Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے نے پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتارہونیوالوں میں پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم بھی شامل ہیں۔
    ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے بتایا کہ ملزم فہد پی ایچ ڈی کی طالبہ کو بلیک میل کررہا تھا، متاثرہ لڑکی یونیورسٹی پروفیسر کے پارٹنرکی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم فہد نے لڑکی کی ویڈیوز بنائی اور بعد میں اشرف حسین کو دیں ، ملزم اشرف نے طالبہ کی ویڈیو پروفیسر کو بھی دکھائی تھی۔ایڈیشنل ڈائریکٹرسائبرکرائم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کو ویڈیوز سے بلیک میل کرنیوالے ملزم جنید کو گرفتار کرلیا ، ملزم جنید لڑکی کی ویڈیوز وائرل کررہا تھا۔بینک میں کام کرنیوالی لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ساتھی ملازم ندیم کو بھی گرفتار ہوگیا ہے ، ملزم ساتھی لڑکی کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرکے بلیک میل کررہا تھا جبکہ ٹنڈو آدم سے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

  • آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے

    آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے

    کراچی میں آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان ٹک ٹاکر نکلے۔پولیس نے آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، بائیک رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں آن لائن سروس کے رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
    آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کے معاملے پر ڈکیت گینگ کا اہم کردار ٹک ٹاکر یاور یونس نکلا۔ایس ایس پی ایسٹ قمرجسکانی نے بتایا کہ بائیک رائیڈر عمران کے قتل میں ملوث گروہ 6رکنی ہے ، قتل میں ملوث کامران،عمرفاروق اوریوسف کوگرفتارکیاگیا، مقتول عمران پر گولی چلانے والا ملزم کامران تھا۔ قمرجسکانی کے مطابق ملزمان کے مطابق ان کویادہی نہیں وہ کتنی وارداتیں کرچکے ہیں، ملزمان ٹک ٹاکریاورکی مددسے وارداتیں انجام دیتے تھے ، گینگ کو واردات کے لیے اسلحہ اور موٹرسائیکل یاور دیتا تھا۔
    یس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ یاورکوبدلے میں ڈکیتی میں سی2حصے ملتے تھے، سچل ڈکیتی میں 3موٹرسائیکلوں پر5 ملزمان تھے، کامران پیچھے بیٹھا تھا اور عمرفاروق موٹرسائیکل چلارہاتھا جبکہ بیک اپ پرعابداشرف اورعمران تھے۔ انہوں نے کہاکہ یاور کا کردار صرف سہولت کاری کا تھا، ملزم کامران نے موبائل دیرسے دینے پرعمران کوگولی ماری، کامران کے مطابق وہ پستول کابٹ ماررہاتھاکہ گولی چل گئی۔قمرجسکانی کے مطابق ملزمان سکندرگوٹھ اوراطراف کے رہائشی ہیں، ملزمان سے مقتول عمران کا فون اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 25 ستمبر کو پیش آیا جب ملزمان نے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت پر رائیڈر کو قتل کیا تھا۔

  • صوبائی وزیر اور وزیر اعلی کے خصوصی معاونین کا شرمیلا فاروقی سے اظہار تعزیت

    صوبائی وزیر اور وزیر اعلی کے خصوصی معاونین کا شرمیلا فاروقی سے اظہار تعزیت

    صوبائی برائے وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاعباس شاہ ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے ہیومین رائٹس سریندر ولاسائی نے پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    اپنے تعزیتی بیانات میں صوبائی وزیر سید ضیاء عباس شاہ، معاونین خصوصی ڈاکٹر کھٹو مل جیون اور سریندر ولاسائی نے دعا کی کہ باری تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور شرمیلا فاروقی سمیت ان کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم

    بلاول بھٹو زرداری کا عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم

    عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے،مرحوم کی ملک و قوم کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی ۔ اس بات کا اظہار بلاول بھٹو نے عثمان فاروقی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔
    بلاول بھٹو زرداری نے عثمان فاروقی کے انتقال پر اظہار رنج و غم کیا ہے ۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے پارٹی ایم پی اے شرمیلا فاروقی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔
    بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عثمان فاروقی کے انتقال کی اطلاع باعثِ صدمہ ہے،مرحوم کی ملک و قوم کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے،بلاول بھٹو زرداری نے تمام سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ

    ڈیری کیٹل فارمرز کا دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ

    ڈیری کیٹل فارمرز نے دودھ فی لیٹر قیمت 155 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی فی لیٹر قیمت کا نیا تخمینہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ تخمینے کے مطابق دودھ کی فی لیٹر قیمت 155 روپے بنتی ہے۔اس سلسلے میں ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری لائیو اسٹاک کو قیمتوں پر نظر ثانی کے لیے ایک خط لکھ دیا ہے۔
    صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمرگجر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ کمشنر کراچی قیمتوں کے سلسلے میں نیا نوٹیفکیشن کیوں جاری نہیں کرتے۔انھوں نے کہا ڈیری فارمرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے، پچھلے نوٹیفکیشن کے مطابق شہری نقصان میں نظر آ رہے ہیں، جب کہ قیمتیں بڑھانے کے لیے فارمرز کا دبائو بڑھ رہا ہے۔شاکر گجر نے کہاکہ اگر کمشنر کراچی نے نیا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں از خود اضافے کا اعلان کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

