کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیئے گئے تھے۔اٹھارویں ترمیم کے پھل اگر عوام تک نہیں پہنچے تو پھر صوبائی حکمرانوں سے یہ پھل چھن جائے گا، پھر اٹھارویں ترمیم چھیننے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوگا۔
    اگر پی ایف سی سے زریعے وسائل عوام تک پہنچانے میں تاخیر ہورہی ہے تو ڈیوڑنل پول کے زریعے وسائل گلیوں محلوں تک منتقل کیے جائیں گے، 18 فروری تک ان تمام چیزوں کو دیکھیں گے، ہمیں امید ہے کہ سندھ حکومت معاہدے کا پاس رکھے گی، اگر سندھ حکومت نے کچھ آنا کانی کی تو ہم پھر آزاد ہیں۔

    2017 میں ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس جارہے تھے۔ ہم پر شیلنگ ہوئی تشدد ہوا تھا، جو اس وقت مذاق اڑا رہے تھے وہ کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔ہم نے آج تک کوئی جھوٹ نہیں بولا ہے۔میئر کا آفس کراچی کے لوگوں کا ہے۔ میں اس آفس کے لیے اختیار مانگ رہا ہوں۔یہ ایک تحریک ہے یہ پورے پاکستان میں پھیلے گی ہمیں تمام چیزوں کا اختیار دو،پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنے وزراء سے اختیار خود لیں۔
    وزراء اور ایم این اے نالوں کی صفائی میں لگے ہیں نالوں کی صفائی وزرا کا کام نہیں ہے۔حکمرانوں کو اختیارات بانٹنے پڑیں گے کیونکہ یہ مقامی معاملہ نہیں ہے یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔اللہ نے ہماری آواز سب کے دلوں میں اتار دی ہے۔ہمارے پنڈال میں تمام زبانیں بولنے والے موجود تھے اور پی ایس پی عوام کے لئے امید کی ایک کرن ہے، اب کوئی بھی یہاں لاشوں کا کاروبار نہیں کرسکے گا، اس سے بڑی کامیابی کوئی اور ہو نہیں سکتی۔
    آج یوم کشمیر ہے، کشمیریوں کو بتانا چاہتا ہوں بھارت نے پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں لوگوں کو تیار کر رکھا تھا۔ بھارت کراچی میں لاشیں گرا کر کشمیر کی آواز دباتا تھا، جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی تھی تب تب کراچی آگ اور خون میں نہلایا جاتا تھا، ہم نے کراچی میں بیٹھ کر کشمیر کی جنگ لڑی ہے، ریاست نے کبھی آواز لگائی تو ہم کشمیریوں کے ساتھ جسمانی طور پر شانہ بشانہ کھڑے ہوکر لڑیں گے اور کشمیر کو آزادی دلوائیں گے۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر پی ایس پی انیس قائم خانی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا کیسے شکر ادا کروں کہ میرے رب نے مجھے ایسے لوگ دئیے ہیں جن کی پارٹی کے پاس نہ کوئی عہدہ ہے، نہ کوئی مراعات ہے، وہ اپنی قربانیاں دے رہے ہیں۔
    حکومت کو ہماری جائز بات ماننا پڑی، ہم نے یہ کام عبادت سمجھ کر کیا ہے، ہمیں اختیارات کراچی اور کشمور کی گلیوں میں لیکر آنا ہے۔ اگر اسکول میں تعلیم اور ٹرانسپورٹ نہ دیں تو محلے والوں کو اختیار ہونا چاہیے کہ وہ خود ان احتساب کریں جب اختیارات آپ کے پاس ہوتے ہیں تو آپ اپنے نمائندے کو پکڑ سکتے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیار نیچے نہیں گیا۔

  • کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    کراچی بندرگاہ پر کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے سینٹری پائپ میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار برآمد

    کراچی بندرگاہ پر اے این ایف کی بڑی کاروائی ، 360 کلوگرام ہیروئن شمالی آئرلینڈ (برطانیہ) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی بندرگاہ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے 360 کلوگرام ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اتنی بھاری مقدار میں منشیات برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی ہے-

