Baaghi TV

Category: کراچی

  • نسلہ ٹاور کیس ، سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر میں پولیس اور اینٹی کرپشن کے چھاپے

    نسلہ ٹاور کیس ، سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر میں پولیس اور اینٹی کرپشن کے چھاپے

    کراچی: نسلہ ٹاور کیس کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لئے پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے دفتر میں چھاپے مارے۔

    تفصیلات کے مطابق 27 دسمبر کو سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈنگ پلان کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف محکمہ جاتی اور کریمنل کارروائی کا حکم دیا تھا، جب کہ نسلہ ٹاور کیس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈی جی اور دیگر افسران کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی تھی، جس کے بعد آج دوسرے روز پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں چھاپے مارے۔

    نسلہ ٹاور کیس پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی کے چار ارکان میں ایس پی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور ایس آئی او شامل ہیں، تحقیقاتی کمیٹی ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی کرے گی۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر پہنچی، اور ایس بی سی اے کے متعلقہ افسران سے متعلق پوچھ گچھ کی۔ چھاپے کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے حکام سے بات چیت ہوئی ہے، ایس بی سی اے حکام دستاویزات فراہم کریں گے، ہم ابھی ذمہ داروں کا تعین کررہے ہیں اور ابھی تک ایس بی سی اے افسران تعاون کررہے ہیں۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کیس میں 2 ڈیپارٹمنٹ ملوث ہیں دیگر اداروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں، لیکن دیگر اداروں کے نام ابھی نہیں بتا سکتا، ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر افسران سے ملاقات کرکے معلومات حاصل کی ہیں، پولیس ذمہ داران کا تعین کرکے گرفتاریاں شروع کرے گی۔

  • نسلہ ٹاور، فرار ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جمعے کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

    نسلہ ٹاور، فرار ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جمعے کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

    سپریم کورٹ کے حکم پر گرائی گئی غیر قانونی بلڈنگ نسلہ ٹاور کے نقشے کی منظوری کے حوالے سے منظر عام پر آنے والے سابق اور موجودہ افسران کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ فرار ہونے والے صفدر مگسی اُس وقت ڈپٹی کنٹرولر بلڈنگ ٹاؤن پلاننگ تھے، اور اب وہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ہیں، اور جمعے کو سروس سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹاؤن پلاننگ سے نقشے کی منظوری کے بعد نسلہ ٹاور کی فائل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) افسران کو فارورڈ کی گئی تھی۔

    نقشے کی منظوری کے وقت نثار احمد عرف چھوٹو ٹاؤن بلڈنگ کنٹرولر آفیسر جمشید ٹاؤن تھے، جب کہ ریٹائرڈ افسر سرفراز حسین ڈپٹی کنٹرولر تھے، اور ان دونوں افسران کے دستخط اور اجازت سے بلڈنگ کا نقشہ / لے آؤٹ پلان منظور ہوا۔

    ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے صفدر مگسی اس وقت ڈپٹی کنٹرولر بلڈنگ ٹاؤن پلاننگ تھے، وہ کل سے فرار ہیں اور آفس نہیں آ رہے ہیں۔

    فرحان قیصر کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزائن تھے، انھوں نے سِیل این او سی جاری کی جو غیر قانونی بلڈنگ کو جاری نہیں کی جا سکتی، جب کہ فرحان قیصر اس وقت ڈائریکٹر ڈیزائن ہیں۔

  • کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

    کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلہ

    سرکاری کالجوں میں طلبا کی حاضری یقینی بنانے کے لئے محکمہ تعلیم سندھ نے احسن اقدام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کے ساتھ اب طلبہ کی بھی بائیومیٹرک حاضری لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور کراچی کے 50 کالجز میں بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اندرون سندھ کے 50 کالجوں میں بھی بائیومیٹرک مشینیں لگادی گئیں ہیں۔

    ڈائریکٹرجنزل کالجز،راشد حسین مہر نے بتایا کہ عنقریب سندھ کے 335سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک سسٹم فعال کرینگے، بائیومیٹرک کاکنٹرول سسٹم سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

