Baaghi TV

Category: کراچی

  • 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ،ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،شازیہ مری

    18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ،ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،شازیہ مری

    پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہےکہ 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

    نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں تاہم حکومت نے باقاعدہ پیپلزپارٹی سے 27 ویں آئینی ترمیم کےحوالے سے رابطہ کیا ہے اور ترمیم پر حمایت مانگی ہے،صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، 18 ویں ترمیم میں صوبوں کے اختیارات سے پیچھے ہٹنا مناسب بھی نہیں اور ممکن بھی نہیں ہوگا، 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، 27 ویں آئینی ترمیم کےحوالے سے حکومت کے پرپوزل کو پیپلزپارٹی کی سی ای سی کمیٹی میں رکھا جائے گا اور سی ای سی میں فیصلے کیے جائیں گے،(ن) لیگ کے ساتھ عوامی ایشو پر بات کریں گے، 27 ویں آئینی ترمیم کو عوامی اعتبار سے بھی دیکھا جائے گا، پیپلز پارٹی تمام چیزیں اپنے اصولی مؤقف پر دیکھے گی، اگر حکومت کسی چیز پر متفق ہے اور ہمیں متفق کرناچاہتی ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے،

  • حالیہ سیلاب سے وقتی طور پر معیشت کمزور ہوئی ،وزیر خزانہ

    حالیہ سیلاب سے وقتی طور پر معیشت کمزور ہوئی ،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے اور بلیو اکانومی ملکی معیشت کےلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

    پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا معاشی استحکام کے لیے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے، تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے،پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے،کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی،میری ٹائم کانفرنس کا مقصد یہ بھی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں پر راغب کیا جائے، بیلو اکنامی پاکستان کی معشیت میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، آنے والے وقتوں میں بلیو اکنامی کے ذریعے معاشی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، میں یقین دلاتا ہو کہ بلیو اکنامی کے حوالے پالیسی مسائل حل کیے جائیں گے،پاکستان میں حالیہ سیلاب سے وقتی طور پر معیشت کمزور ہوئی تھی، دنیا کے بہترین معاشی ادارے پاکستان کی بڑھتی معشیت کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • کراچی میں کروڑوں روپے کا ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    کراچی میں کروڑوں روپے کا ڈیزل اسمگل کوشش ناکام

    کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے کامیاب آپریشن کے دوران دو لانچوں کو روکا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 31 ہزار 610 لیٹر ایرانی ڈیزل لانچوں سمیت قبضے میں لے لیا گیا۔دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئی رعایتی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلا ای چالان معافی نامہ جمع کروا کر منسوخ کرایا جا سکے گا جبکہ 14 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    پولیس کے مطابق 21 دن سے زائد تاخیر کی صورت میں مکمل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر سگنل توڑنے پر موٹر سائیکل سوار کا جرمانہ 5 ہزار روپے ہے، لیکن 14 دن میں ادائیگی کرنے پر صرف 2500 روپے جمع کرانا ہوں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں نئے ٹریفک قوانین کے مطابق 50 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے تک جرمانہ مقرر ہے، تاہم 14 دن میں ادائیگی پر نصف رعایت ملے گی۔

    ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل

    ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں تاریخی کمی، ریٹنگ منفی 18 پر پہنچ گئی

  • ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل

    ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن معطل

    ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کے باعث قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا، پیر کی رات 8 بجے کے بعد سے بین الاقوامی پروازیں روانہ نہیں ہوسکیں۔ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں، خصوصاً عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سی ای او قومی ایئر لائن نے احتجاج کرنے والے انجنیئرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متبادل انجینئرنگ خدمات دیگر ایئر لائنز سے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد تمام پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجنیئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ تحریک قومی ایئر لائن کی نجکاری کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیفٹی کے نام پر بیک وقت کام چھوڑنا منصوبہ بند سازش ہے، پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، اس لیے ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی جرم ہے اور اس پر کارروائی کی جائے گی

    ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں تاریخی کمی، ریٹنگ منفی 18 پر پہنچ گئی

    ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کا آئی سی سی میں معاملہ اٹھانے کا اعلان

    ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کا آئی سی سی میں معاملہ اٹھانے کا اعلان

  • کراچی میں پہلا ای چالان معافی،  50 فیصد رعایت کا اعلان

    کراچی میں پہلا ای چالان معافی، 50 فیصد رعایت کا اعلان

    کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے نئی رعایتی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلا ای چالان معافی نامہ جمع کروا کر منسوخ کرایا جا سکے گا جبکہ 14 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    پولیس کے مطابق 21 دن سے زائد تاخیر کی صورت میں مکمل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر سگنل توڑنے پر موٹر سائیکل سوار کا جرمانہ 5 ہزار روپے ہے، لیکن 14 دن میں ادائیگی کرنے پر صرف 2500 روپے جمع کرانا ہوں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں نئے ٹریفک قوانین کے مطابق 50 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے تک جرمانہ مقرر ہے، تاہم 14 دن میں ادائیگی پر نصف رعایت ملے گی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اس وقت 59 خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 9 سنگین خلاف ورزیاں — جیسے ون وے، کم عمر ڈرائیونگ، اور ٹریفک سگنل توڑنا — 5 ہزار سے زائد جرمانے کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے کراچی میں قائم 11 سہولت مراکز سے رجوع کر سکتے ہیں

