بلدیہ مواچھ موڑکے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ سے 06 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔
ہلاک وزخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چھوٹے ٹرک کے اندر دھماکے سے خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ کراچی بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ میں پیش آیا جس میں شہزور ٹرک کے اندر دھماکا ہوا۔ بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری کا نتیجہ ہے؟ اس بات کا تعین کیا جارہا ہے۔ امدادی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ ٹرک کے اندر دستی بم وغیرہ پھینکا گیا۔
Category: کراچی
-

بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب شہزور میں سلنڈر دھماکہ
-

جشن آزادی کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقہ پی ایس 99 میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جشن آزادی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے حلقہ پی ایس 99 میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا،پودے لگانے کے ساتھ شہریوں میں بھی تقسیم کیے ،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جشن آزادی کے موقع پر جھنڈے کے ساتھ ایک پودہ بھی لگانا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھی کی طرح پورے صوبہ سندھ میں شجرکاری کی جارہی ہے، پاکستان کا خواب جو اقبال نے دیکھا قائد نے پورا کیا تھا، لیکن مقاصد حاصل کرنے میں ہم پیچھے رہ گئے تھے، اب پاکستان پوری دنیا میں ایک غیرتمند قوم جانا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام خوابوں اور مقاصد کی تکمیل ہوگی،ہماریوزیر اعظم اور عسکری قیادت نے پیغام دیا ہے،ہم وہ فیصلے کرتے جو ملک کیلئے بہتر ہوتے ہیں، ہم 75 ویں یوم آزادی منارہے ہیں،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہن بھی ہمارے ساتھ شامل ہونگے، جلد کشمیر بنے گا پاکستان کا خواب پورا ہوگا،تمام ادارے حکومت ایک پیج پر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا خاتمہ ہوگا اور وہ کپتان کے ہاتھوں ہوگا،کلین اینڈ گریںن پاکستان کا خواب بھی پورا ہوگا، ہم نے اپنے حلقے میں شجرکاری کو بڑھایا ہے، پچھترواں یوم آزادی ہمیں ایسی سوچ پر لیجارہا کہ ہم آزاد ہیں کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتے، ہم اب نو کرنے کی اور ایبسولیٹنی ناٹ کی صلاحیت رکھتے ہیں، انڈیا افغانستان کے زریعے شرارتیں کررہا ہے،پچھلے دنوں چینی دوستوں پر حملہ کرایا گیا، دوسری جانب جشن آزادی کے موقعہ پر رمادا ہوٹل کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مہمام خصوصی کے طور پر شرکت کی اپوزیشن لیڈر نے انتظامیہ و عملے کے ہمراہ کیک کاٹا پرچم کشائی کی، اس موقعہ پر حلیم عادل شیخ نے کہا پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، قائداعظم کے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے، پوری قوم ملک میں خوشحالی امن کے لیے دعاگو ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ہر پاکستانی نے آج سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہوا ہے۔
-

جشن آزادی کے موقع پر پولیس کی بھتہ گیری افسوسناک ہے : پاسبان
پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا اور سینیئر رہنما اکرم آگریا نے سیکشن آفس رسالہ تھانہ کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے 500روپے سے زائد کے جبری چالان کاٹنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقعہ پر پولیس کی بھتہ گیری افسوسناک ہے۔
عوام کو ہراساں کرنا اور زبردستی چالان کاٹناعوام کو یوم آزادی کی خوشیاں منانے سے روکنا ہے۔ ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے حوالہ سے اسی طرح کی اطلاعات شہر کے دیگر علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہیں۔ پاسبان ہیلپ لائن پر عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد جب پاسبان عہدیدار اور ورکرز متعلقہ جگہ پہنچے تو ٹریفک اہلکار تیزی سے وہاں سے غائب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کے برنس وارڈ کے پاس واقع ملک بیکری کے سامنے چوک پر کھڑے ٹریفک اہلکار بمع ایس او ٹریفک قاسم سیکشن رسالہ تھانہ آنے جانے والی موٹرسائیکلوں کو روک کرنوجوانوں اور بچوں کا زبردستی 520 روپے تک کا چالان کر رہے ہیں جبکہ اسپتال میں آنے والے مریض اور تیماردار بھی ان کا نشانہ بن رہے ہیں۔ پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزرطارق چاندی والا او ر سینیئر رہنما اکرم آگریا نے آئی جی سندھ سے فوری اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس او ٹریفک اور دیگر عملے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی درخواست کی ہے۔
پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ اب تک زبردستی کے چالان کی مد میں کاٹی گئی تمام رقوم شہریوں کو واپس کی جائیں۔ پولیس و ٹریفک پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ نہ اتھائیں بصورت دیگر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی متاثرہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر کراچی پریس کلب پر احتجاج کرے گی. -