    ترجمان کے مطابق کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ بھجوایا جا رہا تھا، مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد

    اے این ایف ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی، کنٹینر میں موجود سینٹری کے سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا، دورانِ تلاشی 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے، اور جب ان پائپس کو چیک کیا گیا تو ہر پائپ سے 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جب کہ پائپس سے مجموعی طور پر 360 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

    قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی-

    کراچی ائیر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام

    قبل ازیں اے این ایف نے سری نگرہائی وے پرگاڑی سے 64 کلوگرام منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس اطلاع پرگاڑی کی تلاشی کے دوران 48 کلو افیون اور 16 کلو چرس نکلی منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی ۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن میں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد شامل ہیں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

    علاوہ ازیں جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی تھی اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی تھی عوامی احتجاج پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے جوس کےڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کی-

    لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم،پولیس اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث

  • جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھر کا سرکاری ملازم نکلا

    جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھر کا سرکاری ملازم نکلا

    کراچی : جنگلی بلیوں کی غیرقانونی فروخت کرنے والا شخص چڑیاگھرکا سرکاری ملازم نکلا۔

    سندھ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پرجانوروں کی خرید وفروخت کے لیے پیج بنایا ہواتھا۔

    سماجی رابطوں پر فروخت کیلئے پیش کی جانے والی بلیوں کے خریدار بن کر جانےوالے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے لیپرڈ کیٹس کو بازیاب کرالیا تھا۔

    سندھ وائلڈ لائف کے انسپکٹر نعیم خان کے مطابق ملزم عامر عزیز نے سوشل میڈیا پر جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے پیج بنایا ہوا تھا۔

    عامر عزیز کے خلاف کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چڑیا گھرکا سرکاری ملازم جنگلی بلیوں کے علاوہ مگرمچھ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث ہے، اس معاملے پر کافی دن سے ٹیمیں کام کررہی تھیں۔

  • کراچی میں پیرس سے آئی ایک خاتون بھیک مانگنے پر مجبور

    کراچی میں پیرس سے آئی ایک خاتون بھیک مانگنے پر مجبور

    کراچی : کراچی میں پیرس سے خاتون بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں ایک بھکاری خاتون کو دیکھا گیا ہے جو اپنی درد بھری کہانی سنا رہی ہے ۔ اس ویڈیو میں بھکاری خاتون کراچی میں موجود ایک چایئے کے ڈھابے پر کھڑی ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں پیرس سے آئی ہوں اور میں یہاں اکیلی ہوں۔

    خاتون نے بتایا کہ میرے تمام بہن بھائی ملک سے باہر رہتے ہیں۔ ایک بہن امریکہ میں بھی رہتی ہے اور ایک کراچی میں بھی مقیم ہے لیکن اس نے کبھی مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو میں بھکاری خاتون انگریزی میں بھی بات کرتی ہوئی دیکھی گئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس خاتون کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گٹرلائن ، اسپتالوں اور اسکولز کے بھی انچارج ہیں تو نظام کیسے چلے گا ؟

    سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرے گا، ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے ،آئین میں مقامی حکومتوں کے نظام کی وضاحت موجود ہے،بدقسمتی کے ساتھ صوبائی وزرائے اعلیٰ مقامی حکومتوں کے اختیارات پر قابض ہیں،سندھ کو سالانہ 1200 ارب روپے ملتے ہیں، بلدیات میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار نہیں ۔

    سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کا سالانہ فنڈ کہاں جارہا ہے کوئی صوبائی حکومت سے نہیں پوچھ سکتا عوامی مسائل حل کیوں نہیں ہو رہے، وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 1200 ارب روپے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ کو منتقل کرنے کا فارمولا واضح کریں۔ سندھ میں 2021 کا کالا قانون اس وقت بھی نافذ العمل ہے

    قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے میں جمعیت اہلحدیث صوبہ سندھ کے امیر یوسف قصوری کی وفد کے ہمراہ اظہار یکجھتی کیلیئے دھرنا گاہ آمد ہوئی، اس موقع پر انہون نے چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کی، آل تاجر اتحاد کے چیئرمین شرجیل کی قیادت میں وفد کی اظہار یکجھتی کیلیئے دھرنا گاہ آمد ہوئی، انہوں نے بھی چیئرمین سید مصطفی کمال سے ملاقات کی

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    پاک سر زمین پارٹی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

  • اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    شہر قائد کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے

    دھرنے کی قیادت پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کر رہے ہیں، دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہماری بات سن رہی ہے سندھ کے حوالے سے جو عدالتی فیصلہ آیا کیا وہ نافذ ہوگا؟ وزیراعلیٰ ہاؤس سے اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،نظرثانی پر سماعت ہوگی، درخواست مسترد ہوگی تو قانون سازی ہوگی،وسائل یوسیز اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر منتقل ہونے چاہئیں،بلدیاتی حکومتوں کو تیسرا ستون تصور کرنے تک نظام نہیں چلے گا،سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہی باتیں شامل ہیں جو پی ایس پی نے پیپلزپارٹی کو دستاویزی شکل میں دی تھیں، پاکستان اب ایسے نہیں چلے گا جیسے سابقہ حکمران چلاتے رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوا عدالتی فیصلے پر کب عمل ہوگا کچھ پتہ نہیں،

    کراچی کے مختلف تاجر ایسوسی ایشن کے صدر نے وفد کے ہمراہ پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے میں شرکت کی،تاجر برادری کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا،چئیرمین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائمخانی سے ملاقات کی گئی

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    پاک سر زمین پارٹی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

  • جعلی کاغذات بنانے والے تین کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

    جعلی کاغذات بنانے والے تین کارندے سرغنہ سمیت گرفتار

    کراچی : شاہراہِ نور جہاں پولیس نے سرکاری اہم اداروں سمیت عدالتوں میں جعلی کاغذات بنانے والے اہم گروہ کے 3 کارندے سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے ۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان کی شناخت 1 رئیس احمد ولد صغیر احمد 2 خلیل احمد عرف آصف ولد حبیب رضا خان 3 محمد چاند ولد محمد عمر اللہ کے ناموں سے ہوئی . گروہ کا سرغنہ خلیل ڈکیتی کی متعدد وارداتوں سمیت قتل کے مقدمے میں جیل جاچکا ہے ۔ ملزم خلیل گرفتار ملزمان کی ضمانت سمیت جعلی شیورٹی جعلی بائیو میٹرک کے کاغذات بھی تیار کرتا ہے

    ذرائع کے مطابق ملزم سرکاری افسران کے گھروں کی ریکی کرکے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ڈکیتی کرواتا تھا ۔ ڈکیتی کی منصوبہ بندی سٹی کورٹ کی کینٹین میں کی جاتی تھی ۔ ملزم نے بتایا کہ ACLC کا ایک افسر خضر حیات بھی ڈکیتی کی واردات میں ملزم اور دیگر ڈکیتوں کی معاونت کرتا تھا اور اسلحہ و گاڑیاں مہیا کرتا تھا ۔ خضر حیات نے چند ججز کی ریکی بھی کروائی تھی جن پر اسے سزا دینے پر غصہ تھا ۔
    سٹی کورٹ کے متعدد پیشکار بھی ملزم کی معاونت کرتے ہیں اور اپنا حصہ یعنی آدھا پیسہ لیتے ہیں ۔ معاون پیشکار میں آفاق، امجد، سلمان، اللہ بخش، منیر اور سلیم بیگ وغیرہ شامل ہیں ۔

    ملزم خلیل نے جیل میں موجود طالبان کمانڈرز کے بارے میں بھی اہم انکشافات کیے ۔ طالبان کمانڈرز سے ملنے انکی فیملی نہیں بلکہ طالبان کے لوگ جیل میں جعلی شناختی کارڈ کی مدد سے ملنے آتے ہیں ۔ وہ لوگ کوڈ ورڈ میں احکامات اور نیا ٹارگٹ بھی دیتے ہیں ۔ شہر میں دہشت گردی کب اور کہاں کرنی ہے جیل احکامات دیے جاتے ہیں ۔

    ملزم رئیس کراچی شہر میں پلاٹوں کی جعلی فائلیں بناکر فروخت کرتا اور قبضہ مافیہ، پورشن مافیا کے سہولتکار بنا ہوا تھا ۔

    ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے KDA,KMC و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جعلسازی کرتے ہوئے جعلی فائیلیں بناکر فروخت کیا کرتے تھے۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن بتلایا کہ KDA کے کچھ افسران سے ہمارے ذاتی تعلقات ہیں جن کو ہم پلاٹ نمبر بتاتے ہیں تو وہ اس پلاٹ کے کاغذات کی ریکارڈکاپی سوا لاکھ روپے سے دولاکھ روپے لیکر ہمیں مہیا کرتے ہیں۔
    KDAافسران میں مظہر کالا ، خالد عرف کاشف، ندیم و بروکر شاہد ، منصور، باسط، جمیل عرف کالا ودیگر لوگ شامل ہیں۔
    KMCکی پرانے تاریخوں کی جعلی موٹیشن ایک لاکھ روپے میں اور اوریجنل جے سی موٹیشن ریکارڈ والی آٹھ سے دس لاکھ روپے میں ریکارڈ انچارج اظہر سے کرواتے ہیں۔ پلاٹ کی فوٹو کاپیاں حاصل کرکے لیز فائل کے اوپر جعلی سیل ڈیڈ بناکر آگے پارٹیوں کو 30 فیصد پر فروخت کرتے ہیں۔ ٹرانسفر فائیلوں پر جعلی پاوریں لگاکر اور رجسٹرار آفس میں رشوت کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریاں کرادیتے ہیں ان فائلوں کو آگے فروخت کرتے ہیں۔ فائلوں کو آگے فروخت کروانے میں علاقہ کہ کچھ بلڈرحضرات بھی شامل ہیں اور ان کی خصوصی معاونت حاصل ہیں اور بلڈر حضرات کی طرف سے مہیا کیا گئے کاغذات /فائل متعلقہ اداروں سے درست کرواکر انہیں دیتے ہیں بلڈروں میں سرفہرست کاشف انڈا،علی میمن ،ازباہان اور اسکے پارٹنر نعمان اورعثمان شامل ہیں ۔
    علی میمن جوکہ ٹوٹل دونمبر پلاٹوں پر بیلڈنگیں بناتا ہیں اور اپنے آپ کو کسی DSP کا بھائی بھی ظاہر کرتاہے۔ KDA کی موٹیشن کرانے کیلئے سینٹر ریکارڈ کا جعلی سرچ سرٹیفیکٹ کا استعمال کرتے ہیں اور KDA کے متعدد افسران باقاعدگی سے رقم لیکر موٹیشن کا کام سرانجام دیتے ہیں جس میں کلرک سے لیکر اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹراور ڈائریکٹر شامل ہوتے ہیں اور متعدد پلاٹس کی نشاندہی KDA کے افسران ہمیں کرتے ہیں ۔جن پلاٹو ں پر موٹیشن بنوانے میں پریشانی ہوتی ہیں تو ان پلاٹس پر بلڈرز کے ساتھ مل کر پورشن بناکر سیل ڈیڈ کرادیتے ہیں۔
