Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ کمال کی سلیم قادری کی زوجہ کے جنازہ میں شرکت

    مصطفیٰ کمال کی سلیم قادری کی زوجہ کے جنازہ میں شرکت

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے قائد سنی تحریک شہید سلیم قادری کی زوجہ محترمہ اور سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

    چئیر مین پی ایس پی سید مسطفیٰ کمال نے نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے علامہ بلال سلیم قادری سے اظہار تعزیت کیا ہے، مرحومہ کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

    چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ اراکین نیشنل کونسل ملک نثار اور ہمایوں عثمان راجپوت کے علاؤہ کارکنان کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ہے.

  • کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی پورٹ پر ہونے والی ڈریجنگ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کراچی پورٹ پر ہونے والی ڈریجنگ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    برتھ کے پی ٹی نے ڈریجنگ ویسلز میں وسیع پیمانے کی گہرائی کی اجازت دے دی.

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ کے برتھ اور چینل کی ڈریجنگ کو جنوری 2021 سے ترجیح دی گئی ہے، تاکہ زیادہ اور متنوع کارگو ہینڈلنگ کیلئے ڈیزائن کی گہرائی کو برقرار رکھا جا سکے، ایک پلیٹ فارم بی ایچ ڈی علی جو جئی سالوں کے وقفے کے بعد رواں سال جنوری میں آپریشنل کردیا گیا ہے، ڈریجر زیداہ پیداوار کیلئے ںائٹ آپریشن بھی کررہا ہے، یکم جنوی 2021 سے 31 اگست 2021 کی مدت کے دوران مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار مکعب میٹر ڈریج کیا گیا ہے، جس میں کے پی ٹی میں خاطر خواہ بچت ہوئی ہے، اس نے (برتھ 1، 4، 5)میٹر11، (برتھ 6،7،10)میٹر13، (20،21)میٹر10، اور (آئل پیرز 1، 3)میٹر13 ڈیزائن کی گہرائی حاصل کی گئی ہیں.

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوام اور وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی کی کاوششوں نے اس فاسٹ ڈریجنگ آپریشن نے کے پی ٹی کو گہرے ڈرافٹ ویسلز کو ایڈجست کرنے، ٹرن آراؤنڈ ٹائم کو کو بہتر بنانے، برتھ کے ساتھ محفوظ برتھنگ، ڈیمریج کی چارجز کو کم کرنے اور ریونیو کی پیداوار کو بڑھانے کے قابل بنایا.

    رپورٹ کے مطابق قابل ذکر یہ ہے کہ کلچر سکشن ڈریج یعنی سال 2015 کے بعد چننہ کریک میں شامل کیا گیا ہے، جس نے کریک میں گہرائی اور سمندری بہاؤ کو بھی اس کے ساتھ ساتھ مانوجوئی میں بھی سمندری رہائش گاہ میں بہتری میں اضافہ کیا ہے.

  • کراچی میں کورونا کے بعد ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    کراچی میں کورونا کے بعد ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    کراچی میں کوویڈ وائرس کے ساتھ ساتھ ڈنگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈاؤیونیورسٹی کے پروفیسر اف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ امسال ڈنگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈنگی سیرو ٹائپس، ڈنگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین مزید تحقحق کر رہے ہیں، دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈنگی وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے اور امسال ڈنگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کراچی میں گذشتہ کئی سال سے اسپرے مہم نہ کیے جانے کی وجہ سے وائرس شدت اختیار کررہا ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سندھ کی جانب سے ایکسپریس کو اعدادوشمار جاری کیے جس میں بتایا گیا ہے کہ ماہ ستمبر یعنی ایک ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 457 افراد ڈنگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

  • عمر شریف کی صحت بہتر قرار ،آج امریکہ روانہ ہوں گے

    عمر شریف کی صحت بہتر قرار ،آج امریکہ روانہ ہوں گے

    معروف کامیڈین عمر شریف کا ڈاکٹروں نے آج صبح بھی معائنہ کیا ہے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نےعمر شریف کی صحت کو بہتر قرار دیا

