Baaghi TV

Category: کراچی

  • اگر اچھی چیز اپنے وقت پر ختم ہو جائے تو لوگوں کو یاد رہتی ہے : انورمقصود

    اگر اچھی چیز اپنے وقت پر ختم ہو جائے تو لوگوں کو یاد رہتی ہے : انورمقصود

    مشہورمصنف اور مزاح نگارانور مقصود نے کہاہے کہ اگر اچھی چیز اپنے وقت پر ختم ہو جائے تو لوگوں کو یاد رہتی ہے اور اگر وہ بدستور چلتی جائے تو تباہی ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی مثال مارشل لا کی ہے۔ جو ایک وقت کے لیے ہوتا ہے کہ الیکشن کرائیں اور چلے جائیں لیکن اگر یہ کئی کئی برس تک جاری رہے تو تباہی ہو جاتی ہے۔
    ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے پہلی بار آن ایئر انکشاف کیاکہ انہوں نے معروف کامیڈی پروگرام ففٹی ففٹی سے کنارہ کشی اختیار کر کے شوشا نامی پروگرام کیوں شروع کیا تھا، جسے آگے جاکر دیگر ناموں سے بھی پیش کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ففٹی ففٹی کا آغاز ہوا تھا تو اس وقت ان کے ساتھ کام کرنے والے ان کی بہت عزت کرتے تھے۔
    لیکن جیسے جیسے پروگرام مشہور ہوتا گیا وہی ٹیم ہِٹ ہو گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ جنرل ضیا الحق نے ففٹی ففٹی کی پوری ٹیم کو انعام دینے کے لیے مدعو کیا لیکن انہیں نہیں بلایا۔ جب انہوں نے اس کی وجہ دریافت کی تو انہیں بتایا گیا کہ کامیڈی شو میں تو اداکاروں کا کام ہوتا ہے لکھنے والوں کا نہیں۔انور مقصود نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے شوشا شروع کیا جس میں انہوں نے سلیم ناصر، شکیل، جاوید شیخ اور شفیع محمد جیسے سنجیدہ اداکاروں سے کامیڈی کرائی۔
    انہوں نے کہاکہ ٹی وی کے ساتھ ان کی ناراضگی کا سلسلہ ہمیشہ سے ہی چل رہا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے آنگن ٹیڑھا کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔انور مقصود کے بقول آنگن ٹیڑھا میں ان کے کئی جملوں پر ٹی وی سے تعلق رکھنے والوں کو اعتراض تھا لیکن پھر بھی وہ اس سیریز کو آگے بڑھانے کے خواہش مند تھے۔ان کے بقول اگر اچھی چیز اپنے وقت پر ختم ہو جائے تو لوگوں کو یاد رہتی ہے اور اگر وہ بدستور چلتی جائے تو تباہی ہوتی ہے جس کی سب سے بڑی مثال مارشل لا کی ہے۔ جو ایک وقت کے لیے ہوتا ہے کہ الیکشن کرائیں اور چلے جائیں لیکن اگر یہ کئی کئی برس تک جاری رہے تو تباہی ہو جاتی ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری

    کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، ماہرین صحت کے مطابق 80 فیصد ڈینگی کے وہ مریض سامنے آرہے ہیں جو ماضی میں بھی اس کا شکار ہوچکے ہیں۔
    اس ضمن میں ماہر انفیکشن ڈیزیز ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائسنز ڈاکٹر سعید خان نے بتایاکہ خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پہلے سے ڈینگی سے متاثر افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں، ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کی اقسام میں ڈین وی ون، ٹو، تھری اور فور شامل ہیں، ڈینگی مچھر پانی میں افزائش پاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹھہرے ہوئے پانی میں مچھر تیزی سے پیدا ہوتا ہے

  • کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

    کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

    صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی، اے بی سینیا لائن، جٹ لائن، لائنز ایریا، ملیر، درخشاں، وائر لیس گیٹ، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز ہی بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس سے چند روز قبل بھی نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پؑ رہا ہے۔

  • سینئر اساتذہ کا اندرونِ سندھ جبری تبادلہ کراچی دشمن فیصلہ ہے ،ْحافظ نعیم الرحمن

