Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل

    کراچی: عمر شریف کا جسد خاکی سرد خانے سے گھر منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی پرچم میں لپٹا عمر شریف کا جسدِ خاکی کلمہ شہادت کے ورد کے ساتھ ان کے گھر لے جایا گیا عمر شریف کے جسدِ خاکی کے ہمراہ ان کے صاحبزادے موجود ہیں رہائش گاہ پر عمر شریف کا آخری دیدار کیا جائے گا عمر شریف کی رہائش گاہ پر عزیز و اقارب، شوبز شخصیات، اہلِ محلہ سمیت مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پرترکش کراچی پہنچا عمر شریف مرحوم کی میت کو ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا ہے عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 نےاپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پرواز کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کا مقررہ وقت صبح 45-05 تھا جب کہ پرواز نے صبح 35-05 پر کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

    کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لیے انٹر نیشنل کارگو ٹرمینل منتقل کردیا گیا سی اے اے اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد جسد خاکی ورثا کے حوالے کردیا گیا-

    میت کو کراچی ائیرپورٹ سے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا اس دوران میت کو قافلے کی صورت میں ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے لایا گیا اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد سبز ہلالی پرچم میں لپٹے عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتی رہی۔

    عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل اور جرمنی سے قونصل جنرل امجد علی جسد خاکی کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔کارگو ٹرمینل پر سی اے اے کسٹمز اور ایئر لائن افسران بھی موجود رہے۔
    https://twitter.com/MinisterSindh/status/1445615960258318338?s=20
    صوبائی وزیر سعید غنی بھی کارگو ٹرمینل پہنچے اور انہوں نےعمرشریف کےاہلخانہ سےاظہارتعزیت کیا سعیدغنی نے کہا عمرشریف نے ملک کانام دنیا بھرمیں روشن کی مداح عمرشریف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نمازجنازہ میں شرکت کریں آج عمر شریف کو ہم خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ عمر شریف کی نمازجنازہ سہ پہر 3 بجے عمرشریف پارک کلفٹن میں اداکی جائے گی۔ مرحوم کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

  • کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے، وہ علاج کے لئے امریکا روانہ ہوئے تھے، طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشئین کامیڈین لیجنڈ اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی فنکار عمر شریف اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگئے، انہوں نے 66 برس کی عمر پائی۔

    انہیں گزشتہ دنوں علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت کی خرابی کے باعث انہیں جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کرنا پڑا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے ، عمر شریف کے انتقال کی تصدیق ان کی اہلیہ نے کی۔

    اس حوالے سے ملک کے نامور فنکاروں نے عمر شریف کی رحلت پر اپنے انتہائی رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کی مغفرت کیلیے دعا کی ۔

    گفتگو کرتے ہوئے عمر شریف کے قریبی ساتھی شکیل صدیقی (تیلی) نے کہا کہ عمر شریف میرے استاد تھے میں نے ان کے ساتھ 20سال ساتھ کام کیا، میں ان کے ساتھ بچوں کی طرح رہا ہوں، عمر شریف کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔

    معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ عمر شریف کے ساتھ بہت سی یادیں وابستہ ہیں، ان کے انتقال کا سن کرافسوس ہوا، عمر شریف کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی۔

    گفتگو کرتے ہوئے مشہور اداکار سہیل احمد کا کہنا تھا کہ عمرشریف کا بچھڑنا ہمارے ملک کا بڑا نقصان ہے، عمرشریف کا دنیا میں بڑا نام تھا، بہت پیارے انسان تھے، انہوں نے ہم سب کو ہمیشہ ہنسایا لیکن جاتے ہوئے رلا دیا۔

    اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ عمرشریف میرے پرانے ساتھی تھے، ان کے بیٹے سے رابطے میں تھا، عمرشریف جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، ان کو دنیا کے ہر کونے میں لوگ جانتے تھے، دنیا کو ہنسانے والا آج ہمیں رلا گیا،

    اداکار بہروزسبزواری کا کہنا تھا کہ عمرشریف سے ہمارا ساتھ 45برس سے بھی زائد تھا، ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے اہل خانہ سے رابطے میں رہتا تھا، عمرشریف ہمیشہ ہنستے مسکراتے ملتے تھے، عمر شریف ہمیشہ غریبوں کا اور خصوصاً اپنے ساتھی فنکاروں کا بہت خیال رکھتے تھے،

    امریکا میں مقیم ڈاکٹر طارق شہاب نے گزشتہ دنوں عمر شریف کی بیماری سے متعلق اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ عمر شریف کے دل کے ایک والو کے مسلز کمزور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے خون کی گردش میں رکاوٹ ہے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ اس تکلیف کا علاج اوپن ہارٹ سرجری سے ہی ہوسکتا ہے لیکن عمر شریف کی پہلے ہی ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے جبکہ ان کے گردے بھی کمزور ہیں لہٰذا دوبارہ سرجری کرنا ان کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

  • ن لیگ کنویں کے مینڈک ، لڑائی سمُندر میں، پیپلز پارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی،شیخ رشید

    ن لیگ کنویں کے مینڈک ، لڑائی سمُندر میں، پیپلز پارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی،شیخ رشید

    ن لیگ کنویں کے مینڈک ، لڑائی سمُندر میں، پیپلز پارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی،شیخ رشید
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی بیانیہ عمران خان کا ہی چلے گا

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے کنویں کے مینڈک ہیں،اپوزیشن والوں کو صرف اپنے کیسز کی فکر ہے ،آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان ہی کامیاب ہوں گے سیاست گہرے نیلے پانیوں میں ہونے جارہی ہے ،ن لیگ کنویں کے مینڈک ہیں، لڑائی سمُندر میں ہونے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی ہے دہشت گردی کو کسی صورت واپس نہیں آنے دیں گے،ہمارے پاس ہماری دنیا کی عظیم فوج ہے،عمران خان ہر ہفتے مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئے اجلاس کرتے ہیں،پیپلز پارٹی مفاہمت اور مذاکرات کی طرف آگئی ہے،دنیا کی کوئی سپر پاور ہم سے بات کیےبغیر آگے مذاکرات نہیں بڑھا سکتی،پاکستان کے دشمنوں سے نمٹیں گے، جنھوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے، ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈالر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کرے ڈالر لیں دین پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن بنگلا دیش اور بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی قیمتیں ابھی بھی کم ہیں

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمن کے گھر آمد ہوئی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میرشکیل الرحمن سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ شیخ رشید احمد نے میرشکیل الرحمن، میر ابراہیم اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دکھ کا اظہارکیا۔

    @MumtaazAwan

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

    سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

    پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

    گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جب تک مساجد مدارس آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

    ہمیں پتہ گڈ کون اور بیڈ کون،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے ،شیخ رشید

  • عراق سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے پر ہنگامہ

    عراق سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے پر ہنگامہ

    عراق سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ کرنے پر ہنگامہ کھڑا کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں نے 10روز کیلئے قرنطینہ سینٹر جانے سے انکار کرکے اداروں سے جھگڑا شروع کردیا۔ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے اے ایس ایف اور پولیس کو طلب کرلیا۔
    اربعین سے آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے احکامات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 63زائرین نجف سے فلائی بغداد کی پرواز IF-331 سے کراچی پہنچے ہیں۔ سی اے اے انتظامیہ اے ایس ایف، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹرمینل بلڈنگ کے باہر جانے والے گیٹ بند کر دیے ۔ ایئرپورٹ پر سخت احتجاج کے باعث دیگر پروازوں کے مسافروں کو مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ شرقی متحرک ہے، ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے سڑکوں کو کلئیر کیا جارہا ہے

    نکاسی آب کے حوالے سے بلدیہ شرقی متحرک ہے، ڈی واٹرنگ پمپس کی مدد سے سڑکوں کو کلئیر کیا جارہا ہے

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ضلع شرقی اقبال ساند نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک اور میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو کے ہمراہ نیپا،جہانگیر روڈ،گرومندر ودیگر مقامات کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں برسات کے دوران نکاسی آب کے امور کی انجام دہی کو یقینی بنوایا، برسات کے باوجود مذکورہ شخصیات نے عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے کھڑے رہ کر پانی کی نکاسی کے ذریعے سڑکوں کو کلئیر کروا کر ٹریفک کی روانی کو متاثر نہیں ہونے دیا، اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ضلع شرقی اقبال ساند نے کہا کہ مسلسل برسات کے باوجود ضلع شرقی کی صورتحال بہتر ہے اہم مقامات پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب ہیں جس سے ضرورت پڑنے پر نکاسی آب کے کام لئے جارہے ہیں جبکہ جہاں پانی جمع ہونے کی شکایات ہیں وہاں بذات خود افسران کے ہمراہ پہنچ کر نکاسی آب کے امور سر انجام دلوارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے اچھے انتظامات کئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے اس موقع پر کہا کہ رات گئے سے تاحال مسلسل برسات ہو رہی ہے جس میں متعلقہ محکمہ جات بلا تھکان نکاسی آب کے امور کو یقینی بنا رہے ہیں ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر مشینریز سمیت مینوئل لیبر کی مدد سے نکاسی آب کے کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو،ایگزیکٹیو انجنئیر سول گلشن اقبال اقبال ملاح، ایگزیکٹیو انجنئیر جمشید زون سلمان میمن، ڈائریکٹرز توقیر عباس، آغا سمیر، ظفر اقبال ودیگر افسران بھی موجود تھی ۔

  • کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

    کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات سے جمعہ کی شام 5 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔کراچی میں سب سے زیادہ بارش 39 ملی میٹر گلشن حدید میں اور 24 اعشاریہ 4 ملی میٹر ناظم آباد میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 23 اعشاریہ 8، پی اے ایف بیس مسرور میں 22.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
    اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 2 میں21 اعشاریہ 5 اور فیصل بیس پر21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرجانی میں 17ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 14 اعشاریہ 6 اور گلشن معمار میں 14 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق سعدی ٹائون میں 13 اعشاریہ 5، اولڈ ایئرپورٹ پر 13 اعشاریہ 3، اورنگی ٹاون میں 12 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ 10 اعشاریہ7، جناح ٹرمینل 10اعشاریہ2، اور کیماڑی میں 5 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کل حیدر آباد میں ہونے والی حقوق ریلی خراب موسم کے باعث ملتوی کردی گئی

    ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کل حیدر آباد میں ہونے والی حقوق ریلی خراب موسم کے باعث ملتوی کردی گئی

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم زیر اہتمام کل(ہفتہ)حیدر آباد میں ہونے والی حقوق ریلی خراب موسم اور طوفانی بارشوں کے باعث ملتوی کردی گئی ہے جبکہ نئی تاریخ 10اکتوبر مقرر کی گئی ہے عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ10اکتوبر کو ہونے والی حیدر آباد حقوق ریلی میں شرکت کیلئے عوام اور کارکنان کو نئی تاریخ سے آگاہ کردیں۔

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میر شکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمنٰ مرحوم کی اہلیہ اور میر شکیل الرحمنٰ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔
    انہون نے مزید دعا کی کہ اللہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

  • سابق صدر آصف زرداری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    سابق صدر آصف زرداری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

    سابق صدر آصف زرداری کا میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
    پنے تعزیتی بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اولاد کیلئے والدہ کا انتقال بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے۔آصف زرداری نے میرشکیل الرحمن کی والدہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔دوسری جانب سینیٹر شیری رحمن نے میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

  • اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

    اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

    اسلام آباد:اگلانیب چیئرمین کون ہوگا؟وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی شروع کرنے کا ٹاسک وزیر قانون کو دے دیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر قانون فروغ نسیم، شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، شفقت محمود، فواد چوہدری، بیرسٹرعلی ظفر اور اٹارنی جنرل نے بھی شرکت کی،

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دوران اجلاس فروغ نسیم نے آئینی اور قانونی آپشنزپر وزیراعظم اور وزرا کو بریفنگ دی جب کہ وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس کے دوران تمام وفاقی وزرا کی رائے لی۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی شروع کرنے کا ٹاسک وزیر قانون کو سونپ دیا ہے اور چیئرمین نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے چیئرمین کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،

    وزیراعظم نے پیش کی گئی تجاویزکی روشنی میں وزیر قانون کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری پر منگل یا بدھ کودو بارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