Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں آج کاروبار بند رہے گا

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج کاروبار بند رہے گا

    کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج کاروبار بند رہے گا۔

    حکومت سندھ کی جا نب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ بسوں اور ٹرینوں میں 50 فیصد مسافر کورونا ایس او پیز کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو روز یعنی جمعہ اور اتوار کوکاروبار بند رکھنے کا کہا گیا تھا تاہم اس دوران کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رہیں گی۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تھرپارکر میں 22 اگست تک سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ تعلقہ ڈیپلو کے 2 محلوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

  • عدالت نے اہم شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے اہم شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے اہم شخصیت کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

    سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی

    سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو ٹرائل کورٹ سے اجازت مانگنے کی ہدایت بھی کی ،عدالت نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ کی اجازات کے دن سے ایک ماہ تک بیرون ملک جاسکتے ہیں،نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کو ملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے،شرجیل انعام میمن کے خلاف 2 ریفرنس زیر سماعت ہے،شرجیل میمن کےخلاف محکمہ اطلاعات میں غیر قانونی بھرتیوں کی انکوئری جاری ہے

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے

    وکیل شرجیل میمن کا عدالت میں دائر دارخواست میں کہنا تھا کہ صاحبزادی کا امریکا کی یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا ہے، باپ کی حیثیت سے بیٹی کو یونیورسٹی کے پہلے دن چھوڑنے کی خواہش ہے۔

    شرجیل میمن کا درخواست میں کہنا ہے کہ ملک سے باہر جانے کی اجازت کیلئے شرائط تسلیم کرنے کیلئے تیار ہوں، 15 اگست کو ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔

    واضح رہے کہ شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے اثاثے بنانے، غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس دائرہیں، انہوں نے سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ شرجیل میمن کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کی انکوائری بھی جاری ہے۔

  • ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایات پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات جاری

    ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کی ہدایات پر ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات جاری

    ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی آصف جان صدیقی اور میونسپل کمشنر غلام رسول راہپوٹو نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کام جاری ہیں،گلشن اقبال اور جمشید زونز میں محرم الحرام سے قبل جلوس کے روٹس اورمجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف زیادہ تر بلدیاتی سہولیات کو یقینی بنادیا گیا مزید بہتری لانے کے پیش نظر اب بھی کام جاری ہیں، ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر کی ہدایات کے پیش نظر سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ اور ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو کی زیر نگرانی گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کاموں میں بہتری لائی جارہی ہے، جلوس کے روٹس پر سپرنٹنڈنگ انجینئرسول سید اظہر حسین شاہ اور ایگزیکٹیو انجینئرز اقبال ملاح، سلمان میمن کے متحرک کردار کی بدولت سڑکوں کی بہتری، نالوں کی سلیبنگ، مین ہولز پر ڈھکنے رکھنے کے کام سمیت دیگر امور تاحال سر انجام دئیے جارہے ہیں، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ، آغاسمیر اور انچارج ڈیبریز ریموول راؤ شمشاد کی نگرانی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ، تجاوزات کا خاتمہ، ملبہ اور مٹی اٹھانے کے کام سمیت جھاڑیوں کی کٹائی اور درختوں کو تراش کر گرین ریفیوزل کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا جارہا ہے.

  • بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ  کے سابق صدر ہمایوں خان کی ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے سابق صدر ہمایوں خان کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے سابق صدر اور سینئر رہنما ہمایون خان نے جمعرات کو بلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ہمایون خان کی خیبرپختونخوا میں پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ہمایون خان نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ہمایون خان نے اپنے والد مرحوم محمد حنیف خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو فعال کیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہمایون خان نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایک کارکن کی حیثیت سے پارٹی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

  • پاک سر زمین پارٹی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    پاک سر زمین پارٹی جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

