Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، 27 جنوری تک شہر سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے۔

    سردار سرفراز نے بتایا کہ آنے والی سردی کی لہر کے دوران رات میں درجہ حرارت8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ تیز ہوائیں 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑے گی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

  • لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

    لیاری میں خاتون قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادی گئیں

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ کو قتل کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، مقتولہ سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم فرحان کو، جو پیشے سے الیکٹریشن ہے، کلا کوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم گھر کے کاموں کے لیے اکثر مقتولہ کے گھر آتا جاتا رہتا تھا، ملزم کا کہنا ہے کہ اکثر گھر کے کام کی وجہ سے اس کی خاتون سے بات چیت تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزم 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا، ملزم نے موقع دیکھ کرخاتون کو قتل کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا، قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • کراچی پورٹ میں غیرملکی بحری جہاز پھنس گیا

    کراچی پورٹ میں غیرملکی بحری جہاز پھنس گیا

    کے پی ٹی میں غیرملکی کنٹینرز سے لدا مال بردار بحری جہاز پورٹ کے چینل میں پھنس گیا، انتظامیہ نے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔

    اس حوالے سے کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائبیریا رجسٹرڈ جہاز اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے چینل میں پھنسا۔

    بحری جہاز کو نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے 3 ٹگس کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، امید ہے جلد کامیابی مل جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق مال بردار بحری جہاز کے کپتان نے اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے پر کے پی ٹی سے مدد طلب کی تھی، اس سلسلے میں کے پی ٹی کے پائلٹ بوٹ جہاز کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ساحل سی ویو پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا تھا، جسے 49روز کی بہت مشکل اور محنت کے بعد ریت سے نکالا گیا تھا۔

  • بیوی اوربچوں کو قتل کرنیوالےشخص کو 4 مرتبہ سزائے موت

    بیوی اوربچوں کو قتل کرنیوالےشخص کو 4 مرتبہ سزائے موت

    کراچی: بیوی اوربچوں کو قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے 4 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ ایک لاکھ روپے جُرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بیوی اوربچوں کو قتل کرنے کے مجرم منان عرف بنگالی کو 4 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی جبکہ 2 ملزمان کوشک کی بنا پر بری کردیا۔

    خیال رہے کہ مجرم منان کے خلاف اس کی مقتولہ بیوی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا مجرم منان نے 2017 میں اپنی دوسری بیوی اور3 کم سن بچوں کو قتل کردیا تھا۔

    لاہور:غیرت کے نام پرشوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    قبل ازیں لاہورمیں تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں شوہر نے غیریت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا تھا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد نعیم نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کو رنگ روڈ کھیتوں میں پھینک دیا تھا، پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی نعش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے، مقتولہ کی چند عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    قبل ازیں گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے توہین رسالت و توہین مزہب کیس میں نامزد اور مرکزی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا ئی تھی کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت جرم 295 سی میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہیں مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

    مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن

    مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالت کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔ ،ملزمہ انیقہ عتیق کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز راولپنڈی میں درج مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے کی-

    بھیک مانگنے سے انکار پر دو بہنوں کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان بڑے بھائی کے سامنے قتل

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان بڑے بھائی کے سامنے قتل

    شہر قائد میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بڑے بھائی کے سامنے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا، نوجوان کے اہلخانہ نے ملزمان کوعبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکووں نے ایک اور نوجوان کو واردات کے دوران قتل کردیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ملزمان نے مزاحمت پر نوجوان بلال کو بڑے بھائی کے سامنے گولی مار دی۔

    مقتول کے بھائی نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلال فیکٹری سے ڈیوٹی ختم کرکے گھرجارہا تھا کہ راستے میں واردات ہوئی ، ڈکیتی کے دوران بلال نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرکھول دیا۔

    بھائی کا کہنا تھا کہ ڈاکوموٹرسائیکل پر سوار تھے، انھوں نے پہلے زمین پرفائرکیا اور دوسری گولی میرےبھائی پرچلائی ، جو اس کی گردن پر لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی۔

    واقعےکے عینی شاہد کاشف نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میں اورمیرا بھائی محنت مزدوری کرکےگھر والوں کی کفالت کرتے ہیں، ہم ملازمت سے واپس گھر آرہے تھے یہ واقعہ پیش آیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، پولیس ہم سے رابطے میں ہے، نماز جنازہ ہے جس کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے۔

    بلال کے دوست نے بتایا مقتول بلال اورہم سب گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتےہیں ، کورنگی انڈسٹری ایریا جرائم کاگڑھ بن چکا ہے،، آئے روز وارداتیں ہورہی ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    کراچی میں قاتل لٹیروں کے ہاتھوں مارے جانے والے بلال کی والدہ غم سے نڈھال ہے ، والدہ کا کہنا ہے کہ میرا ہیرو بیٹا تھا جو چھین لیاگیا، مطالبہ کرتی ہوں کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے۔

  • لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

    لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

    چند روز قبل اغوا ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، کمسن بچے کی اندوہناک موت پر لواحقین غم سے نڈھال اور اہل علاقے میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

    بارہ جنوری کو سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ان کا چار سالہ حسبان لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے پہلے پہل علاقے میں تلاش کیا اور چپہ چپہ چھان مارا تاہم کوئی سراغ نہ ملا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے ابتدائی تفتیش کی اور سی پی ایل سی کو آگاہ کیا، جہاں سی پی ایل سی نے زینب الرٹ بل کے تحت ننھے حسبان کی گمشدگی کا اشتہار جاری کیا، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوسکی، اہل خانہ اپنے چار سالہ بچے کو کھونے پر غم سے نڈھال تھے اور ان میں شدید اضطراب تھا۔

