Baaghi TV

Category: کراچی

  • ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف بڑا ایکشن

    ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف بڑا ایکشن

    ایف بی آر نے ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی بحران کا شکار پی آئی اے کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے پی آئی اے پر ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

    ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاونٹس منجمد کئے گئے، پی آئی اے نے 2سال سے ٹکٹ پر وصولی پرایف ای ڈی جمع نہیں کرایا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 2سال سے جمع فیڈریل ایکسائز کے 4.50 ارب روپےادا کرنا تھے۔

    ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ، اکاؤنٹس منجمد کرکے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکورکرلئےگئے ہیں۔

    ایف بی آر نے بتایا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہلخانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی

    درخواست گزار کی جانب سےسندھ ہائی کورٹ میں وکیل کا وکالت نامہ جمع کرا دیا گیا ،عدالت نے حکم دیا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں،کیا اس عدالت کو درخواست کی سماعت کا اختیار ہے ؟ معاملے پر مطمئن کیا جائے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست کی قابل سماعت ہونے پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے ،عدالت نے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی

    درخواست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانےکا حکم دیا جائے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے. وزیراعطم عمران خان نے بھی حکومت میں آنے سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گے تا ہم ابھی تک حکومت نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں بابر اعوان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وزیراعطم بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کو واپس لا رہے ہیں،عافیہ کو بھی لائیں گے تا ہم ایک سال سے زائد کا عرصہ اس ملاقات کو گزر چکا حکومت کی جانب سے کوئی بھی پشیرفت سامنے نہیں آئی،

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے تاہم سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے ۔

  • آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح دیگر مالک سے کم ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں مہنگائی کی بہت شرح کم رہی ہے، کورونا وباء سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی ہوئی ہے، ہر کاروباری طبقے نے اپنے منافع میں اضافہ کیا12سو ٹن فی مل آٹا ریلیز کرتی ہے۔800آٹا ملز ہے سندھ میں11لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کے گوداموں میں رکھی ہوئی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ گندم کی فصل سندھ میں سب سے پہلے کٹتی ہے، آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں سندھ حکومت سے کہ100 ٹن کٹوتی کیوں کی گئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب مارچ میں گندم کے فصل کی کٹائی ہونی ہے تو 4 لاکھ ٹن گوداموں میں کیوں رکھی ہے؟ اگر گندم کی قلت ہے تو وفاقی حکومت کو آگاہ کریں، وہ گھنٹے میں گندم فراہم کرے گی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں مہنگائی کم ہوئی ہے، پاکستان میں مصنوعی مہنگائی بھی کی گئی، سندھ حکومت نے1200 ٹن کی بجائے 1100 ٹن گندم ملوں کو دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہی آٹا پنجاب میں کم قیمت میں ملتا ہے اور وہی آٹا سندھ میں مہنگا ملتا ہے، ایک طرف سندھ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے اور دوسری طرف آٹا مہنگا کررہی ہے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جواب دے کہ 100 ٹن گندم کی کٹوتی کیوں کی؟ حکومت سندھ صوبے کے ساتھ یہ زیادتی تو نہ کرے ہمارے صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔

  • شاہ رخ ،بلال کے بعد ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

    شاہ رخ ،بلال کے بعد ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

    اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا،زخمی نوجوان 22سالہ سیف الرحمان عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جرائم کا جنگل بن چکا ہے، ایک مہینے میں ڈاکووں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی مگر انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا نہ ہی پولیس ایکشن لینے کے لئے تیار ہے۔

    شاہ رخ ، بلال کئے بعد سیف الرحمان ڈاکووں کی گولی کا نشانہ بن گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سولہ جنوری کی شب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوا تھا لیکن آج زخمی22سالہ سیف الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دکان میں ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کودکان میں داخل ہوتے ہیں ۔

    فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان دکان میں 6افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرتے ہیں لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان دکان میں موجود افراد کو پتھر بھی مارتے ہیں، اس دوران سیف الرحمن مزاحمت کرتا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

    جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کر کے نوجوان سیف الرحمن کو زخمی کرکے فرار ہو جاتےہیں، مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے کیپ اور چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔

  • بے روزگار نوجوان معاشرے کے لئے خطرہ بن رہا ہے : حنید لاکھانی

    بے روزگار نوجوان معاشرے کے لئے خطرہ بن رہا ہے : حنید لاکھانی

    کراچی : سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑہتی ہوئی بیروزگاری مسائل کو جنم دے رہی ہے بے روزگار نوجوان معاشرے کے لیئے خطرہ بن رہے ہیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم ، ملازمت اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے نوجوان نسل کو بیروزگاری کے عذاب سے نکالنے کے لیئے اقدامات کرنا ہوں گے، جب ہم دوسروں کے مسائل کے بارے میں سوچنا شروع کریں گے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ جرم کی سب سے بڑی وجہ نا انصافی ہے اگر جرائم پر قابو پانا ہے تو ملک میں خلافت راشدہ قائم کرنا ہوگی جب ایک تعلیم یافتہ انسان کو اس کی قابلیت کے مطابق روزگار نہیں ملے گا اور وہ نوکری کے حصول کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھائے گا اور ایک کم تعلیم یافتہ انسان رشوت یا تعلقات کی بنیاد پر قابلیت سے زائد عہدے پر فائز کردیا جائے گا تو معاشرے میںانتشار اور نفرت پھیلے گی لوگ محنت کرنے اور سیدھے رستے پر چلنے کی بجائے شارٹ کٹ اور ناجائز راستوں کی جانب مائل ہوں گے، شہرقائد میں اکثر دیکھنے کو ملتا ہے کہ ڈکیتی و دیگر وارداتوں میں ملوث نوجوان نہایت تعلیم یافتہ نکلتے ہیں اور ان کا ایک ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ اتنی تعلیم ہونے کی باجود ہر جگہ سے دھکے ملتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے اقدامات کرنا ہوں گے جب تک کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تو وہ کیسے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بڑھائیںگے ، تاجروں کوسہولیات فراہم کرنے سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گے اور نئے یونٹس کا قیام ہوگا جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو روزگار ملے گا ایکسپورٹ بڑھے گی تو مزدور، ٹرک والا، لوڈر، لفٹر آپریٹر سمیت مختلف شعبے کے لوگوں کو کام ملے گا اور جب ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا تو ان کی قوت خرید بڑھے گی جو کہ بیروزگاری، مہنگائی اور جرائم جیسے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ بیروزگار ہیں جب ان کو نوکری نہیں ملتی تو گھروالوں کا پیٹ پالنے کے لیئے ان کو ناجائز ذریعوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

  • ڈی ایم سی کا کورنگی تیز ہوائوں میں ہنگامی اقدامات ،تیز ہواؤں سے گرنے والے درختوں کو بروقت اٹھا لیا گیا

    ڈی ایم سی کا کورنگی تیز ہوائوں میں ہنگامی اقدامات ،تیز ہواؤں سے گرنے والے درختوں کو بروقت اٹھا لیا گیا

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ نے ہدایت کی ہے کہ تیز ہوائوں سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈی ایم سی کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،ایڈمنسٹریٹر نے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں لگے تمام اشتہاری بورڈ کو فی الفوار اُتار لیا جائے،محکمہ پارکس اینڈ سروسز کو ضلع حدود میں تیز ہوائوں سے گرنے والے درختوں کو شاہراہوں اور گلیوں سے فوری ہٹا نے کی ہدایت کی ۔
    ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو نے رات گئے تک ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،لانڈھی اور کورنگی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے تیز ہوائوں سے گرنے والے درختوں اور پودوں کو شاہراہوں سے بروقت ہٹانے کے انتظامات کا معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں مختلف شاہراہوں سے درختوں کو ہٹا یا ڈائریکٹر پارکس وقاص سومرو نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی جاوید الرحمن کلہوڑ کی ہدایت پر محکمہ پارکس اینڈ سروسز کے چاروں زونز کو فعال کردیا گیا اور تمام عملہ او رمشینریز کو آن روڈ رکھا گیا ہے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز تیز ہوائوں سے ضلع کورنگی کی حدود میں درجنوں گرنے والے درختوں کو بروقت شاہراہوں سے اُٹھا لیا گیا ۔

  • پیپلزپارٹی کا 24 جنوری سے ملک بھر میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا اعلان

    پیپلزپارٹی کا 24 جنوری سے ملک بھر میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا اعلان

