Baaghi TV

Category: کراچی

  • کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا ، پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    کسی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا ، پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

    وزارت داخلہ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات کراچی میں ہوئی، جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران علمائے کرام کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی و اتحادِ امت کے فروغ پر زور دیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے، اس موقع پر سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے، مگر انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے وزیر داخلہ کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سنی تحریک کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے.

    پاکستان کے فضائی حملوں میں دہشت گرد کمانڈر گل بہادر ساتھیوں سمیت ہلاک

    اسرائیلی پارلیمنٹ کی مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق بل کی منظوری

    نئے پاکستانی پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز، والدہ کا نام بھی شامل

  • سندھ کی نئی فصل آنے کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    سندھ کی نئی فصل آنے کے بعد ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    ملک بھر میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں، تاہم نومبر میں سندھ کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

    بدین اور پڈعیدن میں ٹماٹر کی قیمت 600 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ لاہور میں 400، پشاور اور کوئٹہ میں 350 اور کراچی میں 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔محکمہ زراعت سندھ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے 80 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد دوبارہ کاشت کی گئی فصل نومبر میں مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔

    دوسری جانب ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹماٹر کی سپلائی میں بہتری آرہی ہے، گزشتہ دو روز کے دوران پنجاب بھر کی منڈیوں میں ٹماٹر کے 281 ٹرک پہنچے ہیں جس سے قیمتوں میں بتدریج کمی ہو رہی ہے.

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

    پاک افغان جنگ بندی مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوں گے

    سعودی عرب میں گھریلو ملازمین سے فیس وصولی پر پابندی، 20 ہزار ریال جرمانہ

  • سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی،کچے کے 71 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

    سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی،کچے کے 71 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

    سندھ کے شہر شکارپور میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں کچے کے 71 ڈاکوؤں نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

    تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، وزیر داخلہ سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے تحت اپنے ہتھیار پولیس کے حوالے کیے۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے خطاب میں کہا کہ ماضی میں کچے کا علاقہ اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں کے لیے بدنام تھا، تاہم صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں اس مسئلے کے خاتمے کے لیے ایک جامع پالیسی تشکیل دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی گئیں، جس سے ایک مؤثر آپریشن ممکن ہوا جس میں پولیس، رینجرز اور خفیہ اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ڈی آئی جی کے مطابق اب تک 105 ڈاکو ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ آج کی تقریب میں 71 ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 209 ہتھیار جمع کرائے۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 40 برسوں سے صوبے کے مختلف علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام تھیں، تاہم حالیہ برسوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے.

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری

  • لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری

    لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ غیر قانونی اسلحہ کیس میں بری

    کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے 13 سال پرانے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر بلوچ کو بری کر دیا۔

    پراسیکیوشن عدالت میں ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی، جس پر عدالت نے عزیر بلوچ کو مقدمے سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔وکیلِ صفائی فاروق حیدر کے مطابق عزیر بلوچ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے، لہٰذا عدالت نے ملزم کو بری قرار دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ شریک ملزم عبدالغفار بگٹی نے اپنے بیان میں عزیر بلوچ کا نام لیا تھا، جس کی بنیاد پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو کراچی کی ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے بھی عزیر بلوچ کو پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے قتل کے مقدمے سے بری کیا تھا۔چاکیواڑہ تھانے میں درج 2009 کے اس مقدمے میں وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عزیر بلوچ کو گرفتار ملزمان کے بیان کی بنیاد پر شامل کیا گیا تھا، جبکہ دیگر تمام ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ عزیر بلوچ اب تک دو درجن سے زائد مقدمات میں ثبوتوں کی عدم دستیابی کے باعث بری ہو چکے ہیں.

    گوجرانوالہ:چوہدری محمد انور مہر کا پریس کلب عالم چوک آمد پر پرتپاک استقبال

  • گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

    گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز پر عمل کیا ہے، وفاق سے درخواست کی ہے کہ زمینداروں پر ٹیکس کی شرح کو بھی کم کریں، ٹیکس پر چھوٹ دینا پڑے گی زرعی ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ بڑھا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے کسانوں کو خوشخبری دینے جارہے ہیں، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کو مزید سہولیات دی جائیں، جب بھی کسانوں کو سہولیات نہیں دی گئیں گندم کی پیداوار کم ہوئی۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے گندم کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی، وفاق نے ہمیں 8 سے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم پروکیورمنٹ کرنے کی اجازت دی، سندھ حکومت چاہتی ہے کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے ہونی چاہیے، وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من طے کردی، سندھ نے وفاق کی گندم کی امدادی قیمت کو قبول کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ گندم کی خریدوفروخت پر پابندی کے حوالے سے پنجاب سے بات ہوگی، گندم کی نقل و حمل پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، کے پی میں گندم کی پیداوار کا مسئلہ ہے، حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں گندم کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، گندم کو فریز یا ریلیز کرنے پر کام جاری ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ گندم امپورٹ کرنے سے پاکستان میں روٹی مہنگی ہوگی، جب تک آئی ایم ایف سے چھٹکارا نہیں ملتا، کوئی نئی شرط عائد ہوسکتی ہے۔

  • کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں واردات کا شکار

    کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں واردات کا شکار

    کراچی کا شہری سادہ لباس افراد کے ہاتھوں ڈیجیٹل واردات کا شکار ہوگیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر سادہ لباس افراد نے شہری کو روکا اور دفتر لے گئے اور اپنے اکاؤنٹ میں متاثرہ شہری کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ٹرانسفر کرلیے۔

    متاثرہ شہری کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا،واردات تیس ستمبر کو کراچی ایئرپورٹ پر پیش آئی، متاثرہ شہری کی عدالت میں درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کیماڑی کے رہائشی نوجوان کو پشاور جاتے ہوئے روکا گیا، متاثرہ شہری نے وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

  • کراچی اتناہی گندا تو  پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتے،شرجیل میمن

    کراچی اتناہی گندا تو پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کورنگی میں کاٹی کے دفتر میں تاجر رہنماؤں سے خطاب میں کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا موقع ہے، جو سی پیک کا حصہ اور پورٹ کے سب سے قریب واقع واحد اکنامک زون ہے۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس ملک کا معاشی پہیہ تاجر برادری چلاتی ہے، ملک میں زیادہ سے زیادہ انڈسٹریز لگیں گی تو لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ڈرائیونگ لائسنس یافتہ خواتین ورکرز اور طالبات مفت پنک ای وی سکوٹر حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ سکوٹرز ماحول دوست ہیں اور خواتین کی آسان نقل و حرکت کے لیے سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے،پیپلز پارٹی کے مطالبے پر وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا تعین کیا، کسان کو اگر سپورٹ پرائس دی جائے گی تو وہ گندم کاشت کرے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اس ملک کا پہیہ اور معیشت تاجر برادری ہی چلاتی ہے۔،ہم سمجھتے ہیں کہ تاجر برادری کو ہم جتی بھی سہولیات دیں گے تب ہی ملک میں صنعتیں لگیں گی اور روزگار ملے گا،لوگ کہتےہیں کراچی بہت گندا ہے، کراچی اتناہی گندا ہے تو پورے پاکستان سے لوگ روزگار کیلئے لوگ کیوں آتےہیں، باقی صوبوں میں سب اچھاہے تولوگ وہاں کیوں نہیں جاتے؟ڈھائی کروڑ کی آبادی ہے،چیلنجز ہیں لیکن مسائل پر قابو پا لیں گے،پاکستان ہم سب کا ہے، جس نے آنا ہے آئے،ہم کوشش کریں گے کہ عوام کو بہتر سہولیات دیں

  • رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ نے سنا دیا

    رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ نے سنا دیا

    سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی،ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے،پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی، ملزم بریت کا حقدار نہیں ہے

    پولیس نے کہا کہ 1998 میں اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کو کھانا دینے جا رہے تھے، ملزمان نے لیاقت آباد کے علاقے میں گھات لگا کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوگئے تھے،پراسیکیوشن نے کہا کہ انسداد ہشت گردی عدالت نے 2024 میں ملزم عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

  • لاپتہ سابق ایم این اے کی بازیابی درخواست،عدالت نے رپورٹ طلب کر لی

    لاپتہ سابق ایم این اے کی بازیابی درخواست،عدالت نے رپورٹ طلب کر لی

    سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے،درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں، پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے، اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے، نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہو گئی اور عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دونوں افسران لاپتا افراد کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو نثار پہنور کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او تھانہ سچل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور ساتھ ہی عدالت نے 18 نومبر کو پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کرلی۔

  • اسلام  میں امن،رواداری کا درس ، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں،وزیر داخلہ

    اسلام میں امن،رواداری کا درس ، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں،وزیر داخلہ

    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کے لیے علماء کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی قائدین، بشمول صدر سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری، طیب حسین قادری، عبداللہ اکرم قادری، سلمان قادری، شہباز قادری، عمران قادری اور درویش رضا عباسی بھی موجود تھے،محسن نقوی نے علمائے کرام کی دینی، فکری اور اصلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام امن، محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے۔کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔موجودہ حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے، آج ہمیں متحد ہو کر ملک و قوم کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر شخص کو احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اس موقع پر چیئرمین سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد کے فروغ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