    آج اہل خانہ پر قیامت ٹوٹی جب پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ سرجانی ٹاؤن کے نالے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جوکہ چار سالہ حسبان کی ہے، علاقے میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی گئی، پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بچے کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    چار سالہ حسبان کی لاش ملنے پر غمزدہ خاندان پر گویا پہاڑ ٹوٹ پڑا ماں پر سکتہ طاری ہوا تو والد اندوہناک خبر سن کر دل لے کر بیٹھ گیا، چار سالے بچے کی لاش نالے سے ملنے پر اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے پولیس نے تمام واقعے کی فوری جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

    ادھر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو کیوں اور کس نے قتل کیا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں؟ جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

    ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچہ نالے میں حادثاتی طور پر گرا یا قتل کیا گیا؟ پولیس تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔

  • ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج کرنے پر بینظیر یونیورسٹی کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم

    ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج کرنے پر بینظیر یونیورسٹی کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم

    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وی سی کے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کو غیر اخلاقی میسیجز بھیجنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت بھیج دی۔

    ذرائع کے مطابق شکایت لیاری کی ایم پی اے شازیہ کریم کی جانب سے بھیجی گئی ہے،شکایت کے ساتھ موبائل کے اسکرین شارٹس بھی بھیجے گئے ہیں،وی سی پرغیر اخلاقی میسج بھیجنے کا الزام ہے۔

    شازیہ کریم کو بدھ کی شام 4 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم میں بیان پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم آمادگی کے باوجود وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر نہیں آئیں۔

    ذرائع کے مطابق حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا۔

  • ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،عملہ انتہائی کم جب کہ ویکسینیشن سینٹر کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے 200 ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں ہڑتالی ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جاسکی ہیں جبکہ متعدد ملازمین نوکری ختم ہونے کے خوف سے بغیر تنخواہ کے ہی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈی ایچ او ایسٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہیں 2 ہفتے میں مل جائیں گی، جو نوکری پر نہیں آئے گا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا، ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین کی کمی کے باعث ویکسی نیشن کرانے کے لئے آنے والے شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ فائزر ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب کئی شہری بغیر ویکسی نیشن کرائے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

    ایکسپو سینٹر آنے والوں کا کہنا ہے کہ کوئی شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے موجود نہیں ہے، کسی کے پاس مکمل معلومات نہیں ، عملے کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے دوسرے ویکسی نیشن سینٹر بھیجا رہا ہے، ڈیٹا انٹری بھی مینول کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب انچارج ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر ڈاکٹر راج کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ہڑتالی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد حل کردیا جائے گا-

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ مثبت آئے۔

    جبکہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

  • کراچی: شادی ہال سے گدھے اور گوشت برآمد ہونے کا معاملہ،8 افراد زیرحراست

    کراچی: شادی ہال سے گدھے اور گوشت برآمد ہونے کا معاملہ،8 افراد زیرحراست

    کراچی: فورکے چورنگی کے قریب سے گوشت اور گدھے ملنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر پولیس نے چھاپہ مارکر 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گیارہ گدھے لائے گئے تھے تاہم غیر فعال شادی ہال سے صرف 7 زندہ گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    لاہور کے بعد کراچی میں بھی "گدھے” کا گوشت ،شہر قائد کے مکین ہو جائیں ہوشیار

    پولیس کا مؤقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کےلیے گائے کا گوشت کاٹ جارہے تھےپولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نے گدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا۔

    علاقہ مکین شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں چار گدھے کم ہوگئے، بچوں نے گدھے کے کٹے ہوئے سر دیکھے مگر پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دئیے گئے۔

    بھیک مانگنے سے انکار پر دو بہنوں کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2020 میں بھی کراچی میں گدھوں کی خبروں نے شہریوں کو پریشان کر دیاتھا اس وقت باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شہر قائد کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب موجود کچرا کنڈی سے 3 گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی تھیں، البتہ باقی گوشت اور کھال غائب تھا نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک گئے تھے، ان لائشوں کو بعد میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی کچرے سمیت اٹھا کر لے گئی۔

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    اطلاع پر پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ کی گئی تھی کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔

    قبل ازیں 2019 میں بھی شہر قائد کے علاقے کورنگی کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران پولیس نے گدھے اور کتے کی 800 کھالیں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا گروہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گدھے اور کتے کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے۔

    مدرسہ کے چار طالب علم لاپتہ ہونے پر پولیس ان ایکشن

  • کراچی میں ڈریپ کی بڑی کارروائی ،بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات کے نمونے برآمد

    کراچی میں ڈریپ کی بڑی کارروائی ،بھاری مقدار میں مشتبہ ادویات کے نمونے برآمد

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی، ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کےعلاقے اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کے ہمراہ کراچی میں بڑا آپریشن کیا ، ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ نے ڈاکخانہ، لیاقت آباد،کراچی ایسٹ،میڈیسن مارکیٹ میں چھاپے مارے۔

    ڈریپ ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران مشتبہ میڈیسن سیمپلز کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی، ملزمان مشتبہ، سیمپل ادویات کی پیکنگ تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزمان ادویات گارڈن ایسٹ، لالوکھیت کےعلاقے ، ڈاکخانہ لیاقت آباد اور میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کرتے تھے۔

    ڈریپ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پرلیاقت آباد میں دو مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے اور اس دوران لیاقت آباد میں گھروں سے میڈیسن پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔

    ڈریپ حکام نے برآمد شدہ سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کےتحت کارروائی ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈرگ سیل لائسنس نہ ہونے پر کراچی میڈیسن مارکیٹ کی متعدد دکانیں سیل کردی گئیں ، ملزمان کراچی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا غیر قانونی کاروبارکر رہے تھے۔