Baaghi TV

Category: کراچی

  • اب وسائل کی نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی بات کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب

    اب وسائل کی نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی بات کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب

    ایڈمنسٹریٹر کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ علماء کرام ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، اب وسائل کی نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی بات کی جائے گی، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، صرف محرم الحرام یا ربیع الاول کے لئے ہی نہیں بلکہ ایسے کام کئے جائیں گے جو پورا سال چلیں، آئندہ دس روز کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر خود جا کر مسائل دیکھوں گا اور انہیں حل کرایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر دانش سعید، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا، ایڈیشنل کمشنرجواد مظفر، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،میونسپل کمشنرز، واٹر بورڈ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈاور کے الیکٹرک کے نمائندے بھی موجود تھے،ا جلاس کے دوران مختلف مذہبی تنظیموں کے رہنما اور محرم الحرام کے جلوسوں کے منتظمین نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیاجن میں مولانا اکبر درس، مفتی جمیل راٹھور، محمد خالد نور، بلال قادری، یونس جعفری، شبر رضا، محمد فرید قادری، سید سہیل رضا، سردار حسین، ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، غضنفر حسین، عمر خان قادری، شہزاد علی رضوی، عمر صابر، بدر علی، مفتی عابد مبارک، علی حسین نقوی، مولانا یعقوب عطاری، سید رفیع شاہ، مسرور ہاشمی، عمران احمد سلفی اور دیگر شامل تھے، زیادہ تر مسائل کا تعلق صفائی ستھرائی کی صورتحال، سیوریج لائن سے رساؤ، سڑکوں کی حالت زار، پانی کی کمی، اسٹریٹ لائٹس کی خرابی سے تھا، علماء کرام نے شہر کے مختلف اضلاع میں جلوسوں کی گزرگاہوں کو بہتر بنانے، سڑکوں کی استرکاری اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی جلد از جلد کرانے کی درخواست کی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، تمام سازشوں کے باوجود ماضی میں کسی انتظامیہ نے انہی علماء کرام کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کئے ہیں میرے ساتھ کراچی کی پوری انتظامیہ موجود ہے، ہمارا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اب ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے جو اتحاد محرم الحرام اور ربیع الاول میں نظر آتا ہے وہ پورے بارہ مہینے نظر آنا چاہئے، بلدیاتی ادارے شہری انتظامیہ اور پولیس کا محکمہ مل کر کام کریں گے اور جلوس کی گزرگاہوں پر ہرممکن بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، واٹربورڈ کے ساتھ بیٹھ کر سیوریج کے معاملات حل کریں گے جبکہ کے الیکٹرک کے ساتھ بھی رابطہ رہے گا، سڑکوں کی مرمت و استرکاری فوری ہونی چاہئے، اس کے لئے سب اپنی ذمہ داریاں نبھائیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز، میونسپل کمشنرز،ڈی آئی جیز پیش کئے گئے مسائل کو نوٹ کرلیں کہ ہمیں محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کو گزرنے کے قابل بنانا ہے اور سیکورٹی کے بہتر انتظامات کرنے ہیں، کے ایم سی نے اپنا کنٹرول روم 1339 بنالیا ہے وہ دس محرم الحرام تک مسلسل کام کرے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے تمام علماء کرام اورمجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ رابطہ رہے گا اور میرا دفتر آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، ہم مل کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اس امید کے ساتھ کہ آنے والا کل بلدیاتی سہولیات اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے بہتر ہوگا، انہوں نے علماء کرام کو یقین دہانی کرائی کہ جو مسائل یہاں پیش کئے گئے ہیں ان پر فوری کارروائی کی جائے گی اور بہتر انتظامات کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر شہری اداروں کے اشتراک سے کام کریں گے۔

