Baaghi TV

Category: کراچی

  • ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    آج ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ88ہزار600 روپےپربرقرار رہی جبکہ 10گرام سونا بھی 3لاکھ33ہزار161 روپےپربرقرار رہاسرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے تین ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہےعالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہےایک مالیاتی ماہر نے کہا کہ مارکیٹس کے لیے سب سے بڑا خطرہ غیر یقینی ہوتی ہے، اور جب حالات قابو سے باہر ہوں تو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح سونا ہی بن جاتا ہے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

  • خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

    خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی،اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

    سعودی عرب کے بعد بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں

    توشہ خانہ ٹو کیس : دو اہم گواہان کے بیانات میں ہوشربا انکشافات

    سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

  • بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    بارشوں کے بعد سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے-

    ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے 17ستمبر تک سندھ بھر میں ملیریا کے ایک لاکھ 54 ہزار 123 کیسز سامنے آئے،کراچی سے ملیریا کے 2ہزار 97کیسز رپورٹ ہوئے، ملیریا کے سب سے زیادہ 620کیسز ضلع ملیر میں رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی 374 اور ضلع غربی سے 349 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان کے مطابق ضلع کورنگی سے ملیریا کے 359، ضلع شرقی 179، ضلع وسطی سے121 اور ضلع کیماڑی سے ملیریا کے 95 کیسز سامنے آئے، حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 71 ہزار 14، سکھر ڈویژن سے 11 ہزار 862، لاڑکانہ ڈویژن سے 40ہزار 173 اور میرپورخاص ڈویژن سے 11 ہزار 865 اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 17ہزار 112 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیرِ آب

    گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیرِ آب

    دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے، جس کے باعث پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    سیلابی ریلوں نے کچے کے مزید علاقے ڈبو دیے، درجنوں دیہات اور سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آ گئی۔سکھر، پنوعاقل اور کندھ کوٹ میں سیلابی صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔ کندھ کوٹ کے 80 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ کچے میں رہائش پذیر کئی خاندان اب بھی محصور ہیں۔ متاثرہ افراد کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے تاہم زمینی رابطہ منقطع ہونے سے ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

    گھوٹکی میں گیس فیلڈ متاثر، چار روز سے فراہمی معطل

    گھوٹکی کے علاقے قادر پور میں گیس فیلڈ بلاک 6 کے چھ کنوؤں میں پانی بھر جانے کے باعث گیس کی فراہمی چوتھے روز بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بعد ہی مرمتی کام شروع کیا جا سکے گا۔ ادھر گمبٹ میں بچاؤ بندوں پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

    متاثرین امداد کے منتظر، زرعی ایمرجنسی کا خدشہ

    نوشہرو فیروز کے کئی علاقوں میں سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لیے امدادی پلان تیار کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ہفتے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر زرعی ایمرجنسی نافذ نہ کی گئی تو گندم کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

    مشعال حسین ملک کا کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کو شاندار خراجِ عقیدت

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکا رڈکی گئی۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3ہزار 668ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058روپے کی کمی سے 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 109روپے کی کمی سے 4ہزار 387روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کی کمی سے 3ہزار 761روپے کی سطح پر آگئی۔

  • زیادتی کے ملزم پرمتاثرہ بچیوں نے عدالت میں تھپڑ برسا دیئے

    زیادتی کے ملزم پرمتاثرہ بچیوں نے عدالت میں تھپڑ برسا دیئے

    کراچی کے علاقے قیوم آباد میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعدد بچوں اور بچیوں سے زیادتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،ملزم شبیر تنولی کو 7 مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ بچیوں نے ملزم کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارے،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا، ملزم 2016ء سے بچوں اور بچیوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں،جس کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر کے آئندہ سماعت پر پیش رفت ریورٹ طلب کر لی۔

    عدالت کے باہر صحافیوں نے ملزم سے سوال کیا کہ ویڈیوز کا کیا کرتے تھے؟ ملزم نے بتایا کہ میں بعد میں ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔

  • سندھ حکومت کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

    سندھ حکومت کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت

    شرجیل میمن اور ناصر شاہ نے یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت،دیدی-

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے چین میں یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کرکے انہیں سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی،ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ و متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    یوٹونگ کے حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی، یوٹونگ حکام نے پاکستان بالخصوص سندھ میں بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

    قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عالمی اداروں سے امداد کی اپیل

    پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں،علیمہ خان

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، دھابیجی اسپشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑا موقع ہے، سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے،دھابیجی انڈسٹریل زون میں حکومت سندھ کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں عوام کو معیاری بس سروس فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یوٹونگ جیسے بین الاقوامی ادارے پاکستان آئیں اور جدید بسیں تیار کر کے یہاں کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کریں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل سہولتیں اور تحفظ فراہم کرے گی۔ٕ

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرائی جائے، یوٹونگ بسیں ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع کے حوالے سے بہترین آپشن ثابت ہو سکتی ہیں،سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور سرمایہ کاروں کو پائیدار کاروباری ماحول کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے-

  • منعم ظفر جن سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں وہ بار بار ٹوٹ جاتی ہیں ،مرتضیٰ وہاب

    منعم ظفر جن سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں وہ بار بار ٹوٹ جاتی ہیں ،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بھینس کالونی کو مہران ہائی وے سے ملانے والے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ عظیم پورہ انٹرسیکشن پر 682 میٹر طویل پل تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہری شاہ فیصل کالونی کے ٹریفک میں پھنسے بغیر براہِ راست شاہراہ فیصل تک رسائی حاصل کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شہریوں کے لیے 100 دنوں میں مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ مرغی خانہ کے مقام پر بھی ایک نیا پل تعمیر کیا جائے گا جو چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نیت اور فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کوئی تنظیمی رکاوٹ حائل ہے، ہم عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔

    پانی کی فراہمی سے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ حب ڈیم سے کراچی کے لیے پانی کا کوٹہ 100 ایم جی ڈی سے بڑھا کر 200 ایم جی ڈی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حب ڈیم سے اضافی 100 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کے لیے درکار انفرا اسٹرکچر 31 دسمبر تک مکمل کردیا جائے گا جبکہ نئی حب کینال ساڑھے 9 ماہ میں تیار ہوگی۔میئر کراچی نے اس موقع پر حالیہ بارشوں میں حب کینال کو پہنچنے والے نقصان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 20 میٹر حصہ متاثر ہوا تو شور مچادیا گیا، لیکن دوسری جانب جب ملتان کی موٹروے بارشوں میں بہہ گئی تو وہاں اس طرح کے تبصرے سامنے نہیں آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کام جاری ہیں، پرانی مارکیٹوں کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد میں منعم ظفر جن سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں وہ بار بار ٹوٹ جاتی ہیں لیکن ان کی جانب سے اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا۔

  • اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر سے طلاق کی تصدیق کردی

    اداکارہ سارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کردی۔

    سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی کو انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی،اداکارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو میں شرکت کی وجہ یہ تھی کہ جن حالات سے میں گزر رہی تھی اس کے لیے میں بہت ساری چیزوں سے دور رہنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ نجی شو میں آنے سے بہت پہلے میری ہدایت کار محسن طلعت سے طلاق ہوگئی تھی ایک ہی فیلڈ ہونے کی وجہ سے آمنا سامنا رہتا تھا، ذہنی تناؤسے گزر رہی تھی، نجی ٹی وی کے شو میں موبائل فون اور لوگوں سے دور رہنے کا موقع ملا جس کی وجہ سے میں ذہنی سکون میں تھی۔

    سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرینہ کپور سے ملاتے ہیں،میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں آپ کی شکل کرینہ کپور سے ملتی ہے؟اس کے جواب میں سارہ عمیر نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو لوگ تب سے ہی میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 6 انسان ہوتے ہیں، تو شاید کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل میں ہوں گی۔

  • شادی والے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا

    شادی والے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کا بیان سامنے آگیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہونے کے بعد چند روز بعد گھر واپس آنے والے نوجوان کا بیان پولیس کے سامنے آگیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے گھر سے نکلا تھا کیونکہ وہ اس رشتے پر راضی نہیں تھا جو اس کے والدین طے کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ شادی کے دباؤ اور ذہنی پریشانی کے باعث اس نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کئی دن تک سڑکوں پر وقت گزارتا رہا۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ نوجوان کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود فرار ہوکر شہر کے مختلف علاقوں میں رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے جانچ کی جا سکے۔

    یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی والے دن نوجوان دلہا تیار ہونے کے لیے سیلون گیا تھا لیکن کچھ دیر بعد اہلخانہ کو اطلاع ملی کہ وہ سیلون نہیں پہنچا۔ اس واقعے پر دلہا کے والد کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں اغوا کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب صورتحال واضح ہوگئی ہے کہ نوجوان نے اپنی مرضی سے شادی سے انکار کرتے ہوئے گھر چھوڑا تھا، تاہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مقدمے میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