Baaghi TV

Category: کراچی

  • چیف جسٹس سول ایوی ایشن افسران کلب کے قیام پر برہم،بڑا حکم دے دیا

    چیف جسٹس سول ایوی ایشن افسران کلب کے قیام پر برہم،بڑا حکم دے دیا

    چیف جسٹس سول ایوی ایشن افسران کلب کے قیام پر برہم،بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سول ایوی ایشن اراضی الاٹمنٹ تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کہاں ہیں؟ ایف آئی اے نمائندہ نے عدالت میں کہا کہ اپریل 2021 میں سول ایوی ایشن نے شکایت کی،جعلی الاٹمنٹ میں کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کی،جعلی الاٹمنٹ پر 2 ایف آئی آر درج کیں، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے نمائندہ سے سوال کیا کہ کارروائیاں تو روٹین ہے آگے کیا ہوا؟ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہمیں ریکارڈ ملنے میں دشواری کا سامنا ہے،اپریل 2021 میں سول ایوی ایشن نے شکایت کی، قدمہ درج کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ریونیو افسران کو گرفتار کیا ،متنازعہ پلاٹوں کا قبضہ سول ایوی ایشن کے پاس ہے ،وکیل پرائیویٹ فریق نے کہا کہ سروے رپورٹس دیکھ لیں زمین ہم نے لی ہے،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سروے رپورٹس کھوکھے کی بھی بن جاتی ہیں، بہت دیکھی ہیں رپورٹس ،سندھ حکومت تو غیر قانونی کام کرنے والوں کو سپورٹ کررہی ہے ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ جعلی کاغذات پر 4پلاٹس کاٹے گئے ہیں ،ایف آئی اے نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ میں رد و بدل کرکے پلاٹس کاٹے گئے ہیں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو زمین سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ قبضہ ختم کراکے زمین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کی جائے،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کل ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی

    چیف جسٹس سول ایوی ایشن افسران کلب کے قیام پر برہم ہو گئے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سول ایوی ایشن کی زمین پر کلب کیوں بنایا ہے ؟ کل آپ ہاوسنگ سوسائٹی بھی بنا لیں گے ؟ جس کام کیلئے زمین دی گئی ہے اسی کام کیلئے استعمال کریں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کلب بنا کر پرائیویٹ لوگوں کو ممبر شپ دے رہے ہیں ،آپ غیر قانونی سرگرمیاں کررہے ہیں ،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ لوگوں کی اصل کام سے توجہ ہٹ گئی ہے دوسرے کاموں پر توجہ ہے ،ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ میس کی اجازت دے دیں کلب بند کردیں گے ،جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ میس کی بھی ضرورت نہیں یہ دوسرا ہے ، میس کے بھی 2 مطلب ہیں سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کلب بند کرنے کا حکم دے دیا،

    @MumtaazAwan

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

    طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

    نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

    سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

    سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

    شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا

  • فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں ‘، سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو حکم

    فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں ‘، سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کو حکم

    سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے دوپہر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور انہدام عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

    سماعت کے آغاز پر نسلہ ٹاور سےمتعلق کمشنر کراچی نے رپورٹ پیش کی، جس پر لارجر بینچ نےعدم اعتماد کا اظہار کیا، جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےمس کنڈیکٹ کیا۔

    چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سےمکالمہ کیا کہ کیا یہ کمشنر کراچی بننےکا اہل ہے؟ عہدہ چھوڑ دیں، یہ آپ کےکرنےکاکام نہیں، کمرہ عدالت میں موجود کمشنر کراچی نے کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ فوری جائیں نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہرکو رپورٹ دیں، ورنہ آپ کو یہاں سےسیدھاجیل بھیجیں گے۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو حکم دیا کہ کارروائی کی تصاویر بھی ساتھ لائیں۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس کے مطابق کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

