Baaghi TV

Category: کراچی

  • اکانومی ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    اکانومی ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    اکانومی ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ رجسٹری میں سول ایوی ایشن کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایف آئی اے کو سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایف آئی اے سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کرانے فوری کارروائی کرے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایف آئی اے حکام سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ،ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش رفت رپورٹ پیش کردی ،ایڈیشنل ڈائریکتر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ سول ایوی ایشن کی اراضی پر قائم قبضے ختم کردیئے اراضی واگزار کروا کر سول ایوی ایشن کے سپرد کردی،چیف جسٹس گلزار احمد نے سول ایوی ایشن ڈی جی سے سوال کیا کہ کیا زمین آپ کو مل گئی؟ جس پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے عدالت میں جواب دیا کہ ہمیں 9 ایکڑ اراضی مل چکی،

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بہادر آباد، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ، رفاعی پلاٹس قبضہ کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی اکانومی ڈیڈ اسٹاک پر پہنچ چکی ،کمرشلائزیشن سے انڈسٹریز بند ہوچکی ہیں،پوری ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،اس دلدل میں دھنستےجا رہے ہیں، ملک میں بیشتر بلیک اکانومی چل رہی ہے، منسٹری ورکس نے تمام سوسائٹیز کے لے آؤٹ پلان غائب کردیئے،تمام لے آؤٹ کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے، سندھی مسلم سوسائٹی کا حال تو یہ ہے کوئی چل نہیں سکتا،کراچی کو رہنے کے لیے چھوڑا نہیں، ہر جگہ کمرشلائز کردیا گیا،ملک میں کالا پیسہ زیادہ ہے،انڈسٹریز ختم کرکے پیسہ زمینوں پر لگا دیاگیا،دیکھتے ہی دیکھتے کراچی کا بیڑا غرق کردیا،کراچی میں ہر کونے پر مارکیٹں، دکانیں ہی دکانیں بنا دی گئیں،قانونی کام کے ساتھ غیر قانونی کام بھی جاری ہے،

    دوران سماعت چیف جسٹس سیکریٹری منسٹری ورکس پر برہم ہو گئے ، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزرات ورکس نے تو ہل پارک بھی اٹھا کر بیچ دیا تھا،چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکریٹری منسٹری ورکس سے سوال کیا کہ منسٹری ورکس میں کیا ہو رہا ہے؟اسلام آباد میں بیٹھ کر پتہ نہیں ہوتا، کیا ہو رہا ہے، آپ کی وزارت نے سب کچھ بیچ ڈالا،سیکریٹری منسٹری ورکس نے عدالت میں جواب دیا کہ یہ تمام الاٹمنٹ جعلی ہیں،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے تو ایک کیس آیا، پتہ نہیں کیا کچھ کیا ہوگا،ہمارے ہاں لوگ اتنے بھی معصوم نہیں،و ماہ میں کثیر المنزلہ عمارت کھڑی کر دی جاتی ہے، جناح کوآپریٹو سوسائٹی حکام نے عدالت میں کہا کہ ہماری اراضی مکمل قانونی ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی سینٹر، کمیونٹی سینٹر کے نام الاٹ ہوتا ہے، کمیونیٹی سینٹر تو آپ کے نام الاٹ ہوا؟ کیا یہ سب پارک کی اراضی ہے، وکیل سوسائٹی نے کہا کہ پارک اراضی پر کوئی گھر نہیں بنائے گئے،چیف جسٹس نے وکیل سوسائٹی سے سوال کیا کہ کیا یہ اسکول پرائیوٹ ہے؟ماڈل کلب کس کا ہے؟ وکیل سوسائٹی نے کہا کہ یہ سوسائٹی کا 40 سال پرانا کلب ہے،

    @MumtaazAwan

    کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

    کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

    شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

    سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

    نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

    پاک فوج کے پاس مشینری موجود، جائیں ان سے مدد لیں،نسلہ ٹاور گرائیں، سپریم کورٹ

    عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں،نسلہ ٹاور نہ گرانے پر سپریم کورٹ برہم