  • آئی جی سندھ کی زیر صدارت سی پی او میں اجلاس

    آئی جی سندھ کی زیر صدارت سی پی او میں اجلاس

    آئی جی سندھ کی ذیر صدارت سی پی او میں منعقدہ ایک ویڈیو لنک اجلاس میں میرپورخاص پولیس رینج اور اسکے متعلقہ اضلاع کے لیئے محرم الحرام سال 2021 کے دوران اختیارکردہ حفاظتی اقدامات اور لائحہ عمل کا مختلف پہلوؤں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور اے آئی جی ایڈمن سی پی او براہ راست جبکہ دوسری جانب ویڈیو لنک پر ڈی آئی جی میرپور خاص اور ضلعی ایس ایس پیزکے علاوہ میر پورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکر/مٹھی میں قائم مختلف امام بارگاہوں،شیعہ کونسل اور درگاہوں سے تعلق رکھنے والی علماء اکرام/ذاکرین/متولی ظہیرالحسن نجمی، حمزہ نقوی،شاہ بخش لند،سیدعباس علی شاہ،سیدزوالفقار علی شاہ،زمان کھوسو، صابرفقیر،شمس الدین شاہ اورگل محمد باجیر بھی موجود تھے۔
    آئی جی سندھ نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر اجلاس میں شریک علماء اور ذاکرین سے باقاعدہ مشاورت کی اور انکی تجاویز کی روشنی میں پولیس کو جملہ حفاظتی اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنانے کے احکامات دیئے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ محرم مجالس،جلوسوں کی فہرستوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور منتظمین سے مسلسل روبط کے تحت ہر سطح پر غیرمعمولی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر علماء اکرام اور ذاکرین نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے سندھ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • ضلع وسطی بازی لے گیا، ہیموفیلیا مریضوں کی ویکسی نیشن بھی شروع

    ضلع وسطی بازی لے گیا، ہیموفیلیا مریضوں کی ویکسی نیشن بھی شروع

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)سینٹرل نے سندھ بھر میں سبقت لیتے ہوئے خون کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے تعاون سے شروع کرا دی۔ ویکسی نیشن کا عمل ناظم آباد نمبر چار میں واقع ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر پر پیر سے شروع کر دیا گیا ہے۔
    سینٹر کا افتتاح مہمان خصوصی ڈی ایچ او آفس سینٹرل کی فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر حرا ظہیر، سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر درناز، سینئر صحافی اینکرپرسن میٹرو ون نیوز اختر شاہین رند، سوسائٹی کے بانی و صدر راحیل احمد نے کیا۔ اس موقع پر سوسائٹی کے عہدیداران فخر عالم زیدی، انیس الرحمان، محمد شاہد، ڈاکٹر منیرہ برہانی، رانا اصغر علی، ڈائریکٹر سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر درشہوار و دیگر بھی موجود تھے۔
    افتتاح کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے صدر راحیل احمد نے بتایا کہ ہیموفیلیا کے مریض کورونا سے بچاو کی ویکسین سے محروم تھے۔ میڈیا پر بھی اس پریشانی کو اجاگر کیا گیا۔ کورونا یا کوئی بھی انٹرامسکولر انجکشن لگنے سے پہلے ہیموفیلیا کے مریضوں کو اینٹی ہیموفیلیا لگنا ضروری ہوتا ہے ورنہ متاثرہ جگہ سے اندرونی طور پر خون کا رساو شروع ہو جاتا ہے۔
    ہیموفیلیا کے مریضوں کو ویکسی نیشن سینٹرز میں زیادہ دیر انتظار کرنے کی وجہ سے جوڑوں میں اندرونی خون رسنے کی شکایات ہو رہی تھیں۔ بلیڈنگ کے خوف سے مریض ویکسی نیشن کے لیے نہیں جارہے تھے تاہم اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی وہ واحد ادارہ ہے جو اپنے مریضوں کو بنیادی ضروریات اور سہولتیں فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے۔
    راحیل احمد نے ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو، فوکل پرسن ڈاکٹر حرا ظہیر، محکمہ صحت سندھ اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ویکسی نیشن کا یہ عمل ممکن ہوا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر حرا ظہیر نے ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈی ایچ او سینٹرل کی ٹیم کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
    انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، احتیاط جاری رکھیں اور ویکسی نیشن ضرور کرائیں۔ سینئر صحافی اینکرپرسن میٹرو ون نیوز اختر شاہین رند نے کہا کہ میڈیا اسی طرح اپنا مثبت کردار ادا کر کے لوگوں کے مسائل مزید بہتر طور پر حل کرا سکتا ہے۔ سیکریٹری ایس بی ٹی اے ڈاکٹر درناز نے بتایا کہ محکمہ صحت صوبے میں ہیموفیلیا سمیت مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • سندھ کابینہ نے بھینس کالونی والے سلاٹر ہاؤس کی واپسی کے احکامات جاری

