Baaghi TV

Category: کراچی

  • نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں،احسن اقبال

    نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دعا ہے کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں، طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنےکے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، یہ مستقبل کی جنگ ہے جو لیبارٹریز کے اندر لڑی جا رہی ہے، نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں، او لیول اے لیول کو بڑھاوا دیا ہے اس سے ہماری روٹس خراب ہوگئی ہیں۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔

  • ای چالان قرارداد پر غلط فہمی، کے ایم سی کا وضاحتی بیان جاری

    ای چالان قرارداد پر غلط فہمی، کے ایم سی کا وضاحتی بیان جاری

    کراچی میں ٹریفک جرمانوں کے ای چالان سے متعلق قرارداد پر وضاحت دیتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے کہا ہے کہ حالیہ اجلاس میں قرارداد سے متعلق غلط فہمی پیدا ہوئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ قرارداد پر مناسب بحث یا غور و خوض نہیں کیا گیا اور انتظامی غلطی سے دستاویز پر دستخط ہو گئے، جسے منظور شدہ قرار دے دیا گیا۔کے ایم سی کے مطابق یہ قرارداد کونسل کے قواعد کے مطابق مطلوبہ کارروائی سے نہیں گزری تھی، اس لیے واضح کیا جاتا ہے کہ ٹریفک جرمانوں سے متعلق قرارداد تاحال منظور نہیں ہوئی۔ادارے نے بتایا کہ معاملہ آئندہ کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر دوبارہ پیش کیا جائے گا اور قواعد کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    مرتضیٰ وہاب کو سندھ حکومت کے بجائے کراچی کے لیے کام کرنا چاہیے،اپوزیشن لیڈر

    دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ31 اکتوبر کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر نے قرارداد پیش کی تھی جس پر جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے گفتگو کی۔ترجمان نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو سندھ حکومت کے بجائے کراچی کے لیے کام کرنا چاہیے.انہوں نے کہا کہ قرارداد کی اتفاقِ رائے سے منظوری کے بعد سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سٹی کونسل کی کوئی قرارداد واپس نہیں لی جا سکتی، جبکہ "غلطی سے دستخط” کی اصطلاح پہلی بار سننے میں آئی ہے۔

    امریکا میں شٹ ڈاؤن، پروازوں میں تاخیر، کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور

    تربت کے نواحی علاقے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

    روسی حملوں سے کیف تاریکی میں ڈوب گیا، 60 ہزار افراد بجلی سے محروم

  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق

    کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق

    کراچی کے علاقے راشدی گوٹھ کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایف آئی اے کا افسر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب 38 سالہ محمد ایوب موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ وہ ایف آئی اے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طور پر تعینات تھے اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ملیر کینٹ پولیس کے ایس ایچ او آغا عبدالرشید نے بتایا کہ محمد ایوب لنک روڈ سے نکل رہے تھے جب ایک تیز رفتار اور لاپرواہی سے چلائے جانے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر مار کر کچل دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ متوفی نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، تاہم ٹکر اتنی شدید تھی کہ ان کے سر پر گہری چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ہے

    پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ

  • صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ

    صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کا جامع قانون نافذ ہے، سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے، صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے، آزادیِ صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہوسکتا، صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائے گی۔

    مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنا رہے ہیں۔ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔

  • کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: حساس اداروں کی کارروائی،2 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران مچھر کالونی سے سندھ ریزستانس آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے، جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس مچھر کالونی میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد طلبہ کو ایس آر اے میں بھرتی کرنے اور دہشت گردی کی ترغیب دینے میں بھی ملوث تھے۔ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دہشت گردی، بارودی مواد اور حملوں کے مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید انکشافات کے لیے انہیں متعلقہ شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے

    ایران کا امریکا کو دوٹوک جواب، یورینیم افزودگی پر مذاکرات نہیں ہوسکتے

    پاکستان میں تین نئی بندرگاہوں اور جدید میری ٹائم کمپلیکس کے قیام کا اعلان

    پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، طیارہ ممبئی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

    اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

  • پاکستان میں تین نئی بندرگاہوں اور جدید میری ٹائم کمپلیکس کے قیام کا اعلان

    پاکستان میں تین نئی بندرگاہوں اور جدید میری ٹائم کمپلیکس کے قیام کا اعلان

    پاکستان نے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، جن کے تحت ملک میں تین نئی بندرگاہیں قائم کی جائیں گی اور ایک جدید میری ٹائم کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

    وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان میری ٹائم ویک کی تقریب سے خطاب میں ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے 5 نکاتی حکمت عملی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ تین نئی بندرگاہوں کے قیام سے پاکستان کو عالمی بلیو اکنامی کا اہم کھلاڑی بنایا جائے گا، جبکہ تین سال میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے جہازوں کی تعداد 60 تک بڑھانے کا ہدف ہے۔وزیر بحری امور نے بتایا کہ 12 ارب روپے کے گڈانی پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے، اور بندرگاہی برادری کے بچوں کے لیے تعلیمی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹائم سیکٹر کا قومی جی ڈی پی میں حصہ 4 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے، جو ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرے گا

    پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، طیارہ ممبئی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

    اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

    پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا

    پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی میں پیش رفت

  • نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح

    نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح

    نجی شعبے کے اشتراک سے قائم ہونے والی نئی فضائی کمپنی ’ایئر کراچی‘ کا باضابطہ افتتاح اولڈ ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں کردیا گیا۔

    چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے بتایا کہ ایئرلائن کا خواب 2006 میں شروع ہوا تھا، جو آج 42 کاروباری شراکت داروں کے تعاون سے حقیقت بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر کراچی کا قیام ملکی معیشت کے استحکام اور مقامی صنعتوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔مہمانِ خصوصی سیکریٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کہا کہ حکومت نئی ایئرلائنز کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، جبکہ ایئر کراچی اور پی آئی اے کے اشتراک سے ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

    ذرائع کے مطابق ایئر کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رواں سال فروری میں آر پی ٹی لائسنس کے لیے درخواست دی تھی، جس کی منظوری وفاقی حکومت سے مشروط ہے۔ کمپنی کے قیام کے لیے 5 ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور سابق ایئر وائس مارشل (ر) عمران کو سی ای او تعینات کیا گیا ہے

    بوسان میں چین اور امریکا کے صدور کی 6 سال بعد تاریخی ملاقات

    ایم ڈی کیٹ 2025: پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کےنام

    جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دے دیا

  • ایم ڈی کیٹ 2025:  پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ  کےنام

    ایم ڈی کیٹ 2025: پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کےنام

    آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کی جانب سے جاری ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج میں کراچی کے طلبہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹاپ 10 میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے۔

    نتائج کے مطابق پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ نے حاصل کیں۔ سید محمود خان نے 180 میں سے 175 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، کورنگی کے فیصل اشرف خان اور قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین 174 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔تیسری پوزیشن کراچی کے محمد ریان ہمایوں، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز اور حیدرآباد کی حرا عابد نے مشترکہ طور پر حاصل کی، جنہوں نے 173 نمبر لیے۔اعدادوشمار کے مطابق ایم بی بی ایس کے 56 فیصد اور بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار امتحان میں فیل ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر کراچی کے طلبہ نے نمایاں برتری برقرار رکھی

    جنوبی افریقا نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دے دیا

  • سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف ایک اور درخواست دائر

    سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف ایک اور درخواست دائر

    ای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔
    شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے،درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • سندھ کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔شرجیل میمن

    سندھ کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔شرجیل میمن

    حیدرآباد: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے راول ہائوس راہوکی، ٹنڈو جام میں اپنے حلقے کے عوام سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران بڑی تعداد میں مقامی رہنماؤں، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ عوام نے وزیر کو اپنے مسائل، شکایات اور علاقے میں درپیش مختلف مشکلات سے آگاہ کیا۔شرجیل انعام میمن نے شہریوں کی باتیں غور سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتی ہے، اور عوام ہی ہماری اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا نصب العین ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود، ترقی، اور خوشحالی رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں، معاشی دباؤ ہو یا سماجی مسائل، حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، پیپلز پارٹی کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت ہے، اور اسی جذبے کے تحت ہم صوبے کے ہر کونے میں ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون اور اعتماد سے ہی حکومت اپنی پالیسیوں کو کامیابی سے آگے بڑھا سکتی ہے، وہ ذاتی طور پر اپنے حلقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے حل کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ عوام سے رابطہ برقرار رکھیں گے تاکہ ہر مسئلے کو زمینی سطح پر حل کیا جا سکے، پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے وجود میں آئی ہے اور اسی طاقت کے ذریعے سندھ کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