Baaghi TV

Category: کراچی

  • بیانات اور تقاریر سے جشن نہیں منایا جاتا، مصطفیٰ کمال

    بیانات اور تقاریر سے جشن نہیں منایا جاتا، مصطفیٰ کمال

    پی ایس پی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سب پریشان ہیں، کرونا کی وجہ سے سب سے زیادہ تاجر برادری کو نقصان ہوا ہے، اس کے باوجود تمام پاکستانیوں کیلئے اور خاص طور ہمارے دشمنوں کیلئے جو پاکستان کیلئے غلط ارادے اور نگاہ رکھتے ہیں، ان کو دیکھنا چاہیے کہ آج نا مصائب حالات کے باوجود ہماری تاجر برادری کے دلوں سے اور پاکستانیوں کے دلوں سے محبت کہیں سے کم نہیں ہوئی ہے، میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں.

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ میں آج اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ جو جشن ہے دل جب جشن منانے کو کہے اور دماغ جب اس کو قبول کرے تب جشن منانے کا مزہ آتا ہے، کوئی تقریر اور بیانات سے جشن اندر سے نہیں منا نہیں سکتے ہیں، میں آج پاکستان کے نا مصائب حلات اور خاص طور پر سندھ کے حالات جس مں 13 سالوں سے حکومت سندھ کی جانب سے پانی کا ایک نیا قطرہ نہیں ملا ہے، 13 سالوں سے جو پانی ہمارے نلکوں سے آرہا تھا اس پر بھی ہائبریڈ بنا کر ہمارا اربوں روپے کا پانی بیچتے ہیں.

  • کراچی میں لاپتہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی

    کراچی میں لاپتہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش ملی

    ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں 12 دن سے لاپتہ نوجوان کو پولیس نہیں ڈھونڈسکی اور ملزمان اسے قتل کرکے لاش درخت سے لٹکا کر فرار ہوگئے۔ مقتول فشریز میں محنت مزدوری کرتا تھا ، سیٹھ سے بھی جھگڑا ہوا تھا ، لاش تین سے چار روز پرانی ہے۔
    زرائع کے مطابق پولیس کی نااہلی ، مبینہ غفلت اور لاپتہ افراد کا کھوج نہ لگانے کی مستقل مزاجی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، ہفتہ کی صبح ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں جنگل سے ایک شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
    مقتول کی شناخت نور الامین ولد عبدالسلام کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً ستائیس برس تھی ، نامعلوم ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا اور لاش جنگل میں ایک درخت سے لٹکا کر فرار ہوگئے ، لاش تین سے چار روز پرانی بتائی جاتی ہے۔
    مقتول کے بڑے بھائی بلال نے بتایا کہ وہ لوگ مچھر کالونی کے علاقے بنگالی پاڑہ کے رہائشی اور سات بھائی ہیں جن میں سے نور الامین تیسرے نمبر پر تھا ، نور الامین پانچ سالہ بیٹے اور تین سالہ بیٹی کا باپ تھا ، نور الامین فشریز میں ایک سیٹھ کے پاس مچھلی کا کام کرتا تھا ، 2 اگست کی صبح وہ گھر سے کام پر جانے کے لیے نکلا لیکن وہ گھر واپس نہیں آیا۔
    بلال کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اسے ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن وہ نہیں ملا ، ناکامی پر پولیس کو آگاہ کیا گیا اور باقاعدہ طور پر رپورٹ درج کرائی گئی ، پولیس نے صرف رپورٹ درج کرکے خانہ پری کردی لیکن اس کا بھائی نہ مل سکا ، گزشتہ روز اس کی لاش مل گئی۔
    ایک سوال کے جواب میں بلال نے بتایا کہ ان لوگوں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے لیکن اس کا مقتول بھائی کچھ دنوں سے پریشان ضرور تھا ، اس کا کہنا تھا کہ سیٹھ سے جھگڑا ہوگیا ، کام کے دوران کچھ مچھلی خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سیٹھ اس سے ناراض ہوگیا تھا۔

  • پی ٹی آئی اور پی پی کو آپس کی رنجشیں ختم کرنا ہونگی، مرتضیٰ وہاب

    پی ٹی آئی اور پی پی کو آپس کی رنجشیں ختم کرنا ہونگی، مرتضیٰ وہاب

    صوبائی وزیر مرتضٰی وہاب نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے ساتھ آپس میں رابطہ تو ہوگا، کیونکہ وہ وفاق کی طرف سے سندھ کے نمائندے ہیں، پی ٹی آئی اور پی پی کے اختلافات بیچ میں آجاتے ہیں، وہ رنجشیں بیچ میں آجاتی ہیں، میں کوشش کروں گا کہ اختلاف پر مبنی کوئی بات نہ کروں، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اختلافات کو بھلا کر قومی ایجنڈے پر بات کی جائے.

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاق نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا ہے، وہ کراچی کا حق ہے کہ اس وعدے کو وفا ہوتا دیکھنا چاہیے، وفاق نے کہا تھا کہ کراچی کو 162 ارب فنڈ دیں گے، تو وہ کراچی پر لگنے چاہیں، اگر وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج پرائمنسٹر فنڈ میں رکھا ہے، تو وہ 1100 ارب روپے لگنے چاہیں، کراچی کے ضلع ملیر کے پیسے جو سپریم کورٹ میں جمع ہیں، وہ پیسے کراچی شہر مںں لگنے چاہیں، کراچی کے انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے، ماضی میں جب اس شہر کے اندر ترقی ہوئی تو وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، سٹی کی حکومت اور وفاقی جو ادارے ہیں ان سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، ہمیں ایک بار پھر اسی انفراسٹکچر پر متحد ہونے کی ضرورت ہے.

  • ہمیں متحد ہو کر پاکستان کے مسئل کا حل نکالنا ہوگا، گورنر و وزیراعلیٰ

    ہمیں متحد ہو کر پاکستان کے مسئل کا حل نکالنا ہوگا، گورنر و وزیراعلیٰ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو آزادی کے 74 سال مکمل ہوگئے ہیں، ان 74 سالوں میں ہم کئی بار لڑ کھڑائے بھی ہیں، لڑے بھی ہیں، جیتے بھی ہیں، ہم نے ہار بھی دیکھی ہے، وزیراعظم عمران کہتے ہیں کہ جو ہار مان لیتا ہے وہ ہارتا ہے، جو لڑنا جانتا ہے وہ قومیں دوبارہ اٹھ کھڑی ہوتی ہیں، پھر سے اپنی جنگ کا آغاز کرتی ہیں، ایسی لڑائی جس میں ہم اپنی ترقی کیلئے لڑیں.

    وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے بڑوں نے قربانیاں دے کر ہمارا پیارا ملک بنایا ہے، ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر تلقین کرنے کیلئے آئے ہیں، قائداعظم کے فرمان، ایمان، اتحاد اور تنظیم، متحد ہونا ہماری اشد ضرورت ہے، ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک سمیت دنیا کے اندر کرونا کی وباء پھیلی ہوئی ہے، اس سے مقابلہ کرنے کیلئے، جو خطرات ہمارے مشرقی اور مغربی بارڈر پر ہیں ان سے مقابلہ کرنے کیلئے، جو صورتحال عالمی سطح پر بنی ہوئی ہے، یہاں پر ہم اپنے آپ کو ایک مشکل صورتحال میں دیکھتے ہیں، ان سب کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا.

  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام

    ‏پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 74 ویں جشنِ یومِ آزادی پر پیغام

    قوم کو جشنِ یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔‏اِس مملکتِ خداداد کو اس وقت تک کوئی خطرہ نہیں، جب تک 1973ع کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل ہے۔

    آج کا دن ہمارے بزرگوں کی پرامن سیاسی جدوجہد کے بارآور ہونے اور ان کے جمہوریت پسند ویژن کی علامت ہے۔‏آج اُن عوامل پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ 74 سالوں کے بعد بھی عوام بنیادی سہولیات اور یکساں حقوق سے محروم کیوں ہیں۔

    سوچنے کی ضرورت ہے کہ عوام کیوں عدم انصاف اور غربت جیسی بیماریوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔‏پاکستان کو درپیش تمام مسائل کا حل حقیقی جمہوریت کے قیام اور آئین کی پاسداری میں پنہاں ہے.

    پاکستان پیپلز پارٹی اس سوچ اور نظریئے کا تسلسل ہے، جس کی بنیاد پر ہمارے بانی اجداد نے یہ عظیم ملک قائم کیا تھا.‏پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو صحیح معنوں میں جدید، ترقی پسند اور متحرک جمہوری ریاست بنانے کے لیئے سرگرمِ عمل ہے.قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں.

    ‏پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے.شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں.

    ‏قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو حقیقی معنیٰ میں ایک جمہوری و مساوت پر مبنی ملک بنانے کے لیئے جدوجہد کی.قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یہ جدوجہد قائداعظم کی جمہوریت پسند و آئین پسند سوچ و فکر کی عکاس تھی.

    ‏قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اس کاز کی خاطر اپنی جانیں بھی قربان کردیں. آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ ہم ہر ایسی کوشش و سوچ کی مزاحمت کریں گے، جو عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنی پسند و ناپسند کا فیصلہ کرنے میں رکاوٹ بنتی ہے.

    ‏اپنی پرامن جدوجہد کے ذریعے ملک میں ہر قسم کے تعصب، دہشت گردی اور انتھاپسندی کے لیئے زمین تنگ کردیں گےمجشنِ یومِ آآزادی کےموقعے پر مجھے اپنے کشمیری بھائی و بہنیں بھی یاد آرہے ہیں.

    ‏وہ کشمیری جو اپنے حقِ خودارادیت کے لیئے اس بربریت کا سامنا کر رہے ہیں، انسانی تاریخ جس پر ہمیشہ شرمندہ رہے گی.

    کشمیریوں کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیر کی آزادی تک پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی.

  • پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےریسکیو آپریشن کرکے بحری جہاز کو مدد فراہم کی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نےریسکیو آپریشن کرکے بحری جہاز کو مدد فراہم کی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کاریسکیو آپریشن پی ایم ایس اے کی فوری جوابی کوششوں نے تجارتی بحری جہاز کو مدد فراہم کی- مورخہ 09 اگست 2021 کو میری ٹائم ریسکیو کوآرڈی نیشن سنٹر پاکستان کو ایک ایل این جی ٹینکر (GAS YODLA) کے بارے میں معلومات ملی جس میں عملے کے17 ارکان سوار تھے – یہ بحری جہاز 5 اگست2021 کو کیٹی بندر سے 15 ناٹیکل میل دور لنگر انداز ہوا۔ مشینری کی خرابی کی وجہ سے جہاز چلنے سے قاصر ہو گیا- مزید برآں یہ بھی پتہ چلا کہ جہاز کو ایندھن ، پانی اور رسد کی کمی کا بھی سامنا ہے- مورخہ09 اگست 21 کو ، پی ایم ایس اے نے اپنے جہاز رانی ایجنٹ سے مزید ضروری تفصیلات کے لیے رابطہ کیا تاکہ مصیبت زدہ جہاز کی مدد کے لیے ہنگامی منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس کے مطابق پی ایم ایس اے نے اپنے بحری جہاز پی ایم ایس ایس سسبقت کو ذمہ داری سونپی کہ وہ فوری طور پرصورت حال کی نگرانی کرنے کے لئے روانہ ہو اور ضرورت کے مطابق امداد فراہم کرے۔ بعد میں ، پاک بحریہ کے ہوائی جہاز کی طرف سے یہ اطلاع دی گئی کہ ایل این جی ٹینکر اپنے دو اینکروں میں سے ایک کھو چکا ہے اور اس کے پاس صرف ایک اینکر باقی ہے۔ خطرناک صورتحال کے ممکنہ خطرے کو بھانپتے ہوئے جس کے نتیجے میں دوسرا اینکر ضائع ہو جاتا ہے ، پی ایم ایس اے نے جہاز رانی ایجنٹ کے ذریعے ایک ڈاؤ (AL KHALEEL-III) کا انتظام کیا جس کے ذریعے فعال طور پر مربوط اور ہنگامی ٹوئنگ انتظامات کیےگئے ۔ 12 اگست 21 کی رات جہاز کے قریب پہنچنے پر ، ڈاو نے جہاز کو ٹو کر لیا۔ لنگر پر وزن ڈالنے کے دوران ، جہاز اپنا دوسرا لنگر کھو بیٹھا اس طرح جہاز کو نوٹ انڈر کمانڈ قرار دے دیا گیا۔ دریں اثنا پی ایم ایس ایس کشمیر کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ہنگامی صورت میں جہاز کو گہرے پانیوں میں لے جانے کے لیے حفاظت کرے اور ضروری مدد فراہم کرے تاکہ گراؤنڈنگ کے خطرے سے بچا جا سکے۔ فی الوقت ایل این جی ٹینکر پی ایم ایس ایس کشمیر کے زیرِ نگرانی ہے تاکہ اس کی کراچی آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ضروری مرمت کے لیے ٹینکر کی جلد کراچی پورٹ ٹرسٹ آ مد متوقع ہےکراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ ضروری گفت و شنید بھی کی گئی ہے تاکہ مصیبت زدہ جہاز کو بندرگاہ پر ترجیحی بنیادوں پر ہینڈل کیا جا سکے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایم ایس اے اپنےمحدود وسائل کے باوجود اپنے کردار کے مطابق سمندر میں کسی بھی مصیبت کا جواب دینے کے لیے نگرانی اور ہم آہنگی کے لیے چوکس رہتا ہے۔

  • قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں اسلام کا نظام ہو : سراج الحق

    قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں اسلام کا نظام ہو : سراج الحق

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو لاکھوں لوگوں نے قربانی دی ہیں، دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان بنایا گیا تھا، پاکستان لا اله الا الله کے نام پر بنا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ نبی کریم کے راستوں پر چل کر ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کیا ہے، قیام پاکستان کے وقت ہمیں بہت ساری قربانیاں دینی پڑی ہیں، قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں اسلام کا نظام ہو، قائد اعظم کی رحلت کے بعد چند لوگوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے، پون صدی کا پاکستان حقیقی جمہوریت کی منزل حاصل نہیں ہے، قوم انگریزوں کے بعد ان کے ایجنٹوں کی غلامی میں ہے۔

    سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہے نہ میڈیا، آئین پاکستان سے کھلواڑ کیا جاتا ہے، ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہوتے ہیں، آدھا پاکستان گنوا چکے، بچے کھچے کی معیشت تباہ حال، ادارے زوال کا شکار ہیں، عوام اب مزید ظلم اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے، حکومت نے پہلے سے برسر روزگار بھی بے روزگار کر دیئے ہیں،ہم لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو اسلام آباد میں لے کر جائیں گے، یوتھ پاکستان کی حقیقی تعبیر کے لیے کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یوتھ ایٹم بم سے بڑی قوت، ملک کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں۔

    سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مسلمانانِ برصغیر کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ تھا، آزادی کی نعمت کی حفاظت کے لیے ہمیں یک جان ہونا پڑے گا،آئیے سودی معیشت کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔

  • پاکستانی اداکاروں کی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد

    پاکستانی اداکاروں کی یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد

    یومِ آزادی کے موقع پر جہاں پوری قوم جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے اور ایک دوسرے کو آزادی کی مبارکباد دی جارہی ہے وہیں اس دن کی مناسبت سے پاکستانی اداکاروں نے بھی قوم کو آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ یومِ آزادی کی مناسبت سے ہرے اورسفید رنگ کا لباس پہنے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔ اور قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ۔
    اداکار ہمایوں سعید نے آزادی کے 74 سال مکمل ہونے کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے آزادی کی مبارک باد دی ہے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یوم آزادی مبارک۔ اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم متحد رہتے ہوئے مشکلات کا مقابلہ کریں ، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔
    اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیوشیئر کی ہے ، جس میں وہ یومِ آزادی کے حوالے سے ہرے اور سفید رنگ کا لباس پہنے گاڑی میں سفر کرتے نظر آرہی ہیں۔
    انہوں نے اس ویڈیو میں سب کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔
    اداکارہ سونیا حسین نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ، ویڈیو میں اداکارہ نےسب کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔

  • کراچی میں یوم آزادی پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام  دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی میں یوم آزادی پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام دو دہشت گرد گرفتار

    نافذ کرنے والے اداروں نے یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملک دشمن تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ پولیس نے وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہمراہ گلشنِ حدید کے علاقے جوکھیو گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان بہادر کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی خفیہ اطلاع پر وفاقی انٹیلی جنس ایجنسی اور ملیر پولیس نے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید سمار جوکھیو گوٹھ میں کارروائی کرکے 2 ملزمان اکرام چانڈیو اور شیراز سومرو کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔

    ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق سندھ کی ویژن آرمی نامی ملک دشمن تنظیم سے ہے۔

  • 16 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مجرم کو 12 سال قید کی سزا

    16 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مجرم کو 12 سال قید کی سزا

    کراچی کی سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس میں ملزم کو 12 سال قید اورجرمانے کی سزا سنادی۔

    لڑکی کو ہراساں اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔

    عدالت نے مجرم عمران پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دینے کا بھی حکم دیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق مجرم عمران پر لڑکی کو ہراساں، بلیک میل اور نازیبا تصاویر وائرل کرنے کاالزام تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر سائبر کرائم نے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