    کنٹونمنٹ والوں پر قانون لاگو نہیں ہوتا ؟ کھمبوں پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے کیوں؟ پاکستان کا پرچم لگائیں ،سپریم کورٹ

    دفاعی اداروں کی جانب سے کمرشل کاروبار ،سیکریٹری دفاع کونوٹس جاری

    ریاست فیل،مکمل تباہی، کیا آپ ہی کو فارغ کردیں؟ سپریم کورٹ کے اہم ترین ریمارکس

    ریکارڈ غائب کرنے کیلئے آگ لگتی رہی .اب ایوان صدر میں آگ نہ لگ جائےسپریم کورٹ کے ریمارکس

    سب کہتے مگر کرتے کچھ نہیں، اسپتالوں میں گدھے،ڈی سی بادشاہ بنے ہوئے ہیں،سپریم کورٹ برہم

  • دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لوگ اب ہر چیز کو عام لینے لگے ہیں یہ صیح نہیں ہے ہمارے یہاں کردار کی کوئی اہمیت نہیں ہے جب بات کرو کردار کی توکہتے ہیں کرداراُس کا ذاتی مسئلہ ہے,اگر آپ عوامی آدمی ہو کرادار آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں،ملک آٹو پر چل رہا ہے،صبح کچھ کرتے ہیں شام کو کچھ کرتے ہیں اس میں حیرت کی بات نہیں ہے آپ نے لوگ ہی ایسے منتخب کئے ہیں,یہ تمام معاملات جو چل رہے ہیں وہ اسی وجہ سے ہیں ہم نے اپنے فیصلوں میں کردار کو پیچھے دھکیل دیا ہے وزیراعظم سے چپڑاسی تک ہر سیٹ پر لوگ بیٹھے ہیں پھر حالات ایسے کیوں ،اس لیے لوگوں سے کہتا ہوں کہ پہلے کردار دیکھو اُسے موقع ملا تو کیا اُس نے چوری کی یا نہیں کردار دیکھے بغیر فیصلہ کرو گے تو یہ ہی ہوگا مونا فضل الرحمن،مریم نواز اور شہباز شریف سےکہوں گا اگر پی پی کے ساتھ انقلاب لانا چاہتے ہیں تو میں اس انقلاب کونہیں مانتے آپ کو اقتدار چاہئے آپ کو لوگوں کی فکر نہیں ہے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں جو کچھ ہو رہا ہے اُس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے آپ ان کو ملاکر انقلاب لانا چاہتے ہیں آج عمران خان کی حکومت جو چل رہی ہے وہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے چل رہی ہے ،پیپلزپارٹی چاہے 10منٹ میں حکومت گرا دے لیکن وہ سندھ میں اپنی حکومت بنانا چاہتے ہیں نسلہ کے مکینوں کو کمپنسیشن نہیں دیا جارہا مختلف علاقوں میں ایس بی سی اے افسران رشوت لے کر غیرقانونی تعمیرات کرا رہے ہیں ،شہر کے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو خود مختار کیا جائے

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

  • بیٹی بیمار، اہم شخصیت کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    بیٹی بیمار، اہم شخصیت کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    بیٹی بیمار، اہم شخصیت کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں رکن صوبائی اسمبلی ،سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کی اجازت کی درخواست منظور کر لی گئی

