Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے پورٹ پر پھنسی پرانی گاڑیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
    جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل بینچ نے پرانی درآمد شدہ گاڑی کو ریلیز کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے درآمد شدہ پرانی گاڑیوں کو ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جو گاڑیاں پاکستان پہنچ چکی ہیں انہیں ڈیوٹی، ٹیکس کے بعد ریلیز کردیا جائے۔
    واضح رہے کہ اس کیس میں پہلے بینچ نے ایس آر او 833 کے تحت پرانی گاڑیاں ریلیز کرنے کا حکم دیا تھا۔ نئے بینچ نے دوسرے بینچ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر خصوصی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

  • کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

    شہر قائد میں بارشوں کا زور ٹوٹنے لگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے تیسرے اسپیل میں تیز بارشوں کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں، تاہم تیز بارش کے امکانات واضح نہیں ہیں۔

    ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں شام سے بادل برسنا شروع ہوسکتے ہیں، مون سون سسٹم کا اثر زیادہ تر مشرقی سندھ کے علاقوں پر رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کل بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم نے سندھ خصوصاً جنوبی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے تحت 11 ستمبر تک شہر میں بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی کے 90 فیصد سے زائد ریستوران بغیر رجسٹریشن چلانے کا انکشاف

    کراچی کے 90 فیصد سے زائد ریستوران بغیر رجسٹریشن چلانے کا انکشاف

    کھانے کے معیار کو کنٹرول کرنے والے مختلف قوانین کے باوجود سندھ میں عوام کو مضر صحت اشیا کی فراہمی جاری ہے۔

    تقریباً 5 سال پہلے صوبائی حکومت نے سندھ فوڈ اتھارٹی (SFA) قائم کی تھی جس کا مقصد فوڈ بزنس کو ریگولیٹ، مانیٹر کرنا اور اس حوالے سے معیار کے رہنما اصول کو وضع کرنا تھا تاہم صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں واقعہ ڈھابے، ریسٹونٹس اور بیکریز ایس ایف اے کے مقرر کردہ معیارات کو نظرانداز کرتی ہوئی پائی گئیں۔

    اگرچہ قانون کے تحت سندھ میں کسی بھی فوڈ بزنس کو چلانے کیلیے رجسٹریشن اور لائسنس ضروری ہے لیکن ایسا لگتا ہے یہ صرف کاغذوں کی حد تک ہی محدود ہے عملی طور پر کچھ نظر نہیں آتا۔

    کراچی کے رہائشی علی عظمت نے کہا کہ ہم نے گزشتے ہفتے ڈی ایچ اے فیز 1 میں ایک بیکری سے چکن اسٹکس لیں جسے کھانے کے بعد میری بیوی اور بچے بمشکل فوڈ پوائزننگ سے بچے، جب میں نے بیکری مالک سے شکایت کی تو اسے اس کا کوئی ملال تھا نہ ہی کوئی خوف، محکمے کی اپنی ویب سائٹ کے مطابق اس کا دائرہ سندھ کے کھانے پینے کی اشیاکی نگرانی اور ریگولیٹری سے کہیں زیادہ پھیلا ہوا ہے۔

    حکومتی ادارے کو صوبے کے فوڈ بزنس کے مجموعی کام پر بھی نظر رکھنی ہوگی جس میں مینوفیکچرنگ ، پروسیسنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج، ٹرانسپورٹ، ڈسٹری بیوشن، امپورٹ اور ایکسپورٹ ، کیٹرنگ وغیرہ شامل ہیں۔

    ایک سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی کے شہری مراکز میں حیران کن 90 فیصد متعلقہ کاروبار فوڈ اتھارٹی میں رجسٹریشن ہوئے بغیر کام کررہے ہیں۔

    مقامی ریستوران چلانے والے حافظ شہزاد نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کھانے کی سہولیات کی رجسٹریشن کے بارے میں کوئی قانون ہے یا نہیں، میں پچھلے 8 سالوں سے یہ کاروبار چلا رہا ہوں اور کوئی مجھ سے اس کے بارے میں پوچھنے نہیں آیا۔

    بات کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محفوظ قاضی نے کہا کہ ان کا محکمہ فی الحال کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے.

    تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ جانچ کی سہولت کا اصل میں 2016 میں وعدہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا لیکن محفوظ قاضی کا خیال ہے کہ 5 سال گزرنے کے باوجود اس سہولت کو وجود میں آنے میں ابھی چند ماہ درکار ہیں۔

  • سندھ حکومت نے جمعے کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دیدی

    سندھ حکومت نے جمعے کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دیدی

    تاجر برادری کے مطالبے پر سندھ حکومت نے جمعہ کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیاہے اور آج مارکیٹیں کھلیں گی۔

    ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایکسپریس نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے مطالبے پر سندھ حکومت نے جمعہ کے روز بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ کیاہے اور آج جمعہ کو مارکیٹیں کھلیں گی۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تاجروں کو آج جمعہ کے روز مارکیٹیں کھولنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے، اب ہفتے میں صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی تاہم تجارتی مراکز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

  • ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل قاری اللہ داد سے ملاقات

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل قاری اللہ داد سے ملاقات

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے تنظیم علماءپاکستان کے سیکریٹری جنرل و پاکستان شریعت کونسل کے صوبائی جنرل سیکریٹری قاری اللہ داد سےاپنی رہائش گاہ پرملاقات کی ۔جس میں مذہبی ہم آہنگی سمیت دیگرموضوعات وباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگوکی۔
    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں صوبے میں بسنے والے تمام مذاہب کی مذہبی روایات واقداراوررسومات کے تحفظ و فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جاتے ہیں، اور اس سلسلے میں مخلتف قوانین منظورہوکر نافذ ہوچکے ہیں جن کے تحت کسی بھی مذہب کی مقدسات،املاک،رسومات،اقداروروایات کی خلاف ورزی قانون جرم ہے اور ہرمذہب کو آئین پاکستان کے تحت اپنی رسومات کا انعقاد کرنے کا حق ہے۔ اس موقع پر قاری اللہ داد نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی میں تمام مذاہب کی روایات و اقدار کے تحفظ کو یقینی بنانا آئین پاکستان کی روح ہے۔ دین اسلام تمام مذاہب کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اوریہی اس معاشرے کی خوبصورتی ہے۔ اس موقع پر قاری اللہ دادنے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کے کووڈمرض میں مبتلا بھائی کی جلدصحتیابی کے لئے دعابھی کی۔

  • پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

    پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے

    پاکستان پیٹرولیم نے سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔

    پی پی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایاگیا ہے کہ صوبہ سندھ میں واقع لطیف بلاک کے جگن ون” کنویں سے گیس کے ان نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

    مذکورہ بلاک کی 33فیصد ملکیت پاکستان پیٹرولیم کی ہے جبکہ اس بلاک میں ای این آئی پاکستان اور یو ای پی ایل بھی 33، 33 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ خط میں بتایاگیا ہے کہ مذکورہ کنویں کی 11350 فٹ کھدائی کے بعد قدرتی گیس کی دریافت ممکن ہوئی ہے۔ کنویں کے سینڈ زون “بی” میں 12.6ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا حصول ہوا ہے۔

    اس کنویں کے سینڈ زون “سی” سے 13.7 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہورہی ہے۔ گیس کی دریافت کمپنی کی جانب سے جارحانہ ڈرلنگ کی وجہ سے ہوئی ہے، نئی دریافت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر سے ملکی توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔

  • وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سردار غلام مصطفي خان خاصخيلي کے انتقال پر تعزیت

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی سردار غلام مصطفي خان خاصخيلي کے انتقال پر تعزیت

    وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی سامبارو (عمرکوٹ) پہنچ گئے۔

