Baaghi TV

Category: کراچی

  • مسیحی نوجوان نے پادری سے جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگادی

    مسیحی نوجوان نے پادری سے جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگادی

    کراچی میں مسیحی نوجوان نے چرچ کو آگ لگادی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران چرچ کو آگ لگا دی گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پا لیا،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ چرچ کے پادری اور پڑوسی نوجوان کے درمیان جھگڑے کا شاخسانہ ہے، پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے بتایا کہ زمان ٹاون تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 3 مدینہ کالونی میں واقع مکان میں قائم چرچ میں آگ بھڑکنے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کوطلب کرلیا گیا، جس پرفائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پرپہنچ گئی اور فورا ہی آگ پرقابوپا لیا، آتشزدگی سے چرچ میں موجود سامان جل گیا ،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ چرچ میں آگ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران لگائی گئی، چرچ کے پادری ناصر اور پڑوسی نوجوان سنی کے درمیان کسی بات پرجھگڑا چل رہا ہے، سنی نامی نوجوان کا تعلق بھی مسیحی برادری سے ہے۔ نوجوان سنی کا الزام ہے کہ پادری ناصر نے خود چرچ کو آگ لگائی جب کہ پادری ناصر کا الزام ہے کہ نوجوان سنی نے چرچ کو آگ لگائی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اور واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف

    پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف

    پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی مریم نواز کے ڈریسنگ سینس کی معترف، شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مریم نواز کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کر دی۔
    اس ٹویٹ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی لیگی رہنما مریم نواز کے ڈریسنگ سینس سے خاصی متاثر نظر آتی ہیں۔شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کی ایک تصویر ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ فیصلہ نہیں کرپارہی کہ پہلے کیا خریدا گیا جوتے یا لباس؟ لیکن خاصا متاثر کن ہے۔
    تصویر میں مریم نواز کو گرے اور وائٹ کلر کی پرنٹڈ قمیض اور ٹراؤزر میں دیکھاجاسکتا ہے ، تصویر میں مریم نواز نے کپڑوں کے پرنٹ سے ہم رنگ جوتوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔
    واضح رہے کہ جہاں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو جہاں اُن کی ڈریسنگ سینس اور شخصیت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، وہیں اُن کے مہنگے لباس ، جیولری اور جوتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہی مریم نواز کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں پہنے ہوئے ان کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز کردیا تھا۔
    مریم نواز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مشہور برانڈ "ڈیور” کے جوتے پہن رکھے تھے، سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان کی تصویر ، جوتوں کی تصویر اور ڈیور کی ویب سائٹ پر موجود اس جوتے کی قیمت کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔انہوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” ہماری ایلیٹ کلاس کی کہانی ہے جو بھوک اور پیاس سے مارے پاکستانیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتے ہیں، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی ہے جس میں دنیا کے مہنگے ترین برانڈ کے سینڈل پہنے ہوئے ہیں، جن قیمت اس وقت621 امریکی ڈالر ہیں جو پاکستانی روپے میں 1 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔
    ایک اور صارف نے ان کی ٹویٹ پر لکھا کہ مریم نے یہ جوتے سیل میں نہیں خریدے ان جوتوں کی اصل مالیت 1100 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ روپے پاکستانی ہے۔

  • سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا بتایا جائے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آمدن سےزائداثاثےاوراختیارات کےناجائزاستعمال کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی نیب کی تحقیقات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

    نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا شرجیل میمن تحقیقات سےمتعلق رپورٹ پیش کرچکے، ان کےخلاف 2ریفرنسزدائرہوچکےہیں جبکہ ان کیخلاف 2 انکوائریزاور2 انوسٹی گیشن جاری ہیں۔

    جس پر وکیل شرجیل میمن نے کہا لگتاہے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدخفیہ انکوائریاں بھی کررہاہے، نیب سےتازہ رپورٹ طلب کی جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکوہدایت کی کہ آپ نئی رپورٹ پیش کریں اور بتایاجائےنیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدکتنی انکوائریاں کررہاہے؟

    عدالت نے نیب کو شرجیل میمن کوبغیراجازت گرفتارکرنےسےروکتے ہوئے شرجیل میمن کی درخواست پرحکم امتناع میں توسیع کردی۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن درخواست کی سماعت 27اکتوبرتک ملتوی کردی۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا ، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

  • جنوری 2020 سے درخواست زیر سماعت،نیب کا جواب جمع نہ ہونے پر عدالت برہم

    جنوری 2020 سے درخواست زیر سماعت،نیب کا جواب جمع نہ ہونے پر عدالت برہم

    جنوری 2020 سے درخواست زیر سماعت،نیب کا جواب جمع نہ ہونے پر عدالت برہم
    سندھ ہائی کورٹ میں نیب تحقیقات کے طریقہ کار کے قوائد و ضوابط سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    نیب رولز سے متعلق جواب جمع کرانے پر عدالت نیب پراسیکیوٹر پر برہم ہو گئی جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے نیب رولز کے بغیر کام کررہا ہے،نیب رولز کے بجائے صرف ایس او پیز پر کام کررہا ہے،جنوری 2020 سے درخواست زیر سماعت ہے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا گیا،آئندہ سماعت پر درخواست پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو نیب پر جرمانہ عائد کریں گے،

    پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ ڈرافٹ ایوان صدر بھیجاتھا ایوان صدر نے مختلف وزارتوں سے رائے طلب کی تھی نیب رولز دوبارہ ڈرافٹ کرکے وزارت قانون اور داخلہ کو بھیجوا دئیے ہیں ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نیب نے جو لیٹر لکھے ہیں وہ کہاں ہیں ؟ کبھی کہا جاتا نیب نے وزارت قانون کو خط لکھا ہے کبھی کہا جاتا ہے داخلہ کو لکھا ہے، کہا گیا صدر پاکستان کو خط لکھا ہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ 15،20دن کا وقت دیں تفصیلی جواب جمع کرائیں گے،عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    عدالتی احاطہ کی توہین نہیں ہونے دیں گے،سپریم کورٹ نیب حکام پر برہم

    نیب افسران کے خلاف اختیارات کا غیر قانونی استعمال،عدالت نے کیا کہا؟

    زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

    آصف زرداری، نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، نیب نے کیا بڑا فیصلہ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کے خلاف نیب انکوائری بند

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    قبل ازیں سپریم کورٹ بھی ایک کیس میں نیب حکام پر برہم ہوئی تھی،سپریم کورٹ میں رشوت لینے کے الزام میں نوکری سے فارغ نیب افسران کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی تھی سپریم کورٹ چیئرمین نیب پر برہم ہو گئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں،چیئرمین نیب بغیر انکوائری کسی ملازم کو کیسے فارغ کر سکتے ہیں؟ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاخر شیخ اور ترویش کے خلاف انکوائری کی،سندھ ہائیکورٹ نے 3 ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس گلزار احمد ڈپٹی پراسیکوٹر نیب عمران الحق پر برہم ہو گئے اور کہا کہ 2018 سے معاملہ چل رہا ہے ابھی تک انکوائری ہی مکمل نہیں کی؟ نیب کیا کر رہا ہے؟ آپ سے کوئی کام نہیں ہوتا،کیس میں 3 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک نیب نے کچھ نہیں کیا،جان بوجھ کر آپ لوگوں نے گھپلہ کیا تاکہ کیس خراب ہوجائے، بتائیں سارے معاملے پر آپ ذمہ دار ہیں یا کوئی اور؟ نیب نے 2 ماہ کے کام پر 3 سال لگا دیئے ،نیب میں ایسے بڑے بڑے افسران فراڈ کر رہے ہیں اور چیئرمین خاموش ہیں ،نیب ایسے لوگوں کو تنخواہ اور غلط کام کرنے کا موقع بھی دیتا ہے،نیب افسران کو ادارہ چلانا ہی نہیں آتا ہے،

  • مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم،5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی

    مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم،5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی

    شہر قائد میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوری آباد کے قریب میں مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےکاشکاربس کراچی سےخیرپورجارہی تھی،حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں کوکوٹری اسپتال منتقل کردیاگیاہے ، زخمیوں میں سے 10افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میٹرک بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہوا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

  • سندھ حکومت کی روایتی غفلت، اورنج لائن بس منصوبہ بدستور تاخیر کا شکار

    سندھ حکومت کی روایتی غفلت، اورنج لائن بس منصوبہ بدستور تاخیر کا شکار

    سندھ حکومت کی روایتی غفلت کے سبب اورنج لائن بس منصوبہ بدستور تاخیر کا شکار ہے۔

    اورنج لائن بس منصوبے کا سول ورک مکمل ہوچکا ہے، ٹریک میٹرک بورڈ آفس چورنگی تا اورنگی ٹاؤن ٹی ایم اے آفس تک تعمیر کردیا ہے، مکینیکل ورکس کی بھی تکمیل کردی گئی ہے لیکن الیکٹریکل کام مکمل نہیں ہوئے ہیں، 4 اسٹیشنوں کے کام آخری مراحل میں ہیں، لفٹوں اور ایکسکلیٹر کے کام سست روی کے شکار ہیں اور یہ کام نومبر تک مکمل ہوتے نظر نہیں آرہے۔

    واضح رہے کہ اورنج لائن بس منصوبہ صرف 3.9کلومیٹر پر محیط ہے، یہ منصوبہ 2016 میں شروع ہوا اور اسے 2017میں مکمل کیا جاناتھا لیکن سندھ حکومت کی روایتی بے حسی اور غفلت سے منصوبے پر تعمیراتی کام کئی بار بند ہوا اور 5سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