    عدالت نے کہا کہ فریال تالپور25 لاکھ روپے زرضمانت کے عوض بیمار بیٹی سے ملنے کیلئے برطانیہ جاسکتی ہیں،وکیل نے عدالت میں کہا کہ رکن سندھ اسبلی فریال تالپور پر صرف 3 کروڑ روپے کا الزام ہے،نیب حکام نے عدالت میں کہا کہ فریال تالپور تیمار داری کیلیے ایک بار ضمانت جمع کرا کے جاسکتی ہیں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہو گئی، سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تاخیری ہتھکنڈے استعمال نہ کریں ،جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ طویل عرصے سے پیش ہورہے ہیں، جانتے ہیں تاخیر برداشت نہیں، عدالت نے آج کے حکمنامے کی نقول سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی طور پر بھجوانے کی ہدایت کی ،رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ بیٹی برطانیہ میں زیر تعلیم ہے،طبیعت ناساز ہے،بیرون ملک بیٹی کی عیادت کے لئے جانے کی اجازت دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فریال تالپور کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

    واضح رہے کہ فریال تالپور کے خلاف نیب کے کیسز چل رہے ہیں، فریال تالپور کونیب نے گرفتار بھی کیا تھا وہ جیل میں رہیں بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی دی، فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس بھی چل رہا ہے ،نااہلی کیس کے خلاف فریال تالپور نے درخؤاست دائر کر رکھی ہے، سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا دونوں ایم پی ایز کی عدم پیری پر خود الیکشن کمیشن بھی پہلے درخواست خارج کر چکا تھا، آٹھ فروری کو دوبارہ درخواست آنے پر الیکشن کمیشن نے کیس دوبارہ کھول دیا الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر کارروائی سے روکا جائے ، آصف زرداری کی بہن ہوں، سیایسی مخالفین بے بنیاد کیسز میں پھنسا رہے ہیں،دونوں ایم پی ایز نے پہلے میری نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو درخواست دی تھی،دونوں ایم پی ایز کی درخواست اسپیکر سندھ اسمبلی نے مسترد کر دی تھی ،الیکشن کمیشن اسپیکر سندھ اسمبلی کے فیصلے کیخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں رکھتا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    نشہ نہ ملا تو سفاک باپ نے چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    قانون کے پیچھے مت چھپیں، فریال تالپور نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

    شہری کو کتے نے کیوں کاٹا؟ دو اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل

    جس علاقے میں کتوں نے شہریوں کو کاٹا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ میں ووٹ نہیں دے سکے گا، عدالت

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

    بلاول کے لاڑکانہ میں 5 ہزار شہریوں کو کتوں نے کاٹ لیا

    کتے کے شہری کو کاٹنے پر رکنیت معطل کیوں؟ فریال تالپور عدالت پہنچ گئی

  • پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے : بلاول بھٹو زرداری

    پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے : بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے۔امورِ زندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے ۔
    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران پر اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں آج پورا ملک پریشان ہے۔
    ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے۔
    امورِ زندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا ہے۔پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے۔

    عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگی بجلی اور قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول اور گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا، آج بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں ۔

  • شہرقائد میں چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے

    شہرقائد میں چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے

    کراچی: چور 40 فٹ لمبی 8 ویلر کنٹینر بردار ٹرالی لے اڑے، ٹرالی لے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے بعد نامعلوم ملزم کیماڑی نے 40 فٹ لمبی 8 ویلر ٹرالی جس پر کنٹینر رکھا جاتا ہے چوری کرلی، چوری کی اس انوکھی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-

    جیکسن پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا تاہم مسروقہ ٹرالی تاحال برآمد نہیں کرائی جا سکی اس حوالے سے مدعی مقدمہ امجد علی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ ڈیفنس ویو فیز ٹو کا رہائشی اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار کرتا ہے، ڈرائیوراشفاق نے مورخہ 6 نومبر کو دن پانچ بجے کے قریب میرے ٹرالر نمبر ٹی ایل اے 580 کی 8 وہیلر 40 فٹ لمبی ٹرالی شاہین یارڈ روڈ نزد کسٹم بونڈ گودام کیماڑی کی پارکنگ میں چوکیدار کی زیر نگرانی پارک کر کے فشری گودام گیراج چلا گیا۔