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے 24 جنوری سے پاکستان بھر میں کسان احتجاج کا اعلان کردیا، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کسان حکومت کی نااہلی کیخلاف احتجاج کریں گے، کراچی میں کسان مارچ ملیر سے مزار قائد تک نکلے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 جنوری سے پاکستان بھر میں کسان احتجاج ہوگا، کسان مارچ ملیر سے نکل کر مزار قائد کے قریب خداد کالونی پہنچے گا، کسان حکومت کی نااہلی کیخلاف احتجاج کریں گے۔
    سعید غنی نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام آنے کا کوئی راستہ موجود نہیں، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو جب چاہیں پارٹی میں شامل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بسوں کے پیسے وفاقی حکومت کو دے چکے، اورنج لائن بسیں کب آئیں گی یہ وفاقی حکومت بتائے گی ۔
    نالائق اور نااہل حکومت کو روانہ کرنے کیلئے اتحاد ہو سکتا ہے۔یاد رہے 20 جنوری کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گزشتہ روز 21 جنوری بروز جمعہ بوقت بعد نماز جمعہ سے ڈویڑنل سطح پر ملک بھر کے کاشت کاروں سے اظہار یکجہتی کے لئے ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا آغاز کیا گیا تھا، لاڑکانہ اور ساہیوال ڈویڑن میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ ہوا، جبکہ ملک بھر کے تمام ڈویڑنز میں 24 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی مارچ کا انعقاد ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔اگر ہم زرعی معیشت کو کھڑا کردیں گے تو پوری معیشت ترقی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہم گندم، چاول اور چینی اپنی ضروریات پوری کرنے کے بعد برآمد کرتے تھے۔اس وقت ہم باہر سے گندم، چاول اور چینی منگوا رہے ہیں۔
    جب سے خان صاحب کی حکومت آئی ہے، کسانوں کو ان کے فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل اور ٹریکٹر سمیت کاشت کاروں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ہمارے پچھلے سیزن میں پانی نہ ملنے کی وجہ سے پیڈی فصل کو نقصان ہوا۔اب یوریا کے بحران کی وجہ سے، کھاد کے بحران کی وجہ سے ہماری گندم کی فصل کو نقصان ہوگا۔

  • روشنیوں کےشہر کے فلائی اوور،انڈرپاسز خوبصورت بنانےکا کام جاری

    روشنیوں کےشہر کے فلائی اوور،انڈرپاسز خوبصورت بنانےکا کام جاری

    کراچی : کراچی کےضلع شرقی کو مختلف بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔

    کراچی کےعلاقے بلوچ کالونی،نرسری،فوزیہ وہاب فلائی اوور اور کارساز فلائی اوورز کے نیچے ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیازبھٹو کی نگرانی میں رنگ برنگی لائٹس لگا کر پل اور راستوں کو خوبصورت بنادیا گیا۔

    ایڈمنسٹریٹر اورمیونسپل کمشنرفہیم خان نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمی کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئےبلدیہ شرقی اور ضلع کوبلدیاتی سہولیات سےآراستہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    اس سلسلےمیں پلوں، شاہراہوں، راؤنڈ اباؤٹس کوموسمی پودوں و پھولوں سے آراستہ کرنے کے ساتھ خوبصورت لائٹس سے آویزاں کیا جارہا ہے۔

    ان مقامات کو دلکش روشنیوں سے آراستہ کرنے پرشہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ روشنیوں کے شہر کو خوبصورت روشنیوں سے منور کرنے کا کام قابل ستائش ہے ۔

  • گرین لائن بس پر پتھر برسا دیے گئے

    گرین لائن بس پر پتھر برسا دیے گئے

    گرین لائن بس پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پتھر برسادیے گئے، جس کے نتیجے میں بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹ گئے تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پہلا ماسٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر آگیا ، نمائش سے سرجانی کے درمیان چار مختلف مقامات پر گرین لائن بس پر پتھربرسانے کے واقعات پیش آئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اوردیگر شیشے ٹوٹے ، پیڈسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔

    واقعات پرپولیس کو نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درخواست جمع کرادی گئی ، درخواست سینئروائس منیجرسیکیورٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    گرین لائن بس پر پتھربرسانے کے واقعات پر پولیس حکام سرجوڑکربیٹھ گئے، مختلف پہلوؤں پرغور کیا جارہا ہے۔

    واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پرسوالات کھڑے کردیئے ہیں ،900 کیمروں،ڈھائی سوسیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعویٰ بھی کھوکھلا نکلا۔