Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے ارباب غلام رحیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ارباب غلام رحیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لے لیا

    زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ امور ارباب غلام رحیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اور حرکتیں غیر جمہوری ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم نے بتایا تھا کہ ٹنڈو محمد خان میں پریس کلب سے واپسی پر پیپلز پارٹی کے ’غنڈوں‘ نے ان کے قافلے پر مبینہ طور پر حملے کی کوشش کی۔

    ارباب غلام رحیم نے کہا کہ حملے میں پی ٹی آئی کے 2 کارکن زخمی ہوئے۔

    ارباب غلام رحیم نے کہا کہ جب سے معاون خصوصی بنا ہوں، پیپلز پارٹی میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

    معاون خصوصی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’معاملے سے عمران خان کو بھی آگاہ کروں گا، جب تک یہ آئی جی بیٹھے ہوئے ہیں ایسا ہی ہوتا رہے گا۔‘

  • مزارقائد پراعزازی گارڈز تبدیلی کی پرقارتقریب

    مزارقائد پراعزازی گارڈز تبدیلی کی پرقارتقریب

    کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    کمانڈینٹ پاکستان نیول اکیڈمی کماڈور سہیل احمد عظمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    اس موقع پر پاکستان نيول اکيڈمی کے کيڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ ليفٹننٹ کمانڈر فہد سليم نے پريڈ کی سربراہی کی۔ اعزازی گارڈز ميں ايک دستہ پاک بحريہ کے سيلرز پر مشتمل ہے۔ پريڈ ميں 2 پلاٹون بھی شامل ہیں ۔

  • شہر میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے باعث گولیاں لگنے سے 2 بچوں سمیت 11 افراد زخمی

    شہر میں جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے باعث گولیاں لگنے سے 2 بچوں سمیت 11 افراد زخمی

    شہرمیں بارہ بجتے ہی شہر کے مختلف علاقوں جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا ،ہوائی فائرنگ کے باعث نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے2 بچوں سمت11 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

    کلری تھانے کے علاقے لیاری نیا آباد نیازی چوک کے قریب نامعلوم سمیت آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے 60 سالہ غلام رسول ولد مہربان خان زخمی ہو گیا اسی دوران بغدای تھانے کے علاقے شاہ بیگ لین بلاک سی گلی نمبر 5 میں نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 50 سالہ غلام فرید ولد غلام قدیر زخمی ہو گیا۔
    بغدادی تھانے کے علاقے لیاری یوسف ہارون روڈ بلاک سی گلی نمبر 3 کے قریب نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی ہاتھ پر لگنے سے 45 سالہ رضا خان ولد ولی داد زخمی ہو گیا۔

    سٹی کورٹ تھانے کے علاقے سٹی کورٹ جامعہ مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی چہرے پر لگنے سے12 سالہ مدیحہ دخترراشد زخمی ہو گئی۔

  • سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبے میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے : مراد علی شاہ

    سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبے میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے : مراد علی شاہ

    مزارِ قائد پر حاضری کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی مشرقی اور سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے، قوم کا متحد ہونا اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے ،آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی نہیں بھولے ہیں، ہمارے نہتے کشمیری بھارتی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں، دوسال سے ہمارے کشمیری بھائی مشکلات کا شکار ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وبا پر وفاق اور صوبوں میں این سی او سی کے ذریعے کوآرڈینیشن چل رہی ہے، کورونا وبا کی چوتھی لہر میں ہم چل رہے ہیں، آج ہمیں یہ سمجھنا ہے کہ کورونا وائرس کے ساتھ کیسے رہنا ہے، ہر شخص کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانی چاہیے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت گزشتہ 13 سال سے عوامی ووٹوں سے حکومت میں ہے، سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبے میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے، کراچی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ 1100 ارب روپے کا منصوبہ ہے، جو مشترکہ طور پر چل رہا ہے، کراچی سرکولر ریلوے کے لئے سپریم کورٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت کرے گا، صوبائی حکومت نے بجٹ میں کراچی میں بسوں کے لئے 8 ارب روپے رکھے ہیں، ہم نے بسوں کی خریداری کا آرڈر بھی کیا ہے۔

    اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان کی آزادی کو 74 سال ہوگئے، ان 74 برسوں میں کئی بار لڑکھڑائے بھی آگے بھی بڑھے، اس وقت پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے اثرات پاکستان تک آئیں گے، ہمیں ملک کی بقا کے لیے ایک قوم بن کر اکھٹا رہنا ہے، ہمیں اس وقت متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ دو مختلف سوچ رکھنے والی سیاسی جماعتوں میں کہیں کہیں اختلاف ضرور آتا ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہم ترقیاتی معاملات پر مشاورت کرتے ہیں،ہماری ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔

  • آزادی اللہ تعالیٰ کے ان گنت احسانوں میں سے ایک احسان ہے : آفاق احمد

    آزادی اللہ تعالیٰ کے ان گنت احسانوں میں سے ایک احسان ہے : آفاق احمد

    مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے جشن آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کے انگنت احسانوں میں سے ایک احسان ہے جس کیلئے اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے اور اسکی جتنی قدر کی جائے کم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس آزادی کی اہمیت وہی جانتا ہے جس نے اسکی قیمت ادا کی ہو،میرا ملک ایسے خاندانوں سے بھرا پڑا ہے جنکا ماضی انگریزیوں کی غلامی اور قیام پاکستان کی مخالفت سے رقم ہے،لیکن آج ایسے ہی تحریک پاکستان کی مخالفت کرنے والے خاندان بلاشرکت میرے اس ملک کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ جنہوں نے اپنے خون سے اس آزادی کی قیمت ادا کی اور اپنا سب کچھ چاہے اس میں اورینٹ ائیرلائن ہویا ولی دکن کی دولت ، لیاقت علی خان کی جائیدایں ہو یا رانا لیاقت کو تحفے میں ملنے والا محل ،ایک عام آدمی کا قلم ہو یا اسکا ہنر ، دن ہو یا اسکی راتیں سب کچھ اس ملک پر نجھاور کردیا ۔
    انہوں نے کہا کہ آج ان بزرگوں کی اولادوں کی حب الوطنی پر قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے انگلیاں اٹھا رہے ہیں، یہ لوگ پہلے قیام پاکستان کی مخالفت کرتے تھے آج اس ملک کو گدوں کی طرح نوچ نوچ کر تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

    آفاق احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے اس ملک کو اور اسکی آزادی کو ہر قیمت پر محفوظ بنانا ہے اور اس کیلئے ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