  • سندھ  کے نجی اسکولوں کی اصلاح کیلئے حکومت کے اہم فیصلے

    سندھ کے نجی اسکولوں کی اصلاح کیلئے حکومت کے اہم فیصلے

    کراچی : کے نجی اسکولوں کی اصلاح کیلئے حکومت کے اہم فیصلے

    سندھ کے محکمہ تعلیم نے ضروری سہولتیں نہ رکھنےوالے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    محکمے کے مطابق اس فیصلے کے تحت ایسے نجی اسکول کے خلاف کارروائی ہوگی جس میں لیبارٹری، لائبریری اور میدان نہیں ہوگا۔

    اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے پہلے مرحلے میں صوبے کے درجنوں اسکولوں کی نشاندہی کے بعد انہیں نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔

    محکمے کا کہنا ہے کہ سندھ کے 50 فیصد نجی اسکولوں میں قوائد کےمطابق سہولیات موجود نہیں جن میں لیبارٹری، لائبریری اور کھیل کے میدان بھی شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے اسکولوں پر یومیہ 500 روپےجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    دریں اثناء صوبے کے عوام نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گو صوبے کا محکمہ تعلیم کئی دہائیوں بعد جاگا ہے لیکن پھر بھی دیر آید درست آید کے مصداق یہ بھی بہت غنیمت ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر اس فیصلے پر بجا طور عملمدرآمد ہوا تو صوبے کے تعلیمی ماحول میں بہتری رونما ہونے کے امکانات روشن ہوں گے ۔

  • نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

    نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

    کراچی : نجی اسکول سیل،پرنسپل سمیت 2 اساتذہ زیرحراست

    کراچی کے علاقے فيڈرل بی ايریا ميں قائم نجی اسکول انتظاميہ اور محکمہ صحت کے عملے کے درميان بچوں کی کرونا ویکسینیشن کروانے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اسکول کوسیل کردیاگیا۔ علاوہ ازیں اسکول کے پرنسپل سمیت 2 اساتذہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    اسسٹنٹ کمشنرگلبرگ کی ٹیم ویکسینیشن کے لیے اسکول پہنچی تھی تاہم اسکول انتظامیہ نے ویکسینیشن کروانے سے معذرت کرلی جس پر بحث و مباحثہ ہوا اور نتیجے میں اسکول کے خلاف کارروائی کی گئی۔

    ڈائریکٹر اسکول کا کہنا ہے کہ اسکول نے بچوں کی ویکسینیشن کروانے سے اس لیے انکار کیا کیوں کہ یہ عمل طلبہ کے والدین کی مرضی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن پراصرار کیا گیا جس پر کارروائی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نجی اسکول اس ویکسینیشن کے مسئلے پر والدین اورانتظامیہ کےدرمیان پھنس کررہ گئے ہیں کیوں کہ ویکسینیشن کرواتے ہیں تو والدین کو اعتراض ہوتا ہے اور اگر نہ کروائیں تو حکومت پکڑ لیتی ہے ۔