پاک سرزمین پارٹی کا 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ
پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا، مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کراچی والوں نے کاروبار بند کردیا تو پاکستان بھوکا مرجائے گا، عجیب منطق ہے کہ کورونا ہفتے میں 2 دن آتا ہے اور 4 دن نہیں آتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چند خاندانوں کے بچے آکسفورڈ میں جاتے ہیں جبکہ غریبوں کے بچوں کیلئے پیلا سکول بھی نہیں ہے۔
عجیب منطق ہے کہ کورونا کی بھی ٹائمنگ ہے، کورونا ہفتے میں دو دن آتا ہے اور چار دن نہیں آتا، مشکلات کے باوجود تاجر پاکستان زندہ باد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کواعتماد میں لیا جائے اور 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی جائے، اگر کراچی والوں نے کاروبار بند کردیا تو پاکستان بھوکا مرجائے گا۔ -

جامعہ کراچی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو عراقی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم پر عمل پیراہوکر ہی ہم ایک عظیم فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔اس یوم آزادی کے موقع پر قوم کے ولولہ انگیز جذبات قابل ستائش ہیں اور یہ ہی ایک زندہ قوم کی نشانی ہے کہ وہ اپنے یوم آزادی کو بھر پور جو ش وجذبے اور ولولہ انگیزی سے مناتی ہے۔
موجودہ دور میں پاکستان کو اندورنی وبیرونی چیلنجزدرپیش ہیں لیکن عساکر پاکستان اپنی لازوال قربانیوں سے عظمت اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے جس پر پوری قوم عساکر پاکستان کی سپاس گذار ہے ۔ہمیں من حیث القوم پاکستانی پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جامعہ کراچی کی انتظامی عمارت کے سامنے سبزہ زارپر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کے بعد حمد ونعت پیش کی گئی ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور شیخ الجامعہ نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات ،رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرعبدالوحید ،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی، اساتذہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے کا مقصد صرف خطے کا نہیں بلکہ ایک آزاد مملکت کاحصول تھا جہاں برابری کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اسلامی اصولوں کی بنیاد پر انسانی رابطے قائم ہوں۔آج اگر ہم پاکستان کا دیگر ممالک سے موازنہ کریں تووہ معاشی طور پر پاکستان سے بہت آگے ہیں اور ان ممالک کی معاشی طورپر مستحکم ہونے کی وجہ محنت ہے کیونکہ وہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو محنت کو عظمت سمجھتی ہیں۔
ہم ہمیشہ دوسروں کے احتساب کی بات کرتے ہیں لیکن اپنا احتساب نہیں کرتے جبکہ اس عمل کا آغاز اپنی ذات سے کرنا ناگزیر ہوتاہے ۔ -

مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا
مدفون خاتون کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے خاتون کی میت کو قبر سے نکال کر درندگی کا نشانہ بنیئا۔ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں نامعلوم ملزم نے خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی۔
ملزم خاتون کی لاش نکال کر جھاڑیوں میں لے گیا اور بے حرمتی کرکے فرار ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزم خاتون کی لاش بے حرمتی کے بعد جھاڑیوں میں چھوڑ کر فرار ہوا۔گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی خاتون کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب علاقے میں واقعے پر شدید غم و غصے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بورے والا میں قبرستان میں ایک روز قبل دفنائے گئے نومولود بچے کی نعش قبر سے غائب ہوگئی تھی ۔پولیس کے مطابق مرد اور عورت کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے تمام شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ بوریوالا کے نواحی گاؤں 513 ای بی میں اشفاق نامی شخص کا آٹھ دن کا بچہ وفات پا گیا تھا جس کی عصر کے بعد گائوں کے قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی۔
والدین کے مطابق جب قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے پہنچے تو قبر کھود کر نعش نکال کر قبر کھلی چھوڑی ہوئی تھی۔چوکی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جس سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی پیدا ہوسکے گی۔پولیس کے مطابق قبر کھود کر میت نکالنے والوں میں ایک مرد اور ایک عورت شامل ہے، جن کے پاؤں کے نشان قبر کے قریب موجود تھے۔ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بچے کی میت کو جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے . -

جشن آزادی پر سوک سینٹر بلڈنگ کراچی میں پروقار تقریب
ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام 74 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر سوک سینٹر بلڈنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن تھے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈی جی کے ڈی اے نے قومی پرچم کی کشائی کی۔
تقریب کے دوران قومی ترانہ کے علاوہ ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن، وقار مہدی اور ڈی جی ایس بی سی اے سلیم رضا کھوڑو نے سوک سینٹر سبزہ زار میں دست مبارک سے پودا بھی لگایا۔
ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن کا کہنا تھا کہ جس دن ہم ایک قوم بنیں تو ہمارا شمار ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔
ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کے ڈی اے کراچی کی روشنیوں کو بحال کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا اور شہریوں کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
-

آج برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج دبئی کا برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جائے گا، یہ پروقار تقریب پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔
برج خلیفہ کو ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی جائے گی، پاکستانی پرچم کے رنگ سے مزین برج خلیفہ کو ہزاروں شہری دیکھیں گے، اس موقع پر دبئی کی فضائوں میں پاکستانی ترانے کی گونج ہوگی، ملی نغمہ ”ہم ایک ہیں” پر ثقافتی رقص بھی کیا جائے گا۔
یوم آزادی کی یہ تقریب پاکستان پویلین دبئی ایکسپو 2020 کے تحت سجائی جائے گی، پاکستان پویلین دبئی ایکسپو کا تھیم بھی لائونچ کیا جائے گا اور لوگو کی بھی رونمائی ہوگی۔
-

جناب ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز صاحب کا محرم الحرام کے موقع پر بوہری کمیونٹی کی عبادت گاہوں کا دورہ
جناب ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز صاحب کا محرم الحرام کے موقع پر بوہری کمیونٹی کی عبادت گاہوں کا دورہ.
ڈسٹرکٹ سٹی میں موجود بوہری کمیونٹی کی مختلف عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا.
جناب ایس ایس پی صاحب سٹی نے بوہری کمیونٹی کے ممبران سے بھی ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا یقین دلایا.
جناب ایس ایس پی صاحب سٹی نے بوہری کمیونٹی کے ممبران سے ان کی مجالس میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا کہا.
جناب ایس ایس پی صاحب سٹی نے متعلقہ ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام عبادت گاہوں پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور ہر ممکن اقدامات کئے جائیں.
-

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کوئی اختلاف نہیں
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکوئی اختلاف نہیں، 35 ارب روپے کی لاگت سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے اثرات پاکستان تک آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی بقا کے لیئے ایک قوم بن کر اکھٹا رہنا ہے، عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان و مال ملک کی بقا پر لگائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکوئی اختلاف نہیں، کے سی آر کی اونرشپ کامعاملہ تھا، اب وفاق تعمیر کریگا، بڑے بھائی کی حیثیت سے وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرےگا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ 35 ارب روپے کی لاگت سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