Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی

    کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم 33 اور اطراف، لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

  • فاروق ستار نے حریم شاہ کا نمبر موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے؟

    فاروق ستار نے حریم شاہ کا نمبر موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہے؟

    کراچی: حریم شاہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فاروق ستار سے ملاقات اور دوستی کے بارے میں بتایا ہے۔

    پاکستان کی مقبول اور متنازع ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے حال ہی میں ایک آن لائن یوٹیوب چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فاروق ستار سے ان کی ملاقات کب، کیسے اور کہاں ہوئی اور فاروق ستار نے ان کا نمبر اپنے موبائل میں کس نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔

    شو کے دوران جب حریم شاہ سے فاروق ستار سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فاروق ستار جھوٹے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ حریم کو میں جانتا نہیں ہوں حالانکہ ہم دونوں پہلے سے دوست ہیں اور ہمارا فون پر بھی رابطہ ہے اور اس بات کو قبول کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی

    حریم شاہ نے فاروق ستار سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات اسلام آباد کے سرینا ہوٹل کی لفٹ میں ہوئی تھی۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ انہیں ڈھابے کے کھانے بہت پسند ہیں اور پھر ہم دونوں ڈھابے کا کھانا کھانے گئے تھے جس کا بل بھی فاروق ستار صاحب نے ہی دیا تھا۔ اس کے علاوہ ہم دونوں نے اپنے نمبرز کا تبادلہ بھی لفٹ میں ہی کیا تھا۔

    حریم شاہ نے بتایا کہ اس کے بعد چھ سات ماہ تک ہمارا فون پر رابطہ رہا تھا۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ جب بھی کراچی آئیں گی میری مہمان ہوں گی۔ جب میں کراچی آئی اس وقت ایک نجی ہوٹل میں ٹہری تھی اور وہاں فاروق ستار خود چل کر میرے پاس آئے تھےہماری گپ شپ ہوئی اور آدھا ایک گھنٹہ ہماری ملاقات رہی تھی۔

    حریم شاہ نے کہا کہ اب فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری ملاقات ہوٹل میں نہیں ہوئی تھی بلکہ میرے آفس میں ہوئی تھی ۔

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور فاروق ستار دوست تھے۔ انہوں نے میرا نمبر اپنے موبائل میں ’’نوٹی گرل‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہیں آپ کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔

    جب میزبان نے حریم شاہ سے ان کی اور فاروق ستار کی عمر کے درمیان فرق کے بارے میں بات کی تو حریم نے کہا میں اور فاروق ستار دوست ہیں اور دوستی تو کسی بھی عمر کے شخص کے ساتھ ہوسکتی ہے

  • قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں۔

    قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر اور کپتان شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئی ہیں، رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے کہا کہ میری والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں ادا کی جائے گی۔

    شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر قومی اور عالمی اسپورٹس شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور افراد نے افسوس کا اظہار کیا اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

  • ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری،جاڑے نے رنگ جما دیا

    ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری،جاڑے نے رنگ جما دیا

    ملک میں بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان کے راستے انٹری دے دی جس سے خشک سردی کا خاتمہ جب کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاکوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ رات مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ژوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں بلوچستان میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی وارننگ بھی دی گئی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    دھند اور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا

    سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود اورموسم سرد ہے،چشتیاں، سرائے مغل، گگومنڈی، فقیر والی، بورے والا ، بہاولنگر، سانگلہ ہل، پاکپتن میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔

    رپورٹس کے مطابق کراچی میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے کراچی میں اسکیم 33 اور اطراف، لسبیلہ، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے-

    بہترین اوقات جن میں پانی پینا انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے اور ہلکی بارش کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے، سردی کی نئی لہر کے اثرات 5 جنوری تک برقرار رہ سکتے ہیں، سردی کی لہر میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے بھی جاسکتا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج کم سے کم حدِ نگاہ ایک کلومیٹر رہی جب کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ ملک میں بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث ملک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے-

    کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد

    کل سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب میں بارش متوقع ہے اس کے علاوہ کراچی،سکھر ،میر پور خاص سمیت متعدد شہروں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اتوار کو بلوچستان ،خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی-

    دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم ، گجرات میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ نیلم، مری، گلیات، کاغان ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، چترال، سوات مالم جبہ میں برفباری متوقع ہے۔

    سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

  • کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد

    کراچی پریس کلب انتخابات: ”دی ڈیمو کریٹس کاپھر کلین سوئپ،سعید غنی کی مبارکباد

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں فاضل جمیلی کی سربراہی میں دی ڈیموکریٹس پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی :سعید غنی نے دی ڈیموکریٹک پینل کے فاضل جمیلی کوصدر ، عبدالرشید میمن کو نائب صدر، وحیدراجپر کو خازن، رضوان بھٹی کو سیکریٹری، اسلم خان کو جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی-

    سعید غنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خلیل ناصر، شازیہ حسن، فاروق سمیع، لیاقت مغل، مونا خان، اطہرحسین اور نبیل اختر کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہونے پر انہیں بھی دل کہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    سعید غنی نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جس طرح پرامن طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا وہ قابل ستائش ہے کامیاب ہونے والے امیدواروں سے قوی الامکان امید ہے کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    حریم شاہ کو کیسے حاصل کیا:خاوند نے ساری کہانی سنادی

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے وجود سے آج تک اس ملک کی بقا اور سالمیت اور اس ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں اور صحافیوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیا بی حا صل کر لی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے13ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہیں۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 25دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے۔

    دھند اور رات کے اندھیرے میں الیکشن کمیشن تحلیل کردیا گیا

    کراچی پریس کلب کے1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہا ئی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے اراکین کراچی پریس کلب اپنے کارڈ کو اسکین کے بعد اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کے پی سی کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی785 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن نے 723ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

    خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالوحید راجپرنے 810ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

    دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔

    پاکستان کی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

    دی ڈیمو کریٹس پینل کے خلیل احمد ناصر نے788 ووٹ،شازیہ حسن 742ووٹ،محمد فاروق سمیع740 ووٹ، محمد لیاقت مغل679 ووٹ،رسیدمیمونہ ہمدانی(مونا خان)675 ووٹ،سید اطہر حسین651 ووٹ اور سید نبیل اختر650 ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

    کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    الیکشن کیلئے1530 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1165اراکین نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

    نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے ،شہباز گل

  • شہرقائد میں جمعےکو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اور شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں

    شہرقائد میں جمعےکو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اور شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں

    کراچی : شہرقائد میں جمعےکو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا، اور شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں ۔

    نوجوان مہاجر کے تحت کریم آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت آرگنائزر زوہیب اعظم، حسن خان، عمیر مصودی نے کی،شر کا نے مہاجر ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے، مزار قائد پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ مہاجر حقوق کے لئے ایک ہونا ہوگا 2 سال سے نوجوان کامیاب مہا کلچر ڈے منا رہے ہیں ان کومبارک دیتا ہوں ، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تمام مہاجروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں اقلیت کا طعنہ دینے والے سن لیں ہم نے تمہیں بولنا سکھایا ہم نے تمہیں سندھ میں رہنا سکھایا جب طالبان سے بات ہوسکتی تو ایم کیو ایم قائد سے بھی بات ہوسکتی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ نوجوان قوم کہ سپاہی ہے مہاجر قوم سب سے تعلیم یافتہ ہیں مہاجر سب سے زیادہ طاقتور ہے سپر پاور مہاجر پاور مہاجر کلچر ہمیشہ زندہ رہے گا، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار آج ایک رہنا بولتا ہے گھبرانا نہیں ہے ہمارے آباواجداد نے ملک بنانا شروع کیا تو کہا تھا گھبرانا نہیں اور ملک بنادیا جو ملک کے حالات ہے اس میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے، دوسری جانب ٹیم مہاجر پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مہاجر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف رہنمائوں نے خطاب کیا، آرگنائزر احسن قریشی نے کہا کہ مہاجر ڈے پر مہاجروں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہر قوم اپنی ثقافت کا دن مناتی ہے،ہمارا مقصد بھی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔

  • کرسمس پرڈی ایم سی کورنگی کے تحت گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں مثالی بلدیاتی انتظامات

    کرسمس پرڈی ایم سی کورنگی کے تحت گرجا گھروں اور مسیحی بستیوں میں مثالی بلدیاتی انتظامات

    کراچی : ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے کرسمس پر مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں پر مثالی بلدیاتی انتظامات ،مسیحی رہنمائوں اور عوام کو انتظامات پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر DMC کورنگی سے اظہار تشکر ،ضلع کورنگی کی حدود میں شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں کرسمس کے موقع پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا گیا ۔

    ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی ساجدہ قاضی نے میونسپل کمشنر ارشاد احمد کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے گرجا گھروں کے اطراف ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سلیم رضا ،XENایم اینڈ ای جاوید بھائیو ،ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ،ایڈمنسٹریٹر ساجدہ قاضی نے مسیحی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُن سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر مسیحی رہنمائوں اور عوام نے ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

  • گوگل کا معین اختر کو شاندار خراج تحسین

    گوگل کا معین اختر کو شاندار خراج تحسین

    کراچی : پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کراچی کے فنکار، میزبان اور مزاحیہ اداکار موئن اختر کی 72 ویں سالگرہ پر گوگل نے اپنے خاکے (ڈوڈل) سے انہیں ایک شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    جیسے ہی 23 دسمبر کا دن ختم ہوا رات بارہ بجے کےبعد گوگل کے اسکرین پر موئن اختر کا ڈوڈل نمایاں ہوگیا۔ گوگل نے کئی ماڈلوں کے ٹی وی پر اپنا نام اور موئن اختر کے کرداروں والی تصاویر دکھائی ہیں۔‎
    موئن اختر اپنے زبردست مشاہدے ٹائمنگ، ذہانت اور برجستہ اداکار کی باعث نہ صرف پاک وہند بلکہ دنیا بھر میں عالمی شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے لاتعداد ڈراموں، اسٹیج شو، فلموں اور دیگر پلیٹ فارم پر اپنے فن کا جادو جگایا۔ انور مقصود کے لکھے ہوئے شاندار پروگرام لوز ٹاک میں انہوں ںے سینکڑوں کردار ادا کئے جو ایک سے بڑھ کر ایک تھے اور امر ہوگئے۔‎
    24 دسمبر 1950 میں کراچی میں پیدا ہونے والے موئن اختر نے 14 برس کی عمر سے ہی تھیئٹر پر کام شروع کردیا تھا۔ انہوں نے شیکسپیئر کے ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی۔ پی ٹی وی پر انتظار فرمائیے میں موئن اخترکا کردار بہت سراہا گیا ۔

    ان کے مشہور ڈراموں میں روزی، بکرا قسطوں پہ، کچھ کچھ سچ مچ، آنگن ٹیڑھا، بندرروڈ سے کیماڑی، مرزا اور حمیدہ، ہاف پلیٹ، اور لاتعداد اسٹیج پروگرام بھی قابلِ ذکر ہے۔ اس کے علاوہ موئن اختر بہت اچھے گلوکار بھی تھے۔‎
    22 اپریل 2011 کو ہارٹ اٹیک سے موئن اختر اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔

  • کراچی میں اومیکرون کے 6 مشتبہ کیس سامنے آ گئے

    کراچی میں اومیکرون کے 6 مشتبہ کیس سامنے آ گئے

    کراچی: ‎کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔‎

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں اور تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے۔‎
    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں اور تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

    واضح رہے کہ 9 دسمبر کوپاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ کچھ روز پہلے بھی ایک اور امیکرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کر دیا گیا تھا ۔

  • کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

    کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

    کراچی: کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں نومبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ جولائی سے ستمبر تک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے۔