    سندھ کابینہ نے بھینس کالونی والے سلاٹر ہاؤس کی واپسی کے احکامات جاری

    وزیراعلیٰ‌ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس چیف منسٹر ہاؤس میں منعقد ہوا ہے، اس اجلاس میں سندھ کے تمام صوبائی وزرا نے شرکت کی ہے، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، کرونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں.

    سندھ کابینہ نے کے ایم سی سے 29 ایکڑ سلاٹر ہائوس بھینس کالونی کی زمین واپس لے لی ہے، کے ایم سی اپنا سلاٹر ہائوس چلا نہیں سکی ہے، بھینس کالونی والے سلاٹر ہائوس کی زمین پر بی آر ٹی ریڈ لائن کے لیے بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا، سندھ حکومت نے کے ایم سی کو نیا سلاٹر ہاؤس بنانے کی ہدایت دے دی گئی ہے،
    سندھ حکومت سلاٹر ہائوس کے لیے کے ایم سی کو کسی اور مقام پر اراضی دے گی.

  • ٹھٹہ پولیس کی کاروائی، کرمنل گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار

    ٹھٹہ پولیس کی کاروائی، کرمنل گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار

    ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ٹھٹہ پولیس کی جرائم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.

    ایس ایچ او تھانہ دھابیجی انسپیکٹرغلام علی لاکھو اور اے ایس آئی شکیل شورو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج اللہ ڈنو کلمتی بلوچ لنک روڈ دھابیجی کے قریب پہنچے تو ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے کرمنل گینگ کا مرکزی ملزم مجیب عرف سلطان ولد غلام رسول شیخ کو زخمی حالت گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل اور کراچی کورنگی سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرکے تھانہ دھابیجی پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں، گرفتار ملزم ضلع ٹھٹہ اور کراچی میں ڈکیتی، رہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے، جس کا کرمنل رکارڈ طلب کیا جارہا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے.

    مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں.

  • کراچی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جگہ جگہ ٹریفک کی ابتر صورتحال

    کراچی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جگہ جگہ ٹریفک کی ابتر صورتحال

    کراچی میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جگہ جگہ ٹریفک کی ابتر صورتحال

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا شہر کے ناقص ٹریفک کے نظام پرکڑی تنقید

    مراد علی شاہ کبھی لاک ڈاؤن لگانے اور کبھی ہٹانے کےشوقین ہیں،کم عقل وزیراعلیٰ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے قبل ایک اجلاس ٹریفک کی صورتحال پر بھی کرلیتے۔

    نالائقِ اعلیٰ کو اہم منصب پر بیٹھے برسوں بیت گئے مگر شہر میں ٹریفک کا نظام نہیں بدل سکے، کراچی کے کاروباری گڑھ صدر اور اطراف میں ٹریفک بری طرح جام ہے،