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل

    صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا

    امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی

  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان

    کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2296 ای چالان

    کراچی میں پیر کے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2296 ای چالان جاری کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ 1499 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق 402 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ چلانے، جبکہ 152 ڈرائیورز کو سگنل توڑنے پر چالان کیا گیا۔موبائل فون کے استعمال پر 63، تیز رفتاری پر 38، رانگ وے پر 21، کالے شیشوں پر 39 اور اوور لوڈنگ پر 6 چالان جاری ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 20، غلط پارکنگ کے 16 اور غیر محفوظ طریقے سے سامان رکھنے پر ایک چالان کیا گیا۔ہیوی ٹریفک گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جن میں 516 ای چالان شامل ہیں۔ گزشتہ 8 روز میں 26 بسوں، 9 کرینوں، 25 ڈمپروں، 22 آئل ٹینکرز، 205 ٹرکوں اور 229 واٹر ٹینکرز کے چالان کیے گئے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ہیوی گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال نہ کرنے پر 156، اسٹاپ لین کی خلاف ورزی اور چھت پر مسافر بٹھانے پر ایک، ایک چالان، جبکہ تیز رفتاری پر 352، موبائل فون کے استعمال پر 3 اور سگنل توڑنے پر 2 چالان کیے گئے

    اسرائیلی مکین اب بھی خوف زدہ، گھروں کو واپس جانے سے گریزاں

    حماس نے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں

    کراچی میں فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری

  • کراچی میں ہم جنس پرستوں کی پارٹی،مشی خان پھٹ پڑیں

    کراچی میں ہم جنس پرستوں کی پارٹی،مشی خان پھٹ پڑیں

    پاکستانی اداکارہ، اینکر اور سماجی کارکن مشّی خان نے کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹیوں سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

    مشّی خان ہمیشہ سماجی اور اخلاقی معاملات پر کھل کر بات کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک مخصوص ہیلووین پارٹی منعقد ہوئی، جس میں مبینہ طور پر ہم جنس پرستوں کو انکے ساتھیوں سمیت مدعو کیا گیا تھا،پاکستان کے مختلف شہروں سے خواتین آئی ہوئی تھیں، مجھے اطلاع ملی کہ یہ پارٹی کھلی فحاشی کے زمرے میں آتی ہے، مگر حکام کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی،لوگ کہیں گے کہ میں ہر وقت نصیحت کرتی ہوں، مگر میں سچ بولنے سے باز نہیں آؤں گی، یہ ہمارے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ایسی پارٹیاں کھلے عام منعقد کی جا رہی ہیں اور کوئی ان پر پابندی نہیں لگاتا

    سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر مخلوط ردعمل سامنے آیا ہے جہاں ایک صارف نے لکھا، ’حکام آخر کب حرکت میں آئیں گے؟‘، دوسرے نے کہا، ’استغفراللّٰہ، ایسی چیز کبھی نہیں منائی‘، جبکہ کئی صارفین نے مشّی خان کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا، ’آپ بالکل درست کہہ رہی ہیں۔

  • سمندری صنعت کی ترقی سے سندھ اور پاکستان کو وسیع فوائد حاصل ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری صنعت کی ترقی سے سندھ اور پاکستان کو وسیع فوائد حاصل ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) میں شرکت کی،

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میری ٹائم ایکسپو ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، شہر کراچی کے لیے پی آئی ایم ای سی ایک بہت بڑا موقع ہے، جس سے شہر کی ترقی میں مدد ملے گی، سمندری صنعت کی ترقی سے سندھ اور پاکستان کو وسیع فوائد حاصل ہوں گےانٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی بحری کاروباری رہنما شریک ہیں،انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے ذریعے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے، سندھ حکومت سمندری تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، یورپ، ایشیا اور افریقہ کے ممالک کے ساتھ بحری روابط مضبوط ہوں گے،

  • کراچی: سائٹ ٹاؤن میں 14 مزید بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، 2 جاں بحق

    کراچی: سائٹ ٹاؤن میں 14 مزید بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، 2 جاں بحق

    کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں ایچ آئی وی وائرس کے مزید 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچوں میں سے 2 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ تمام بچے پٹھان کالونی، سائٹ ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے مختلف اسپتالوں، جن میں سول اسپتال، انڈس اسپتال اور حیدرآباد کے ہیلتھ سینٹرز شامل ہیں، ریفر کیا گیا ہے۔میڈیکل حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں وائرس کی منتقلی زیادہ تر غیر معیاری طبی آلات، سرنجز کے بار بار استعمال یا غیر محفوظ طریقۂ علاج کے باعث ہوئی ہے۔ بعض متاثرہ بچوں کے والدین میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے علاقے میں ہنگامی میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی ہیں تاکہ مزید اسکریننگ کی جا سکے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ محکمے نے مقامی ڈاکٹروں اور کلینکس کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جب کہ صرف رواں سال کے دوران 2300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ اعداد و شمار ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جو صوبے میں طبی نگرانی کے نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ لوگوں کو محفوظ طریقۂ علاج، صاف سرنجز کے استعمال اور خون کی اسکریننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

  • کراچی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگھوپیر کی کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زیداللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو خوارجی گروہ کے امیر شمس القیوم عرف زاویل کے اہم سہولت کار تھے،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان مختلف شہریوں کے موبائل نمبرز زاویل کو فراہم کرتے تھے، جو ان نمبرز پر بھتے کی کالیں کرتا تھا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشوں سے بھی بھتہ وصول کرتے اور لینڈ گریبنگ (زمینوں پر قبضے) کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں،رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں۔