Baaghi TV

Category: قصور

  • شہری کی درخواست بغیر کاروائی خارج،ڈی پی او سے اپیل

    شہری کی درخواست بغیر کاروائی خارج،ڈی پی او سے اپیل

    قصور
    شہری کی درخواست بغیر کاروائی کینسل،مذکورہ،شہری کا ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد نیو اقبال ٹاؤن کے رہائشی شفقت حسین ولد محمد رمضان قوم آرائیں نے بتایا کہ میں 29 جون بوقت 10 بجے اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ میرے ہمسائے فتح دین ولد قاسم کے جانور ہمارے پودوں کو کھانے لگے جس پر میں نے اسے جانوروں کو منع کرنے کا کہا تو اس نے مجھے ڈنڈوں سے بے دردی سے مارا پیٹا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تو میں نے تھانہ الہ آباد میں درخواست دائر کی اور مجھے میڈیکل رپورٹ لانے کا کہا گیا جس کیلئے میں اسی دن ہسپتال پہنچا اور اپنی میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی
    مذکورہ شحض کا کہنا ہے کہ میری درخواست کے باوجود پولیس نے ملزم کو گرفتار نا کیا اور الٹا 5 جولائی کو میری درخواست کینسل کر دی گئی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
    مزکورہ شحض نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرکاری نرخنامہ جاری،مہنگائی پھر بھی قائم

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا،عوام تاحال سرکاری نرخنامے پر چیزیں خریدنے سے قاصر

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء کے سرکاری نرخ مقرر کر دیئے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی دکاندار اس نرخنامے سے زائد قیمت وصول نا کرے بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی تاہم اس کے باوجود بھی لوگوں کو سرکاری نرخنامے پر اشیاء نہیں مل رہیں
    سرکاری نرخنامے کے مطابق پرسوں گوشت مرغی کی قیمت 376 روپیہ مقرر کی گئی ہے جبکہ دکاندار 400 سے 420 روپیہ تک فروخت کر رہے ہیں اسی طرح دیگر اشیاء بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق نہیں مل رہیں
    شہریوں نے درخواست کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھاپے ماریں اور سرکاری نرخنامے کے مطابق دکانداروں کو چیزیں فروخت کرنے کا پابند بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے

  • متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    قصور

    ساون بھادوں و متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راجباہوں،ڈرینوں، ندی نالوں کی صفائی شروع کروا دی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ساون بھادوں و متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راجباہوں،ڈرینوں،ندی نالوں کی صفائی کا عمل شروع کروا دیا ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے
    گزشتہ سال ڈرینوں،ندی نالوں کی صفائی نا ہونے سے راجباہوں و دڑینوں وغیرہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جس سے لوگوں کی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا تھا

    لوگوں کا کہنا ہے کہ قبل از وقت صفائی کا عمل قابل ستائش ہے تاہم دوران صفائی نکلنے والی گندگی کو کناروں پر رکھنے کی بجائے کسی اور جگہ پھینکا جائے تاکہ یہی گندگی دوبارہ ڈرینوں،ندی نالوں میں گر کر رکاوٹ کا باعث نا بنے

  • دودھ کی قیمت میں اضافہ،کیمیکلز کا استعمال بڑھ گیا

    دودھ کی قیمت میں اضافہ،کیمیکلز کا استعمال بڑھ گیا

    قصور
    بھینس مالکان نے گوالوں کو دودھ 4 ہزار فی من دینا شروع کر دیا،دکاندار دکانوں پر بھی 4 ہزار فی من دے رہے ہیں،گوالوں کی طرف سے نقصان پورا کرنے کیلئے پانی،پاؤڈر و دیگر کیمیکلز کا بے دریغ استعمال