    سندھ حکومت کراچی شہر کو 14 سالوں میں ٹریفک کا ایک ماسٹر پلین بھی نہ دے سکی،وزیر اعلیٰ کی کام چوری کی وجہ سے کراچی کے عوام سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں۔وزیراعلیٰ صوبے کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو مستعفیٰ ہوجائیں،پی پی اپنی کم عقلی اور نااہلیوں کی وجہ سےایک علاقے کی جماعت بن چکی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پیر پگارا سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر کی پیر پگارا سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزیبی نے راجہ ھائوس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے خصوصی ملاقات کی اور والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی ایم پی اے سید محمد راشد شاہ راشدی اور ڈپٹی کائونسل جنرل بخیت الرومیتی بھی موجود تھے ملاقات دوران سیاسی ، سفارتی ، علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا .

  • وزیر اعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے :حلیم عادل شیخ

    وزیر اعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے :حلیم عادل شیخ

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بیان دیا ہے کہ آج وزیراعظم کراچی میں نیوی اور کے پی ٹی کے پروگرام میں شرکت کے لئے آرہے ہیں ۔ سب پوچھ رہے ہیں میڈیا پر چل رہا ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لیے کیا لارہے ہیں ۔
    وزیراعظم کراچی کے لیے پہلے ہی پیکیج دے چکے ہیں جس پر کام جاری ہے ۔
    ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 اوور ہیڈ برجز بن چکے منگھوپیر سے جام چاکرو تک روڈ بن رہی ہے ۔
    گرین لائین کا ٹریک مکمل ہوچکا ہے ۔ اسی سال ستمبر میں گرین لائین کی بسز پہنچ جائیں گی ۔ 52 فائر بریگیڈ وفاقی حکومت کے کراچی میں موجود ہیں ۔
    اورینج لائین سندھ حکومت کا بھی وفاق دیکھ رہی ہے 1100 ارب کے پیکیج میں اہم کام نالوں کی صفائی کا تھا
    کے فور اور کے سی آر پر مزید کام تیز ہوچکا ہے ۔ 10 ارب روپے کراچی میں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے لگائے ۔ 11سو ارب کے پیکیج میں ساڑھے 4 سو ارب سندھ حکومت کو دینے تھے ۔
    سندھ حکومت نے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا ایک نالا بھی صاف نہیں کیا ۔
    سندھ حکومت کہتی ہے بحریا کے پاس ملیں تو کام کریں ۔
    گندہ کچرہ ہٹانا پائپ کنیکشن جیسے کام سندھ حکومت نے کرنے ہیں ۔
    آج وزیراعظم کی سربراہی میں کراچی ٹرانسمیشن کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ۔ تمام اسٹیک پولڈرز شرکت کریں گے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیراعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ سندھ حکومت کو بھی پابند کریں گے کہ وہ اپنے حصے کا کام جلد مکمل کرے ۔

  • مولانا فضل الرحمن کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

    مولانا فضل الرحمن کی پیر صاحب پگارا سے ملاقات، والدہ کی وفات پر تعزیت

    جمعیت علماء اسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حروں کے روحانی پیشوا،جی ڈی اے کے سربراہ پیرصاحب پگارا سے ان کی رہائشگاہ پرجاکران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورمرحومہ کے درجات کی بلندی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
    اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی ایم پی اے سید محمد راشد شاہ راشدی جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، پیر صدرالدین شاہ راشدی ، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی، شرف الدین اندھڑ دیگربھی موجود تھے۔

  • متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات

    متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدالزابی کی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے علی ہائوس پر ملاقات ،کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل جناب بخیط عتیق الرومیتھی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی پروجیکٹس شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے مضبوط تعلقات ہیں ۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی مشکل حالات میں ہمیشہ مدد کی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہی خاندان نے پاکستان کی عوام کے لیے صحت، تعلیم کے شعبوں میں اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے تحفے دیئے ہیں۔ پاکستان اور سندھ کی عوام کی یو اے ای کی عوام سے خصوصی محبت اور احترام ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب حماد عبید الزابی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ۔ پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں .