Baaghi TV

Category: کراچی

  • صرف سانس لینے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں لینے پر ٹیکس نہیں

    صرف سانس لینے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں لینے پر ٹیکس نہیں

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر ظالمانہ اور مجرمانہ ٹیکسز لگا دیے ہیں، صرف سانس لینے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں لینے پر ٹیکس نہیں ہے۔

    حکومت کے معاشی اقدامات کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس حکومت نے کھانے پینے کی اشیا، سولرپینلز پر ٹیکس لگا دیا ہے، پاکستان ہر سال ساڑھے 3 ارب ڈالر کا کھانے کا تیل امپورٹ کرتا ہے، اور عمران حکومت نے تیل کے بیج پر ٹیکس لگا دیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مل کر عوام سے لڑ رہی ہے، حکومت جو کر رہی ہے میں اسے ظالمانہ اور مجرمانہ ٹیکس سمجھتا ہوں، نواز شریف کے دور میں خوردنی تیل 150 روپے کا ہوتا تھا۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا شکر ہے انھوں نے سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا، صرف ایک سانس لینے اور دوسرا توشہ خانہ کی گھڑیوں پر ٹیکس نہیں ہے،موبائل لوڈ پر ٹیکس ڈبل کر دیا گیا، لال مرچ پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، سب ٹیکس لگا کر پھر کہتے ہیں ہم نے اتنا ٹیکس نہیں لگایا، توشہ خانہ کی گھڑیاں وزیر اعظم لے جائے تو اس پر ٹیکس نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا اسٹیٹ بینک کا گورنر 5 سال کے لیے ہوگا اور ایکسٹینشن بھی 5 سال ہوگی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی گورنر لگائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک کی مکمل اجارہ داری ہوگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نہیں رہا بلکہ اسٹیٹ بینک آف آئی ایم ایف بنا دیا گیا، دنیا کے کسی ملک میں شاید ہی ایسا قانون ہو جو یہاں بنایا گیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا اسٹیٹ بنک اب حکومت کو قرض نہیں دے سکتا، حکومت نے آئی ایم ایف کی ایما پر اپنے ہاتھ خود باندھ دیے ہیں، پارلیمنٹ ان سے مشورے کے بغیر کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی، اسٹیٹ بینک جو سمری اور ریفرنس بھیجے گا وزارت خزانہ کو من و عن آگے بھیجنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں تو دور یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، آپ اپنے قرضوں کے تحت آئی ایم ایف کی غلامی کر رہے ہیں۔

  • نیو ایئر نائٹ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا

    نیو ایئر نائٹ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، سی ویو جانے والے راستے پر اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ بغیر سائلنسر والی کسی موٹر سائیکل کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سال نو کے موقع پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 2 ہزار 250 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، مختلف راستوں پر 1 ہزار 557 افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 6 پولیس لائنز ہیں، کوئی پولیس اہلکار یا اس کا رشتہ دار فائرنگ نہ کرے، پولیس لائنز سے باقاعدہ سرٹیفکٹ لیے گئے ہیں، مختلف راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے۔

    ایس ایس پی کے مطابق حساس مقامات کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، سی ویو پر ایس ایس یو کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ تمام حساس مقامات پر نفری تعینات کی جائے گی۔ بغیر سائلنسر والی کسی موٹر سائیکل کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سیکیورٹی کو مجموعی طور پر 9 سیکٹرز پر بنایا گیا ہے، ایف ٹی سی سے دو دریا، 3 تلوار سے اختر کالونی کالا پل تک 11 افسران موجود ہوں گے۔

  • عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

    عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو گزشتہ روز طبیعیت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔

    عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ روز ٹوئٹ کی گئی کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ عامر لیاقت کی جانب سے یہ ٹوئٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان کی اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بعد ازاں اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد رکن قومی اسمبلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ’’الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ، بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں۔ ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔‘‘

    اس ٹوئٹ سے اندازہ ہورہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔

  • کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے شرافت کے ڈھول لندن میں بھی بج رہے ہیں

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ شریف ایم کیو ایم نے کراچی میں لوگوں کو قتل کیا وزیراعظم نے ایم کیوایم کو نفیس کہا اورسب کو اس شریف جماعت کا پتہ ہے، شریف ایم کیو ایم نے کراچی کا کیا حال کیا ،ہر شخص کو ان کے کارناموں کا علم ہے،کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں کرنٹ خسارے کا پوچھیں تو کہتے ہیں ترقی ہورہی ہے،حکومت عوام کوایک بارپھر دھوکا دینے جارہی ہے،جی ڈی اے ،ایم کیوایم کو عوام کا بہت دکھ ہے لیکن حکومت کے خلاف نہیں بولتی نیازی سرکار نے چھ ماہ قبل بجٹ میں الیکٹرانک گاڑیوں پر ٹیکس میں چھوٹ دی تھی اب اس منی بجٹ میں اس پر پھر ٹیکس لگا دیا پوچھنا تھا، کسے فائدہ دینے کیلئے چھ ماہ قبل چھوٹ دی اب پھر ٹیکس کیوں لگایا جارہا ہے

    پیپلز پارٹی کی رہنما ،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ منی بجٹ سے 150 سے زائد اشیاکی قیمتوں میں ڈائریکٹ اضافہ ہوگا منی بجٹ سے بالواسطہ سیکڑوں اشیا مہنگی ہوں گی، 2 ماہ پہلے وزیراعظم نے 150 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا،پی ٹی آئی کا منشور اور دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام ان نااہل حکمرانوں کے چہروں کو یاد رکھے جو ان پر مہنگائی کے بم گرا رہے، ادویات، فصلوں کے بیج، مشینری، اسٹیشنری، کتابیں، بچوں کا دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگا کرنے سے بنی گالا پر اثر نہیں پڑے گا، بجلی اور گیس کے بوجھ سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں،

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

    جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

    قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

    مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

    گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

  • کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا

    کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا

    ملیر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، واقعے کے چھ روز بعد دو ٹک ٹاکرز کو شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر غازی چوک گلی کے کنارے کھڑے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملیر سٹی پولیس نے14 سال کی عمر کے میٹرک کے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کم عمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی خیز ویڈیو بنانے کے لیے ایک معمر شخص کو گولی ماری، صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ایک شہری کو قتل کیا گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، پولیس نے عینی شاہدین اور جدید اور سائنسی طریقہ کار کی مدد سے م لزمان کو گرفتار کیا، قتل کا واقعہ 6 روز قبل غازی چوک جعفر طیار میں پیش آیا تھا، فوٹیج میں دو موٹرسائیکل پر سوار4نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    گرفتار ملزم فاضل علی نے قمر رضا پر گولی چلائی، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ فارنزک کے لئے لیبارٹری روانہ کردیا گیا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید 2ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات دیں، ملزمان کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا

    کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا

    کراچی: ٹک ٹاک کا شوق ایک اور شہری کی جان لے گیا-

    باغی ٹی وی : ملیر سٹی میں کم عمر ٹک ٹاکرز نے ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی میں چند روز قبل شہری کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہےواقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    گجرات، سفاک بیٹوں نے دوسری شادی کی خواہش پر باپ کا سر تن سے جدا کرکے لاش پھینک دی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں-

    ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کے شکنجے میں

    دوسری جانب فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر27 گ ب میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 3بہنوں کا اکلوتا بھائی 10سالہ یتیم بچہ مشعود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    شہر قائد، ایک سال میں دھماکوں،ٹریفک حادثات میں کتنی جانیں گئیں؟

    قبل ازیں گجرات کے علاقے کلیوال سیداں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا مذکورہ شخص کی سر کٹی لاش ملی تھی، پولیس نے تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ مقتول کو اس کے سگے بیٹوں نے قتل کیا تھا او لاش سڑک کنارے پھینک کر روپوش ہو گئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا مقتول کی لاش 4 جون کو ملی تھی جسے بے دردی سے قتل کرکے سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا،بعدازاں مقتول کی شناخت غلام سرور کے نام سے ہوئی-

    میاں چنوں سے پریشان کن خبرآگئی :لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو حادثہ

    اطلاعات ہیں کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا تو مقتول کے اہلخانہ غائب تھے جس پر پولیس نے اُن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں حکام کے مطابق مقتول غلام سرور کے دو بیٹوں اور بیوی کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے خود اپنے والد کو قتل کیا اور اس قدر بےدردی سے مارا کہ اس کا سر ہی جسم سے جدا کر دیا ملزمان نے مزید کہا کہ والد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر والدہ نے طیش دلایا اور ہم نے سفاکانہ واردات کی۔

    کیپٹل سٹی پولیس پشاور (ٹاون میں فائرنگ کا واقعہ)پولیس کے لیے معمہ اور بہت بڑا…

    ملزمان نے والد کا سسر کاٹ کر لاش گجرات کے نواحی گاؤں میں پھینکی تھی تاکہ لاش کو لاوارث سمجھ کر تحقیقات نہ کی جائیں پولیس نے ملزمان غلام حیدر ، ارسلان حیدر اور نجمہ کوثر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا پولیس کے مطابق ملزمان مرید کے کے رہائشی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا

  • نسلہ ٹاور کیس: کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسران گرفتار

    نسلہ ٹاور کیس: کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 3 افسران گرفتار

    کراچی: اینٹی کرپشن پولیس کی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے میں کارروائی، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ڈائریکٹر جنرل آصف میمن، ایڈیشنل ڈائریکٹر شیخ فرید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد خان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی تھانہ اینٹی کرپشن میں پہلے سے درج کرلیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی :حکام کے مطابق بدھ کی شب اینٹی کرپشن پولیس ایسٹ زون نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کےکیمپ آفس پر چھاپہ ماراجہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف احمد خان کو گرفتار کرلیا اینٹی کرپشن پولیس نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا-

    حرمین قتل کیس، ملزمان نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا

    ملزمان کے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق اب تک ہونے والی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل حکومت کے احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ماتحت افسروں کو غیر قانونی طور پر سرکاری احکامات جاری کرنے کا حکم دے رہے تھے ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر بھی مقدمے میں نامزد ہے تاہم وہ فرار ہوگئے۔

    گوادر میں بنیادی سہولیات کی جلد فراہمی:ڈی سی گوادر نے اہم فیصلے کرلیے

    حکام کے مطابق زیر حراست تینوں افسران اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں لوکل گورنمنٹ اینڈ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم مل چکا ہے ملزمان معطل تھے لیکن اس کے باوجود گلستان جوہر بلاک 2، 16 اور کورنگی میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہونے کے علاوہ وہ آصف علی میمن کے غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھےجو قوائد کی خلاف وزری اور غیر قانونی ہے-

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    اس سے قبل نسلہ ٹاور کی تعمیر کے اہم کردار افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے پولیس کی اعلٰی سطحی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ملوث افسران کی فہرست حاصل کرلی تھی، ساتھ ہی شارع فیصل پر نسلہ ٹاور کی تعمیر کی اجازت دینے کے اہم اجلاس کا لیٹر بھی پولیس نے حاصل کرلیا تھا سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

    ہنود و یہود کا اقرار فرامین رب العالمین و نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ،ازقلم :غنی…

  • حرمین قتل کیس، ملزمان نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا

    حرمین قتل کیس، ملزمان نے پولیس کو اعترافی بیان دے دیا

    شاہ لطیف ٹاؤن میں ننھی حرمین کے قتل میں ملوث گرفتار زخمی ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں سے متعلق پولیس کو سب بتا دیا۔

    ننھی حرمین کیس میں ملوث ملزمان دراصل کون ہیں اور کہاں سے آئے تھے، گرفتار زخمی ملزم پیارعلی کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا۔

    منظم ڈکیت گروہ کا تعلق اندرون سندھ سے نکلا، ملزمان صرف ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کراچی آتے تھے۔

    ملزم پیارعلی نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرا تعلق سانگھڑ اور دیگر5 ملزمان کا تعلق شہداد پور سے ہے، میرے ساتھیوں میں پیرو، گلو، نعیم، اکبر اور حق نواز دو دو شامل ہیں۔

    پولیس کو دیئے گئے اپنے اعترافی بیان میں ملزم پیار علی نے بتایا کہ ہمارا گینگ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کراچی میں صرف وارداتیں کرنے آتا تھا۔

    ہم نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک کوارٹر کرائے پر لے رکھا ہے، ہم شہر میں صرف میڈیکل اسٹورز کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔ یہاں بھی میڈیکل اسٹور لوٹنے کے لیے آئے تھے۔

    ملزم کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، صفورا، ملیر، نیوکراچی، گولیمار، ناگن چورنگی میں بھی کئی وارداتیں کی ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرمین واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں، مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف نے ننھی بچی حرمین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دو اعلیٰ سطح ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

    پہلی ٹیم ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کی نگرانی میں بنائی گئی جس میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عارب مہر اور ایس پی گڈاپ شامل ہیں۔

    دوسری ٹیم ڈی آئی جی سی آئی اے کریم خان کی سربراہی میں بنائی گئی جس میں ایس ایس پی ایس آئی یو عارف عزیز اور ایس پی اے وی سی سی معروف عثمان شامل ہیں۔

  • بلاول بھٹو کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہو گی : منظور وسان کی پیشگوئی

    بلاول بھٹو کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہو گی : منظور وسان کی پیشگوئی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2022 یا 2023 میں ہوگی۔

    اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور سیاسی شخصیت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے اس بار اپنی ہی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ ان کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے ۔

  • کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق

    کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوگئی، تمام مسافروں کو ایئر پورٹ سے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر 5 مسافروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوگئی، مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان میں سے 4 مسافر سعودی عرب سے اور ایک خاتون مسافر دبئی سے کراچی پہنچیں۔

    ذرائع کے مطابق چاروں مسافروں کو قرنطینہ کے کورنگی سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون مسافر کو مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے بتایا تھا کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے 75 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کے مطابق اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں سامنے آیا تھا، شہر قائد میں اب تک اومیکرون ویرینٹ کے 33 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی صحت حکام اومیکرون کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اومیکرون سے متاثرہ افراد کو فوری آئسولیٹ کیا جا چکا ہے۔