    مدعی نے بتایا کہ مورخہ 19 نومبر کو میری دوسری گاڑی کے ڈرائیور بخت زادہ نے مجھے بتایا کہ ٹرالی اپنی جگہ پر موجود نہیں ہے جس پر میں نے وہاں جا کر چوکیدار مبارک سے معلومات کی تو اس نے بتایا کہ وہ سمجھا کہ آپ لوگ خود لے کر گئے ہیں۔

    جیکسن پولیس نے 20 نومبر کو امجد علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 339 سال 2021 بجرم دفعہ 379 تعزات پاکستان کے تحت درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

  • عمران خان نے خواب دکھا کر چکنا چور کر دیئے : عفت عمر

    عمران خان نے خواب دکھا کر چکنا چور کر دیئے : عفت عمر

    کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کو خواب دکھا کر چکنا چور کردیئے۔

    عفت عمر نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ضیاء الحق کے دور میں پلی بڑھی اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھے جتنے اب ہوگئے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’وہ دونوں دور عمران خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب ہوگئی ہے‘۔عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردیئے‘۔انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست دان نہیں بنیں گی، چاہے انہیں اس حوالے سے پیشکش بھی کی جائے کیونکہ سیاست دان کوبہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں اور وہ ایسا نہیں کر سکتیں ۔

  • خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پیٹرول 170 روپے لیٹر نہ ہوجائے : سعید غنی کا الزام

    خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پیٹرول 170 روپے لیٹر نہ ہوجائے : سعید غنی کا الزام

    کراچی : خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پیٹرول 170 روپے لیٹر نہ ہوجائے ۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا الزام

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ کے وزیر سعید غنی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران سعید غنی نے کہا کہ خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں پیٹرول 170 روپے لیٹر نہ ہوجائے۔
    صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ موجودہ پیٹرول بحران اسی سلسلے کی کڑی نظر آرہا ہے جو کچھ ماہ قبل پٹرول کی راتوں رات اوگرا کی منظوری کے بغیر 25 روپے لیٹر قیمت بڑھا کر کیا گیا تھا، جس میں ان نالائق اور نااہل حکومت کے اے ٹی ایمز نے راتوں رات اس ملک کے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا تھا۔
    سعید غنی نے کہا کہ کاش صوبوں کو پیٹرول سمیت دیگر کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ہوتا تو شاید صوبے اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے۔

    یہاں واضح رہے کہ جمعرات کے روز پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کئی علاقوں میں پٹرول بلیک میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے جس کے باعث ملک بھر میں اکثریتی پٹرول پمپس بند ہیں۔ اس صورتحال میں شہریوں کو ایک ہی بجائے 2 پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک جانب شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، تو دوسری جانب پٹرول پمپس کی بندش کے دوران ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔
    نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پٹرول پمپس کی بندش کی صورتحال کا ناجائز منافع خور بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، پٹرول بلیک میں 300 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہونے لگا ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا، سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا، پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی۔
    نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھے گی۔ حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، حکومت کی زبانی یقین دہانیوں پر مزید بھروسہ مذاق ہوگا۔ سیکریٹری اطلاعات ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی، حکومت کی جانب سے سمری ارسال کرنے کا وعدہ 3 نومبر کو کیا گیا تھا۔
    نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی جاری رکھنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، ایسوسی ایشن میں شامل تمام پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی بند ہے۔دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملگ گیر ہڑتال کے اعلان کے باعث پیٹرول پمپس پر طلب میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عوام پیٹرول کی تلاش میں رل گئے۔
    پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی من مانے کرائے وصول کئے۔ واضح رہے ملک بھر میں تقریبا 9 ہزار 500 پیٹرول پمپس ہیں۔ پی ایس او آئل بزنس کا 70 فیصد ہے۔ پی ایس او کے کم و بیش تمام پمپس کھلے ہیں۔ گوکے 1000، شیل، ٹوٹل اور حسکول کے بھی پیٹرول پمپس کھلے ہیں۔ پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی فیول سپلائی بھی جاری ہے۔ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش برقرار ہے۔ منافع کی شرح بڑھوانے کیلئے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ہڑتال پر قائم ہے۔

  • شہر قائد میں پیٹرول نایاب ہو گیا شہری پریشان

    شہر قائد میں پیٹرول نایاب ہو گیا شہری پریشان

    کراچی : شہر قائد میں پیٹرول نایاب ہوگیا شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پیٹرول پمپ مافیاز نے مکمل طور پر پیٹرول پمپ بند کردیئے ۔ جس کی وجہ سے لوگ شاہراہوں پر پیدل چلنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں ۔

    ایک اور اہم خبر پیٹرول پمپ مافیاز کا بلیک میں پیٹرول فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پمپ مافیاز پیٹرول کا اسٹاک ہوتے ہوئے شہریوں کو پریشان کر رہے ہیں ۔

    شہر قائد سے رپوٹ کر تے ہوئے نجی چینل کے کے سینئر صحافی ارشاد عباسی نے کہا کہ کراچی کی عوام کے ساتھ کب تک ظلم ہوتا رہے گا ۔ عوام نے تبدیلی سرکار سمیت سندھ گورنمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عوام کا کہنا تھا مہنگائی کی ماری عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہوچکی ہے ۔ ہر چیز عوام کی پہنچ سے دور کردی گئی ہے ۔ مہنگائی کے طوفان نے عام شہری کی کمر توڑ رکھی ہے ۔ اب پیٹرول پمپ مافیاز نے آفس جانے کے لیئے پیٹرول کو نایاب کردیا ۔

    عوام کا کہنا تھا پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور پیٹرول پمپ کے اوپر سیکورٹی کھڑی کرکے عوام کو آسانی فراہم کی جائے اور جو پیٹرول پمپ عوام کو بلیک میں پیٹرول فروخت کررہی ہے انکے پمپ کو سیل کیا جائے ۔

  • پیپلزپارٹی فلاحی پروگرام کے حوالے سے اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلزپارٹی فلاحی پروگرام کے حوالے سے اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی فلاحی پروگرام کے حوالے سے اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے۔حاملہ خواتین کی خوراک، فوڈ سپلیمنٹ کو ممکن بنایا جائیگا۔تین سال تک ہم حاملہ خواتین کی کیئر کرینگے۔بچے کی گروتھ کو پراپر بنایا جائیگا۔ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جائیگا۔
    یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلی ہاؤس میں سی ایم سیکریریٹ کی جانب سے شروع کئے گئے "سوشل پروٹیکشن اسٹریٹیجی یونٹ” کے تحت منعقدہ مدر اینڈ چائلڈ سپورٹ پروگرام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پروگرام میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی اور مختلف محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
    انہوں نے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ بہت اہم ہے۔
    سوشل پروٹیکشن یونٹ کے حوالے سے ہمارے کیا مقاصد ہیں اس بارے میں بتایا جا چکا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی فلاحی پروگرام کے حوالے سے اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے۔بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے لیکر دیگر پروگرام اسکی مثالیں ہیں اوریہ ہمارے الیکشن منشور کا حصہ تھا۔
    انہوں نے کہا کہ صوبے کے لوگوں نے جب دوبارہ ہمیں منتخب کیا تو ہم نے اپنے منشور پر کام شروع کیا اور کرنا بھی تھا۔2019 اور 2020 کے دوران صوبے میں فلڈ اور کورونا کی صورتحال سے مسائل پیدا ہوئے ۔کہیں زلزلہ اور سیلاب آتا ہے تو ہمارے پاس پراپر ڈیٹا موجود نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پر کام شروع کیا اور سوشل رجسٹری کی۔ مردوں کو تو رجسٹرڈ کرلیا جاتا تھا مگر خواتین سے متعلق یہ مشکل ٹاسک ہوتا تھا ہم نے اسکو ممکن بنایا۔
    انہوں نے کہا کہ حمل سے لیکر بچے کی پیدائش تک ہمیں اس کو لیکر چلنا ہے کہ بچے کو کس قسم کی خوراک اور ادویات کی ضرورت ہوگی۔حاملہ خواتین کی خوراک، فوڈ سپلیمنٹ کو ممکن بنایا جائیگا۔تین سال تک ہم حاملہ خواتین کی کیئر کرینگے۔بچے کی گروتھ کو پراپر بنایا جائیگا۔ڈاکٹرز کی کمی کو دور کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو ابتدائی طور پر دو اضلاع اور اگلے دو سال تک پورے صوبے میں پھیلایا جائیگا۔
    اس کے علاوہ دیگر پروگرامز بھی ہیں جن پر ہم کام کررہے ہیں۔انشااللہ اس پروگرام کو ملک کے دیگر حصوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی، بے زمین ہاری، سمیت کئی پروگرامز پر کام جاری ہے۔ہمارا الیکشن منشور پورے ملک کیلئے تھا۔بدقسمتی سے ہم پورے ملک میں نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اپنی ہر خامی کا الزام ہم ڈال دیتے ہیں۔
    مہنگائی پورے ملک میں ہے اور انہوں نے صوبہ سندھ کو ٹارگٹ بنارکھا ہے ۔یہ آٹے چینی، دال گھی چار اشیا پر سبسڈی کی بات کرتے ہیں مگر عوام کی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں رجسٹر ہونے کے لئے اسمارٹ فون ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پہلے غریب آدمی اسمارٹ فون کہاں سے لائیگا لگتا ہے پہلے یہ اسمارٹ فون کی فروخت بڑھانا چاہتے ہیں۔
    وہ کہتے ہیں آٹے پر 20روپے مثال کے طور پر سبسڈی دینگے۔اس پر ایشوز آئینگے پھر وہ کیسے اس پروگرام کو مینج کرینگے۔اس پروگرام میں بدعنوانی کا عنصر ہوسکتا ہے۔ہم نے انہیں کیش پروگرام شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔رجسٹرڈ افراد اپنی مرضی سے خریداری کرسکیں گے یا اپنے بچوں کی فیس دے سکیں گے۔بے نظیر پروگرام اسکی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ نام بدل بھی لیں مگر پھر بھی لوگوں کی دلوں سے بے نظیر بھٹو کی محبت کو مٹا نہیں سکتے۔
    کل الزام دید یا کہ سندھ سے 16لاکھ میٹرک ٹن گندم چوری ہوگئی۔انھوں نے کہا کہ اتنی تو ہم نے ذخیرہ بھی نہیں کی تھی ۔16 لاکھ تو کیا سولہ کلو بھی چوری نہیں ہوئی۔پرائیویٹ ملاقاتوں میں انکے لوگ کیا کہتے ہیں وہ میں کوٹ نہیں کرونگا۔انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد میں غلط طریقے سے سلیکٹ ہوکر بیٹھا ہے۔وفاق میں جو لوگ جس طرح بھی آئے وہ عوام کا سوچیں تو بہتر ہے۔
    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت وہ واحد حکومت ہے جس نے حالات کو دیکھ کرملازمین کی کم از کم تنخواہ پچیس ہزار کی۔ہمیں علم نہیں تھا کہ یہ ملک کی یہ حالت کردینگے۔ہمیں اپنی قیادت کی طرف سے ہدایت ہے کہ غریب کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت 25 ہزار نہیں رہے گی بلکہ یہ بڑھے گی۔وفاقی حکومت بھی اس طرف دھیان دے ۔وزیراعلی سندھ نے تقریب میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تشکر کا اظہار کیا۔
    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ پہلے مرحلے میں تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کو دیگر اضلاع میں بھی شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ عالمی ادرہ صحت کے عین اصولوں کے تحت شروع کیا جارہا ہے۔ یہ سہولیات ماں اور بچے کیلئے ہونگی۔انہوں نے کہا کہ دوران حمل ماں کا مفت چیک اپ کے ساتھ 1000 روپیہ وظیفہ بھی دیا جائیگا۔
    یہ پروگرام بچوں کی نشو نما اور ماں کی صحت کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ پاکستان میں "Stunting” بچوں کا قد نہ بڑھنے کی شرح 38 فیصد ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایک لاکھ ماں میں سے دوران زچگی 189 مائیں انتقال کرجاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ماں اور بچوں کیلئے سپورٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ زچگی کے شروع کے دنوں سے لیکر بچوں کی نشونما تک مکمل سہولیات دی جائینگی۔
    ماں کے ہر چیک اپ پر ان کو 1000 روپیہ وظیفہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بچے کی پیدائش سے پہلے کا چیک اپ، پیدائش، بچے کی نشونما اوربچے کی ویکسی نیشن تک جاری رہے گا۔ یہ پروگرام بچے کی نشو نما سے لیکر 2 سال کی عمر تک جاری رہے گا۔ حاملہ خواتین کو فوری طور پر اپنے صحت کے مراکز پر جانا ہوگا۔ ماں کی رجسٹریشن کیلئے ایم آئی ایس سسٹم کی اپلیکیشن متعارف کرائی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعہ حاملہ خاتوں کا مکمل طور پر کمپیوٹرائیز ریکارڈ بنتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے حاملہ خاتوں کو جاز کیش کے ذریعہ 1000 روپیہ ہر وزٹ پر فراہم کیا جائے گا ۔

