Baaghi TV

Category: کراچی

  • انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

    انکار کرنے اور رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف جلد مکمل کیا جائے گا، کمشنر کراچی

    کمشنر کراچی محمداقبال میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے کراچی ٹاسک فورس کے کردار کو موثر بنایا جائے گا کوشش کی جائے گی جلد از جلد تمام رہ جانے والے اور انکار کرنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے ۔انھوں نے یہ بات ہفتہ کو انسداد پولیو کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع شرقی میں پولیو مراکز کے دورہ کے موقع پر کہی انھون نے انسداد پولیو کوششون کا جائزہ لینے کے لئے گجرو پولیو ٹاسک فورس کی نگرانی قائم ایمر جنسی پولیو سینٹر کا دورہ بھی کیا ۔
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کمشنر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمشنر کو انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی بتا یا گیا کہ ایمرجنسی سینٹر میں اسپتال قایم ہے یہاں پولیو ڈراپس کے علاوہ بچوں کو دیگر حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جارہے ہیں اور طبی سہولتیں بھی شہریون کو فراہم کی جا رہی ہیں ۔
    انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ جدوجہد کی جائے گی اور انسداد پولیو ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔ انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی اگلی مہم کی تیاریاں جلد مکمل کی جائیں اور جلد کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا جائے ۔فیصلہ کیا کہ اجلاس میں ایمر جنسی آپریشن سینٹر سندھ کے افسران، عالمی ادارہ صحت، یونیسف ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فانڈیشن سمیت انٹرنیشنل پارٹنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، اور ماہرین شرکت کریں گے.

  • زنجیروں میں بندھا نوجوان اپنے ہی گھر سے بازیاب

    زنجیروں میں بندھا نوجوان اپنے ہی گھر سے بازیاب

    شاہ لطیف پولیس نے زنجیروں میں جکڑے نوجوان کو اسی کے گھر سے بازیاب کرالیا۔

    کراچی سے زنجیروں میں جکڑے ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد نوجوان نے خود بھی اپنی ویڈیو بنا کر اسے پولیس کو بھیجا تھا جس پر پولیس نے اسے دوسرے ہی روز بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق نوجوان ایک شادی شدہ خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے گھر والوں نے اسے گھر میں ہی زنجیروں سے باندھ کر قید کر رکھا تھا تاکہ وہ اس خاتون سے نہ مل سکے۔ پولیس نے نوجوان کو بازیاب کرانے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ نوجوان کی شناخت 19 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے جس کو مرغی خانہ ملیر کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے

  • سندھ میں طلبا کی سو فیصد حاضری اور 12 سال تک کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار

    سندھ میں طلبا کی سو فیصد حاضری اور 12 سال تک کے طالبعلموں کی ویکسی نیشن لازمی قرار

    صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں کو سو فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے اور12 سال کی عمر کے طلبا کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو 11 اکتوبر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے اور 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی کورونا ویکسی نیشن لازمی کروانے کے احکامات جاری کردئیے۔

    محکمہ اسکول و کالجز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول و کالجز کے سربراہان اور انتظامیہ کو 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازمی کروانے اور طالب علموں کی100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

  • عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، مراد علی شاہ

    عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، مراد علی شاہ

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عمر شریف کی رہائش گاہ پر انکے بیٹے اور اہل خانہ سے تعزیت کرنے پہنچے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب بھی تھے۔
    وزیر اعلی نے عمر شریف کے بارے میں اظہار خیالات کرتے ہوئے فرمایا کہ عمر شریف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،عمر شریف سے بہت پیاری یادیں وابستہ ہیں، اللہ تعالی ان کے اہل خانہ کو صبر دے اور ان کے مداحوں کو صبر دے۔

    عمر شریف جیسے لوگ روزپیدا نہیں ہوتے انکی لیگیسی آگے لے جانا ہمارا کام ہے ۔ عمر شریف کا نام ہمیشہ رہے گاالیکن ان کے جو پروگرام تھے ان کا لوگوں کی خدمت کا وژن آگے بڑھائیں گے ۔

    عمر شریف کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ جس نے ملک کا نام روشن کیا ہم نے جو بھی اس کے لئے کیا وہ ہمارا فرض تھا اور یہ ہمارے اوپر قرض بھی تھا۔انھوں نے کہا کہ عمر شریف کے فن اور فلاحی کاموں کو فروغ دیں گے۔

  • ہم کئی بار حکومت میں آئے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے

    ہم کئی بار حکومت میں آئے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم سے متعلق وفاقی الزامات پر کہاہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے فی بوری 5000 روپے وفاق سے خریدنے کی مقرر کی تھی جس پر انھوں نے اعتراض کیا کہ قیمتیں کم کریں لیکن ہم نے نہیں کی اور آج وفاقی حکومت وہی گندم 6600 فی بوری امپورٹ کررہی ہے جسکا براہ راست فائدہ غیر ملکی آبادگاروں کو دیا جارہا ہے جبکہ مقامی آبادگارنظرانداز کیا گیا۔
    انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اتنی ہی پاورفل ہے کہ وفاق سمیت تین صوبائی حکومتوں کو مسائل میں جکڑے تو پھر چھوڑیں جان ہمیں دیں ملک ہم چلا کر دکھاتے ہیں۔ وفاقی حکومت ہر بار سندھ کیلئے نئی آزمائش اور مسائل پیدا کرتی رہتی ہے .
    ایک سوال کے جواب پر انھوں نے کہا کہ این سی او سی کے تحت ہم کوشش کرتے ہیں انکے فیصلوں کو فالو کریں، وفاق کی کسی چیز پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا ۔ایک وفاقی وزیر کے مضحکہ خیز بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میرا وزن کم ہوا ہے میں نے روٹی کھانا کم کی ہے۔
    وزیراعلی نے کہا کہ ہم 1970 سے کئی بار حکومت میں آئے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ حکومت سندھ ہر سال 15 اکتوبر یا اس کے بعد گندم ریلیز کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مارچ -اپریل میں گندم کی کٹائی ہوتی ہے، ہم نے کہا تھا کہ ہماری ریکارڈ گندم ہوئی ہے لیکن ہمیں صرف ذخیرہ کیلئے تھوڑی قلت ہوگی جس کی ضرورت سال کے آخر میں پڑتی ہے لیکن ہم پر گزشتہ سال دبا ڈالا گیا لیکن ہم ان کے دبا میں نہیں آئے ۔
    انھوں نے کہا کہ حکومت کی جس طرح کی پالیسی ہے مجھے ڈر ہے کہ آٹے کی قیمت ان کے کنٹرول میں نہیں آئے گی۔ سندھ حکومت کی کوشش ہے تو رہے گی کہ کیوں کہ ہم نے کیوں کہ ہم 5000 روپے فی بوری قیمت متعین کی اور آبادگاروں کو فائدہ پہنچایا لیکن انھوں نے 6600 فی بوری امپورٹ کررہے ہیں تو قیمتیں کہاں سے کنٹرول ہونگیں۔ حکومت باہر کے آبادگاروں کو فائندہ دے رہی ہے لیکن یہاں اپنے آبادگاروں کو نہیں دے رہی۔
    انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت پہلی بار نہیں آئی یہ لوگ ہر بار سندھ حکومت کو نئی آزمائش میں ڈالتے ہیں اور ہر بار مسائل پیدا کرتے ہیں لیکن ہم اپنی بنائی ہوئی پالیسی پر ہی چلیں گے۔ آٹے کی قیمتوں سے متعلق انکا کہنا تھا کہ میں نے آج ہی اپنے وزیر خوراک سے رپورٹ مامنگی تو پتہ چلا کہ لاہور میں آٹا کراچی سے مہنگا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق ملک میں جو مہنگائی کا طوفان برپا ہے اس پر سندھ حکومت نے گڑبڑ کی تو مجھے بتائیں کہ سندھ حکومت اتنی پاورفل ہے کہ وفاق سمیت تین صوبائی حکومتوں کوجیل کردیں ۔
    آپ سے ملک نہیں سنبھل رہا تو چھوڑیں جگہ ہمیں دیں ہم صحیح کرکے دکھاتے ہیں۔

  • قوم پی ایس پی کو موقع دے ہم مہنگائی سمیت سب ٹھیک کردیں گے  مصطفی کمال

    قوم پی ایس پی کو موقع دے ہم مہنگائی سمیت سب ٹھیک کردیں گے مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ قوم پی ایس پی کو موقع دے ہم مہنگائی سمیت سب ٹھیک کردیں گے کیونکہ صرف پی ایس پی کے پاس ہی وہ کردار، تجربہ، فارمولا، تکنیکی صلاحیت اور ٹیم ہے جو پاکستان کے 95 فیصد مسائل ٹھیک کردے گی۔ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔
    مہنگائی اور نااہل حکومت کے ظلم کے خلاف عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ مہنگائی نے جہاں ایک جانب متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے وہیں غریب طبقے کو موت کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔ بیحس، نااہل اور کرپٹ وفاقی وزرا انتہائی بے شرمی اور ڈھٹائی سے اپنی کارکردگی درست کرنے کے بجائے پہلے سے ایک وقت روٹی کھانے والی قوم کو مزید کم کھانے کی تاکید کررہے ہیں

    ایک جانب تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے تو دوسری جانب پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنارہی ہے کہ سندھ میں چند خاندانوں کے علاہ کوئی زندہ نا بچے۔ نا پینے کا پانی میسر ہے، نا علاج معالجے کی سہولیات ہیں، نا کچرا اٹھ رہا ہے، نا نوکریاں دی جارہی ہیں، نا ٹرانسپورٹ ہے اور تعلیم کا تو کوئی سوچ ہی نہیں سکتا۔
    موجودہ علاقائی تناظر میں اگر حالات ایسے ہی خراب رہے تو خدشہ ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک نہ چل پڑئے جسکا براہ راست فائدہ ملک دشمن طاقتیں اٹھا سکتی ہیں اور ان سب کے زمہ دار موجودہ وفاقی اور صوبائی حکمران ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی عوام کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بروز اتوار ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کارکنان کا اجلاس غوث الاعظم اسپورٹس گرانڈ میں رکھا ہے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہم اپنی جدوجہد عوام کے مفاد میں جاری رکھیں گے۔ ہمارے پاس معاشی استحکام لانے اور معیشت کو بہتر کرنے کا حل موجود ہے۔ عوام نے موقع دیا تو سب ٹھیک کر دیں گے۔

  • تاجر و سماجی رہنما حاجی عبدالرؤف چیپل انتقال فرما گئے

    تاجر و سماجی رہنما حاجی عبدالرؤف چیپل انتقال فرما گئے

    نامورتاجر اوربے لوث خدمت کرنے والے سماجی رہنما حاجی عبدالرؤف چیپل انتقال فرماگئے ان کی نمازجنازہ میںالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم،الیاس میمن،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب،علماء ومشائخ،تاجررہنماؤں،مرحوم کے عزیز واقارب اورمختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
    مرحوم کی نمازجنازہ مولانا لیاقت علی الازہری نے پڑھائی اورمقامی قبرستان میں سپردخاک کیا ۔مرحوم کے درجات کی بلندی ،مغفرت اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔حاجی محمدحنیف طیب نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا اورکہاکہ حاجی عبدالرؤف سے 60سال سے نیازمندانہ تعلق رہا۔المصطفیٰ کے فلاحی کاموں میں بھی بھر پورحصہ لیتے تھے ،فروغ عشق رسول ؐکیلئے ہر تحریک کے ساتھ معاونت کیاکرتے تھے،انسانیت کی فلاح وبہبوداوردین فروغ کی ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔

  • سٹی کورٹ کے مال خانے سے شراب چوری کا دھندا بے نقاب

    سٹی کورٹ کے مال خانے سے شراب چوری کا دھندا بے نقاب

    کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر چار ماہ قبل چوکیدار کے قتل کی تحقیقات نے سٹی کورٹ کے مال خانے سے شراب چوری کے دھندے کو بے نقاب کردیا، تفتیشی حکام کے مطابق قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث نکلے۔کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں ہزاروں کیسز سے جڑا سامان رکھا جاتا ہے۔ 8 جون 2021 کو آئی آئی چندریگر روڈ پر کراچی ہاوس کے چوکیدار ریاض کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا گیا تھا، میٹھادر پولیس نے چار ماہ بعد اس قتل کا معمہ حل کرلیا۔
    ریاض کے قتل کی تحقیقات شروع کی گئیں تو اس کا سرا سٹی کورٹ کے مال خانے جا پہنچا اور لاکھوں روپے کی شراب چوری کا دھندہ بے نقاب ہوگیا۔ ملزم کی خودکشی تفتیشی حکام کا دعوی ہے کہ مقتول ریاض غیر ملکی شراب فروخت کرنے میں ملوث تھا اور اسے یہ شراب مال خانیکے ویسٹ اور ایسٹ کے انچارج فدا اور عظمت چوری کرکے فراہم کرتے تھے۔
    حکام کے مطابق کچھ عرصے قبل ایکسائز پولیس نے مقتول ریاض، فدا اور عظمت کو شراب سمیت پکڑ کر ان کے قبضے سے ساڑھے سات لاکھ روپے اور شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    ملزمان نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد اپنے ساتھی ظفر کے ہمراہ چوکیدار کو ایکسائز پولیس کو مخبری کرنے کے شبہ میں قتل کرڈالا۔میٹھادر پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا ہے، مال خانے سے کیس پراپرٹی کے غائب ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن پولیس ان وارداتوں کی روک تھام کے لئے کوئی موثر اقدامات تاحال نہیں کر سکی ہے۔

  • صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، سلمان عبداللہ مراد اور ایم پی اے شاہینہ شیر علی کی اسمارٹ اسکول اسٹیل ٹائون کیمپس میں عشائیہ میں شرکت

    صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، سلمان عبداللہ مراد اور ایم پی اے شاہینہ شیر علی کی اسمارٹ اسکول اسٹیل ٹائون کیمپس میں عشائیہ میں شرکت

    صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو، معاون خصوصی وزیر اعلی سلمان عبداللہ مراد اور ایم پی اے شاہینہ شیر علی کے اعزاز میں اسمارٹ اسکول اسٹیل ٹائون کیمپس میں محمد محتشم حسین کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، تقریب میں پیپلز پارٹی ملیر کے انفارمیشن سیکریٹری میر عباس تالپر، صدر پی ایس 130 امداد جوکھیو، میمبر بورڈ غلام عباس بلوچ، صدر الحدید پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن صہیب شاہد، صدر ملیر پریس کلب مرتضی چانڈیو، پیپلز پارٹی رہنما آغا طارق پٹھان، خدا بخش پٹھان، غلام رضا جتوی , اکبر جوکھیو، ادریس جوکھیو سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر محمد ساجد جوکھیو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمایندہ جماعت ہے، پیپلز پارٹی عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں، انہوں نے کہاکہ 18 آکتوبر شہیدوں کا دن ہے، شہدا کارساز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادتیں کا مقام حاصل کیا لیکن سر نہیں جھکایا، یہ شہیدوں کی پارٹی ہے، 17 آکتوبر شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، انہوں نے کہاکہ 17 آکتوبر کو عوام اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لاکھوں کی تعداد میں باغ جناح پہنچیں گے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرینگے، اس موقع پر دھنی بخش سمون صفدر بھٹی، شاہد جوکھیو، عبدالولی بگھیو، را صفدر حیات، غلام مصطفی سموں، نثار شر، عرس کھیڑو,سری چند ککریجا، امتیاز عمرانی، احد بلالی، عمران آرائیں اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • کراچی میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم گرفتار

    کراچی میں ایک اور بچی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی ملزم گرفتار

    شہر قائد میں ایک اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ، جبکہ ملزم نے دوران تفتیش زیادتی کااعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کورنگی کے علاقے میں گزشتہ رات10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں خان نے بتایا کہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔ایس ایس پی کورنگی نے کہاکہ گرفتارملزم اور بچی کا میڈیکل کرایا جائے گا۔