Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی گرین لائن منصوبے کی بسیں چینی بندرگاہ پہنچ گئیں

    کراچی گرین لائن منصوبے کی بسیں چینی بندرگاہ پہنچ گئیں

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں بہت جلد کراچی پہنچ جائیں گی۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گرین لائن منصوبے میں استعمال کی جانے والی بسوں کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی بسیں چین کی بندرگاہ تیانجن کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، دو بڑے بحری جہازوں پر 80 بسیں ہیں۔ یہ بحری جہاز تیانجن بندرگاہ سے رواں ماہ اگست کے وسط تک نکل جائیں گے اور امید ہے کہ بسیں بہت جلد کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔

  • ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی

    ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی

    سی ویو کے ساحل سے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 نکالنے کے آپریشن کا اغاز ہو گیا ہے، تاہم آج پہلی کوشش ناکام رہی۔

    کے پی ٹی حکام نے بتایا ہے کہ ساحل پر ریت میں پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے آج سے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران پہلی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

    کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ کل دوپہر اونچی سمندری لہروں کے وقت جہاز نکالنے کی پھر کوشش کی جائے گی، اور 22 اگست تک ہر روز بحری جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی، جب تک کہ کامیابی نہ مل جائے۔

    حکام کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی مشیر جہاز رانی محمود مولوی نے جہاز کو نکالنے کے لیے 15 اگست کا وقت دیا تھا، جس کے لیے آج آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، یہ آپریشن دو مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں جہاز کو ریت سے نکال کر 4 میٹر گہرے پانی میں لے جایا جائے گا، اور آج پہلے مرحلے میں آپریشن ٹیم کو کامیابی نہ مل سکی۔

    تیل نکالنے کا آپریشن مکمل، ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے سالویج ماسٹر سنگاپور سے آئے گا

    دوسرے مرحلے میں جہاز کو ٹو کر کے کراچی ہاربر تک لے جایا جائے گا، آپریشن کا دوسرا مرحلہ ٹگ اور بارج کی مدد سے شروع ہوگا، حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دو ہیوی ٹگ بوٹس کا استعمال کیا جائے گا۔

    جہاز کے پھنسنے کے حوالے سے وزارت میری ٹائم نے ابتدائی رپورٹ ایک ہفتے بعد جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم تین ہفتے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود ابتدائی رپورٹ جاری نہیں کی جا سکی ہے۔

  • محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

    محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

    سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد ویکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،صبر،برداشت اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا نا ہوگا،سیدنا عمر فاروق کا طرز حکمرانی اپنا کر ہی اسلام کو بلندیوں پر پہنچایا جاسکتا ہے،اسلام دشمن قوتوں کو واضع پیغام ہونا چاہیے حق عدل وانصاف کیلئے سیدنا عمر فاروق کی عدالت اور ظالم کیلئے تلوار ہیں، مظلوموں کمزوروں پر ظلم برداشت نہیں کرینگے بھارت مظلوم مسلمانوں پر ظلم وجبر کا سلسلہ بند کردے،حکومت نے جہاد کا اعلان کیا تو پھر سیدنا عمر فاروق کی تلوار بن کر بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کردینگے،کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت اور انصاف نہ دینا انصاف کا قتل اور ظلم ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی ظالم وجابر اور انصاف کا قتل کرنیوالے بھارت پشت پنائی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان حالات جنگ میں ہیں پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کو شکست دینگے،کشمیرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،انشا اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کو بہت بری ناکامی ہوگی،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیر یوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی واخلاقی اور ایمانی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • پیپلز پارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر سندھو دیش میں تبدیل کر رہی ہے، مصطفی کمال

    پیپلز پارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر سندھو دیش میں تبدیل کر رہی ہے، مصطفی کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کو آصف زرداری کی جاگیر سمجھ کر سندھو دیش میں تبدیل کر رہی ہے۔ جئے سندھ پیپلز پارٹی کا عسکری ونگ ہے۔ نام نہاد جمہوریت کی چیمپئین پیپلز پارٹی نفرت، تعصب اور ظلم کی سیاست کرتی ہے۔ سندھ کی عوام کو پیپلز پارٹی کے چنگل سے آزاد کرنے کا وقت آگیا ہے۔
    یوم عاشور کے بعد پیپلزپارٹی کی یزیدی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، وائس چیئرمین و صدر سندھ کونسل شبیر احمد قائم خانی سمیت اراکین نیشنل کونسل بھی موجود تھے۔
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک سرزمین پارٹی سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کے لیے سندھ بھر میں رابطے تیز کیے جائیں۔

    سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں ایک دن میں 10 افراد کو کتے کاٹتے ہیں، لیکن انکو ویکسین مہیا نہیں ہوتی۔ جو یزیدی حکومت وفاق سے 10 ہزار 242 ارب روپے لے کر قوم کو پینے کا پانی نا دے سکے، جو بچوں جو کتوں سے نہ بچا سکے، یہاں تک کہ جو تمام اختیارات اور وسائل پر قابض ہونے کے باوجود کچرا تک نا اٹھا سکے، اس سے ہسپتال، درسگاہوں، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی امید عبس ہے۔ سندھ کے رہنے والے ہر فرد پر لازم ہے کہ پیپلز پارٹی کے ظلم سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کرئے اور اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔

  • پیپلز پارٹی بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی

    پیپلز پارٹی بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی طرح پی پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں، جہانگیر ترین گروپ کو بھی اب تحریک انصاف میں پرانی حیثیت نہیں ملے گی۔جہانگیر ترین گروپ سے کوئی رابطہ میرے علم میں نہیں ہے۔
    حکومت پہلے دن سے ترین گروپ کو توڑنے کی کوشش کر رہی تھی،جہانگیر ترین گروپ سے صرف ایک شخص ٹوٹا ہے،باقی ساتھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترین گروپ کی اب وہ حیثیت نہیں رہے گی انہیں کوئی فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کا کراچی میں خراب کارگردگی کا تاثر بھی اب دور ہو جائے گا۔
    سندھ میں کئی شعبوں میں پیپلز پارٹی کی کارگردگی اچھی رہی۔

    ن لیگ میں دو مختلف بیانیے کھل کر سامنے آ گئے ہیں ان کا ووٹر مایوس ہے۔ہم پورا پنجاب فتح کرنے کی بات نہیں کر رہے لیکن اپنی اصل پوزیشن ضرور بحال کریں گے۔ بلوچستان کی طرح پی پی پی پنجاب میں بھی سرپرائز دے گی۔واضح رہے کہ 8اگست2021 کو پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرا ئیں، مسلم لیگ ن کے 2سینئر رہنماؤں ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
    دونوں رہنماؤں نےکوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلاول نے دونوں رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہتے ہوئے دعوٰی کیا کہ پارٹی بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائےگی، ہم حکومت میں آکر صوبےکے مسائل کا حل بھی نکالیں گے۔ اس موقع پر ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ذوالفقارعلی بھٹوکے ساتھ مل کرکام کیا ہے، آج میں اپنے والد کی پارٹی میں جارہا ہوں، نواز شریف سے کہا تھا کہ ہمیں پنجاب سےعزت چاہیے لیکن ہمیں نواز شریف نے بےعزت کیا۔
    ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ ماضی میں تیسرے نمبر کی پارٹی کو وزیراعلیٰ کے لیے ترجیح دی گئی، ن لیگ کے 22 سے23 اراکین کے باوجود ہمیں حکومت بنانے نہیں دی گئی۔سابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ زرداری خاندان سے بہت پرانا رشتہ ہے، مسلم لیگ ن کو ہم نے خیر بادکہہ دیا،بلوچستان میں ن لیگ کی اب کوئی قد آور شخصیت نہیں ہے۔

  • پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

    پی آئی اے کا جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان

    قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کی خوشی میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت مسافروں کے لئے جشن آزادی کے موقع پر تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی خصوصی ڈسکاؤنٹ کی یہ پیشکش 14 سے 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی ، جس کے لیے ٹکٹس اب فوری فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
    علاوہ ازیں پی آئی اے کی جانب سے سیالکوٹ سے دبئی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ، یہ خصوصی پروازیں 12 اور 13 اگست کو سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوں گی ، مسافروں کے لیے کورونا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت سیالکوٹ ائیر پورٹ پر مہیا کی جائے گی ، پی سی آر ٹیسٹ کے پیش نظر مسافر کم از کم 5 گھنٹے قبل ائیر پورٹ تشریف لائیں۔
    اس سے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے 6 اگست سے کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ، جس کے مطابق ہر جمعہ اور پیر کو ہفتے میں دو بار کوئٹہ سے براہ راست پشاور کے لئے پرواز ہو گی۔

    واضح رہے کہ کرونا بحران کے دوران پی آئی اے نقصانات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، اس سلسلے میں قومی ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مقامی روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا گیا ، پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
    اس کے علاوہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی ، ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا ، جب کہ کرونا بحران کے باوجود ایک سال میں قومی ائیرلائن کے خسارے میں 18 ارب روپے کی زبردست کمی ہوئی ، پی آئی اے کا خسارہ 52 اعشاریہ 6 ارب روپے سے کم ہو کر 34 اعشاریہ 64 ارب روپے رہ گیا۔

  • گاڑیاں چھیننے میں ملوث 16 گریڈ کا سرکاری افسر والدین سمیت گرفتار

    گاڑیاں چھیننے میں ملوث 16 گریڈ کا سرکاری افسر والدین سمیت گرفتار

    شہر قائد میں جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آتا ہے ، کراچی کے کئی علاقوں میں گاڑیاں چھینے جانے اور چوری ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ شہر قائد میں گاڑیاں چوری اور چھیننے کی انہی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کار لفٹر فیملی کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ کار لفٹر فیملی کو حراست میں لیا گیا جس میں مرکزی ملزم ،اُس کی والدہ اور سوتیلا باپ شامل ہیں۔
    گاڑیاں چھیننے والا ملزم محکمہ اسپورٹس میں 16 گریڈ کا ملازم ہے۔ملزم کے ہمراہ اس کی والدہ اور سوتیلا باپ بھی گرفتار کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی عارف راؤ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ فیملی سے 9 قیمتی گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کہا کہ ملزم شہاب کی والدہ مختلف علاقوں سے گاڑیاں کرائے پر حاصل کرتی اور گاڑی کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد میں ایک نمبر تک لایا جاتا۔

    ایس ایس پی عارف راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان ناظم آباد 1 نمبر پہنچ کر اسلحہ نکالتے اور گاڑی چھین کر لے جاتے، بعدازاں کمپیوٹر سے ایڈٹ کرکے رجسٹریشن نمبر تبدیل کردیتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ابتدائی تفتیش میں شہر قائد سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ملزم نے بتایا کرائے کی گاڑی بکنگ کرواتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔
    لزم شہاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ اسپورٹس کاملازم ہوں، 2، 3 ماہ سے گاڑیاں چھین رہےہیں، کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔ ملزم کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل پہلی گاڑی چھینی، وارداتوں میں سوتیلابھائی صمدبھی ساتھ ہوتا ہے ، ہمارے پاس دونوں پستولیں لائسنس یافتہ ہیں، گاڑیاں کوئٹہ میں ایک ہی بندے کوفروخت کرتے تھے۔
    ڈی آئی او اے وی ایل سی چوہدری جاوید نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوناکہ بندی کرکےگرفتارکیا، ملزمان شادی کابہانہ کرکے گاڑیاں کرائے پرلیتے تھے، ملزمان کرائے پر گاڑی لیکر نکلتے اور راستے سے دیگرساتھی سوار ہوجاتے تھے۔ ڈی آئی او چوہدری جاوید کا کہنا تھا کہ ملزمان ناظم آباد گاڑیاں لاکر چھینتے اور فرار ہوجاتے تھے ، یہ ملزمان خاتون کی مددسےگاڑیاں بک کراتےتھے، یہ اب تک 8سےزائدگاڑیاں چھین چکے ہیں .

  • مہاجر فرقہ واریت کی تمام سازشوں کا ناکام بنادیں:ڈاکٹر سلیم حیدر

    مہاجر فرقہ واریت کی تمام سازشوں کا ناکام بنادیں:ڈاکٹر سلیم حیدر

    مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مہینہ ہے ، اس مہینے کا احترام کرتے ہوئے تمام مکتب فکر کے افراد فرقہ واریت ، دل آزاری اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے گریز کریں۔شیعہ اور سنی برسوں سے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن کچھ اسلام دشمن، پاکستان دشمن قوتیں ہمیشہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرکے پاکستان اور اسلام کو نقصان پہچانا چاہتی ہیں ، اس مقدس مہینے میں سب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اسلام دشمن اور ملک دشمن قوتوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ اپنے گھناؤنے عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں ، انہوں نے کہاکہ اسلام محبت، بھائی چارے ، رواداری کا مذہب ہے اس لئے جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مسلک کا احترام کریں۔
    انہوں نے خاص طورپر سندھ کے مہاجروں سے اپیل کی کہ وہ شیعہ اور سنی اختلافات پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں اور اس طرح کے سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو ہر بار محرم الحرام کے مہینے میں خاص طورپر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شیعہ سنی بھائی چارے کے نتیجے میں ان کی یہ سازشیں دم توڑ جاتی ہیں اس بار بھی ان عناصر کو ناکام اور نامراد بنانا ہر مہاجر کا فرض ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیعہ سنی اختلافات نہ صرف ملک بلکہ خود مہاجروں کیلئے بھی زہر قاتل ہیں۔ لہٰذا کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بسنے والے تمام مہاجر اپنے شعور اور دانش کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

  • کراچی سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف

    کراچی سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف

    شہر قائد سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، ملزم نے بتایا کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ہاتھوں گرفتار اسنیچر فیملی سے تحقیقات میں چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    ملزم شہاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ اسپورٹس کاملازم ہوں، 2، 3 ماہ سے گاڑیاں چھین رہےہیں، کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل پہلی گاڑی چھینی، وارداتوں میں سوتیلابھائی صمدبھی ساتھ ہوتا ہے ، ہمارے پاس دونوں پستولیں لائسنس یافتہ ہیں، گاڑیاں کوئٹہ میں ایک ہی بندے کوفروخت کرتے تھے۔

    ڈی آئی او اے وی ایل سی چوہدری جاوید نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوناکہ بندی کرکےگرفتارکیا، ملزمان شادی کابہانہ کرکے گاڑیاں کرائے پرلیتے تھے، ملزمان کرائے پر گاڑی لیکر نکلتے اور راستے سے دیگرساتھی سوار ہوجاتے تھے۔

    ڈی آئی او چوہدری جاوید کا کہنا تھا کہ ملزمان ناظم آباد گاڑیاں لاکر چھینتے اور فرار ہوجاتے تھے ، یہ ملزمان خاتون کی مددسےگاڑیاں بک کراتےتھے، یہ اب تک 8سےزائدگاڑیاں چھین چکے ہیں۔

  • رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کی پریس کانفرنس

    رہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کی پریس کانفرنس

    جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز گزشتہ چند سال سے جبری گمشدہ افراد کے خانوادوں کے ساتھ مل حکومت سمیت تمام فورمز پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا یہ سنگین مسئلہ اٹھارہی ہے۔ آئین،عدالتوں اور آئینی اداروں کی موجودگی کے باوجود دن دہاڑے یا رات کی تاریکی میں پرامن شہریوں کو اغوا کرلیا جانااور پھر ہفتوں، مہینوں نہیں بلکہ سالوں یرغمال بنائے رکھناکہاں کا قانون ہی ان خیالات کا اظہاررہنما جوائنٹ ایکشن کمیٹی مولانا حیدرعباس عابدی نے کراچی پریس کلب میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔
    انہوں نے کہا کہ گھر کے ایک فرد کے پراسرا ر طور پر غائب ہوجانے کا درد اس کے اہلخانہ ہی جان سکتے ہیں۔
    اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسی نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے شیعہ مسنگ پرسنز کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس نے گاہے بگاہے جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنے جدوجہد کا انتھک سلسلہ جاری رکھا اور مجلس وحدت مسلمین کے اشتراک سے پاکستان کے معاشی حب کراچی میں مزار قائد کے پاس 28 روز طویل دھرنا دے کر مسنگ پرسنزکے اہلخانہ کی داد رسی کی اور اب بھی حکومتی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تاہم تمام کوششوں کے باوجود ارباب اقتدار واختیار کی سرد مہری کے باعث بازیابی کی مہم کے نتائج آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔

    دو افراد کی کراچی سے آزادی کے بعد یہ سلسلہ رُک گیا، اور اب تک کراچی میں موجود 14 افراد ہیں جن میں سے کسی کو بھی رہا نہیں کیا گیا۔ جب کہ بعض افراد کے نام طے ہو چکے تھے کہ ان کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔مولانا صادق جعفری (ایم ڈبلیو ایم) نے کہا کہ ہم ملک عزیز پاکستان کے ذمہ دار افراد اور مقتدر ادارں کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ شیعہ قوم محب وطن قوم ہے اور اس ملک کے آئین اور قانون کی پابندی اپنا فرضِ اولین سمجھتی ہے۔
    لہٰذا یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اگر کسی نے بھی کوئی جرم کیا ہے تو اُس کو قانون کے دائرے میں لا کر عدالتوں میں پیش کریں۔ اگر ان کا جرم ثابت نہیں ہے تو اُن کو آزاد کریں۔ اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر یہ ثابت ہو گا کہ اس ملک میں شیعہ دشمنی کی جا رہی ہے۔علامہ نثار قلندری نے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز یہ اعلان کرتی ہے کہ یہ ظلم صرف چند فیملیز پر نہیں بلکہ پوری شیعہ قوم پر ہے لہٰذا اس ماہِ محرم میں ان مسنگ پرسنز کے لئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی، اور ہر منبر اور مجلس سے اس ظلم پر آواز اُٹھائی جائے گی۔
    اور اگر محرم کے دوران بھی یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ماہِ عزا کے بعد ملک گیر احتجاج کے لئے لائحہ عمل فیملیز کی مشاورت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔انہوں نے محرم الحرام میں علماء و زاکرین سے اپیل کی کے وہ اپی مجالس میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے آواز اُٹھائیں۔اس موقع پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ سمیت دیگرافراد بھی موجود تھے۔