    پاک سر زمین پارٹی کے تحت پاکستان کے 74واں یومِ آزادی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی تیاریاں نقطہئ عروج پر پہنچ گئیں۔ جشن آزادی کے سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس کراچی سمیت ملک اور بیرون ملک پی ایس پی کے تمام دفاتر، شاہراہوں، عمارتوں اور پلوں کو برقی قمقموں، پاکستانی پرچموں اور چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے تہنیتی پیغامات والے بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔
    پاکستان کے طول و عرض سمیت دنیا بھر میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلیاں اور تقاریب منعقد کی جائیں گے جبکہ مرکزی تقریب آج رات جشن آزادی فائیو اسٹار چورنگی کراچی میں منعقد ہوگی جس سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے، جشن آزادی کے سلسلے میں کراچی سمیت پورے ملک اور بیرونِ ملک میں تہنتی پیغام پر مشتمل بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔
    اس سلسلے میں پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے پاک سر زمین پارٹی کے تحت فائیو اسٹار چورنگی پر جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی تمام پاکستانیو کی جماعت ہے، پاک سر زمین پارٹی ملک کا 74واں یوم آزادی ؛شایان شان انداز سے منانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست تیاریاں کررہی ہے۔
    انہوں نے عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیو سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس پی کے تحت نکالی جانے والی ریلیوں اور تقاریب میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کریں۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل و صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل عبداللہ شیخ اور اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی موجود تھے ۔

  • میٹھادر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ  50 لاکھ روپے لوٹنے کا واقعہ

    میٹھادر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے کا واقعہ

    میٹھادر میں سکیورٹی کمپنی کی کیش وین سی20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹنے کا واقعہ سے قبل ایس ایچ او نے علاقے سے پولیس ڈپلائمنٹ ہٹا دی تھی پولیس نے ملزم کے والد سمیت پانچ افراد کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، ایس ایس پی سٹی ڈسٹرکٹ آفس کے ایک افسر نے نام ظاہرنہ کرنے پر بتایا کہ نجی سیکورٹی کمپنی کی کیش وین کے ڈرائیورکی جانب سے رقم چوری کرنے کی واردات میں مبینہ طور پرایس ایچ او میٹھادر راجہ ذوالفقار حیدر کی غفلت سامنے آئی ہے ،جس مقام سے نجی سیکورٹی کمپنی کی کیش وین کے ڈرائیور کا رقم لیکرفرار ہوا وہاں پولیس کی ڈپلائمنٹ موجود تھی لیکن ایس ایچ او نے پولیس ڈپلائمنٹ ہٹا دی تھی اوراسی کا کیش وین ڈرائیورنے فائدہ اٹھایا اورسکون سے رقم سے بھری وین لیکر فرار ہو گیا، ملزم حسین شاہ کو گلستان جوہر پولیس نے چال چلن کا سرٹیفکیٹ کی تصدیق 20 دسمبر 2020کو کرکے دی تھی جس میں انٹیلی جنس افسر حاجی اقبال نے تحریر کیا کہ حسین شاہ کسی بھی قسم کے جرائم میں ملوث نہیں ہے تفتیشی حکام کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین سی20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار کی وادرات میں ملوث ڈرائیور کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس نے گلستان جوہر میں ملزم کی رہائش گاہ سمیت دیگر مقامات پر چھاپے مارے ، پولیس نے ملزم کے والد سمیت پانچ افراد کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ، پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق نجی سیکیورٹی کمنی کی گیشن وین کا مفرور ڈرائیورحسین شاہ مکان نمبر ای چھ پہلوان گوٹھ گلستان جوہرکا رہائشی تھا اوران کا آبائی تعلق اورکزئی ایجنسی ہے اور 2 بچوں کا باپ ہے شبہ ہے کہ واردات میں محض ڈرائیور نہیں دیگر افراد بھی ملوث ہوں، پولیس نے سیکیورٹی کمپنی کے دیگر گارڈز کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ،پولیس سیکیورٹی کمپنی کے سپروائزرز کے بیانات بھی لئے جارہے ہیں،سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین میں ملزم ڈرائیور کے ساتھ محض دو افراد سوار تھے، شبہ ہے کہ ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی، ملزم کو ڈرائیونگ پر ایک سال سے زائد عرصہ سے سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا، پولیس حکام کے مطابق خطیر رقم کی منتقلی کے لئے سیکیورٹی کمپنی کا طریقہ کارنامناسب اور افرادی قوت کم تھی،سیکیورٹی کمپنی میں ملازمین کی بھرتی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے، ملزم ڈرائیور بھرتی سے قبل خود ہی تصدیقی فارم بھر کر لے آیا تھا جس پر اسے بھرتی کیا گیا ۔

  • گینگ وار امن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر کو بھتے کی خون آلود پرچی موصول

    گینگ وار امن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر کو بھتے کی خون آلود پرچی موصول

    لیاقت آباد میں گینگ وار امن کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر کو بھتے کی خون آلود پرچی موصول۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود سی ون ایریا میں واقع شاہد کلینک کے ڈاکٹر کو امن کمیٹی کی جانب سی20 ہزار روپے بھتے کی پرچی بھیجی گئی ہے، جس میں سردار جان بلوچ امن کمیٹی گینگ وار کی جانب سے تحریر ہے کہ ’’اگر تم ہمارا پرچی لیکر کہیں گیا یا ہم سے رابطہ نہیں کیا تو کسی بھی وقت تمہاری دکان میں ہم داخل ہوگا اور پھر دکان ہوگا تم نہیں‘‘ اس حوالے سے ایس ایچ او سپر مارکیٹ انسپکٹر کامران حیدر نے علاقے میں ڈاکٹر کو بھتے کی پرچی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھتے کی پرچی بھیجنے والے سردار جان بلوچ گینگ وار نامی بھتہ خور کے خلاف سپرمارکیٹ تھانے میں 2، لیا قت آباد تھانے میں 3 اور شریف آباد تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے۔

  • مصطفی کمال کا معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    مصطفی کمال کا معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے معروف اداکارہ اور ماہر تعلیم دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان ہاؤس سے جاری ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دردانہ بٹ کی وفات فنون لطیفہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

  • اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر اُنہیں آنکھوں سے محروم کرنے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر اُنہیں آنکھوں سے محروم کرنے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا

    کراچی میں سکول ٹیچر پر تیزاب پھینک کر اُنہیں آنکھوں سے محروم کرنے والا مجرم انجام کو پہنچ گیا ، عدالت نے مجرم کو سخت ترین سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل کو احمر اقبال کی جانب سے ان کی ساتھی اسریٰ سے شادی سے دستبردار ہونے سے انکار کے بعد ان کے چہرے اور آنکھیں جلانے کا مجرم قرار دیا گیا، جن کے ساتھ مجرم بھی شادی کرنا چاہتا تھا۔
    بدھ کو سینٹرل جیل کے جودیشل کمپلیکس میں انسداد دہشت گردی عدالت نمبر7 کے جج نے سماعت کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا۔جج نےتبصرہ کیا کہ احمر اقبال اپنی دونوں آنکھیں کھو چکا ہے اور تیزاب کے حملے میں نابینا ہوگیا ہے، لہٰذا یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرہ شخص کے حقوق کی خلاف ورزی پر اسے علاج کی سہولیات اورمعاوضہ فراہم کرے۔
    جج کا مزید کہنا تھا کہ ازالے میں متاثرہ فرد کا علاج اور مالی معاوضہ شامل کیا جاسکتا ہے۔

    جج نے کہا کہ تیزاب گردی کی زد میں آنے والے کئی افراد مشکل سرجریز کے عمل سے گزرتے ہیں جو بہت مہنگی ہوتی ہیں اس کے لیے پاکستان اور بیرون ملک ماہرین اور سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے۔متاثرہ شخص کی سماجی اور مالی حالت دیکھتے ہوئے جج نے کہا کہ نجی ہسپتال میں اس کے علاج کے اخراجات، ملک میں ہوں یا بیرون ملک حکومت سندھ کے خزانے سے ادا ہونے چاہیئں۔
    جج نے سندھ کے چیف سیکریٹری کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کے مفت علاج کے حوالے سے اس کی ذمہ داری اٹھائیں، انہیں مکمل صحت یابی اور جب تک خود کمانے کے قابل نہیں ہوتے اس وقت تک بنیادی ضروریات فراہم کریں، عدالت نے اپنے دفتر کو حکم کے تعمیل کے لیے چیف سیکریٹری کو حکم نامے کی ایک کاپی بھیجنے کی ہدایت کی۔پراسیکیوشن کے مطابق سہیل اور اسریٰ شاہ فیصل کالونی کے ایک ہی اسکول میں پڑھاتے تھے، جہاں ان میں تعلقات استوار ہوئے، جس کے بعد سہیل نے اسریٰ سے شادی کے لیے رشتہ بھیجا، جس کو انہوں نے اور ان کے والدین نے ماننے سے انکار کر دیا۔
    سرکاری پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ 29 اپریل 2016 کو سہیل نے احمر کو تحفہ دینے کا کہہ کر ان کو گھر کے باہر بلایا اور ان کے پہنچنے پر سہیل نے اپنے ہاتھ میں موجود تیزاب بھرا پلاسٹک کا کپ احمر کے چہرے پر پھینکا اور فرار ہوگیا۔انہیں ابتدائی علاج کے لیے ہل پارک جنرل ہسپتال لے جایا گیا بعد ازاں ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔

  • کراچی سے پرواز کرنے کے بعد ائیرسیال کی پرواز میں 2 بار فنی خرابی، جہاز رن وے پر واپس آ گیا

    کراچی سے پرواز کرنے کے بعد ائیرسیال کی پرواز میں 2 بار فنی خرابی، جہاز رن وے پر واپس آ گیا

    کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز میں 2 بار فنی خرابی، طیارہ ایک مرتبہ ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آگیا – تفصیلات کےمطابق نجی ائیرلائن ائیرسیال کی کراچی تا اسلام آباد پرواز میں طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔
    طیارہ ٹیک آف کے بغیر ہی دو مرتبہ فنی خرابی کا شکار ہوکر رن وے سے واپس آگیا، پرواز بر وقت روانہ نہ ہونے پر مسافروں نے طیارے اور کراچی ائیرپورٹ پر ائیرلائن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ائیرسیال کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 123 کو شام چار بجے روانہ ہونا تھا، ائیرلائن کا ائیربس اے 320 طیارہ عین ٹیک آف کے وقت فنی خرابی کا شکار ہوگیا اور رن وے سے واپس آگیا۔
    مسافروں کو انتظار کروایا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ طیارے میں سوار کیا گیا اور جیسے کپتان نے اڑان بھرنے کی کوشش کی طیارہ دوبارہ خراب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے سے مسافروں کو اتار کر دوبارہ لاؤنج بھیج دیا گیا جہاں مسافروں نے ائیر سیال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ ائیرسیال کا مؤقف پرواز میں تاخیر پر ائیرسیال کے چیف آپریٹنگ آفیسر طارق امین کا کہنا ہے کہ جہاز کو ایک بار ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ خرابی پیدا ہوگئی، فنی خرابی کے باعث پرواز PF-123 کو منسوخ کردیا گیا ہے مسافروں کو اب کل اسلام آباد کی دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کریں گے۔
    اس سے قبل آج ہی کے روز کراچی سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔جمعرات کی شب کراچی سے لاہور کیلئے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز کی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری فلائٹ پی کے 306 کو لاہور پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔
    طیارے کے انجن میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باوجود پائلٹ نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کنٹرول ٹاور سے ہدایات ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی۔ پائلٹ طیارے کو بحفاظت واپس اتارنے میں کامیاب رہا، اس دوران کسی بھی مسافر کا عملے کے کسی رکن کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کی پرواز کیلئے نئے طیارے کا بندوبست کیا جا رہا ہے، طیارے میسر آتے ہی مسافروں کو لاہور کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