سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)کو خط لکھ دیا ہے
ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو کے مطابق 31 اگست تک جس نے ویکسین نہیں لگوائی اس کی سم بند ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے لوگ سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگوانے آرہے تھے۔31 اگست سے پہلے لوگ ویکسین لگوالیں، اب تک صوبے میں 80 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
Category: کراچی
-

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا
-

وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے مجھے یا وزیر اعلی سندھ کو کوئی آگاہی نہیں تھی : مرتضی وہاب
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون وبیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے مجھے یا وزیر اعلی سندھ کو کوئی آگاہی نہیں تھی وزیر اعظم کا کراچی کی ترقی کے حوالے سے کوئی اجلاس نہیں تھا وہ گزشتہ روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم نے کوئی اجلاس نہیں کیا وزیر اعظم نے صرف ایک پروگرام میں شرکت کی 2018 سے کہا جا رہا ہے کہ گرین لائن شروع ہو رہی ہے مارچ 2018 میں ن لیگ کی حکومت نے کہا تھا کہ گرین لائن منصوبہ مکمل ہوگیا ہے بطور وزیر اعظم عمران خان نے 2018 میں اعلان کیا کہ 6 ماہ میں گرین لائن منصوبہ شروع ہوجائے گا،بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تین سال گزر چکے ہیں لیکن گرین لائن ابھی تک نہیں چلی وفاق کو اعلان کرنے سے گریز کرنا چاہئے کام ہوجائے گا تو عوام کو نظر آجائے گا۔
گرین لائن منصوبے کے لئے گورنر سندھ کی جانب سے 80 بسوں کی چین سے آئندہ ہفتے آمد کے اعلان پر بیرسٹرمرتضی وہاب نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بسیں کہاں ہیں ہمیں تو نظر نہیں آرہیں. -

وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر اعظم کے دورہ کراچی کا سرکاری طور پر کوئی پروگرام نہیں دیا گیا، ناصر شاہ
صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ سید ناصر حسین شاہ نے وزیر اعظم پاکستان کے کراچی کے دورے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے ان کو وزیر اعظم کے دورہ کراچی کا سرکاری طور پر کوئی پروگرام نہیں دیا گیا۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ انتظار کر رہے تھے، لیکن کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے اجلاس تھا، لیکن نہ تو وزیر اعلیٰ سندھ کو اور نہ ہی دیگر اسٹیک ہولدرز کو اجلاس میں بلایا گیا۔صوبائی وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ان کے پاس کراچی کے لئے چند ہی گھنٹے ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں وزیر اعظم صاحب سندھ آئیں، ہمیں بلائیں نہ بلائیں خوش رہیں، لیکن وہ جو اعلانات کرتے ہیں، ان پر عمل کریں . -

ملک میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ حکومت جانے والی ہے، ملک میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں۔ کشمیر کے پہاڑوں پر رہتے ہوں یا کیماڑی میں، عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔کراچی کے وائی ایم سی اے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوِئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت سندھ صوبے کی عوام کی بہود و ترقی کے لیئے بہتر کام کر رہی ہے۔
وائی ایم سی میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے لیئے مواقعے فراہم کرنا بھی حکومتِ سندھ کا بھتر اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پی پی پی کی حریف جماعتوں کی عادت بن گئی ہے، کراچی کے لیئے وہ خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی اور کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ساتھ نہ دینے اور محدود وسائل کے باوجود کراچی سمیت پورے صوبے کام ہو رہا۔وفاقی حکومت اسِ صوبے اور کراچی کے ساتھ جو ناانصافی بار بار کر رہی ہے، عوام وہ دیکھ رہے ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان کی عوام کی واحد امید اب پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ انتخابات کے لیئے بھی مسلسل تیاریاں جاری رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ الیکشن موڈ میں ہوتی ہے۔ کشمیر سے لے کر کوئتہ تک، اوپر سے لے کر نچلی سطح تک تیاریاں جاری ہیں، بڑے بڑے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے دونوں باقی جماعتوں کو بھگتا ہے۔ عوام دیکھ چکے ہیں کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی بے روزگاری، غربت اور مہنگائی ہے۔ اسی وجہ سے لوگ پی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائز حکومت ہونے کے ساتھ ساتھ بہت کمزور حکومت بھی ہے۔ اسی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں کہ کسی بھی وقت عام انتخابات ہو سکتے ہیں اور اس لیئے ہم الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ مولانا فضل رحمان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ متحدہ اپوزیشن حکومت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ کسی کے خلاف نہیں، بلکہ عوام دوست جماعت ہے۔ جس کی پالیسی عوام دشمن ہوگی، ہم ان کے دشمن ہوں گے اور جس کی پالیسی عوام دوست ہوگی، ہم ان کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیپلز پارٹی میں آتا ہے، تو وہ برا ہوجاتا ہے۔ یہ رویئہ مناسب نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے، اس کے دروازے ان سب کے لیئے کھلے ہیں، جو اس حکومت کو ہٹانا، عمران خان کو بھگانا، اور ملک کو ایک پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ اور ان کی ٹیم کی محنت سب کے سامنے ہے۔ صحت، تعلیم، پانی اور حتی کے توانائی کے شعبے میں محدود وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل کرنے لیئے نمایاں کام کیا ہے۔ اپنے دورہِ امریکا کے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ائندہ کچھ مہینوں میں وہ واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے، اور پھر موجودہ حکومت کی چیخیں نکل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ماضی میں جنرل مشرف کی حکومت کے بارے میں دعوے کرتا تھا کہ مشرف ہمیشہ برسرِ اقتدار رہے گا، لیکن صدر آصف علی زرداری نے اس مژرف کو بھی بھگا دیا تھا۔ پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جو بھی یکطرفہ فیصلہ کرے گی، اور صوبے کی عوام اور حکومت کو نظرانداز کرکے قدم اٹھائے گی وہ متنازعہ ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں کراچی کی عوام پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کو اپنے ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے۔
عوام کو پتا ہے کہ ان کو درپیش مسائل کی ذمیدار یہ ہی دو پارٹیاں ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو شہرِ کراچی کی بھتری کے لیئے محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کراچی میں ایڈمنسٹریٹر اور اسپیشل اسسٹنٹس کی مقرریوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ -

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال کی ملاقات
سربراہپاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال سے ملاقات، ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے سندھ کے مظلوموں کی آواز بننے اور سندھ کے دارالخلافہ کراچی کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے ایک ہوکر کام کرنے پر زور دیا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی سے لے کر خیبر تک ہمیں مظلوموں کے حقوق کے لئے آواز اُٹھانی ہے ، کراچی سندھ کے دارالخلافہ ہے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے کراچی ، حیدرآباد ، لاڑکانہ، سکھر جیسے شہروں کی حالت بہت خراب ہے، سندھ دھرتی ہماری ماں ہے سندھ دھرتی کے بیٹے کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی شہر کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے ، کراچی میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا سندھ حکومت پہلے متبادل جگہ فراہم کرتی پھر انہیں ہٹایا جاتا ، عوام سے جینے کا حق چھیننے جیسی پالیسیاں جمہوریت کے منافی ہیں ، دس محرم کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جہاں ظلم ہوگا وہاں ملکر آواز اُٹھاتے رہینگے ، کراچی شہر بری طرح برباد ہورہا ہے، دس محرم کے بعد ملکر جدوجہد کرینگے ،جوبلی مارکیٹ ہو یا الہٰ دین پارک توڑنے پر متاثرین کا خیال بھی کرنا چاہئے ، مظلوم عوام کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے ،اس موقع پر پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثروت بھائی کا اور ہمارا پرانا واسطہ ہے ، جب انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا تھا اس وقت بھی ہم حق کہنے سے نہیں ہٹے، آج ہماری ملاقات کا مقصد و محور عام انسان پریشان ہے ، اس پر ظلم بڑھتا چلا جارہا ہے ، کراچی سے کشمور تک اور کشمور سے کشمیر تک لوگ خوش نہیں ہیں، ہم جس شہر کراچی میں رہتے ہیں وہ پورے پاکستان کو 70فیصد اور سندھ کو 90فیصد ریونیو کما کر دیتا ہے یہ شہر تباہ ہوگا تو پاکستان تباہ ہوگا، ماضی میں اس شہر کو تباہ کرنے کیلئے بیرونی ملک کی ایجنسیوں نے اربوں ڈالر خرچ کئے اور اس شہر کو خون میں نہلایا ، اللہ نے ہم پر کرم کیا آ ج وہ تمام انوسٹمنٹ اور دشمن کی سازشیں تباہ ہوئی ، آج جو کراچی کے ساتھ ہورہا ہے اس وقت خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینا ہے اُس وقت جب سچ بولنے کی سزا موت تھی جب ہم نے سچ بولا ہے ، آج زبان اور مسلک کی بنیاد پر بھائی بھائی کو نہیں مارہا ماضی میں ہر جماعت نے شہداء قبرستان بنا لیئے تھے ، تیرہ سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ، پہلے اسکولوں سے لوگ انجینئر ، ڈاکٹر بنتے تھے، تاجر پنجاب جارہے ہیں تو ان کو پانی بھی مل رہا ہے اور بجلی بھی مل رہی ہے ، تاجر ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سندھ سے پنجاب جارہے ہیں ، آج جو حالات ہیں اس پر خاموش رہنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے جب ہم را کے تسلط سے لڑ سکتے ہیں تو پاکستان میں اپنا حق لینا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے عشرے کے بعد انشاء اللہ احتجاج کریں گے مظلوموں کے لئے آواز اُٹھاتے رہینگے ظالم یاد رکھے اللہ رب العالمین ہے ،ظلم کو ختم ہونا ہے، صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے مسائل وزیر اعظم کے کرنے کے نہیں ہیں نالوں کی صفائی کونسلر کا کام ہے ، توپ سے مکھی مارنا عجیب ہے کچرہ اُٹھانا اور نالے صاف کرنا روز کا کام ہے سندھ میں ایڈ منسٹریٹر نہیں لگنا چاہئے ، ایڈمنسٹریٹر کی بجائے الیکشن کرائے جائیں ، عوام کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوتے جب تک مقامی سطح پر اختیارات منتقل نہیں ہونگے ۔
-