    عمرشریف کی روانگی سے متعلق ڈاکٹرز نے غور شروع کردیا ہے، اس حوالے سے ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ عمر شریف کی ہارٹ سرجری امریکا میں ہوگی۔

    ڈاکٹروں نےآج صبح بھی عمر شریف کا معائنہ کیا، ڈاکٹروں کی جانب سےاہل خانہ کوعمرشریف کی صحت سےآگاہ کیا گیا۔ عمر شریف آج ایئر ایمبولینس کے ذریعہ امریکا روانہ ہوں گے، عمر شریف نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ سے ایئرایمبولینس کراچی پہنچ گئی تھی، اس کے باوجود کامیڈین عمر شریف کی علاج کیلئے ان کی امریکا روانگی ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں نے عمر شریف کی حالت بگڑنے پر انہیں سی سی یو منتقل کرکے سفر سے روک دیا تھا۔

  • وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

    وزیر اعظم کا دورہ کراچی، وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند، عوام خوار، ویڈیو سامنے آگئی

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی نے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند ہونے کے باعث شہری خوار ہوتے رہے۔

    وزیر اعظم نے پیر کے روز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کے پروٹوکول کے باعث شہرِ قائد کی کئی سڑکیں بند رکھی گئیں جس کی وجہ سے شہری خوار ہوتے رہے۔وزیر اعظم گورنر ہاؤس گئے تو اردگرد کی سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے باعث فوارہ چوک، میٹرول پول کےقریب ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

  • کراچی کیلئے سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا آغاز

    کراچی کیلئے سی پیک کے تحت بڑے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا آغاز

    وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ شروع کردیا۔

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے اور کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے اور منصوبے سے کراچی دنیا کی سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا، منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا جب کہ منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریباً 3.5 بلین ڈالر ہے، یہ منصوبہ 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آباد کاری بھی فراہم کرے گا۔

  • گھر سے کام کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

    گھر سے کام کرنے والوں کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس لگے گا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے رکن انٹرنل ریونیو آپریشنز قیصر اقبال نے کہا ہے کہ گھر سے کاروبار کرنے والے غیررجسٹرڈ افراد پر بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

    قیصر اقبال نے انجمن تاجران کے صدر کاشف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قیصر اقبال کا کہنا تھاکہ چھوٹے تاجروں کے ایف بی آر سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے دور میں صدارتی آرڈیننس کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی تھی۔

    ان کا کہنا تھاکہ ایسے افراد جو گھر سے کاروبارکررہے ہیں لیکن رجسٹرڈ نہیں ہیں، ان پروفیشنلز کے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

    قیصر اقبال کا کہنا تھاکہ چھوٹے تاجروں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں اور کمشنرز کو کہا جارہا ہے کہ وہ تاجروں کے تحفظات سن کر ان کو مقامی سطح پر حل کریں۔

    تاجر رہنما کاشف چوہدری نے کہا کہ پوائنٹ آف سیلز کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر کا سیلز ٹیکس بجلی بل میں کٹ جاتا ہے، ٹیکس ترمیمی آرڈیننس اور بجلی بلوں پر اضافی ٹیکس کا معاملہ ختم ہو گیا۔

  • کمروں میں خفیہ کیمرے، آواری ٹاورز انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا

    کمروں میں خفیہ کیمرے، آواری ٹاورز انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا

    کراچی : آواری ٹاورز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمروں میں کوئی پوشیدہ کیمرے نہیں رکھے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آواری ٹاورز کی جانب سے کمروں میں خفیہ کیمروں کی تردید کرتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آواری فیملی آواری ہوٹل کے ایگزیکٹوز اور ٹیم کے ارکان واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے براہ راست یا بالواسطہ علم میں کمروں میں کوئی پوشیدہ کیمرے نہیں رکھے گئے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ اگر کوئی چیز کمرے کے کیمرے سے پکڑی گئی تو اسے غیر قانونی طور پر ہمارے لیے نامعلوم رکھا گیا تھا اور اس پر ہماری رضامندی نہیں ہے۔ آواری گروپ کبھی بھی اپنے مہمانوں اورکلائنٹس کی جاسوسی کرنے یا پرائیویسی توڑنے کو فروغ نہیں دیتا۔

