Baaghi TV

Category: کراچی

  • شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کر گئے

    شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی انتقال کر گئے

    رکن سندھ اسمبلی اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے۔

    شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹر پر والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹ بھی کی گئی۔

    محمد عثمان فاروقی پاکستان اسٹیل ملز کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

    شرمیلا فاروقی کے مطابق مرحوم عثمان فاروقی کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 12 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ کراچی میں ادا کی جائے گی۔

    رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

    اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔ شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

  • کراچی میں فائرنگ سے فجر کی اذان دیتے ہوئے مسجد کے پیش امام جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے فجر کی اذان دیتے ہوئے مسجد کے پیش امام جاں بحق

    سہراب گوٹھ تھانے کی حدود نیو کراچی ایوب گوٹھ میں جامع محمدی مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 55 سالہ ویال بڈ خان ولد عالم خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد مذکورہ مسجد کے پیش امام تھے جنہیں نامعلوم ملزمان نے فجر کی اذان دینے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد چھیپا کی ایمبولینس کو اطلاع دی تاکہ لاش اسپتال منتقل کی جا سکے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ، مقتول کو عقب سے پیٹ پر دو گولیاں ماری گئی ہیں۔
    پولیس نے کہا کہ مقتول کے والد اور بیٹے کا بیان لیا ہے ،ان کے بیانات سے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، مقتول کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک سے تھا ، پولیس نے پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتول کے والد اور بیٹے کے سپرد کر دی ۔

  • ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو اور نادر شاہ مقدمے سے بری

    ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو اور نادر شاہ مقدمے سے بری

    سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو مقدمے سے بری کردیا۔ پیرکوجسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
    پراسیکیوشن ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو بری کردیا۔
    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزمان کیخلاف مزید کیس نہیں ہیں تو جیل سے رہا کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے ملزمان کو 2 ، 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے 2000 میں ایم اے جناح روڈ پر پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔ شہید ہونے والے پولیس والوں میں ریحان اور نثار شامل تھے۔ ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں دیگر مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ملزمان عبید کے ٹو اور نادر شاہ کو ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار کیا گیا تھا .

  • 17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،سعید غنی

    17اکتوبر کا جلسہ ظلم و جبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،سعید غنی

    پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ 17اکتوبر کا باغ جناح کراچی میں منعقد ہونے والے تاریخی جلسہ عام ظلم وجبر ،مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ مخالفین کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،تاریخی جلسہ ثابت کردے گا کہ کراچی بھٹو کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے 17اکتوبر باغ جناح کراچی کے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی پی کراچی کے نائب صدر مرزا مقبول احمد ،ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر جاوید شیخ ،جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن ،سابق ایم این اے علی راشد ،سٹی ایریاز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بھی خطاب کیا اجلاس میں پیپلز پارٹی ،پیپلز یوتھ ،خواتین ونگ ،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،منیارٹی ونگ سمیت دیگر ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی سعید غنی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی چاہتی ہے اور انشا اللہ ہم شہر کراچی کو دنیا کا تاریخی شہر بنا ئیں گے انہوںنے کہاکہ ماضی میں شہر کے ساتھ اپنے ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے انہوںنے کہاکہ اب عوام کو مسائل میں رکھ کر سیاست کرنے کا دور گزر چکا شہر کے باسی شہر کی ترقی او اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کراچی کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں سعید غنی نے کہاکہ حالیہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور حالیہ کنتو نمنٹ بورڈ الیکشن میں کراچی کے شہریوں سے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اب شہر کراچی کی عوام کسی بھی سیاسی نعرے اور جھناسے میں نہیں آئیں گے انہوںنے کہاکہ انشا اللہ آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں شہر کراچی کی عوام پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت شہر کراچی کے چپے چپے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچا دیا ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہر کراچی کی عوام کو مثالی ماحول فراہم ہوسکے گا سعید غنی نے کارکنان سے کہاکہ وہ 17اکتوبر باغ جناح کے جلسہ عام کو تریخ ساز بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز کردیں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کی مقبول جماعت تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ 17اکتوبر کراچی کا جلسہ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا ۔
    (

  • کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بدھ کو شہر میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کراچی کے ارلی وارننگ سینٹر فارہیٹ ویو کے مطابق بدھ کو شہر میں دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل رہنے اور بلوچستان کی گرم شمال مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں دوبارہ بحال ہونے کی توقع ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔

  • ججزہماری اپیل سنیں شنوائی نہیں ہورہی، وزیراطلاعات سندھ

    ججزہماری اپیل سنیں شنوائی نہیں ہورہی، وزیراطلاعات سندھ

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعیدغنی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اداروں میں افرادی قوت کی کمی ہے، عدالت کی مہربانی سے سندھ پبلک سروس کمیشن فنکشنل نہیں ہے، ججزہماری اپیل سنیں شنوائی نہیں ہورہی۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیماری کے دوران سوائے وزیر اعلی سندھ کے وزیر اعظم یا کسی بھی صوبے کے وزیر اعلیٰ یا وزیر اعظم نے نہیں پوچھا۔
    میں سمجھتا ہوں وزیراعظم اور دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو معافی مانگنی چاہیے اور وزیر اعظم کو ان کی قبر پر کھڑے ہوکر میڈیا کے سامنے معافی مانگیں۔ سندھ حکومت مزدور دوست حکومت ہے۔ محکمہ محنت کے حوالے سے بہت ساری چیزیں ابھی کرنا باقی ہیں ہم نے سب سے زیادہ قوانین بنائے ہیں۔
    ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ لیبر ایڈمنسٹریٹریشن ٹریننگ(NILAT) کے تحت 60 ویں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ کورس برائے لیبر ایڈمنسٹریٹریشن اینڈ انڈسٹریل ویلفیئر کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر سیکرٹری محنت سندھ لئیق احمد، مزدور رہنماء حبیب الدین جنیدی ،ناصرمنصور، ڈی جی نیلات انجینئر غلام سرور اوتیرو، نورالہدی، کورس کوآڈینیٹر سید ایوب علی و دیگرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ میرا نیلات میں آناجانا وزیربننے سے پہلے کا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ اہم ادارہ ہے، ماضی میں اس کوصحیح استعمال نہیں کیا گیا۔
    سعید غنی نے کہا کہ اس ادارے کی عمارت 1965میں بنی آج تک وفاق نے اس کی تزئین وآرائش نہیں کی تھی۔اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم نے اس کام کوشروع کیاہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس ادارے میں مزدورلیڈران سے لیکرافسران کی تربیت ہوتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں معزز عدالیہ میں اپنی درخواست جمع کرائی ہے لیکن ابھی تک اس کیس پر شنرائی نہیں ہورہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میری معزز عدلیہ اور ججز صاحبان سے استدعا ہے کہ وہ ہماری اپیل کی شنوائی شروع کریں، فیصلہ انہوں نے قانون کے تحت کرنا ہے، اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ سندھ پبلک سروس کمیشن ختم کردیں تو ہم ان کی بات کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی عمارت کو ہی ڈھا دیں گے اور تعیناتی کے لئے کوئی اور قانونی راستہ دیکھیں گے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہی کی ملاقات

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل چوہدری مونس الہی سے ملاقات میں کہا کہ انکی حکومت 1991 کے پانی کے معاہدے کے علاوہ پانی کی تقسیم کی کوئی بھی اسکیم قبول نہیں کرے گی ، بشمول تین درجے کے فارمولے کے۔انھوں نے کہا کہ ارسا کو مضبوط بنانے کیلئے معاہدے اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ پانی کے معاہدے کو اس کے حقیقی روح کے مطابق نافذ کیا جاسکے اور خریف کے ابتدائی اور اختتامی عرصے کے دوران پنجاب میں لنک کینال کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔
    اجلاس پیر کو وزیراعلی ہاس میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر مونس الہی کی معاونت وفاقی آبی سیکرٹری شہزاد بنگش ، جوائنٹ سیکرٹری پانی مہر علی شاہ اور ڈائریکٹر اشعر عباس زیدی نے کی جبکہ وزیراعلی کی معاونت انکی ٹیم نے کی جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو ، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی ، چیف انجینئر آبپاشی ظریف کھوڑو ، ممبر ارسا زاہد جونیجو ، وزیراعلی سندھ کے ایڈیشنل سیکرٹری فیاض جتوئی شامل تھے .
    اجلاس کے آغاز میں وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا کہ انہوں نے پانی کی تقسیم کی اسکیم کے بارے میں ان کے نقطہ کو سننے کیلئے صوبے کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام بقایا مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر کی جانب سے پانی کی تقسیم کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 1991 کا معاہدہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس نے منظور کیا جوکہ تمام صوبوں کیلئے قابل قبول ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری معمولی شکایت ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ارسا کو مضبوط کرے تاکہ وہ پانی کے معاہدے کو اس کے حقیقی روح کے مطابق نافذ کرسکے اور مزید کہا کہ ارسا معاہدے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہا ہے اور پنجاب کو اپنی لنک کینال کھولنے کی اجازت دی ہے۔ مراد علی شاہ نے ماضی کی تاریخ سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پانی پچھلی کئی صدیوں سے آبپاشی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول بھٹو ماموں بن گئے

    بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بلاول بھٹو ماموں بن گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
    بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔
    زرداری خاندان کو اس خوشی کے موقع پر سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری اور پاکستانی نژاد دبئی کے صنعتکار محمود چوہدری کا نکاح 30 جنوری کو ہوا، بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن ڈیزائنر وردہ سلیم کا گولڈن عروسی جوڑا زیب تن کیا اور ساتھ ہیروں کے ہار کا انتخاب کیا۔

  • چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کی تدفین مزارِ قائد پر ہو۔ خالد مقبول صدیقی

    چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کی تدفین مزارِ قائد پر ہو۔ خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ چاہتے تھے ڈاکٹر قدیر کی تدفین مزارِ قائد پر ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی تھی کہ قائدِ اعظم کے مزار کے احاطے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کی جاتی۔ایک بیان کے ذریعے انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی یہ بھی کہا کہ پاکستان کا دفاع ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی امانت ہے۔

  • ایم کیو ایم کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر 3 روزہ یوم سوگ کا اعلان

    ایم کیو ایم کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر 3 روزہ یوم سوگ کا اعلان

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی غائبانہ نماز جنازہ جو حیدرآباد میں ادا کی گئی بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرزند پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اجداد نے پاکستان بنایا اور انھوں نے انہیں ناقابل تسخیر بنا کر محسن پاکستان کا اعزاز حاصل کیا آج ان ہی کے قبیلے اور قوم کے افراد نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا میں ارباب اقتدار واختیارسے یہ سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے جوہری منصوبے خالق کو اس کی زندگی میں وہ عزت اور قدر کیوں نہ ملی جو اس کو ملنی چاہیے تھی آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن کراچی سے خیبر تک اس کی یاد منائی جا رہی ہے قوم سوگوار ہے ایم کیو ایم پاکستان کے تمام دفاتر میں کل بروز پیر عبدالقدیرغائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مذید کہنا تھا کہ اس پاکستان کے اس عظیم سپوت کی یادگاریں ایم کیو ایم پاکستان تعمیر کرے گی جس نے اپنا سب کچھ پاکستان کیلئے قربان کیا اور بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا منہ توڑ جواب دیا میں ملک کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کہتا ہوں کہ ائیرپورٹ اور بڑی بڑی عمارتوں کو قومی ہیرو کے نام سے منصوب کیا جائے۔پاکستان کی تاریخ قائداعظم محمد علی جناح سے شروع ہوتی ہے پھر لیاقت علی خان اور اس کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس کے سوا ہماری تاریخ میں کچھ نہیں اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت فرمائے،درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنونیرعامر خان،ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل، ڈپٹی کنونیر وسابق میئر کراچی وسیم ا ختر اراکین رابطہ کمیٹی،آئی ایس ٹی سی کے ذمہ داران اورحیدرآباد ڈسٹر کٹ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
    دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان نے 3روزہ یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی تمام تنظیمی مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاَ