Baaghi TV

Category: کراچی

  • بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پرانی یاد تازہ کر دی

    بینظیر بھٹو کے میک اپ آرٹسٹ نے پرانی یاد تازہ کر دی

    اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے میک اپ آرٹسٹ طارق امین کو پرانے دنوں کی یاد ستانے لگی۔میک آرٹسٹ طارق امین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شادی کے دن کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو بیحد حسین لگ رہی ہیں جبکہ ان کے ہاتھوں میں خوبصورت مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔
    میک اپ آرٹسٹ طارق امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ماضی کی خوبصورت یاد۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہ دلہن تھیں جنہوں نے میرا کیریئر بنایا۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987 کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ملی۔آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریبا پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987 کو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی.

  • کراچی شہر سنوارنے والےخاکروبوں کے خستہ حال گھر

    کراچی شہر سنوارنے والےخاکروبوں کے خستہ حال گھر

    کراچی کے نارائن پورہ کوارٹرز میں رہنے والے سارا شہر سنوارتے ہیں لیکن وہ خود اجڑے گھروں ميں رہتے ہيں جن کی خستہ حالی کے باعث موت ہر وقت رہائشیوں کے سروں پر منڈلا رہی ہوتی ہے۔

    خاکروبوں کے یہ کوارٹرز اتنے خستہ حال ہيں کہ یہاں حادثات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں اور اس کے مکین خصوصاً بچے اکثر شدید زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔
    کے ایم سی نے شہر کو سب سے بنیادی سروس دینے والے خاکروبوں کو انہی کھنڈروں میں بسایا ہوا ہے جہاں چند لمحات بھی گزارنا خطرے سے خالی نہیں ہوتا.
    ان گھروں کی سیڑھیاں ہوں یا راہداریاں، چھتیں ہو بالکونیاں روز ہی ان کا کوئی نہ کوئی حصہ زمین پر آن گرتا ہے۔ بے خوفی سے ٹوٹی راہداری کو پھلانگتے بچوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ کب فرش ان کے قدموں سے سرک جائے گا اور کب چھت سے ملبہ گرپڑے اسی وجہ سے آئے روز عمارت کے ملبے گرنے سے بچے زخمی ہوتے ہیں۔
    انہی سوئپرز کوارٹرز میں بسنے والی روبینہ کی بھانجی بھی ایسے ہی حادثے میں زخمی ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ میری بہن کی بیٹی پر پتھر گرنے سے وہ زخمی ہوگئی تھی اور ہم اسے دیکھ کر چیخیں مار رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر مجبور نہ ہوتی تو یہاں رہ کر کبھی اپنے بچوں کی زندگیاں یوں خطرے میں نہ ڈالتے۔
    انہوں نے کہا کہ یہاں رہنا ہمارا شوق نہیں بلکہ مجبوری ہے، جب میں جاب پر جاتی ہوں تو لرزتی ہوں کہ کہیں پیچھے کوئی حادثہ نہ ہوجائے۔
    جن لوگوں کے پاس تھوڑی بہت بھی گنجائش تھی وہ نارائن پورہ کوارٹرز چھوڑ کر جا چکے ہیں اور ان خالی کھولیوں میں کچھ اور لوگوں کا بسیرا ہے.
    جبکہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب کا نارائن پورہ سوئپرز کوارٹرز کی دگرگوں حالت کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں آئے ہوئے ابھی کچھ ہی روز ہوئے ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا میر چنگیز خان جمالی کے نام تعزیتی پیغام

    بلاول بھٹو زرداری کا میر چنگیز خان جمالی کے نام تعزیتی پیغام

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں میر چنگیز خان جمالی سے ان کی والدہ کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • ایم پی اے فریال تالپور کی محمد علی ملکانی کے گھر آمد

    ایم پی اے فریال تالپور کی محمد علی ملکانی کے گھر آمد

    پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور کی رکنِ سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کے گھر آمد ۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے کراچی میں محمد علی ملکانی کی رہائشگاہ پہنچ کر ان کی والدہ کی رحلت پر تعزیت کی ،فریال تالپور نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    اس موقع پر سندھ کے وزیر برائے محکمہ بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی ارباب لطف اللہ اور ایم پی اے قاسم سراج سومرو بھی فریال تالپور کے ہمراہ تھے۔

  • جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں : شازیہ مری

    جمہوریت صرف مردوں کے لیے نہیں : شازیہ مری

    ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف مردوں کے لئے نہیں ہے، جمہوریت کی جدوجہد اور حصول میں خواتین کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پی ڈی ایم کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے کل منقعد ہونے والے جلسے میں خواتین پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس ہے۔

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی پی پی عورتوں کی جدوجہد اور انکی محنت و کوشش کو سراتی ہے۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک خواتین نے جمہوریت کی جدوجہد میں پیش قدم رہ کر قربانیاں دیں اور محنت کی، آج پی ڈی ایم کے اعلان سے پاکستان میں موجود جمہوری سوچ رکھنے والے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ امید نہیں تھی کہ پی ڈی ایم اپنے فیصلے اس قدر انتہا پسندی کی طرف لے جائے گی۔

    ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اسکی مذمت کرتے ہیں ۔

  • آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمن

    آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں، مولانا فضل الرحمن

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی لانڈھی سمیت جو بم دھماکے ہوئے اس پر نے افسوس کا اظہار کیا، شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے، اجلاس نے اس اتھارٹی کو مسترد کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین اسمبلی میڈیا کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے، میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے نہیں دیں گے۔

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیا، الیکشن کمیشن نے بھی ای وی ایم پر اعتراض کیا ہے۔

    سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم نے وکلاء کہ جدوجہد میں شانا بشانہ شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، قابل اور آزاد عدلیہ کی جدوجہد کے لیے ہم میدان میں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تاریخی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے اور یہ حکومت کی ناکامی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم غریب قوم کی ہم آواز بنیں گے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔

    مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں جلسوں کا جال بچھا دیں گے، سڑکوں پر روڈ کارواں شروع کریں گے۔

    پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ستمبر کے اجلاس میں تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، 3 سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر لائیں گے۔

  • فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

    کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹائون میں واقع کیمیکل فیکٹری کی آگ نے کئی محکموں کی اہلیت پر سوالات اٹھا دیئے۔ فیکٹری سانحے سے متعلق تفتیش میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن تاخیر سے شروع ہوا، فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹان میں واقع چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی سے متعلق تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے ہیں۔
    تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی، فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی۔تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ فائربریگیڈ کو 10بجکر 8 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملی لیکن ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے کورنگی فائر اسٹیشن سے 2 میں سے ایک گاڑی ہی روانہ کی جاسکی، 10 بجکر 24 منٹ پر مزید گاڑیاں لانڈھی اور سٹی فائر اسٹیشن سے بھیجی گئیں۔
    تفتیشی ذرائع نے کہا کہ فیکٹری میں چمڑے کی اشیاء تیار کی جاتی تھیں جہاں کیمکلز کا استعمال زیادہ تھا اسی لیے آگ زیادہ پھیلی جب کہ مختلف کیمیکل ملنے سے گیس بنی جس سے اموات زیادہ ہوئیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق تمام افراد کی اموات دھواں بھرجانے سے ہوئی، فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ تاحال تیار نہیں کی جاسکی۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کا بیان لے لیا گیا ہے، فیکٹری مالک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص حادثے میں اپنے بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔

  • پیرپگاڑا نے دورہ لاہور کی دعوت قبول کرلی

    پیرپگاڑا نے دورہ لاہور کی دعوت قبول کرلی

    مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کنگری ہاؤس کراچی میں فنکشنل لیگ کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرصبغت اللہ شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔
    ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔
    نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

  • فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے،شازیہ مری

    فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے،شازیہ مری

    مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو صرف وفاداریاں تبدیل کرنے کا تجربہ ہے اور فواد چودھری کو خود پتہ نہیں کہ وہ دو گھنٹے بعد کس پارٹی میں ہونگے۔
    ان باتوں کا اظہار انہوں نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ گملے میں اگائی ہوئی پی ٹی آئی گملے میں ہی سڑ چکی ہے اور سندھ میں پی ٹی آئی کا مصنوعی وجود ہے، جن لوگوں کو سندھ کے عوام بار بار مسترد کرتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہیں، شازیہ مری نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئیندہ انتخابات پیپلزپارٹی جیتے گی .

  • ے یو آئی کی پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت

    ے یو آئی کی پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت

    کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، خواتین جلسے میں نہ آئیں، جے یو آئی نے پی ڈی ایم کراچی جلسہ میں خواتین کو شریک نہ ہونے کی ہدایت کر دی- تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی ناظمِ انتخابات مولانا راشد سومرو نے پی ڈی ایم کے کل ہونے والے جلسے سے خواتین کو شرکت سے روک دیا۔
    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم جلسے سے ایک روز قبل جے یو آئی کے اہم رہنما نے بیان دیا کہ کل کے جلسے میں خواتین شرکت نہ کریں۔ راشد سومرو نے کہا کہ ’ہم خواتین کےخلاف نہیں بلکہ ان کا احترام کرتے ہیں، اس لیے جلسے میں شرکت سے روک رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’کل کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا، اس لیے خواتین کو زحمت نہیں دے سکتے، جلسے میں مدارس کے طالب علم بھی دھڑلے سے شریک ہوں گے‘
    راشد سومرو نے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شرکت پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا مدارس کے بچے پاکستانی نہیں ہے؟ وہ بھی پاکستان کے نوجوان (یوتھ) ہیں، عمران خان کل نوجوانوں کو دیکھ لیں گے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔قبل ازیں کراچی جلسے کے حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی کراچی میں اہم بیٹھک ہوئی، جس میں اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی۔
    مریم نواز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے دینے کی تجویز دی اور کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے پارلیمنٹ سے نکل کر میدان میں آیا جائے‘۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے تحریک انصاف کی تین سالہ کارکردگی کو ناقص اور بدترین قرار بھی دیا۔ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔
    سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا ، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا ،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔ نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، مزید دوسال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔
    مزید برآں پی ڈی ایم کل کراچی میں عوامی جلسہ کرے گی، جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف بھی کراچی کے دورے پر ہیں،شہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔
    ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔ نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، میرا اور میاں نواز شریف کا ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