Baaghi TV

Category: کراچی

  • نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس

    نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس

    کراچی میں ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

    ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر برائے فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 15 دن میں خالی کرنے کے کا نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر نسلہ ٹاور خالی نہ کیا گیا تو رہائشیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

    نوٹس میں سپریم کورٹ کے 16 جون اور 22 ستمبر والے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں فیروز آباد پولیس کی مدد لی جائے گی۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظرِ ثانی کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی اور کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور منہدم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

    کراچی میں سردی ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

    محکمہ موسمیات والوں نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی بڑھ جائے گی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں رات اورصبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ، صبح کے وقت درجہ حرارت 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ چندروز میں شہرمیں سردی بڑھ جائےگی تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک اورگرم رہےگا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےمیں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں کہیں موسم خشک توکہیں گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیراورگلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔

    خیال رہے گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، دیامر اور استور کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے

  • کورونا ویکسی نیشن، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلیے فارم جاری

    کورونا ویکسی نیشن، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلیے فارم جاری

    این سی او سی کے فیصلے کے تحت 12سال اور اس سے زائد کی عمرکے بچوں کوکوروناکی حفاظتی ویکسین لگانے کے لیے سندھ حکومت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے اسکولوں کو طلباکی رجسٹریشن اور ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی کے لیے فارم جاری کردیے۔
    ریجنل ڈیزیز سرویئلنس اینڈ رسپانس یونٹ کی جانب سے اسکولوں کے ذریعے والدین کو بھیجے گئے اس فارمز کے ذریعے والدین سے حلف نامہ پر کروایا جارہا ہے جس میں ویکسین لگنے کی صورت میں کسی بھی ممکنہ ری ایکشن کی ذمے داری والدین پر ہی عائد ہوگی۔
    حلف نامہ میں یہ شق بھی پر کروائی جارہی ہے کہ بچے کو ویکسین لگنے کے بعد کسی قسم کے مضر اثرات ظاہر ہونے پر والدین فوری طور پر حکام کو مطلع کرنے کے پابند ہوں گے۔
    رجسٹریشن فارم میں طالب علم کے مکمل کوائف اسکول یا کالج کا نام، گھر کا پتہ، والدین کے شناختی کارڈ نمبر اگر پہلے کورونا سے متاثر ہوئے تو اس کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے، اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے طلباکی ویکسین کے لیے رجسٹریشن فارمز بھجوائے جانے پر والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    رجسٹریشن فارم میں تمام کوائف پر کروانے کے بعد ویکسین لگانے پر رضامندی اور انکار کا آپشن دیاگیا ہے تاہم ویکسین لگوانے پر رضامندی نہ ہونے کی صورت میں بھی تمام کوائف ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو ارسال کرنا ہوں گے، والدین کے مطابق یہ رجسٹریشن فارمز ان بچوں سے بھی بھروائے جارہے ہیں جن کی عمریں 12سال سے کم ہیں۔
    والدین نے ویکسین لگانے کے لیے حلف نامہ کی شقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ویکسین بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہے تو بچوں کی جان کو کیوں خطرے میں ڈالا جارہا ہے جب تک بین الاقوامی سطح پر بچوں میں اس ویکسین کی افادیت ثابت نہ ہوجائے اور حکومت خود ویکسین لگنے کی صورت میں نتائج کی ذمے داری نہ لے بچوں کو ویکسین لگانے پر مجبور نہ کیا جائے۔

  • کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

    سندھ حکومت نے 8 ربیع الاول 15 اکتوبر کو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، خیرپور، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں آٹھ ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 15 اکتوبر کو سندھ کے مختلف شہروں میں چُپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

  • خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی

    خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی

    کراچی میں خاتون نے مبینہ طور پر زندہ نومولود اغوا کرکے مردہ بچی دیدی، بچی کی لاش آٹھ دن پرانی ہونے کا انکشاف- تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ میں خاتون نے مبینہ طور پر اسپتال سے نومولود چوری کرکے والد کو مردہ بچی دیدی۔ نجی ٹٰی وی کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خاتون نے مبینہ طور پر نومولود زندہ بچی چوری کرکے والد کو مردہ بچی دے دی۔
    بچی کے والد واحد بخش کا کہنا ہے کہ کل اہلیہ کو اسپتال لایا تھا جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی، بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا تھا، وارڈ میں موجود خاتون کو بچی کا خیال رکھنے کا کہہ کر گیا تھا۔ واحد بخش کا کہنا تھا کہ چلڈرن اسپتال واپس آیا تو بچی اور خاتون وہاں سے غائب تھی۔
    بچی کے والد کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خاتون نے بچی کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔

    نومولود کے والد کا کہنا ہے کہ مردہ بچی میری نہیں ہے بچی کی لاش آٹھ دن پرانی ہے اور میری بیٹی ایک دن کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نومولود کے لاپتا ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ اور بچی کے والدین سے واقعے سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال جون میں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے نجی اسپتال سے خاتون نومولود بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئی تھی، بعدازاں پولیس نے خاتون گرفتار کرکے نومولود کو والدین کے حوالے کردیا .

  • کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزاینر نے اپنے برانڈ” ماحن”کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا

    کراچی میں فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھنے والی خاتون فیشن ڈیزاینر نے اپنے برانڈ” ماحن”کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا

    تفصیلات کے مطابق فیشن انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ملٹی برانڈ اسٹور "دی ڈیزائنر لیگ” میں ماحن نے اپنے برانڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ملٹی برانڈ اسٹور میں ان فیشن ڈیزائنر ز کی تخلیقات رکھی گئی ہیں جو دنیائے فیشن میں کچھ کر دکھانے کاعزم رکھتے ہیں۔
    دی ڈیزائنر لیگ میں ایک ہی چھت تلے مختلف ڈیزائنرز کے شاہکار رکھے گئے ہیں جس میں جدید تراش خراش کے ملبوسات، عبایا اور دیدہ زیب زیورات شامل ہیں۔۔ماحن برانڈ کا افتتاح پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر تسنیم صدف نے کیا۔۔اس موقع پر تسنیم صدف نے کہا کہ پاکستان کے ڈیزائنر ز نہایت با صلاحیت ہیں ضرورت صرف انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے۔۔دی ڈیزائنر لیگ ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز کو یہ پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔۔اسٹور کی روح رواں افشاں ذیشان نے کہا کہ ایک ہی چھت تلے مختلف برانڈز کو اکھٹا کرنے کا مقصد ان خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے جو وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ کچھ منفرد خریداری کرنے کاشوق رکھتی ہیں۔۔افتتاحی تقریب میں فیشن انڈسٹری کے نامور ستاروں اور بلاگرز نے شرکت کی۔

  • مزار قائد اجتماعی زیادتی کے مقدمے کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیاجائے ،گورنر سندھ

    مزار قائد اجتماعی زیادتی کے مقدمے کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیاجائے ،گورنر سندھ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2008 مزار قائد اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔
    ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو علیحدہ علیحدہ خطوط میں کہا ہے کہ سیشن کورٹ کا فیصلہ سپریم اعلیٰ عدالتوں کے متعدد فیصلوں سے مطابقت نہیں رکھتا ۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین ملک کی کل آبادی کا 54فیصد ہے اس فیصلہ سے ان میں عدم تحفظ کا احساس مذید بڑھ گیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی جانب سے اس فیصلہ پر شدیدتحفظات ہیں اور اس سلسلے میں سماجی حلقوں نے مجھ سے رابطہ بھی کیا ہے۔ گورنر سندھ نے صوبائی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیشن کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کے لئے قانون کے مطابق اقدامات کرے۔

  • قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا

    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا

    ومی ایئرلائن پی آئی اے نے ٹکٹوں پر خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر 12 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
    پی آئی اے حکام کے مطابق جمعرات سے سے 12 ربیع الاول تک اندرون ملک سفر کرنے والے مسافر استفادہ کرسکیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 19 اکتوبر بروز منگل کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

  • کراچی پولیس کا ایک عجیب کارنامہ سامنے آگیا

    کراچی پولیس کا ایک عجیب کارنامہ سامنے آگیا

    کراچی پولیس کا ایک عجیب کارنامہ سامنے آیا ہے،کراچی پولیس نشے کے عادی 100 سے زائد افرد کو سجاول میں چھوڑکررفوچکرہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ایک ٹیم ہیروئن کے عادی سو سے زائد نشیئوں کو ایک بس میں بھر کر رات کے اندھیرے میں سندھ کے شہر سجاول میں درگاہ شاہ عقیق پر چھوڑ کر رفو چکر ہو گئی۔
    ادھر نشئی افراد کو درگاہ شاہ عقیق پر چھوڑے جانے کی خبروں پر سجاول پولیس میں کھلبلی مچ گئی، خبر ملتے ہی مقامی پولیس حرکت میں آ گئی۔ذرائع کے مطابق سجاول کے نواحی علاقے چوہڑ جمالی میں صبح ہوتے ہی شہریوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیلا، جب انھوں نے متعدد نشیئوں کا ایک ہجوم دیکھا۔ بہت سارے نشئی افراد نے جب ایک ساتھ مختلف علاقوں کا رخ کیا، تو پاگلوں کی طرح شہر کے بیچ میں تماشا بن گئے۔
    معلوم ہوا ہے کہ کراچی پولیس نے تنگ آ کر نشئی افراد کو سجاول میں چوہر جمالی میں چھوڑا، نشئی افراد نے اس حوالے سے کہا کہ اگر انھیں واپس کراچی نہیں بھیجا گیا تو وہ یہاں بڑا تماشا کریں گے۔ایوب گوٹھ نیو کراچی کے ایک نشئی نے بتایا کہ تقریبا دو سو افراد کو پکڑا گیا تھا، پولیس اہل کاروں نے بتایا کہ بڑے صاحب آ رہے ہیں، تھانے کی صفائی کرنی ہے، اس کے بعد چھوڑ دیں گے، مجھے گہری نیند سے اٹھایا گیا، لیکن پھر ہمیں یہاں لا کر چھوڑ دیا۔
    مقامی شہریوں نے آئی جی سندھ سے کراچی پولیس کے اس عجیب رویے کے خلاف فوری نوٹس لے کر ان افراد کو واپس لے جانے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف اعلی سطح پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری طرف سجاول پولیس نے چوہڑ جمالی درگاہ شاہ عقیق و دیگر علاقوں میں چھاپے مارے، اور متعدد نشیئوں کو پکڑ لیا، سجاول پولیس ان کو پکڑ کر واپس کراچی روانہ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔

  • نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام

    نیب ٹیم سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام

    قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی۔سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
    نیب ٹیم نے سراج درانی کو گرفتار کرنے کے لیے کل ہی ان کے گھر پر چھاپا مارا لیکن نیب کی ٹیم تاحال سراج درانی کے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور رہائشگاہ کے باہر مین گیٹ اور عقبی گیٹ پر موجود ہے۔سراج درانی کے گارڈز اور پی پی پی کارکنوں نے نیب کے افسران کو ان کے گھر میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ گیٹ کے باہر بھی سراج درانی کے کارکن موجود ہیں۔