  • ہم سب مل کر قائد اعظم کی11اگست1947 کی تقریر کی روشنی میں ملک کی تعمیر کریں : ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    ہم سب مل کر قائد اعظم کی11اگست1947 کی تقریر کی روشنی میں ملک کی تعمیر کریں : ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا جشن اپنے مشن اور مقصد کو سامنے رکھ کر مناتی ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کے ملک کے نوجوان اور نئی نسل کو اس مشن اور مقصد سے آگاہ کیا جائے ہے جس کے لئے بر صغیر کے مسلمانوں نے لازوال قربانیوں کی تاریخ رقم کی کروڑوں نفوس نے ہجرت کی یہ ہجرت تعداد کے اعتبار سے تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت تھی لوگوں نے اپنے گھر بار چھوڑے اجداد کی قبر یں چھوڑیں اور مشکلات میں وطن حاصل کیامحض پاکستان بنانا مقصد نہیں تھا بلکہ پاکستان کا بھی کوئی مقصد تھا۔
    آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو قوم کو لوٹا دیں جاگیردارانہ جمہوریت کے بجائے شراکتی،شمولیتی،عوامی جمہوریت کے لئے کام کریں مورثی اقتدار کے بجائے عوام کی مرضی عوام کے زریعے اور عوام کے لئے اقتدار ہو جہاں نظریاتی سیاست کی جائے نہ کہ پیشہ وارانہ سیاست اور ملک کے تمام نفوس کو برابر کا حقداراور برابر کا وفادار سمجھا جائے تو ہم پاکستان کا مقصد حاصل کر پائینگے ایم کیو ایم پاکستان اس ہی مقصد کے حصول کے لئے کوشاں ہیں .
    آج انہی کی اولادیں اس ملک میں یوم آزادی ہی نہیں بلکہ ماہ آزادی منا رہی ہیں یہ جذبہ اس عزم کی تجدید ہے جو بانیان پاکستان نے قیام پاکستان کے لئے کیا تھا یعنی دنیا کے نقشے پر ایک ایسی فلاحی اور جمہوری ریاست کا قیام جس میں تمام مذاہب نسل اور فرقے سے تعلق رکھنے والے افرادمساوی حقوق کے ساتھ زندہ رہنے کا حق رکھتے ہوں۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو دعوت فکر ہے کہ وہ قیام پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور اپنے ذہنوں کو قیام پاکستان کے مشن اور مقصد سے ہم آہنگ کریں اور ساتھ ساتھ پاکستان کے سیاسی نظام اور سیاسی جماعتوں کے فکر اور فلسفے کا بھی مطالعہ کریں تو آپ اس حقیقت تک پہنچیں گے کہ ایم کیو ایم پاکستان وہ جماعت ہے جس نے غریب و متوسط طبقے میں سے نوجوان قیادت تیار کی اور اسے ایوانوں تک پہنچایااس طرح ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنے حصے کا کام کر کے عوام کے سامنے ایک نمونہ پیش کیا ہے اور آج ملک کے نوجوان جہاں بھی ہیں وہ اپنے اندر سے قیادت نکالیں اور متحد ہوجائیں ایم کیو ایم کا پلیٹ فارم انکے لئے حاضر ہے آئیں ہم سب مل کر بانیان پاکستان کے افکار اور خیالات بلخصوص قائد اعظم محمد علی جناح نے 11اگست 1947کو آئین ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو تصور پاکستان دیا تھا اس کی روشنی میں مملکت پاکستان کی تعمیر کریں۔

  • ہر صورت صوبے میں امن و امان چاہتا ہوں، وزیراعلی سندھ

    ہر صورت صوبے میں امن و امان چاہتا ہوں، وزیراعلی سندھ

    وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں صوبے میں امن چاہتے ہیں، انہوں نے جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلی مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔
    ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ہر صورت صوبے میں امن و امان چاہتے ہیں، جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے وزیراعلی ہاوس میں یونٹ بنا رہے ہیں۔

    ترجمان وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ ہر ڈسٹرکٹ میں اپنے ذرائع سے کرائم کو مانیٹر کریں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں سوائے چند واقعات کے زیادہ تر حالات ٹھیک ہیں۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سکھر اور لاڑکانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے۔

  • جشن آزادی پر ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر غور کرنا ہے،سعید غنی

    جشن آزادی پر ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر غور کرنا ہے،سعید غنی

    صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر غور کرنا ہے۔ جیسے پاکستان کا خواب ہمارے بانیوں نے دیکھا اب ہمیں ویسا پاکستان بنانا ہے ۔ ہمارے ملک میں تمام وسائل و معدنیات موجود ہیں اسکے باوجود بھی ہم دیگر ممالک سے پیچھے ہیں، ہم آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی کی بات کرتے ہیں لیکن آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے لئے قانون سازی ہورہی ہے ، ملک میں ایسے قانون بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لا میں بھی نہیں بنائے گئے ۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شب پاکستان کے 75 یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی کی پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا۔
    وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کراچی پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران کے ہمراہ 74پونڈ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر، نائب صدر شازیہ حسن، خازن عبدالوحید راجپر، ممبر گورننگ باڈی عبدالوسیع قریشی، حامد الرحمن، فاروق سمیع، عزیز سنگھور سمیت کراچی پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان ا ور ڈاکٹر ہما میر بھی موجود تھیں۔