    سینئر اساتذہ کا اندرونِ سندھ جبری تبادلہ کراچی دشمن فیصلہ ہے ،ْحافظ نعیم الرحمن

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی سے تعلق رکھنے والی 39خواتین اساتذہ ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت 67اساتذہ کو گریڈ 19میں ترقی دے کر اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جبری طور پر ٹرانسفر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کا ایک اور کراچی دشمن فیصلہ قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ فیصلہ کراچی کے سینئر اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی اور ناانصافی ہے ۔
    ترقی کے نام پر ان اساتذہ کو ملازمتوں سے اور کراچی کے تعلیمی اداروں کو سبجیکٹ اسپیشلسٹ اساتذہ سے محروم کرنے کی سازش ہے ۔سندھ حکومت کے اس فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا،یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے اور ترقی پانے والے تمام مردو خواتین اساتذہ کو کراچی کے تعلیمی اداروں میں ہی تعینات کیا جائے ۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ان تمام اساتذہ نے کراچی کے تعلیمی اداروں میں ہی اپنی خدمات انجام دینے کے لیے ملازمت حاصل کی تھی اور ان کی رہائش بھی یہیں ہے اس لیے اب انہیں اچانک اپنی رہائش سے دور بھیجنا کسی طرح بھی درست قرار نہیں دیا جاسکتا ،بالخصوص خواتین اساتذہ آخر کس طرح اپنے اہل خانہ کو چھوڑ کر اور ان سے دور رہ کر اپنی ملازمت کو برقرار رکھ سکیں گی ۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے ان 67مرد وخواتین اساتذہ کو جبری تبادلے کے ذریعے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا جارہا ہے اور اس طرح من پسند لوگوں کے لیے جگہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جو نہ صرف کراچی کے لوگوں کی حق تلفی بلکہ کراچی کے کے طالب علموں کے تعلیمی مستقبل کو بھی تباہ کرنے کی کوشش ہے ۔

  • معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور سود سے چھٹکارا پہلی شرط ہے، سراج الحق

    معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور سود سے چھٹکارا پہلی شرط ہے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور سود سے چھٹکارا پہلی شرط ہے۔ کرپشن کا خاتمہ اور ملکی وسائل کو غریبوں پرصرف کیا جائے۔ حکمران اشرافیہ نے کرپشن اور بدعنوانی سے مال بنایا۔ حکومت مافیاز کے نرغے میں ہے۔ کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ایک پائوں غریبوں کی گردنوں پر اور دوسرا اقتدار کے ایوانوں میں ہے۔
    ایسے لیڈرز چاہییں جو ملک کو خودانحصاری کے راستے پر ڈال سکیں۔ تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ حکمران پارٹی اور دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کو ملک اور قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے پہلے بھی استعمال کیا جاتا رہا اب بھی یہی روش جاری ہے۔
    سندھ کے نوجوانوں کو نوکریاں چاہییں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے سندھ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ کراچی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان صرف کاغذوں پر کیا گیا۔ نظام کی تبدیلی کے لیے قوم کو متحد ہو کر جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا۔ تینوں بڑی جماعتیں ایکسپوز ہو گئیں اب قوم جماعت اسلامی کو موقع دے۔ ووٹ آپ کے پاس ایک امانت ہے، اللہ کا واضح حکم ہے کہ اہل لوگوں کو اقتدار کے لیے منتخب کرو۔
    جب ووٹ کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام کے محافظوں کو ملے گا تو پھر یہی ظالمانہ نظام ہم پر مسلط رہے گا۔ ہمارے فیصلے ہمارے ہاتھ میں ہیں۔آئیے عہد کریں کہ ملک کا نظام خلافتِ راشدہ کے اصولوں پر چلانے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ ربیع الاوّل کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے۔ حضورؐ پوری کائنات کے لیے رحمت بن آئے۔ پوری انسانیت کو اس مہینے کی مبارک باد دیتا ہوں۔
    عشقِ مصطفیؐ کا تقاضا ہے کہ نظام مصطفی ؐکے لیے جدوجہد کرتے ہوئے پیغام مصطفیؐ کو عام کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید مسجد سکھر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب، پیما ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس اور تاجر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی،قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، ضلعی نائب امیر پروفیسر نظام الدین میمن، نائب قیم ضلع علامہ حزب اللہ جکھرو، سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، امیر ضلع سلطان احمد لاشاری، تاجر رہنما حاجی ہارون میمن، خیر محمد تنیو، پیما کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غیاث شان اور ضلعی صدر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوجائے گی

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوجائے گی

    سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ پے رول کے کمپیوٹر اور پرنٹر کی خرابی درست کرکے پیر سے روز کے بلوں کی پرنٹنگ شروع کردی گئی تھی۔ آج OZT گرانٹ کی ریلیز کے ایم سی کے اکائونٹ میں آنے کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی آج جمعہ کے روز سے شروع ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ سے فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی غلام مرتضیٰ بھٹو نے ملاقات کے دوران کیا۔
    گزشتہ روز شام گئے تک چیکس کی آن لائن اجراء کا کام فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی نے حبیب بینک کے ایم سی کے افسران کے ساتھ مل کر کیا۔ اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے کے باعث ملازمین کے بچوں کی اسکول فیسوں، فلیکسی لون، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں جرمانے کا سامنا تھا۔ تنخواہوں کی ادائیگی کی نوید سن کر ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل گئے۔ سید ذوالفقار شاہ نے اس موقع پر فنانس ڈپارٹمنٹ میں خالی پڑی پوسٹوں سینئر ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پے رول، ڈائریکٹر کمپیوٹر، ڈائریکٹر ایڈمن فنانس اور ڈائریکٹر آر اینڈ آر پر ایماندار اور تجربے کار افسران کی تعیناتی نہ ہونے سے پیدا شدہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

  • شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

    شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

    شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں برائلر مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا کیونکہ قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیاگیا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت فی کلو400 سے 450 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
    شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے کی اپیل کی اور مصنوعی طریقے سے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دکانداروں نے بتایاکہ پولٹری فارمز سے مرغی مہنگے داموں فراہم کی جارہی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا، عوام اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں اس لیے وہ دکانداروں کو قصور وار سمجھتے ہیں۔

  • ملیر میں لیڈی پولیس گردی کا واقعہ

    ملیر میں لیڈی پولیس گردی کا واقعہ

    کراچی میں پولیس سے تحفظ طلب کرنے کے لئے لوگ درخواست دینے لگے ۔
    ذرائع کے مطابق ملیر سعودآباد کی رہاشی شاہدہ بلوچ جو کہ پولیس کہ نام پر لوگوں کو ہراساں کرتی ہے ۔ مزید براں یہ کہ شاہدہ بلوچ اپنے شوہر کہ ساتھ مل کر لوگوں کے مکانوں پر قبضہ بھی کرتی ہے بلیک میل کرتی ہے اگر کوئ شخص اس کہ قابو میں نہی آتا تو اپنے شوہر کامران خان عرف مامو ایرانی سے پسٹل سے فائر کردیتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ آج 2بجے سے 3بجے کہ درمیان پیش آیا ملیر آرسی ڈی گراونڈ کہ قریب سعید نامی شخص اپنے دوست حسن کہ ساتھ اپنے گھر پر کام کرا رہا تھا کہ شاہدہ بلوچ کہ شوہر کامران عرف مامو ایرانی نے پیسٹل سے ان دونوں پر فائر کردیا جو کہ معجزانہ طور پر بچ گئے سعید کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی یہ بدنام زمانہ عورت شاہدہ بلوچ ہم پر حملہ کراچکی ہے لیکن ہم لوگوں نے اسے معاف کردیا تھا لیکن آج اس نے اور اس کہ شوہر نے میرے اور میرے دوست حسن پر قاتلانہ حملہ کیا جس سے ہم بال بال بچ گئے اور ہم نے تھانہ سعودآباد پر درخوست دی جس پر تھانہ سعودآباد کی پولیس نے آکر گولی کا خول برآمد کیا جو کہ تصویر میں موجود ہے سعید اور حسن کی ایڈیشنل آئ جی سندھ اور ایس ایس پی کورنگی شاہ جہان ایس ایچ او سعودآباد صفدر بروہی سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے دوست حسن کوتحفظ فراہم کیاجائے

  • سائٹ کراچی کی صنعتوں کو آلودہ، ناقص پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے : ناصر حسین شاہ

    سائٹ کراچی کی صنعتوں کو آلودہ، ناقص پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے : ناصر حسین شاہ

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالرشید نے کراچی کے سب سے بڑے انڈسٹریل ایریاکی صنعتوں کو آلودہ اور ناقص پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اورایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو ایس بی) سے درخواست کی ہے کہ صنعتوں کو معیاری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ صنعتوں کو بھاری مالی نقصانات سے بچایا جاسکے۔
    سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اورایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ( کے ڈبلیو ایس بی) کو بھیجے گئے خطوط میں صنعتوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آلودہ اور ناقص پانی کی فراہمی کی وجہ سے سائٹ ایریا کے صنعتوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر ہورہاہے اور صنعتوں کو خطیر مالی نقصانات کا بھی سامنا ہے کیونکہ ناقص پانی کی وجہ سے پیداواری عمل بند ہوجاتا ہے اور کیمیکل بھی ضائع ہوجاتے ہیں جبکہ ہزاروں گیلن پانی کے ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ زیر زمین ٹینکوں کو صاف کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ معاملات کو بدتر بنانے کے لیے غیرمعیاری پانی کی فراہمی کے چارجز وصول کررہا ہے جو کہ سائٹ کے صنعتکاروں زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔عبدالرشید نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے درخواست کی کہ وہ سائٹ کی صنعتوں کو ناقص پانی کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کو معیاری پانی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ پر بھی زور دیا کہ وہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو ناقص پانی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے اور مستقل بنیادوں پرصنعتوں کو صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھی جاسکیں۔

  • پی ٹی آئی کی قیادت ملک بھر میں 12 ربیع الاول بھرپور طریقے سے منائے گی، ارباب غلام رحیم

    پی ٹی آئی کی قیادت ملک بھر میں 12 ربیع الاول بھرپور طریقے سے منائے گی، ارباب غلام رحیم

    سابق وزیر اعلی سندھ و معاون خصوصی برائے سیاسی امور سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج ہماری وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہائوس کراچی میں وڈیو لنگ پر اہم میٹنگ ہوئی ہے۔
    پی ٹی آئی کی قیات ملک بھر میں 12 ربیع الاول بھرپور طریقے سے منائیں گی۔ یکم ربیع الاول سے سندھ بھر میں جشن میلاد کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں اور اسلامی اقتدار کو اجاگر کیا جائے گا۔ عمران خان دنیا کے بڑے عظیم لیڈر بن چکے ہیں۔ پاکستان جس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا وزیر اعظم عمران خان ملک کو اسی طرف لے جارہے ہیں ۔
    معاشرے میں برائی ہوگی تو اچھائی کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔ اسلئے اسلامی تعلیمات کو عوام کرنے کی اشد ضروت ہے۔ ہم تمام علما و مشائغ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ ربیع الاول کا مہینا پارٹی لیول پر بھرپور طریقے منایا جائے گا۔ ریاست مدینہ کے طرز پر پاکستان کو بنائیں گے۔ ارباب غلام رحیم نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو مارشل لا کے ایڈمنسٹریٹرتھے۔
    سول مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر برقرار رہنا چاہتے تھے۔ میں نے تھر میں سڑکیں بنائی ترقیاتی کام کروائے اب پیپلز پارٹی والے اپنے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی والوں نے لاڑکانہ کو بھی تباہ کر دیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے تھر کی پوری آبادی کو صحت کارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ باقی اضلاع میں سندھ حکومت رکاوٹ بنی ہوئی ہے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کی عوام کو صحت کارڈ دلوانا نہیں چاہتے۔
    سندھ کی سندھ کی اسپتالوں کا بہت برا حال ہے۔ سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا پروپوزل بھی میں نے دیا تھا باقی صوبوں کی طرح سندھ میں نئی بلنڈنگ بنوائی کی منظور میں نے دی تھی۔ لیکن میری تصویر بھی اس سندھ بلڈنگ سے ہٹوائی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر ارباب غلام جب وزیر اعلی سندھ رہے کبھی کسی کرپشن میں نام نہیں لیا۔