    صوبائی وزیر نے یہاں خاضخیلی برادری کے سربراہ سردار غلام مصطفي خان خاصخيلي کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔

    صوبائی وزیر نے مرحوم سردار غلام مصطفٰی خاصخیلی کے بیٹے، بھانجے، بھتیجوں اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    سردار غلام مصطفٰی خاصخیلی کے انتقال پر شدید غم ہوا ہو۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو شاید کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

    میرے ان سے مراسم ایک والد کی حیثیت کے تھے اور وہ بھی مجھے اپنی اولاد کی طرح ہی سمجھتے تھے۔

    آج ان کے انتقال سے نہ صرف پوری خاصخیلی برادری بلکہ پورا سندھ سوگوار ہے۔ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے.

    اللہ تعالٰی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے مرحوم غلام مصطفٰی خاصخیلی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

  • ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی کےاشتہاری اور مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں،اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی کےاشتہاری اور مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں،اشتہاری ملزم گرفتار

    ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کی کراچی کےاشتہاری اور مفروران ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری

    کارروائی کے نتیجے میں عدالت سے قرار دیا گیا اشتہاری ملزم گرفتار

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کے سب انسپکٹر ذاکر حسین کی سربراہی میں اشتہاری، عدالتی مفروران و دیگر کی گرفتاری کےلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ الزام نمبر 5/2013 زیر دفعہ 4,5,23 فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947اور 420, 468, 471, 109 تعزیرات پاکستان میں ماخوذہ ملزم سید ضامن رضا کو گرفتار کیا۔

    ملزم مقدمہ کے اندراج کے بعد گزشتہ آٹھ سالوں سے روپوش تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختصر مدتِ میں رھائش اور موبائل سمز تبدیل کرتا رہتا تھا۔

    ملزم نے اپنے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا جو کے حوالہ /ھنڈی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا رہا۔ ملزم کے نام سے بینک اکاؤنٹ میں چھ کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

    ملزم کو جاری شدہ چیک بک دیگر افراد استعمال کرتے رھے۔ گرفتار مذکورہ ملزم کو کل ریمانڈ کے مقصد کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • کراچی میں رات گئے تیز بارش، سڑکیں زیر آب، انتظامیہ غائب

    کراچی میں رات گئے تیز بارش، سڑکیں زیر آب، انتظامیہ غائب

    شہر قائد میں رات گئے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے سبب مختلف علاقوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج دن میں بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 11ستمبر تک کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں لیکن پانی کی نکاسی کیلئے حسب سابق متعلقہ انتظامیہ غائب رہی، لوگوں کو اپنے روزگار پر جانے کیلیے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق واٹر پمپ سے گلبرگ چورنگی جانے والی سڑک زیر آب ہے جبکہ ٹاور کے قریب ایم اے جناح روڈ پر گھٹنوں بارش کا پانی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالے کا پانی سڑک پر آگیا جس کے باعث گندگی چاروں جانب پھیل گئی، لیاقت آباد 10 نمبر کی سڑک پر بھی برساتی پانی جمع ہوگیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سفاری پارک کے اطراف سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا گیا۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن کاڈیف ریچ اسکولز و ٹریننگ سینٹرز کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن کاڈیف ریچ اسکولز و ٹریننگ سینٹرز کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن ڈیف ریچ اسکولز و ٹریننگ سینٹرز پہنچ گئے۔

    یہ مرکز سماعت سے افراد کی بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سندھ پرسنز وتھ ڈس ایبیلٹی پروٹیکشن اتھارٹی غلام نبی نظامانی بھی ہمراہ تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن نے مرکز کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن کو مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق میمن نے کہا کہ سماعت سے محروم افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات قابل تعریف ہیں۔حکومت سندھ سماعت محروم افراد کے بحالی کے کاموں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    سندھ واحد صوبہ ہے جس نے سماعت سے محروم افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا ہے۔