  • کراچی والوں کو نئے سال کا تحفہ نہیں ملے گا

    کراچی والوں کو نئے سال کا تحفہ نہیں ملے گا

    کراچی والوں کو نئے سال کا تحفہ نہیں ملے گا، شہر قائد کا سب سے پہلا جدید ماس ٹرانزٹ منصوبہ گرین لائن مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 2 ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ دنیا کے سب سے تباہ حال پبلک ٹرانسپورٹ نظام والے شہر کراچی کے پہلے اور جدید ماس ٹرانزٹ منصوبے کو آپریشنل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
    دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کر دیں گے، اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو خصوصی بریفنگ بھی دی۔ تاہم اب نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران گرین لائن منصوبے کے افتتاح کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔ گرین لائن ٹریک پر تعمیر شدہ کئی اسٹیشنز کی حالت انتہائی خراب ہے، جہاں سے قیمتی الیکٹرانک اور دیگر سامان چوری کیا جا چکا۔

    وفاقی وزراء گرین لائن منصوبے کے افتتاح کی کئی تاریخیں دے چکے، تاہم تاحال منصوبہ آپریشنل نہیں ہو سکا۔ یاد رہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبے کیلئے 80 جدید بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ منصوبے کیلئے چین میں تیار کی جانے والی جدید بسیں 2 علیحدہ شپ منٹس کے ذریعے کراچی پہنچائی گئیں۔ حکام کے مطابق پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹائون سے نمائش چورنگی(گرومندر)تک چلائی جائیں گی، جہاں اب تک ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔
    واضح رہے کہ یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا۔ کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔
    بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ بسوں میں معذور افراد کے لیے جگہ خصوصی ہے اور خودکار ریمپ نصب ہے۔ ہر بس میں دو وہیل چیئرز کی جگہ مخصوص ہے۔ بسوں میں خواتین اور معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں ہوں گی۔ کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے بنائی گئیں ہائبرڈ بسیں چین میں تیار کی گئی ہیں۔کراچی کی روائتی لوکل بسوں کی نسبت یہ بسیں لمبی اور مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہوں گی۔ ہر بس میں 200 سے 250 افراد کے سفر کرنے گنجائش موجود ہے۔