  • سردی کی شدت اور امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

    سردی کی شدت اور امراض سے بچانے والے پھل اور سبزیاں

    کراچی: سردیوں کی آمد آمد ہے جس میں نزلہ زکام سمیت کئی مسائل سر اٹھاتے ہیں۔ تاہم بزرگوں نے کہا ہے کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی کھانے سے اسی موسم کے منفی اثرات سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
    سردیوں میں ہاتھ پیر سن ہونا عام بات ہے جس کے بہت سے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں نارنجی کا رس ایک بہترین ٹانک ثابت ہوسکتا ہے۔
    بالخصوص ایسے بزرگ جو ہاتھ پیر سن ہونے کی شکایت کرتے ہیں اگر دن میں ایک مرتبہ ایک گلاس اورنج جوس پیا جائے تو اس سے خون کی باریک رگیں کھلنے لگتی ہیں اور خون کا بہاؤ بہت بہتر ہونے لگتا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں افراد پر ایک سروے کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے۔ اب جان لیجے کہ دورانِ خون بڑھنے سے خود سردی کی شدت کم محسوس ہونے لگتی ہے۔
    لیکن یاد رہے کہ چکوترا (گریپ فروٹ)، لیموں، کینو اور سنگترے کا رس بھی یکساں فائدہ دے سکتا ہے۔ یہ تمام لذیذ پھل وٹامن سی سے مالا مال ہیں جو بدن کے اندرونی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں سردی اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتے ہیں۔
    دوسرا پھل سیب ہے جو فائبراور کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس سے مالامال ہے۔ سردیوں میں اس پھل کا استعمال قدرتی طور پر آپ کو مضبوط بناکر سردی اور اس کی تکالیف سے بچاتا ہے۔
    تیسرا پھل کیوی ہے جو قدرے مہنگا تو ہے لیکن یہ بھی سردیوں سے بچاتا ہے۔ کیوی میں موجود اہم اجزا سردی کی بے چینی دور کرتے ہیں اور گہری نیند لاتے ہیں۔ وہ خواتین و حضرات جو بے خوابی میں مبتلا ہیں وہ سونے سے ایک گھنٹہ قبل کیوی کے دو پھل کھائیں تو اس سے اچھی اور گہری نیند آتی ہے۔
    دوسری جانب ایسی کئی سبزیاں ہیں جن کا استعمال سردیوں میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ان میں شاخ گوبھی، سبزچائےاور سرخ مرچیں بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ ان کا استعمال سردی کے حملوں اور اس سے وابستہ امراض سے بچاتا ہے۔
    لیکن اس تناظر میں لہسن کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ لہسن بھی عین وہی کردار ادا کرتا ہے جو نارنجی اور دیگر کھٹے رس دار پھل کرتے ہیں۔ یہ دورانِ خون کو تیز کرتے ہیں اور سردی سے بچاتے ہیں۔ اس لیے سردیوں میں لہسن کا استعمال بڑھادینا ہی اصل فائدہ ہے۔
    دوسری جانب سرخ شملہ مرچ بھی سردی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ یہ بھی وٹامن سی سے مالامال ہے۔ اس لیے سردیوں میں سرخ شملہ بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
    ادرک میں کئی اجزا ایسے ہوتے ہیں جو گلے کی خراش دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ادرک اندرونی سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔ سردیوں میں ادرک کی چائے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ کولیسٹرول میں کمی کے علاوہ یہ جوڑوں کا درد بھی دور کرسکتی ہے۔

  • شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    کراچی: میٹروویل میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کوقتل کردیا اور بعد میں خود کوبھی گولی مارلی۔

    سائٹ ایریا کے علاقے میٹروویل میں فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق متوفی رومان فرنٹینئر کانسٹیبلری سے ریٹائرڈ تھا اور اس کی متوفیہ سمیرا سے دوسری شادی تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، شوہر نے پہلے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • معروف شاعرہ سیما غزل کی طبعیت ناساز، وزیراعظم سے علاج میں تعاون کی ایپل

    معروف شاعرہ سیما غزل کی طبعیت ناساز، وزیراعظم سے علاج میں تعاون کی ایپل

    کراچی: معروف شاعرہ اور مصنفہ سیما غزل نے وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے امریکا علاج میں تعاون کی اپیل کردی۔

    ملک کی معروف شاعرہ اور مصنفہ سیما غزل پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ انہیں ناسازی طبعیت کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیما غزل نے امریکا میں علاج کے لیے صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

    انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا میرے پھیپڑے ٹرانسپلانٹ ہوں گے، میرا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ اگر ٹرانسپلانٹ نہ ہوئے تو میں موت کے منہ میں چلی جاؤں گی۔ مجھے امید ہے حکومت میرے ساتھ تعاون کرے گی۔

  • چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

    چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے درخشاں ستارے اور چاکلیٹی ہیرووحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے،لیکن اب بھی وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔چاکلیٹی ہیرو کے نام سے اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار وحید مراد دو اکتوبر 1938 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1962میں فلم ہیرا اور پتھر سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    وحید مراد نے فلموں میں اداکاری کے دوران ہئیر اسٹائل اور لباس کی صورت میں فیشن کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کروائے۔وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر میں 150 فلموں میں بطور رومانوی کردار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں ہیرا اور پتھر دل میرا دھڑکن تیری ، ارمان ، اندلیب ، مستانہ اور دیور بھابھی شامل ہیں۔شاندار اداکاری پر لیجنڈ اداکار وحید مراد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ اپنے عروج کے دوران لاکھوں دلوں کو موہ لینے والا یہ اداکار صرف 45 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گیا۔پاکستان فلم انڈسٹری کا ستارہ 23 نومبر 1983 میں ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گیا ۔

  • پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کا مبینہ تشدد سابقہ شوہر سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کا مبینہ تشدد سابقہ شوہر سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کا مبینہ تشددسابقہ شوہر سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما لیلیٰ پروین پر وکلا کے مبینہ تشدد کے واقعے کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں سابقہ شوہرعلی حسنین ایڈووکیٹ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیلیٰ پروین کے سابق شوہر کے خلاف ان کے بھائی نے بوگس چیک کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔
    ‏ ملیر کورٹ میں وکلا نے وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر پی ٹی آئی خاتون رہنما لیلی پروین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اور دھمکی دی کہ کسی وکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے اتنا ضرور سوچ لو کہ آنا عدالت ہی ہے ۔ ملیر کورٹ کے وکلاء نے کھلی طور پر بدمعاشیاں کیں کہ پی ٹی آئی خاتون کو کھلے عام تشدد کا نشانہ بنایا ۔
    ملیر سٹی تھانے میں دائر مقدمے میں لیلیٰ پروین نے مؤقف اختیار کیا کہ پانچ سال قبل ان کی ایک شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ تاہم رواں سال جون میں اُن کی طلاق ہو گئی تھی۔
    لیلیٰ کے شوہر ایک وکیل ہیں اور کراچی بار کونسل کے رکن بھی ہیں۔
    ایف آئی آر کے مطابق لیلیٰ کے سابق شوہر نے اُن (لیلیٰ) کے بھائی سے 65 لاکھ روپے قرضہ لیا تھا اور اس قرضے کی مد میں ایک چیک دیا تھا۔
    چیک باؤنس ہونے کے بعد اُن کے بھائی نے لیلیٰ کے سابق شوہر کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا اور 21 نومبر کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    لیلیٰ پروین بتاتی ہیں کہ 22 نومبر کو تفتیشی افسر ملزم کو ملیر کورٹ میں لے کر آئے اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ ملیر کورٹ میں مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں آئی تھیں۔
    لیلیٰ کا دعویٰ ہے کہ جب وہ عدالت پہنچیں تو صبح پونے گیارہ بجے کورٹ میں موجود ملزم (ان کے سابقہ شوہر) کے کہنے پر ان کے چند ساتھی وکلا نے انھیں پستول دکھاتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مقدمے کی پیروی نہ کرنے کو کہا جس پر انھوں نے انکار کیا۔
    پی ٹی آئی رہنما نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

  • ملیر اور لیاری پر 2 ارب کے واجبات، کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے، کے الیکٹرک

    ملیر اور لیاری پر 2 ارب کے واجبات، کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے، کے الیکٹرک

    کراچی : ترجمان کے الیکٹرک نے کہاہے کہ ملیر اور لیاری کے مختلف مقامات پر بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث واجبات 2 ارب 90 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔ متعدد نوٹس اور یاددہانی کے باوجود بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

    ترجمان نے کہا کہ علاقہ نمائندوں کی باضابطہ تحریری یقین دہانی کے باوجود ادائیگاں نہیں کی گئیں۔

    کے الیکٹرک مختلف علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لئے منتظر ہے۔ نادہندگان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ولی محمد روڈ، سینگولین، ایریا چاکیواڑہ اور ملحقہ علاقوں میں 45 کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔ ملیر پاک کوثر ٹائون، گیلان آباد، ای ون، ڈی ون ایریا اور ملحقہ علاقوں میں ایک ارب روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں۔