    ویڈیو لیک کے بعد بھی وہ اتنے ڈھیٹ کہ ابھی تک شرمندہ تک نہیں پوئے. زبیر عمر کی…

    آواری ہوٹل کی بنیاد 1944 میں ڈنشا آواری نے رکھی تھی آواری ہوٹلوں کا پہلا مقام کراچی میں بیچ لگژری ہوٹل تھا جو 1948 میں کھولا گیا۔ بعد میں کمپنی نے 17 منزلہ آواری ٹاور ہوٹل کراچی میں 120 سوئٹس کے ساتھ قائم کیا-

    مئی 2012 میں ، آواری ہوٹلوں نے اتحاد مہمان وفاداری پروگرام میں شمولیت کے لیے اتحاد کے ساتھ شراکت کی۔ 2013 میں ، گروپ نے ایک بڑے توسیع مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ 2017 میں آواری ہوٹل نے ملتان میں دو 4 اسٹارز ہوٹل کھولنے کا اعلان کیا۔

    میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں،محمد زبیر

    دوسری جانب ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نوازشریف کے رازدان اورمریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نوازشریف اورمحمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنراورمریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں-

    اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔

    زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

    مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

    جبکہ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرگردش ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیدیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے-

    انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

  • جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا      وزیراعظم

    جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا وزیراعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، گورنر عمران اسماعیل، قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ کی قیادت نے شرکت کی-

    علماء کرام نے وزیرِ اعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختمِ نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی-

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کیلئے علماء کرام کا خصوصی کردار ہے معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا-

    عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں وزیراعظم عمران خان کراچی میں کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اوار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں، کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی تھی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا، بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا.

    عمران خان کا دورہ کراچی، کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا

    عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے، کراچی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کوملکر چلنا ہوگا، ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور ساتھ چلنا ہوگا، کراچی پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث مسائل بڑھ جاتے ہیں، لاہور بھی پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں پر دباو بڑھ جاتا ہے اور وسائل کم ہوجاتے ہیں، کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے گئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، کراچی کی ترقی کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کرے گی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-

    نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان

    جبکہ عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی ن لیگ کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے سابق وزیر سید ظفر علی شاہ اوربیرسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے غوث علی شاہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ رہے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رہنماوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا وزیراعظم نے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے ،وزیراعظم سے ایس یو پی سربراہ جلال محمود شاہ کی بھی ملاقات ہوئی-

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

  • کراچی میں قائد آباد میں واقع ایس پی ملیر کے دفتر پر حملہ

    کراچی میں قائد آباد میں واقع ایس پی ملیر کے دفتر پر حملہ

    کراچی قائد آباد میں واقع ایس پی ملیر کے دفتر پر حملہ

    شاہ لطیف پولیس کا فائرنگ کرنے والے مزمان کے خلاف ایکشن اور تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی آفس ملیر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی , حملہ آوروں کی تعداد 100 سے زائد بتائی جاتی ہے واقعہ ایس پی ملیر کے دفتر کے باہر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں پیش آیا ۔

    ذرائع کے مطابق ایس پی ملیر دفتر کے نزدیک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے افراد کی شدید ہوائی فائرنگ کی گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو حراست میں لے لیا۔
    پولیس کے زیر حراست افراد کو چھڑانے کیلئے بارات میں شریک 50/60 مشتعل افراد نے ایس پی آفس پر حملہ کر دیا۔
    شدید ہنگامہ آرائی کے دوران دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور سنتری ڈیوٹی پر مامور باوردی پولیس اہلکار کانسٹیبل احسن علی بھی زخمی ہوا۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے دو افراد کو پولیس کی حراست سے چھڑا کر لے گئے۔واقعے میں ملوث مسلح افراد نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔
    ملیر ڈویژن سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس cctv فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کر رہی ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    پولیس کیجانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے ۔ گرفتار تین ملزمان سے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا۔