  • سندھ، 154 پٹرول پمپس پر ایرانی تیل کی غیرقانونی فروخت

    سندھ، 154 پٹرول پمپس پر ایرانی تیل کی غیرقانونی فروخت

    کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں کے 154 پٹرول پمپس پر ایران سے اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔سندھ کے پٹرول پمپس پر اسمگلڈ ایرانی تیل کی فروخت کی سرکاری سطح پر تصدیق ہوگئی ہے۔ سندھ کے ہوم سیکرٹری کی زیرصدارت منگل کو ایرانی تیل کی فروخت کے معاملے پر اجلاس ہوا۔حساس اداروں نے ایرانی تیل فروخت کرنے والے ایسے تمام پٹرول پمپس کی فہرست ہوم سیکریٹری کو بھیج دی ہے .
    سرکاری دستاویزات کے مطابق سندھ کی154پیٹرول پمپس پرایرانی تیل بک رہا ہے اور اس معاملے میں مبینہ طور پر پولیس کے کچھ افسران بھی ملوث ہیں۔ایسے پٹرول پمپس میں سے 10 کراچی، 32 حیدرآباد، 36 میرپور خاص، 8 سکھر اور 68 لاڑکانہ میں ہیں۔کراچی میں ضلع ملیر میں 5، وسطی میں 3 اور جنوبی میں 2 ایسے پٹرول پمپس ہیں جو ایرانی تیل فروخت کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں سندھ کے 4 شہروں میں ایرانی تیل کی غیر قانونی اسٹوریج سائٹس موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ سکھر میں 108 ہیں جبکہ میرپور خاص میں 111، کراچی میں 6 اور حیدرآباد میں ایک ہے۔

  • ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

    ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،قادیانی فتنہ کے خلاف حکومت آہنی کاروائی عمل میں لائے ،ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کا اہم اور لازمی جز ہے ،ختم نبوت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،بلوچستان کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا جمہوریت کے منافی ہے ،بلوچستان کے عوام میں احساس محرومی ختم کرنے لئے حکومت اولین بنیادوں پر کام کرئے ،بلوچستان میں امن وامان کو نقصان پہنچانے والے مذہبی شرپسندی کا خاتمہ ضروری ہے ،بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کیا جائے اور یہاں کے وسائل انہی پر خرچ کئے جائیں ،اہلسنت محب وطن اور بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں ،ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری اور بلوستان کے صوبائی صدر علی بلوچ ،صوبائی جنرل سیکریٹری گل حسن قادری ،رکن مرکزی شوریٰ علامہ نجیب اللہ زہرہ ،،بلوچستان کے ڈویژن صدور علامہ مفتی محمد رضا ،علامہ حافظ راشد ریکی ،ڈاکٹر سکندر بھٹی ،یاسر سومرو،بلوچستان علماء بورڈ کونسل کے ممبران علامہ نصر اللہ حسینی،علامہ نیاز احمد نقشبندی،ضلعی صدر سید نعیم شاہ ،نائب صدر حافظ آصف رضا ،ودیگر رہنما وعلماء بھی شریک تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر شعار بنایا جائے ،بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،کارکنان بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کو شعار بنائیں ،پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے مظلوم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،انہوں نے کہا کہ آج کی تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس کے شرکاء بلوچستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرئے ،پاکستان بنایا تھا انشاء اللہ اس کو مضبوط ومستحکم کرنے کیلئے بھی بھرپور کردار ادا کرینگے۔

  • سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم اور دیگرکی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ میں شرکت

    سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم اور دیگرکی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ میں شرکت

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، نجمی عالم، ذوالفقار قائمخانی، آصف خان، سردار نزاکت، خالد لطیف و دیگر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

  • خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ کے دوران راجہ اظہر کی جیب کٹ گئی

    خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ کے دوران راجہ اظہر کی جیب کٹ گئی

    تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کی والدہ کی نماز جنازہ کے دوران رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر کی جیب کٹ گئی۔

    جیب کاٹنے والے شخص کو شہریوں نے پکڑلیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ کراچی میں ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی۔

  • کراچی میں تاجر کو گولیوں کے ہمراہ ایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول

    کراچی میں تاجر کو گولیوں کے ہمراہ ایک کروڑ روپے بھتےکی پرچی موصول

    کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں گولیوں کے ساتھ دوبارہ ملنے لگیں، جوڑیا بازار کے تاجرکو بھتے کی پرچی نامعلوم افراد گھر پر دے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی جوڑیا بازار کے تاجرکو بھتے کی پرچی موصول ہو ئی ہے، بھتے کی پرچی اور 9 ایم ایم کی پستول کی دوگولیاں نامعلوم افراد تاجر کے گھر پر دے گئے، بھتے کی پرچی میں تاجر سے ایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    واقعےکا مقدمہ تاجرکی مدعیت میں فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق 2 نامعلوم ملزمان تاجر کے گھر پر ڈرائیورکو لفافہ دے کر چلے گئے، لفافے میں نائن ایم ایم پستول کی دو گولیاں اور ایک پرچی موجود تھی، پرچی میں پیسے نہ دینے پر تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔

    تاجرکوبھتے کی پرچی 5 اکتوبر کو بھیجی گئی اور اگلے روز واقعے کا مقدمہ درج ہوا ،مقدمے کی تفتیش ایس آئی یو منتقل کردی گئی ہے، تاہم اس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