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے طوفان میں مذید اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہر آنے والا دن نئی مشکل میں اضافہ کر رہا ہے
    جہاں دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھی ہیں وہیں دودھ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں
    مویشی پال حضرات نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور مہنگے چارے کے باعث گوالوں کو دودھ 4 ہزار فی من فروخت کرنا شروع کر دیا ہے تاہم حیرت ہے کہ دکاندار ابھی بھی گوالوں سے 4 ہزار فی من ہی خرید رہے ہیں
    اس نقصان کو پورا کرنے کیلئے گوالے دودھ میں پانی کے علاوہ بے شمار کیمیکلز استعال کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو دودھ کے نام پر زہر پلایا جا رہا ہے
    مضر صحت دودھ سے لوگوں میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہے
    افسوس کی بات ہے کہ موجودہ و سابقہ گورنمنٹس آج دن تک کسی بھی چیز کی ریگولیٹری کرنے سے قاصر رہی ہیں جس کے باعث ملاوٹ و بلیک مارکیٹنگ کا رجحان بہت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور لوگ زہریلی چیزیں کھانے کیساتھ مہنگی خریدنے پر بھی مجبور ہیں

  • ڈی ایچ کیو میں بجلی کا نیا کھیل جاری

    ڈی ایچ کیو میں بجلی کا نیا کھیل جاری

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بجلی کی آنکھ مچولی،ایمرجنسی و حساس ترین وارڈ،کارڈیالوجی کے مریض سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ کا راج ہے حتی کہ 35 لاکھ افراد کے لئے واحد اکلوتا ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور بھی لوڈشیڈنگ سے محفوظ نہیں
    کئی دنوں سے ہسپتال میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے خاص کر کل رات سے لوڈشیڈنگ نے ایک نیا کھیل شروع کیا ہوا ہے جس کے دوران ہر پانچ میں دو سے تین مرتبہ بجلی آتی جاتی ہے
    اس ساری صورتحال کے پیش نظر ہسپتال کی ایمرجنسی و انتہائی حساس وارڈ کارڈیالوجی کے مریض سخت پریشان ہیں اور انتظامیہ سے درخواست گزار ہیں کہ خداراہ ہسپتال میں آئے مریضوں کو تو سکون سے رہنے دیا جائے پہلے ہی اس بہت بڑے ضلع کے واحد ڈی ایچ کیو میں کون سی نمایاں سہولیات موجود ہیں؟
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • کورٹ ٹرائل مکمل،جرمانہ و سزا

    کورٹ ٹرائل مکمل،جرمانہ و سزا

    قصور
    مشہور زمانہ قتل کیس کا فیصلہ،ملزم کو عمر و جرمانہ کی سزا

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد ندیم انصاری نے تھانہ بی ڈویژرن کے مقدمہ قتل سال 2021 میں ایک ملزم عاشق عرف پپو کے ہاتھوں قتل ہونے والے صدیق عرف لاڈی فروٹ منڈی والے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئےملزم عاشق کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مبلغ دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مذید چھ ماہ سزائے قید بھگتنا ہو گی
    استغاثہ کے مطابق مقامی صحافی ملک عارف علی کا سسر اپنے بیٹے ملک یٰسین کیساتھ فروٹ منڈی میں کاروبار کرتا تھا اور مقتول سے اکثر مجرم عاشق ادہار فروٹ خریدتا تھا اور کئی دنوں سے ادہار لئے فروٹ کی رقم ادا نہ کر رہا تھا
    وقوعہ کے روز مقتول ملزم سے پیسے لینے گیا جب کافی دیر واپس نہ لوٹا تو مقتول کا بیٹا ملک یٰسین اسکا پوتا ارسلان اور کزن آصف کے ہمراہ ملزم کے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ رکن پورہ کے قریب النصرت سکول سے ملحقہ خالی پلاٹ پر پہنچے تو دیکھا کہ ملزم عاشق نے بڑی سفاکی اور بے رحمی سے تیز دھار آلہ سے صدیق کو گلے اور جسم کے دیگر حصوں پر وار کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے اور اب ان تینوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر موقع پر سے چھری لہراتا ہوا فرار ہو گیا تھا
    فاضل عدالت نے چالان موصول ہونے پر ٹرائل کر کے ثبوت و ٹھوس شہادتوں کی بناء پر سزا سنائی
    مستغیث کی طرف سے مقدمہ کی پیروی سنئیر ایڈووکیٹ محمد اکبر چوھدری نے کی

  • اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا

    اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا

    قصور
    مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں،بیوپاری حضرات سخت پریشان،اجتماعی قربانی کرنا بھی مشکل ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق بکرا عید کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈی قصور میں وافر جانور تو نظر آرہے ہیں مگر خریدار نہیں
    بکروں،چھتروں،دنبوں،بیل،گائے اور اونٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث خریدار نا ہونے کے برابر ہیں
    3 سے 4 من کے بیل کی قیمت 2 سے 2.5 لاکھ اور اسی طرح 20 کلو گرام سے اوپر والے عام بکرے چھترے کی قیمت 40 سے 50 ہزار روپیہ مانگی جا رہی ہے
    اس بار لوگوں کا اجتماعی قربانی کی طرف رجحان زیادہ ہے مگر مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی بھی لوگوں کیلئے مشکل ہو چکی ہے
    گزشتہ سالوں میں ان دنوں عید سے قبل سڑکوں پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کی خوب چہل پہل دیکھنے کو ملتی تھی تاہم اس مرتبہ ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ بے انتہاہ مہنگائی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں سنت ابراہیمی جیسے اہم فرض سے دور کر دیا ہے
    حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کم کریں تاکہ لوگ اپنے گھر چلا سکیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر سکیں

  • لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

    لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے

    قصور
    شدید ترین گرمی کیساتھ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی،لو وولٹیج کے باعث شہریوں کی الیکٹرانکس اشیا خراب ہونا معمول،حکام خواب خرگوش میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر قصور کا درجہ حرارت انتہاہ کو پہنچ گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جیسے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ویسے ہی واپڈا والوں نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے
    ہر گھنٹہ بعد بجلی جانا فرض عین قرار پا چکا ہے جبکہ بجلی آنے پر بھی وولٹیج پورے نہیں ملتے بلکہ انتہائی لو وولٹیج آتے ہیں جس کے باعث لوگوں کی قیمتی الیکٹرانکس اشیا خراب ہونا معمول بن چکا ہے
    موجودہ گورنمنٹ کے لوڈشیڈنگ پر کئے گئے تمام دعوے دھرے رہ گئے ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم پاکستان سے رحم کی اپیل کی ہے کہ اس گرمی میں لوڈشیڈنگ کرکے آخرت کی گرمی یاد نا کروائی جائے بلکہ اسے رب کونین پر چھوڑ دیا جائے اور عوام پر رحم کھاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ حکمرانوں کو شاید اس آخرت میں رب الہی کا رحم نصیب ہو

  • بچوں سے جنسی زیادتی نا رک سکی،ایک اور واردات

    بچوں سے جنسی زیادتی نا رک سکی،ایک اور واردات

    قصور
    درندہ صفت کی 4 سالہ بچی سے زیادتی ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ڈی پی او قصور کا نوٹس مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے گاؤں تاڑا گڑھ کے رھائشی غفار علی کی بیٹی 4 سالہ حفیظاں بی بی کو ہمسایہ اوباش ملزم ارسلان ورغلا پھسلا کر اپنے گھر لے گیا. اور ملزم نے بچی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا
    بچی کی چیخ و پکار سن کر محلہ کے لوگ جمع ہو گئے تو ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ھوگیا
    ضلع قصور میں معصوم بچے اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ چکے ھیں زیادتی واقعات کی میرٹ پر تفتیش نہ ہونا بھی ہے
    ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے واقع کا فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے

  • محکموں میں کرپشن انتہاہ کو پہنچ گئی

    محکموں میں کرپشن انتہاہ کو پہنچ گئی

    قصور
    پیسے لے کر ڈیلی ویجز نوکریاں دینے کا انکشاف

    تفصیلات کے مطابق
    چونیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیلی ویجز کی نوکریاں پیسے لے کر دینے کا انکشاف ہوا ہے
    ایک لاکھ روپے سے شروع ہو کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک رشوت جا پہنچی ہے
    شہری نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید صاحب اور سی ای او ہیلتھ قصور سے میری گزارش ہے کہ اس پر انکوائری کمیٹی بٹھائی جائے اگر یہ ثابت نہ ہو کے پیسے لے کر نوکریاں دی جا رہی ہے تو میرے خلاف کارروائی کی جائے میں قسم اٹھا کر کہتا ھو اس میں کون کون ملوث ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ان متاثرہ لڑکوں کو ان کے پیسے واپس دلوائے جائیں اور ان ملازمین کا فلفور یہاں سے تبادلہ کروایا جائے
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید صاحب
    سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر ثمرہ
    ڈپٹی کمشنر قصور اس کا نوٹس لیں اور اس پر انکوائری کمیٹی بٹھائے