سندھ کابینہ اجلاس: زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں گھرگھر پانی پہنچانے اور واٹر ٹینکر مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام سندھ حکومت کوعوام سے زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس لینے کی تجویز پیش کی گئی-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ زیر زمین پانی نکالنے والوں پر ٹیکس عائد کیا جائے-
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ حکومت سندھ مشروبات بنانے والی کمپنیوں سے زیرزمین پانی نکالنے پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لے گی باخبر ذرائع کے مطابق تجویز کا مقصد حکومت سندھ کے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ کسی شخص نے زمین سے کتنی مقدار میں پانی نکالا اور ٹیکس وصولی کا طریقہ کار کیا ہوگا- -

ویسٹ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی کوشش ناکام کرکے واردات میں ملوث ملزم گرفتار
ویسٹ پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام کرکے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کی کامیاب کاروائی
ملزمان مومن آباد چوک کے قریب شہری ذیشان کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔گشت پر معمور ایس ایچ او مومن آباد کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر خان ولد سالار خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی اور راہزنی کی مزید وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو مزید مقدمات میں شناخت اور تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائیگا۔ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
-

کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ منگل کو سی ای اوکے الیکٹرک اور چیف ایگزیکٹوپاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی ،پاکستان ایل این جی کے الیکڑک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی ،سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے ۔وزیر توانائی نے دونوں کمپنیوں کواہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے ۔حماداظہر نے کہاکہ گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہوگی ،اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی ۔وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے معاہدے پر دستخط کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
-

کراچی پولیس کامحرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات
کراچی پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
شہر میں جلوس کے راستوں/گزرگاہوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر پولیس کے 5018 افسران و جوان موجود ڈیوٹی کیلئے موجود رہینگے۔
کراچی پولیس کے 20 سینئر افسران اور 53 ڈی ایس پیز سمیت 832 این جی اوز، 4000 ہیڈ کانسٹیبل/کانسٹیبل، 113 خواتین پولیس سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگی۔
کراچی پولیس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔اس سلسلے میں عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
-

سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی فرخ حبیب
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی ہے۔
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں اندھیر نگری کرپٹ راج جیسی مثال کہیں اور نہیں ملتی ہے نیب زدہ افراد حکومت سندھ میں بیٹھے ہیں۔
فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی بلاول بھٹو کی تمام توجہ صرف لوٹ مار پر ہے حکومت سندھ نے صوبے کے عوام کو غربت اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔
اسلام آباد : 2 تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت کیسز رپورٹ ،اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے…
وفاقی وزیرفرخ حبیب نے کہا کہ صوبائی حکومت گجرنالے تک کی صفائی نہیں کرسکتی ہے وہ بھی وفاقی حکومت کررہی ہے یہاں تک کہ کراچی کو کے فور کے ذریعے پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی وفاق بنا رہی ہے۔
انہوں ںے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو پیسے مانگتے ہیں تاکہ کک بیکس لے سکیں انہوں نے واضح طور پراعلان کیا کہ ہم آپ کو کوئی پیسہ نہیں دیں گے-
کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہےحکومت ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے…