Baaghi TV

Category: کراچی

  • پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ  ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

    پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میئر کراچی کے حمایت یافتہ سٹی کونسل کے 32 ارکان سے باضابطہ طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد کی جانب سے میئر کراچی کو ایک خط ارسال کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ارکان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا عوامی یا سرکاری سطح پر ان کا تعلق پارٹی سے نہ جوڑا جائے۔

    ارسلان خالد نے خط میں مزید وضاحت کی کہ یہ مراسلہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان 32 ارکان کو سٹی کونسل میں آزاد اراکین کے طور پر شمار کیا جائے اور سرکاری خط و کتابت یا عوامی حلقوں میں انہیں پی ٹی آئی کا نمائندہ نہ سمجھا جائے

    پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    پاکستانی میزائل تجربات: دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ اور جوہری توازن برقرار رکھنے کی کوشش

    محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

    پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی20 میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ

  • کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت پر وزیراعلیٰ سندھ  کی زیر صدارت اجلاس

    کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت پر وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے کی پیش رفت سے متعلق ایک اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری، وزیراعلیٰ کے معاونِ خاص سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سید آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں گھوٹکی–کندھ کوٹ پل منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کی تکمیل سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان تجارتی و معاشی روابط میں نمایاں بہتری آئے گی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "گھوٹکی–کندھ کوٹ پل ایک تاریخی اور نمایاں منصوبہ ہے جو تینوں صوبوں کے عوام کو قریب لائے گا اور علاقائی ترقی و ہم آہنگی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث منصوبے پر کام سست روی کا شکار رہا، تاہم اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہو چکی ہے، لہٰذا منصوبے پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ "مجھے گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا کام تیز رفتاری سے چاہیئے اور 2026ء کے آخر تک منصوبہ مکمل ہونا چاہئے۔”

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گھوٹکی–کندھ کوٹ پل 12.15 کلومیٹر طویل ہوگا، جو ملک کی سب سے بڑی برج (Bridge) قرار پائے گا۔ گھوٹکی کی جانب سے 10.4 کلومیٹر اور کندھ کوٹ کی سمت سے 8.1 کلومیٹر تک رسائی سڑکیں تعمیر کی جا چکی ہیں، جبکہ جاڑی واہ، گھوٹکی فیڈر کینال اور طبی مائنر پر پل بھی مکمل ہو چکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے لیے 38 پائپ کلورٹس کی تعمیر بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے اجلاس میں آگاہ کیا کہ منصوبہ PPP موڈ پر تعمیر ہو رہا ہے اور ابتدائی منصوبے کے مطابق 2028ء میں مکمل ہونا تھا، تاہم وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد اسے 2026ء کے آخر تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکموں کو حکم دیا کہ "کانٹریکٹر نومبر کے پہلے ہفتے سے پل پر دن رات کام شروع کرے اور باقاعدگی سے پیش رفت رپورٹ پیش کرے۔”انہوں نے زور دیا کہ اگر تعمیراتی عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا گیا تو پل 2026ء میں ہی مکمل کیا جا سکتا ہے، جو نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے ترقی اور رابطے کی نئی راہیں کھول دے گا۔

  • سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کی مخدوش عمارتوں کے اسٹرکچر کا دوبارہ جانچ کروانے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کی مخدوش عمارتوں کے اسٹرکچر کا دوبارہ جانچ کروانے کا حکم

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے مخدوش عمارتوں کو سیل کرنے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے آزاد ماہر سے عمارتوں کے اسٹرکچر کی جانچ کروانے کا حکم دیا ہے۔

    کراچی کے اولڈسٹی ایریا کی مختلف عمارتوں کے مکینوں کی عمارتیں سیل کرنےکے خلاف درخواستوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ لوگ شکایت کر رہےہیں کہ عمارتوں کو مخدوش کہہ کر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، ٹیکنیکل کمیٹی کسی عمارت کے مخدوش ہونے کا تعین کیسےکرتی ہے، رکن کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر اعتماد نہیں تو تھرڈ پارٹی ماہرین سے معائنہ کروایا جا سکتا ہے، عدالت نے سوال کیا آپ ایس بی سی اےکا حصہ نہیں، بطور آزاد ماہر آپ کو کتنے پیسے ملتے ہیں، رکن نے بتایا آنے جانے کے لیے 5 ہزار روپے ملتے ہیں، اس پر جج نے کہا یہ آگے سے 50 ہزار پکڑتے ہوں گے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عمارت کا معائنہ کرنے کے لیے ناظر مقرر کیا جائے، اگر ناظر قرار دے دیں کہ عمارت مخدوش ہے تو کیس واپس لے لیں گے، ایس بی سی اے کی کمیٹی بدنیتی پر عمارتوں کو مخدوش قرار دے رہی ہے۔

    عدالت نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی پر اعتراض کی صورت میں آزاد ماہر کی خدمات لی جا سکتی ہیں، آپ لوگ دوبارہ عمارت کا معائنہ کیوں نہیں کر لیت، اس پر وکیل نے کہا کہ عمارت کا دو بار معائنہ کیا جاچکا ہے تاہم اس موقع پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایس بی سی اے کی رپورٹ میں جو تصاویر ہیں وہ ہماری بلڈنگ کی نہیں ہیں،بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایس بی سی اے کو ہدایت کی کہ کسی آزاد ماہر سے عمارت کے اسٹرکچر کی جانچ کروائی جائے جبکہ سیل عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت دیں

  • اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم  سے تعلق کا انکشاف

    اینکر امتیاز علی میر کے قاتل گرفتار، کالعدم تنظیم سے تعلق کا انکشاف

    کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ پولیس اعلامیے میں بتایا گیا کہ 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔تحقیقات کے دوران پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید اجلال زیدی، شباب، احسن عباس اور فراز احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ زندہ راؤنڈز اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم لشکرِثاراللہ سے تعلق رکھتے ہیں اور شہر میں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنے غیر ملکی روابط اور تنظیم کے ایک سرکردہ رہنما کے بیرونِ ملک موجود ہونے کا بھی اعتراف کیا، جہاں سے انہیں مالی معاونت اور ٹارگٹ فراہم کیے جاتے تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کورنگی پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا

    سیالکوٹ: باغی ٹی وی میں نئے نمائندوں کی شمولیت، مثبت اور عوامی خدمت پر مبنی صحافت کے نئے عزم کا آغاز

  • پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

    پاکستانی ایئرپورٹس پر کیش لیس نظام متعارف

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کیش لیس ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت تمام ایئرپورٹس پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان ہی خدمات فراہم کر سکیں گے۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس پر موجود کاروباری اداروں کو اسٹیٹ بینک سے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل نظام اپنانا ہوگا، بصورت دیگر ایسے کاروبار یا کنسیشنرز کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ مسافروں کو نقد ادائیگی کا آپشن بدستور دستیاب رہے گا، تاہم ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    پہلے مرحلے میں یہ جدید نظام لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔یہ اقدام حکومتِ پاکستان کے اس وسیع ہدف کا حصہ ہے جس کے تحت ملک کو کیش لیس معیشت کی جانب منتقل کرنے اور سرکاری خدمات میں شفافیت بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ائیرپورٹ حکام کے مطابق، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مسافروں کے وقت کی بچت، شفافیت میں بہتری اور سہولت میں اضافہ ممکن ہوگا۔ اس نظام کے تحت ایئرپورٹس پر موجود ریٹیل شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قبول کریں گے، جس سے خریداری اور کھانے پینے کا عمل مزید آسان ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ نئے نظام میں تمام ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ خودکار طور پر تیار ہوگا، جس سے ادائیگیوں کے عمل میں شفافیت بڑھے گی اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے

    آزاد کشمیر،ن لیگ کا عدم اعتماد کیلئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

    جے پی مورگن کا بڑا فیصلہ، بٹ کوائن قرضوں کے لیے ضمانت کے طور پر قابل قبول

  • کراچی میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ، 6 بچے جھلس کر زخمی

    کراچی میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ، 6 بچے جھلس کر زخمی

    شہرِ قائد کے علاقے ناظم آباد میں آج صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 معصوم بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ وین میں فنی خرابی کے باعث گاڑی زیادہ گرم ہوگئی، جس کے کچھ ہی دیر بعد اس میں آگ لگ گئی۔ وین میں اسکول جانے والے کئی بچے سوار تھے جن میں سے چھ بچے جھلس کر زخمی ہوئے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پولیس کو براہِ راست نہیں دی گئی، بلکہ اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا وین میں گیس سلنڈر موجود تھا یا نہیں۔عینی شاہدین کے مطابق وین میں آگ لگنے کے بعد بچوں میں چیخ و پکار مچ گئی، تاہم قریبی دکانداروں اور راہگیروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور بچوں کو گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

  • سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1083 ، کراچی سب سے زیادہ متاثر

    سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1083 ، کراچی سب سے زیادہ متاثر

    محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں ماہ 439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے سال 2025 کے دوران مجموعی کیسز کی تعداد 1083 ہوگئی ہے۔

    وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں 188 کیسز رپورٹ ہوئے، حیدرآباد ڈویژن میں 154، میرپورخاص میں 83، سکھر میں 10، شہید بینظیرآباد میں 3 اور لاڑکانہ ڈویژن میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس ڈینگی کے تمام مصدقہ کیسز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، تاہم نجی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ نتائج سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔

    وزیر صحت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت انسدادِ ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، تمام اضلاع میں اسپرے، فاگنگ اور نکاسیِ آب کے نظام کی بہتری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی صحت افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے تاکہ مچھر کی افزائش روکی جا سکے

    امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے: مارکو روبیو

    دہشت گردوں کی سرپرستی ناقابلِ قبول، استنبول مذاکرات میں پاکستان کا دوٹوک پیغام

    محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں

  • طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے  انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

    طالبہ کی ہراسانی شکایت، صوبائی محتسب نے انکوائری رپورٹ مسترد کر دی

    صوبائی محتسب نے سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی (ایس ایم آئی یو) کی پی ایچ ڈی طالبہ کی جانب سے 4 اساتذہ کے خلاف ہراسانی کی شکایت پر یونیورسٹی کی انکوائری رپورٹ مسترد کر دی۔

    محتسب نے یونیورسٹی کو 5 دن میں نئی، شفاف اور غیرجانبدار انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ فیصلے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔جسٹس (ر) شاہنواز طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے 3 اساتذہ کے نام خارج کر کے صرف ایک کے خلاف کارروائی کی، جبکہ کمیٹی کو کسی بھی ملزم کو کارروائی سے خارج کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی میں کم از کم 3 ارکان اور ایک خاتون رکن کا شامل ہونا ضروری ہے۔ نئی کمیٹی شکایت کنندہ طالبہ اور ملزمان کے تحریری بیانات دوبارہ ریکارڈ کرے گی.

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں 8 روز کی توسیع، اجتماعات پر پابندی برقرار

    بھارتی مشقوں کے خدشات،کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں عارضی تبدیلی

    کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

    صدر آصف زرداری کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی منظوری

  • بھارتی مشقوں کے خدشات،کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں عارضی تبدیلی

    بھارتی مشقوں کے خدشات،کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں عارضی تبدیلی

    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ کراچی اور لاہور کے فضائی روٹس میں آئندہ ہفتے کے لیے چند پروازوں کے راستوں میں عارضی تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ فضائی ٹریفک کی حفاظت اور مؤثر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم (NOTAM) کے مطابق یہ پابندیاں 28 اکتوبر 2025ء بروز منگل صبح 5 بج کر ایک منٹ سے نافذ ہوں گی اور 29 اکتوبر بروز بدھ صبح 9 بجے تک برقرار رہیں گی۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام معمول کی حفاظتی اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تاکہ فضائی نظام کی کارکردگی اور سیکیورٹی کو برقرار رکھا جا سکے۔

    دوسری جانب، اوپن سورس ٹریکر ڈیمین سائمن کے مطابق بھارتی فضائی حکام نے بھی ایک روز قبل نوٹم جاری کیا ہے، جو ممکنہ طور پر کسی فوجی مشق یا ہتھیاروں کے تجربے سے متعلق ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت اپنی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ مشق کی تیاری کر رہا ہے۔ٹریکر کے مطابق بھارت کا نوٹم 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک مؤثر رہے گا، اور اس میں شامل علاقہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر سے لے کر سرکریک کے متنازع دلدلی علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

    یہ علاقہ طویل عرصے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع کا باعث رہا ہے، جبکہ سمندری حدود پر مذاکرات اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے.

    کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

    صدر آصف زرداری کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی منظوری

    عمران خان نے کہا تھا ہر بات کی ذمہ داری امریکا پر ڈالوں گا،سی آئی اے کے سابق چیف کے انکشافات

  • کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

    کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے شروع ہوگا

    کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خبر، فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم 27 اکتوبر سے باضابطہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

    ڈی آئی جی ٹریفک پولیس محمد شاہ کے مطابق یہ جدید نظام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ڈیجیٹل جرمانوں کے اجراء کو یقینی بنائے گا، جس سے شہریوں کے لیے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔پیر محمد شاہ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 97 کروڑ 81 لاکھ 97 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سے مینوئل چالان سسٹم بند کر دیا گیا ہے، اور اگر یہ نظام جاری رہتا تو جرمانوں کی رقم 1 ارب 10 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی۔

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم شہریوں کے لیے ڈیجیٹل نگرانی اور شفاف نظام کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے یکم اکتوبر تک 12 لاکھ 4 ہزار 14 چالان کیے گئے، جب کہ 3 ہزار 370 افراد کو مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا

    صدر آصف زرداری کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی منظوری

    چراٹ میں پاک فوج اور قازقستان کی مشترکہ مشق "دوستاریم 5” اختتام پذیر

    عمران خان نے کہا تھا ہر بات کی ذمہ داری امریکا پر ڈالوں گا،سی آئی اے کے سابق چیف کے انکشافات

    شمالی وزیرستان میں 3 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک، خودکش گاڑی تباہ