    اسکے علاوہ سرجانی ٹاون کے لاتعداد پلاٹس کے جعلی فائیلیں بناکر آگے پارٹیوں کو فروخت کی ہیں۔ہرعلاقے میں کام کرنے والا ایک مخصوص گروپ ہے، نارتھ کراچی میں قمر قریشی ،نوید کالا ، عمران اور منا منشیات سرفہرست ہیں۔
    ملزم چاند کریم آباد مارکیٹ میں اسٹیمپ اور ڈاکومنٹیشن کا کام کرتا تھا . ملزم 15/16 سال سے جعلی اسٹیمپ اور جعلی ڈاکومینٹیشن کا کام کر رہا ہے . ملزم جعلی سیل ڈیڈ جعلی الاٹمنٹ جعلی سرچ سرٹیفکیٹ ہر طرح کے جعلی سرکاری کاغذات اور مہریں بنانے کا ماہر ہے . ملزم چاند نے سینکڑوں مکانات اور پلاٹوں کے کاغذات جو بالکل اصل جیسے ہوتے ہیں بناکر قبضہ مافیا اور لینڈ گریبر کو فروخت کیے ہیں . ملزم چاند اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے .
    ملزمان سے ذیل پلاٹوں کی جعلی فائیلیں بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ 200 سے زائد سرکاری اداروں عدالتوں، بینک ڈپٹی کمشنر بینکس کی مہریں برآمد ہوئی ہیں ۔
    1۔ پلاٹ نمبر R-219، بلاک 13گلستان جوہر کراچی۔
    2 ۔ پلاٹ نمبرA-124، بلاک H نارتھ ناظم آبادکراچی رقبہ233 گز۔
    3۔ پلاٹ نمبر11/14 ، بلاک 4 ناظم آبادکراچی۔رقبہ 422 گز۔
    4۔ پلاٹ نمبر R-370 ، سیکٹر 9 نارتھ کراچی۔
    5۔ پلاٹ نمبر 17/1، سیکٹر 9نارتھ کراچی۔
    6۔ پلاٹ نمبر A-204، بلاک 2 گلشن اقبال کراچی۔
    7۔ پلاٹ نمبر LS-530 ،ST-2B بلاک 6 FB ایریاکراچ رقبہ100گز۔
    8۔ پلاٹ نمبرR-69 ، سیکٹر 5-C-1 نارتھ کراچی۔
    -9 پلاٹ نمبر A-473 ، سیکٹر 11-A نارتھ کراچی رقبہ 240 گز
    -10 پلاٹ نمبر A-474 ، سیکٹر 11-A نارتھ کراچی رقبہ 240 گز
    -11 پلاٹ نمبر A-475 ، سیکٹر 11-A نارتھ کراچی رقبہ 240 گز
    -12 پلاٹ نمبرA-476 ، سیکٹر 11-A نارتھ کراچی رقبہ 240 گز
    -13 پلاٹ نمبرB-10 ، بلاک 16 گلستانِ جوہر اسکیم 36کراچی رقبہ 400 گز
    -14 پلاٹ نمبر R-369 ، بلاک 9 FB ایریا کراچی۔
    -15 پلاٹ نمبر B-147 ، بلاک W ناظم آباد 5 کراچی رقبہ 430 گز
    -16 پلاٹ نمبر B-6 ، بلاک W ناظم آباد 5 کراچی رقبہ 430 گز
    -17 پلاٹ نمبر C-43، بلاک 17 FB ایریا کراچی رقبہ 600 گز
    -18 پلاٹ نمبر 3-H(ii), 3/12 ناظم آباد 3 کراچی۔
    -19 پلاٹ نمبر C-3113 ، بلاک 2/14-A میٹروویل II کراچی۔جسکا قبضہ ہوم ڈپارٹمنٹ کے جعلی سیکشن آفیسر کو دیا ہوا ہے۔
    -20 پلاٹ نمبر F-129 ، بلاک F نارتھ ناظم آباد کراچی رقبہ 2160 گز
    -21 پلاٹ نمبر C-19 ، بلاک Q نارتھ ناظم آبد کراچی رقبہ 600 گز
    -22 پلاٹ نمبر C-20 ، بلاک Q نارتھ ناظم آبد کراچی رقبہ 600 گز
    -23 پلاٹ نمبر 1J 67/7 ناظم آباد 1 کراچی۔
    -24 پلاٹ نمبر R-840 ، بلاک 20 ایریا کراچی۔

    گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف کانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