    اس موقع پر سعید غنی نے کراچی پریس کلب ممبران کے ہمراہ قومی ہلالی پرچم بھی فضا میں بلند کیا ۔پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز ڈاکٹر ہما میر کی جانب سے جیوے جیوے پاکستان کے گیت سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جشن آزادی پر ہمیں اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر غور کرنا ہے ، ہمارے ملک میں تمام وسائل و معدنیات موجود ہیں اسکے بعد بھی ہم اور ممالک سے پیچھے ہیں ۔
    ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کراچی پریس کلب سے پرانا تعلق ہے ۔ وزارت ہو یا نہ ہو پریس کلب سے تعلق جڑا رہتا ہے۔ خواہش بھی یہی ہوتی ہے کہ اطلاعات کی وزارت کے بعد پہلا دورہ کراچی پریس کلب ہی ہو۔ سعید غنی نے کہا کہ ملک میں جو خرابیاں ہیں اس کے زمہ دار ہم خود ہیں ۔ ہمیں عہد کرنا ہوگا ملک آگے بڑھے ۔ ہم آزادی صحافت اور عدلیہ کی آزادی کی بات کرتے ہیں لیکن آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے لئے قانون سازی ہورہی ہے جبکہ عدلیہ کے خلاف بھی سازش ہورہی ہے۔
    المیہ ہے اب ملک میں ایسے قانون بنائے جا رہے ہیں جو مارشل لا میں بھی نہیں بنائے گئے ، ہماری کارکردگی اچھی ہوگی تو ملک اچھا ہوگا۔ جشن آزادی مناتے وقت اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے ۔ ہم اپنی نسلوں کو بہتر پاکستان دینا چاہتے ہیں جب تک سچ نہیں بولیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا ۔

  • قائداعظم اور علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی

    قائداعظم اور علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی

    یومِ آزادی کے موقع پر آج کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ اور لاہور میں مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات منعقد ہوئیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی کموڈور سہیل احمد عزمی تھے، جنہوں نے مزارِ قائدؒ پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کیں۔

    کموڈور سہیل احمد عزمی نے مزارِ قائدؒ پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

    جبکہ لاہور میں علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی پاکستان رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

    میجر جنرل انیق الرحمٰن ملک تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مزار اقبالؒ پرپھول رکھے، فاتحہ پڑھی اور ملک و قوم کے لیے دعا بھی کی۔

    میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مزار علامہ اقبال پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنےتاثرات بھی درج کئے۔

    واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباددیتےہوئےاپنےپیغام میں وزیراعظم نےکہامعیشت کی بحالی،کورونا اورماحولیاتی تحفظپر ہماری پالیسیوں کو عالمی طور پر پذیرائی ملی پاکستان آج اقوام عالم کےمابین سراٹھا کرکھڑاہوسکتا ہے،کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گےافغانستان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان سیاسی حل کی حمایت جاری رکھے گمعاشی و سماجی ایجنڈے کی پیروی کیلئے ہم اندرونی اور بیرونی امن چاہتے ہیں۔

  • وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سائبر کرائم میں پیش ہوگئے

    وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ سائبر کرائم میں پیش ہوگئے

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سائبر کرائم میں پیش ہوگئے.

    انہوں نے نے ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و اراکین اسمبلی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوگئے۔

    ناصر شاہ نے ایف آئی اے کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ میں ملزم کو نہیں جانتا، اس ملزم کا نمبر بھی موبائل میں نہیں ہے، جبکہ اس نےجو کلپ بھیجا وہ کھولا بھی نہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ایف آئی اے سائبر کرائم میں پیش نہیں ہوئے، صرف شہلا رضا اور ناصر حسین شاہ پیش ہوئے اور تفتیش کا حصہ بنے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر طلب کیے گئے اراکین اسمبلی کو دوبارہ بلایا جائےگا، عاشورہ کے بعد ان کو اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا۔