Baaghi TV

Category: کراچی

  • شیری رحمٰن کا گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ

    شیری رحمٰن کا گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ

    پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے گیس کے بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سردیاں آنے سے پہلے ہی 15 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 3 برس میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وقت پر ایل این جی کارگو کی خریداری حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آئی۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے موسمِ سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے، صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس دن میں 3 بار 3، 3 گھنٹوں میں دستیاب ہو گی، شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کے ساتھ گیس دی جائے گی جبکہ دیگر اوقاتِ کار میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان

    سندھ حکومت کا کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کراچی میں انٹرا سٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پہلے مرحلے میں کراچی کے سات روٹس پر بسیں چلائے گا۔

    ایک بیان میں اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ ترکی کی کمپنی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے پر کام کرے گی، محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹرا سٹی بس منصوبے کے لئے فنڈز مل گئے ہیں۔

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لئے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں جو آئندہ 4 ماہ میں پہنچ جائیں گی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لئے دیئے جائیں گے، دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی پیشرفت ہورہی ہے، ایدھی، اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ترکی کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے کراچی پہنچ گئے ہیں، ترک کمپنی کے نمائندوں نے یو پی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا اور روٹس کا بھی معائنہ بھی کیا .

  • کراچی کے 2 علاقے ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ قرار

    کراچی کے 2 علاقے ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ قرار

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس کے پیش نظر صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی اور نیو سعید آباد ڈینگی بخار سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن خان کا کہنا ہےکہ نیو سعید آباد اور کراچی کا ضلع وسطی ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹ ہیں جہاں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی سے خواتین اور بچوں سمیت 457 افراد متاثر ہوئے جب کہ 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ڈی جی ہیلتھ کے مطابق اکتوبر کے10 روز میں اب تک سندھ بھر میں 97 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کرگئیں

    تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کرگئیں

    تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کرگئیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے خرم شیر زمان کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس خیابان حافظ میں ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔

  • سابق صوبائی وزیر سہیل انور کے گھر فلمی نوعیت کی واردات

    سابق صوبائی وزیر سہیل انور کے گھر فلمی نوعیت کی واردات

    کلفٹن میں سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر ہونیوالی فلمی نوعیت کی چوری کی واردات کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب ملزم کو چوری کردہ رائفلیں بیچتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے ملزم کی واردات اور گرفتاری کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر چوری کی فلمی نوعیت کی واردات کئی روز قبل ہوئی جب سہیل انور ملک سے باہر تھے۔

    ذرائع کے مطابق ایک ملزم سہیل انور سیال کے گھر کے باتھ روم میں 6 گھنٹے تک موجود رہا، ملزم سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود گھر میں داخل ہو گیا۔

    ملزم سہیل انور سیال کے گھر قیمتی اسلحہ چرانے گیا تھا جس مقام پر اسلحہ موجود تھا وہاں آمد و رفت کے باعث اس نے خود کو 6 گھنٹے باتھ روم میں بند رکھا، ملزم گاڑی میں آیا تھا جو سہیل انور کے گھر کے باہر کھڑی کی، ملزم نے اپنے کزن کو فون کرکے بتایا کہ گاڑی کی دوسری چابی کہاں ہے، ملزم کا کزن گاڑی کی دوسری چابی سے گاڑی سہیل انور سیال کے گھر سے لے گیا۔

    ملزم نے موقع ملنے پر دو قیمتی رائفلیں چھپائیں اور بیگ میں رکھ کر چھت سے پھینکی، وہ بیگ درختوں میں اٹک کر سہیل انور سیال کے پڑوسیوں کے گھر جاگرا، ملزم پڑوسیوں کے گھر گیا اور کہا کہ وہ سہیل انور سیال کے گھر سے آیا ہے، وہ رائفلوں کا بیگ لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

    پولیس نے ملزم کو دونوں رائفلیں فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا جس کے بعد اس کے قبضے سے رائفلیں ضبط کرلیں جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے کزن کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    دونوں ملزمان کو کئی روز قبل گرفتار کیا گیا اور ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

  • آن لائن سروس کے رائڈر کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    آن لائن سروس کے رائڈر کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ملزمان نے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت پر رائیڈر کو قتل کیا تھا۔ واقعہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں عمر فاروق، محمد کامران اور محمد یوسف شامل ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل اور ڈسٹرکٹ کورنگی سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ جب کہ مقتول رائیڈر کا چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے ڈسٹرکٹ ایسٹ ملیر اور کورنگی کی حدود میں 100 سے زیادہ اسٹریٹ کرآئم کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔

  • شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کر گئے

    شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کر گئے

    رکن سندھ اسمبلی اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے۔

    شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹر پر والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹ بھی کی گئی۔

    محمد عثمان فاروقی پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

    شرمیلا فاروقی کے مطابق مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 12 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

    رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

    اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔ شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

  • کراچی میں فائرنگ سے فجر کی اذان دیتے ہوئے مسجد کے پیش امام جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے فجر کی اذان دیتے ہوئے مسجد کے پیش امام جاں بحق

    سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی ایوب گوٹھ میں جامع محمدی مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ ویال بڈ خان ولد عالم خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد مذکورہ مسجد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان دینے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد چھیپا کی ایمبولینس کو اطلاع دی تاکہ لاش اسپتال منتقل کی جا سکے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، مقتول کو عقب سے پیٹ پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
    پولیس نے کہا کہ مقتول کے والد اور بیٹے کا بیان لیا ہے ،ان کے بیانات سے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک سے تھا ، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتول کے والد اور بیٹے کے سپرد کر دی ۔

  • ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو اور نادر شاہ مقدمے سے بری

    ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو اور نادر شاہ مقدمے سے بری

    سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو مقدمے سے بری کردیا۔ پیرکوجسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
    پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کردیا۔
    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کیخلاف مزید کیس نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے ملزمان کو 2 ، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے 2000 میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ شہید ہونے والے پولیس والوں میں ریحان اور نثار شامل تھے۔ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ملزمان عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا تھا .

  • 17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،سعید غنی

    17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،سعید غنی

    پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ 17اکتوبر کا باغ جناح کراچی میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ عام ظلم وجبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے 17اکتوبر باغ جناح کراچی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی کراچی کے نائب صدر مرزا مقبول احمد ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد ،سٹی ایریاز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی ،پیپلز یوتھ ،خواتین ونگ ،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،منیارٹی ونگ سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی چاہتی ہے اور انشا اللہ ہم شہر کراچی کو دنیا کا تاریخی شہر بنا ئیں گے انہوںنے کہاکہ ماضی میں شہر کے ساتھ اپنے ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے انہوںنے کہاکہ اب عوام کو مسائل میں رکھ کر سیاست کرنے کا دور گزر چکا شہر کے باسی شہر کی ترقی او اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں سعید غنی نے کہاکہ حالیہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور حالیہ کنتو نمنٹ بورڈ الیکشن میں کراچی کے شہریوں سے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب شہر کراچی کی عوام کسی بھی سیاسی نعرے اور جھناسے میں نہیں آئیں گے انہوںنے کہاکہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں شہر کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت شہر کراچی کے چپے چپے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچا دیا ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کراچی کی عوام کو مثالی ماحول فراہم ہوسکے گا سعید غنی نے کارکنان سے کہاکہ وہ 17اکتوبر باغ جناح کے جلسہ عام کو تریخ ساز بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول جماعت تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ 17اکتوبر کراچی کا جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ۔
    (