    راشدحسین مہر نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے تمام طلبہ کو پاس کردیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ ای گریڈ والوں کو بھی کالجوں میں داخلہ دیاگیا ہے، اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد داخلے دے چکے ہیں۔

  • دوسروں کا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنے والے خود ٹیکہ نہ لگوا سکے

    دوسروں کا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کرنے والے خود ٹیکہ نہ لگوا سکے

    سندھ پولیس کے متعدد افسران وجوانوں کو کورونا ویکسین نہیں لگی، محکمہ پولیس کے جو ملازمین ویکسین نہ لگوا سکے انہیں کسی قسم کی سہولت یا مراعات نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے افسران وجوانوں کی کورونا ویکسی نیشن تاحال مکمل نہ ہوسکی، اس سلسلے میں اے آئی جی ویلفیئر نے صوبے کے تمام افسران کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ملنے والے فنڈز مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افسران واہلکاروں کو ہی ملیں گے.

    اس کے علاوہ غیر ویکسین شدہ اہلکاروں اور افسران کو وبا میں مبتلا یا انتقال کی صورت میں کسی قسم کی مالی امداد نہیں ملے گی۔

    اے آئی جی ویلفیئر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کورونا میں مبتلا افسر و اہلکار کو10ہزار امداد ملے گی، وبا سےانتقال کرجانے والے اہلکار کے لواحقین کو5لاکھ روپے امداد ملےگی۔

  • وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں

    وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں

    کراچی : وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں ۔

    2021 کا آخری مہینہ دسمبر بھی اختتام پذیر ہے۔ وقت کتنی تیز رفتاری سے گزر رہا ہے، کل تک ہم 2021 کی آمد کا جشن منا رہے تھے اور اب اسے الودع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ہر برس کی طرح یہ سال بھی اپنے ساتھ بہت سی اچھی بری یادیں چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے، اور جاتے جاتے اپنے سنگ ایسے ایسے گوہرِ نایاب لیے جارہا ہے کہ جن کی چکاچوند سے دنیا منور تھی۔

    چٹھی نہ کوئی سندیس
    جانے وہ کون سا دیس
    جہاں تم چلے گئے

    کیا خوب لکھا ہے شاعر نے۔ واقعی اس برس بھی ہمارے کتنے عزیز اور چاہنے والے اُس دیس چلے گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ آج ہم اس بلاگ میں شوبز سے وابستہ اُن پاکستانی اور عالمی شخصیات کا تذکرہ کریں گے جو 2021 میں ہم سے بچھڑ گئیں لیکن اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

    سُن ونجلی دی مِٹھڑی تان وے، مَیں تاں ہو ہو گئی قُربان وے… پاکستانی فلم انڈسٹری کے رانجھا اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ کو انتقال کرگئے۔

    اعجاز درانی نے اپنے فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مقبول فلموں میں ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظالم، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔ رومانوی ہیرو اعجاز درانی نے ملکہ ترنم نورجہاں اور مقبول اداکارہ فردوس بیگم سے شادی کی۔ وہ 1935 میں جلال پور جٹّاں میں پیدا ہوئے۔

    پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو معروف میزبان طارق عزیز کے ساتھ پاکستان ٹیلی وژن پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے۔ کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ ’یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے‘۔

    شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، اَن کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ جیسے شہر آفاق ڈراموں کی مصنفہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے رواں برس 26 مارچ کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

    مسکراہٹوں کو زندگی بخشنے والے، قہقہوں کو امر کرنے والے، دکھی دلوں کو پل بھر میں ہنسا دینے والے عمر شریف بھی رواں برس سب کو رلا گئے۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

    ’بکرا قسطوں پہ‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کے خالق عمر شریف کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں دلہن میں لے کر جاؤں گا، سلام کراچی، انداز اپنا اپنا، میری بھی تو عید کرا دے، نئی امی پرانا ابا، یہ ہے نیا تماشا، یہ ہے نیا زمانہ، یس سر عید نو سر عید، عید تیرے نام، صمد بونڈ 007، لاہور سے لندن، انگور کھٹے ہیں، پٹرول پمپ، لوٹ سیل، ہاف پلیٹ، عمر شریف اِن جنگل، چوہدری پلازہ وغیرہ شامل ہیں۔ عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔

    ڈیڑھ سال سے بیمار اور اسپتال میں زیر علاج پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر بھی رواں برس 13 نومبر کو اس دیارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

  • قونصل جنرل جاپان کا کراچی میں گرین لائن بس پر سفر

    قونصل جنرل جاپان کا کراچی میں گرین لائن بس پر سفر

    کراچی: قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کراچی میں گرین لائن بس پر سفر کیا۔

    قونصل جنرل جاپان کسی کو اطلاع دیئے بغیر مسافر بن کر گرین لائن اسٹیشن پہنچے جب کہ ان کے ہمراہ قونصل خانہ جاپان کے پولیس اتاشی اور دیگر عملہ بھی موجود تھے ۔

    قونصل جنرل توشیکازو ایسومورا نے نمائش چورنگی اسٹیشن پر قطار میں لگ کر ٹکٹ خریدا اور عام مسافروں کے ساتھ بس میں بیٹھے، بس کا جائزہ بھی لیا جس کے بعد وہ گولیمار اسٹاپ پر اتر گئے۔

    گرین لائن بس میں سفر کرنے کےبعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قونصل جنرل جاپان توشیکازو ایسومورا نے کہا کہ جاپان میں تو یہ عام چیز ہے لیکن کراچی میں جدیدیت دیکھ کر خوشی ہوئی تاہم گرین لائن بس سروس مکمل فعال ہوجائے گی تو پھر دورہ کروں گا۔

  • کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ترجمان کا دعویٰ

    کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، ترجمان کا دعویٰ

    کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں بارش کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا-

    باغی ٹی وی : پیر کو کراچی میں مسلسل ہونے والی ہلکی اور تیز بارش کے دوران کے الیکٹرک (کے ای) نے شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا۔ یوٹیلٹی کی ٹیمز برسات کے اس موسم کے دوران مسلسل متحرک رہیں اور اس بات کو یقینی بنایا کہ بجلی کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

    جن علاقوں میں کنڈوں کی بہتات اور بجلی کی چوری زیادہ ہے وہاں پر رہائشیوں کی حفاظت کے پیش نظر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی بعدازاں کے الیکٹرک کی فیلڈ میں موجود ٹیموں سے کلیئرنس ملنے کے بعد بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

    بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہوگئی ہے صارفین کو بجلی کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کیلئے کے۔الیکٹرک اپنے سوشل میدیا پلیٹ فارمز سے مسلسل تازہ ترین صورتحال نشر کرتا رہا۔

    پاور یوٹیلیٹی کی جانب موجودہ بارش کے دوران حفاظت کے نکتہ نظر سے بند کئے جانے والے فیڈرز کی تعداد نے کسی بھی موقع پر 380 سے تجاوز نہیں کیا کے ای کی ٹیمیں موسم کی تبدیل ہوتی صورتحال کے تحت شہر بھر میں متحرک ہیں

    کے۔الیکٹرک کی ٹیموں نے صدر کے علاقے فریئر مارکیٹ میں ہونے والی ایک افسوناک ہلاکت کی بروقت تحقیقات بھی کیں۔ اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک قدرتی موت تھی اور اس کا سبسب کرنٹ لگنا نہیں تھا۔

    کے۔الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا ”بارش کے دوران ہمارا سسٹم عمومی طور پر مستحکم رہا اور ہماری ٹیمز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہریوں کو محفوظ انداز سے بجلی کی فراہمی جاری رہے۔ جن علاقوں میں بجلی چوری اور کنڈوں کی موجودگی عام ہے وہاں خطرات کے سدباب کیلئے چند فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کو عارضی طور پر منقطع کیا گیا تھا۔ ان علاقوں میں بھی مقامی ٹیمز کی منظوری کے بعد بجلی کی فراہمی جلد بھال کر دی گئی تھی۔“

    محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو حفاظتی تدابیر یقینی بنانے اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھنے کی تاکید کی ہے۔

