Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کر کے اسمگلر کو گرفتار کیا جس سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 59 کلوگرام کرسٹل برآمد کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق منشیات اسمگلنگ کی اطلاع کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور موبائل گشت کے دوران ایک مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا گشت پر مامور پولیس موبائل نے گاڑی کو روک کرتلاشی لی تو اس میں سے 59 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹل برآمد ہوئی۔

    بے حسی کی انتہا یا انسانیت مرگئی : انار کلی دھماکے کے بعد لوگ دوکانوں کولوٹتے رہے

    ترجمان کے مطابق یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 16.10 ملین ڈالر جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

    دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں 35 کاروائیاں کیں اس دوران مجموعی طور پر 823 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی اور ایک خاتون سمیت 42 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان کے زیر استعمال 16 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں گئی ہیں۔

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ برآمدشدہ منشیات میں 94 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 603 کلوگرام سے زائد چرس، 114 کلوگرام افیون، 267 گرام ایمفیٹامائن، 5 کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 180 ایکسٹیسی گولیاں، 8330 زینیکس گولیاں، 650 گرام کینابس، 745 روچی ٹو گولیاں اور 4700 ٹریماڈول گولیاں شامل ہیں۔

    اے این ایف نے بتایا کہ برآمدشدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 70 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

    جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس،سزائے موت پانے والے ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

    قبل ازیں پاکستان کسٹمز(ایف بی آر) نے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ شراب ضبط کر لی تھی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو تیز کرتے ہوئے ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ گوادر اورور پاکستان نیوی نے کھلے سمندر مشترکہ آپریشن میں غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ بر آمد کی تھی لسبیلہ کے ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4 ہزار 600 غیر ملکی شراب کی بو تلیں برآمد کر لیں۔ اسمگلرز شراب کی بوتلوں کو بیروں ملک سے پاکستان اسمگل کر رہے تھے۔ کاروائی کے دوران پانچ اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی اندازے کے مطابق برآمد شدہ شراب کی مالیت کروڑوں روپوں میں ہے۔

    بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکہ،17 اموات، 50 سے زائد زخمی،ہر طرف کہرام مچ گیا

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اوربارڈر پرکارگو کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی مزیدبڑھا دی گئی ہے ۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کی ملک بھر میں کامیابی سے جاری انسداد سمگلنگ مہم کو سراہا ۔

    بیوی اوربچوں کو قتل کرنیوالےشخص کو 4 مرتبہ سزائے موت

    چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن، ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے تمام طرح کی سمگلنگ کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی کو یقینی بنانے پر ممبر کسٹمز (آپریشنز ) ایف بی آر، سید محمد طارق ہدا کی تعریف کی ہے انہوں نے ٹیکس کمپلائنس کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ملک بھر میں اسمگلنگ کے ناسورسے نبرد آزما ہونے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی

  • جے یوآئی کے وفد کی مولانا مشتاق عباسی سے ملاقات، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

    جے یوآئی کے وفد کی مولانا مشتاق عباسی سے ملاقات، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

    کراچی : جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سرپرست مولانامشتاق عباسی کی اہلیہ انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نمازجنازہ وتدفین میں جے یوآئی کے رہنمائوں ،عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنمامولانااقبال اللہ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانااحمدعلی مدنی، حافظ احمدعلی،مفتی خواجہ احمدیارخان، مفتی ظل الرحمان،مفتی محمدحماداللہ مدنی ودیگر پر مشتمل وفد نے مولانامشتاق عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی۔

  • کراچی انٹر بورڈ نے اسپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کر دیا

    کراچی انٹر بورڈ نے اسپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کر دیا

    کراچی : کراچی انٹر بورڈ نے اسپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کیا۔ سالانہ نتائج سے غیر مطمئن طلبہ امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔ 8 سے 10 ہزار طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے۔ کراچی میں انٹر کے جو طلبہ و طالبات سالانہ امتحانی نتائج سے مطمئن نہیں وہ دوبارہ امتحانات دے سکیں گے۔ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے رواں سال خصوصی امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
    خواہشمند امیدوار 24 جنوری تک انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ چیئرمین انٹربورڈ کے مطابق وہ طلبہ جو گزشتہ سال کورونا یا کسی ذاتی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے وہ بھی امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔ چیئرمین انٹر بورڈ کے مطابق رواں سال امتحانات میں طلبہ کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تمام مضامین کے امتحانات لیے جائیں گے۔ خصوصی امتحانات فروری کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے جس میں تقریبا 8 سے 10 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہونگے۔

  • شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

    شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

    کراچی : شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، چھتیں اڑ گئیں جبکہ دیواریں گرنے کے واقعات میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائوں کے سبب دیواریں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد موٹر سائیکل سوار توازن قائم نہ رکھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ، اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے 4 افرادجاں بحق ہوئے۔
    لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب گھر کی دیوار گر نے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بچے کی باڈی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کی گئی۔

    مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کا حصہ گرنے سے خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔ تیز ہوا سے ناردرن بائی پاس نزد پاور ہاس گلبائی کانٹا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت صادق اور اجمل کے نام سے ہوئی۔گلشن معمار میں تیز ہوائوں کے باعث گھر کی دیوار گرگئی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    اسی طرح بلدیہ ٹائون اسپارکو روڈ پر گھر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے سبب گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔نارتھ کراچی میں زیر تعمیر دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ ، قناتیں، بینرز، لائٹس بھی گرگئیں۔ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث تقسیم اسناد کیلئے لگائے گئے ٹینٹ اکھڑ گئے،موسم کی خرابی کے باعث جامعہ کراچی کا سالانہ تقسیم اسناد ملتوی کردیا گیا۔

  • اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    کراچی : صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین نے مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ خدا تو ان کو بھی کھلا نا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں عابدہ پروین نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام ’تو جھوم‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’زلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے، زلفی نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہے‘۔
    اٴْنہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’اٴْن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھاکیونکہ نصیبو لال بھی اٴْن کی طرح پرانی ہے اور بہت اچھا گاتی ہیں‘۔اٴْنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کر سکتا ۔

    انہوں نے کہا کہ ’کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور سٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں‘۔عابدہ پروین نے کہا کہ’ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وڑن کے ساتھ آتا ہے، ان کے دل میں ایک دھن ہوئیجسے وہ زندہ کرنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہت سارے لوگوں کو ایسا کرنے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، تو یہ بہت سے لوگوں تک پہنچ جاتا ہے‘۔
    اٴْنہوں نے زلفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے، یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’اللہ ہر دل میں موجود ہے، ہم اس سے بات کرنے کے لیے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
    اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ پیسے کے لیے گائیکی نہیں کرتی، اٴْن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے‘۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ’ایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے۔ جنس پر جھگڑا کیوں ‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’یہ بھی خدا کا طریقہ ہے وہ ان لوگوں کو بھی کھانا کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہے‘۔

  • دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    کراچی : پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے’ تو جھوم‘ کے بعد بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر دلیر مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نصیبو لال کی سریلی آواز کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔

    دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’نصیبو لال جی نے اپنی گائیکی سے دٴْنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور جو بھی گایا بہت سریلا گایا۔

    ‘بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’گائیکی میں سریلا پن اور اچھی آواز کیلئے بہت محنت کرتی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں اٴْن کی محنت نظر آتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’نصیبو لال جی نے بھارت سمیت دٴْنیا بھر میں میوزک کے مداحوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی‘۔

  • سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    کراچی : سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں پاکستان میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔یہالی تاشیہ نے ویب شو میں پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اٴْنہوں نے پاکستانی اداکارہ رمشا خان سے سیٹ پر اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ رمشا سے ملیں تو اٴْنہوں نے رمشا سے کہا کہ آپ بالکل انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔

    ‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’رمشا نے اٴْن کی بات سن کر بہت معمولی سا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب یہی کہتے ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے رمشا خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اٴْنہیں رمشا کی نرم و ملائم اور تر و تازہ جلد بہت پسند آئی۔‘اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ رمشا سے سیٹ پر اکثر پوچھتی تھیں کہ وہ اپنی جِلد کے ساتھ کیا کرتی ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے کہا کہ ’رمشا خان نے اٴْنہیں جِلد کو اچھا رکھنے کیلئے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا۔‘

  • شرمیلا فاروقی کے بے شرم عورت کہنے پر نادیہ خان کا بھی ردِعمل سامنے آگیا

    شرمیلا فاروقی کے بے شرم عورت کہنے پر نادیہ خان کا بھی ردِعمل سامنے آگیا

    کراچی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔اداکارہ نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کروادی ۔
    یہ تنازع انسٹاگرام پر نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، یہ ویڈیو صبور علی کی شادی میں نادیہ نے ریکارڈ کی تھی جس میں وہ انیسہ کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں اور ان سے پوچھ رہی تھی کہ انہوں نے یہ سب کرنا کہاں سے سیکھا، انیسہ نے معصومیت سے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔
    نادیہ کی طنزیہ تعریف کی یہ مختصرکلپ سوشل میڈیا پر خاصاوائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین ایک بزرگ خاتون کی توہین کرنے پر مشتعل ہو ئے اور پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ نادیہ کا مقصد صرف انیسہ کے اسٹائل پر تنقید کرنا اور سوشل میڈیا پر توجہ مبذول کرنا ہے۔

    شرمیلا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور پیرو کاروں کو مطلع کیا کہ انہوں نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔شرمیلا نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی۔اب اداکارہ نادیہ خان کا بھی اس پر ردِعمل سامنے آیا ہے۔انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر وضاحتی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں کہا کہ شرمیلا کا انہیں بے شرم کہنا غلط تھا۔
    میں نے صرف ان کی ماں کا احترام کیا، اس کی تعریف کی اور کچھ غلط نہیں کہا۔شرمیلا کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے کہاکہ اس تنازعہ کو گھسیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے،اگر میں نے اس معاملے پر مزید کچھ کہا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتائیں کہ شرمیلا فاروقی کی والدہ سے کیا پوچھتی؟ یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کے اکاؤنٹ کا بیلنس کیا ہے؟یا پھر آپ کا بیلنس اکاؤنٹ کیا ہے ؟ کیا میں ان سے اس طرح کی باتیں کرتی ؟میں نے شرمیلا سے وہ باتیں کیں جو انہیں خوش کر دیتیں۔
    جب ہم کسی کی شادی میں جاتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں کہ جوڑا تنا پیارا پہنا ہے،آپ کا میک اپ کتنا اچھاہے ، کہاں سے کروایا ہے ؟آپ کس پارلر گئیں ؟اپ کا ہئیر اسٹائل کتنا اچھا ہے۔نادیہ خان نے کہا میں مجھے وہ خواتین بہت اچھی لگتی ہیں جو ہر عمر میں اپنا خیال کرتی ہیں ۔

  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کورونا کے وار

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کورونا کے وار

    پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے آغاز سے قبل محکمہ صحت کی جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں عملے کے 9 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی کورونا کے نشانے پر آگیا۔ اسٹیڈیم کے 9 اسٹاف ممبر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ کورونا مثبت آنے والے ارکان میں سیکورٹی، گراونڈ اسٹاف اور ہائی پرفارمنس کے لوگ شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں 91 ملازمین کےٹیسٹ کیےگئےتھے جس میں سے 9 ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے، مثبت کورونا آنے پر ملازمین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر اکرم سلطان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج 24گھنٹے بعدآئیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ کورونا ‏کا شکار ہونے والے ملازمین نےخود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

    کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر بورڈ میں احتیاطی تدابیر مزید سخت کر دی گئی ہیں اور وبا سے ‏محفوظ رہنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب ساتویں سیزن کو عالمی وبا کرونا سے بچانے کیلئے فرنچائز ٹیمیں بائیو سیکیورببل میں داخل ہونا شروع ہوگئیں۔

  • کے فور منصوبہ، کراچی کے باسیوں کے لئے بُری خبر

    کے فور منصوبہ، کراچی کے باسیوں کے لئے بُری خبر

    شہر قائد کے باسیوں کے لئے بُری خبر ہے کہ فراہمی آب کے میگا منصوبے ‘کے فور’ کے ڈیزائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے، جس کے باعث 12 ارب روپے ضائع ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کے فور منصوبے کا نیا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے، 650 ملین گیلن کا منصوبہ اب 260ملین گیلن تک محدود کردیا گیا ہے، نئےڈیزائن میں منصوبےکی لمبائی127کلومیٹر سے کم ہوکر108کلومیٹر رہ گئی ہے، منصوبےکی پی سی ون تیار کی جاچکی ہے، جسے جلد ہی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سےمنظورہونےکا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق منصوبہ اوپن کینال کےبجائےزیر زمین پائپ لائنوں پر بنایا جائےگا، منصوبےکی نئی لاگت 126 ارب روپے رکھی گئی ہے،جس پر کام کا آغاز مارچ2022 سے شروع ہوگا اور اسے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کے فور منصوبہ 2023 تک مکمل کرلیں گے ، چیئرمین واپڈا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ سال کی تاخیر کا شکار اس منصوبے کو وفاق نے اپنے ذمے لیکر واپڈا کے حوالے کیا تھا، نئے منصوبے سے قبل سندھ اور وفاق کو آدھی آدھی لاگت برداشت کرنی تھی، منصوبہ میں چالیس کلو میٹرسے زائد اوپن کینال بچھائی جاچکی تھی جس پر 12 ارب لاگت آئی تھی جو نئے منصوبے کے بعد ضائع ہوگئے ہیں، خطیر رقم کا ضیاع کس کی نااہلی،کون ذمہ دار؟ اس کا تعین نہ کیا جاسکا۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ اب منصوبہ کا نیا ٹھیکہ ٹیکنو کنسلٹ کودیاگیاہے، اس سے قبل عثمانی اینڈ کو منصوبے پر کام کررہی تھی۔

    یاد رہے کہ کے فور کے منصوبے کے روٹ میں متعدد بار تبدیلی کی جاچکی ہے، جس کے نتیجے میں منصوبے کی لاگت بڑھتی چلی گئی جب کہ اس منصوبے کی 2007 میں تخمینی لا گت 25 ارب روپے تھی۔