    صوبائی حکومت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سندھ حکومت نے نہ صرف اورنج لائن کی تعمیر میں تاخیر برتی بلکہ بسوں کی خریداری میں بھی عدم دلچسپی کا اظہار کیا، اصولی طور پر سندھ حکومت کو اورنج لائن کے لیے بسوں کی خریداری خود کرنی چاہیے تھی لیکن صوبائی حکومت نے یہ ذمے داری وفاقی حکومت کو سونپ دی۔

    ایک سال قبل سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے ادارہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) سے درخواست کی کہ گرین لائن منصوبے کے لیے بسوں کی درآمدگی کے ساتھ ہی اورنج لائن بس منصوبے کے لیے بھی بسیں درآمد کی جائیں اور اس کے ساتھ ہی اورنج لائن کوریڈور پر 3سال تک بسیں چلانے کا انتظام بھی ایس آئی ڈی سی ایل ہی سنبھال لے جس کی فنڈنگ سندھ حکومت کرے گی۔

  • کراچی میں محکمہ ریونیو کے دفتر سے زمینوں کی اہم دستاویزات چوری

    کراچی میں محکمہ ریونیو کے دفتر سے زمینوں کی اہم دستاویزات چوری

    قائد آباد میں واقع محکمہ ریونیوکے دفتر میں پراسرار طور پر نقب زنی کی واردات کی گئی جب کہ ملزمان ریونیوکے 2دفتروں سے زمینوں کی اہم دستاویزات لیکر فرار ہوگئے۔

    قائد آباد کے علاقے مین داؤد چورنگی پر قائم اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ، مختیارکار گڈاپ، اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم حیدری اور مختیار کارابراہیم حیدری کے دفتر میں پیر اور منگل کی درمیانی شب نقب زنی کی واردات ہوئی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا۔

    ریونیو کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ محکمہ ریونیو کے دفتر کے 2 کمروں میں نقب زنی کی واردات ہوئی ملزمان باآسانی کمروں کے تالے توڑ کر اہم دستاویزات لیکر فرار ہوگئے۔

    انھوں نے بتایا کہ یہ دونوں دفاترڈسٹرکٹ ملیر کے حوالے سے محکمہ ریونیو کے اہم دفاتر کہلائے جاتے ہیں، ان دونوں سب ڈویژن کی زمینوں کے کئی معاملات نیب اوراینٹی کرپشن میں چل رہے ہیں، اہم ریکارڈ چوری کرنے کے علاوہ اہم رجسٹر کے صفحات بھی پھاڑے گئے ہیں۔

  • کراچی :شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ،ایس ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

    کراچی :شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ،ایس ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

    سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے بارش برسانے والا سسٹم سندھ اور بلوچستان میں موجود ہے کراچی سمیت اندرون سندھ بارشوں کا سلسلہ 2 اکتوبرتک جاری رہنے کا امکان ہے سندھ میں بارش کے باعث کراچی سمیت دیگرشہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ لسبیلہ، خضدار، آواران، تربت اور گردو نواح میں بارش متوقع ہے۔

    بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، خانپور اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے میر پور خاص، تھر پا رکر، ٹھٹہ بدین، حیدرآباد، عمر کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو اوربینظیرآباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ آزادکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

    شرمیلا فاروقی مریم نواز سے متاثر

  • بلاول بھٹو کا واجد شمس الحسن کی وفات پر اظہار افسوس

    بلاول بھٹو کا واجد شمس الحسن کی وفات پر اظہار افسوس

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے، واجد شمس الحسن کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر محبِ وطن سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم صرف پاکستان پیپلز پارٹی نہیں، بلکہ پوری قوم کا اثاثہ تھے، مرحوم واجد شمس الحسن نے جمہوریت، صحافت اور سفارتی محاذ پر گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں،

    سابق برطانوی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.

    پی پی پی چیئرمین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ہے.

  • کراچی میں چہلم کا ماتمی جلوس اپنے مقام پر پہنچ گیا

    کراچی میں چہلم کا ماتمی جلوس اپنے مقام پر پہنچ گیا

    کراچی میں نوسئہ رسول کے چہل کے حوالے مرکزی جلوس اپنی مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا نمائش چورنگی پہنچ گیاہے، جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور سندھ رینجر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں.

    نواسئہ رسول حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر نمائش چورنگی پہنچ گیا ہے، امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین کی تیاریاں جاری ہیں، شہر کے مختلف علاقوں سے عزادارن کی مرکزی جلوس میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لئے 7 ہزار سے زائد رینجرز پولیس کے جوان تعینات ہیں،

    جلوس کی گزرگاہوں پر واقع بلند عمارتوں پر رینجرز پولیس کے ماہر نشانہ باز بھی موجود ہیں، کراچی۔مرکزی جلوس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے، پولیس و رینجرز کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی بھی جاری ہے.