    بارش کے دوران مقامی سطح پر شکایت کے لیے کال سینٹر 118، ایس ایم ایس سروس 8119، کے لائیو ایپ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 24/7 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع
    چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

    دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جلد ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،کراچی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی

    مصطفیٰ کمال متحرک ہیں ، چند روز قبل مصطفیٰ کمال کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق، اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے بھی رابطہ ہوا تھا ،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی ،بے روزگاری سے انہیں نجات دلائی جائے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا

    قبل ازیں مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے آج حکومت سندھ کے خلاف پانچواں احتجاج کر رہے ہیں اور یہ لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے نہیں مانیں گے کرپشن کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا لیکن سندھ کے حکمران آئین کے مطابق ہمارا حق دیں کراچی کے شہریوں کے خریدے گئے گھر اب توڑے جا رہے ہیں جو ظلم ہے اور حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظم بند کرے اور مجھے ایسے ظالم نظام میں نہیں جینا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا ہی بلدیاتی نظام چلانا ہے اور ملک چلانا ہے تو ہمیں پارٹی بند کردینی چاہیے اور سیاست کو خیرباد کہہ دینا چاہیے سندھ میں کوئی سرکاری افسر بغیر پیسے لیے کام نہیں کررہا تھر میں بچے خوراک اورپانی کی کمی کے باعث مررہے ہیں والدین کو ویکسین نہیں ملتی ،بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جا رہی، وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کی رقم ملی وہ خرچ کرنے کے باوجود سندھ حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر رہی، ستر لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 11 ہزار سکول گھوسٹ ہیں ، پہلے ٹیچر گھوسٹ ہوتا تھا اب سکول گھوسٹ ہیں یہ ہے تعلیمی نظام اور سندھ کی تعلیم، ایسے میں عوام کہاں جائے ،کیا کرے ،تھر میں بچے مر رہے، مائیں مر رہی، دنیا میں ماں بچے کی اموات سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں اور پاکستان میں سب سے زیادہ سندھ میں،

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

  • آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی : مراد علی شاہ

    آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی : مراد علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی، وفاق میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

    تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے عوام کی طاقت سے حکومت گرانے کی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔
    ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے فروری / مارچ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سی ای سی کا اجلاس ہو گا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پیپلزپارٹی نے امسال بھی کل جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث آصف زرداری جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرح کی سروس پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تو ہر کسی سے ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زردار ی نے لوگوں کا رحجان دیکھا توعوام کی طاقت کی مدد سے آصف زرداری نے حکومت گرانے کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت بھی پیپلزپارٹی کی بنے گی۔

  • سوشل میڈیا نے بھارت سے آنے والی عورت کو چالیس سال بعد خاندان سے ملوادیا

    سوشل میڈیا نے بھارت سے آنے والی عورت کو چالیس سال بعد خاندان سے ملوادیا

    کراچی: کم سنی میں بھارت سے فروخت ہوکر کراچی پہنچنے والی خاتون منی کا 40 سال کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کراچی کی رہائشی منی نامی ایک خاتون کو بھارت میں اپنے آبائی شہر مراد آباد اور ان کے رہائیشوں کی نشانیاں بتاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ کم سنی میں میرے ایک رشتے دار نے نئی دہلی لے جاکر ایک شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا جو مجھے کراچی لے لایا۔ 40 سال ہوگئے میرا گھر والوں سے رابطہ نہیں ہوا۔

    یہ ویڈیو بھارت میں مقیم منی کے بھائی نے دیکھ لی جس کے بعد دونوں کا واٹس ایپ پر رابطہ ہوا۔ اس طرح 40 سال بعد منی کا اپنے خاندان سے رابطہ ہوگیا۔

    منی نے بتایا کہ کراچی میں مجھے جس شخص نے اغوا کار کے چنگل سے بچایا اب وہ میرے شوہر ہیں۔ میں نے اپنا نام بشریٰ رکھا اور میرے 4 بچے ہیں جن کے ساتھ میں بہت خوش ہوں۔