Baaghi TV

Category: قصور

  • قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں

    قیمتوں میں اضافے کے باعث لاکھوں کی دیہاڑیاں

    قصور
    کل صبح سے ہی پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی فروخت بند رہی، رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول پمپ مالکان نے لاکھوں روپیہ کی دیہاڑیاں لگائیں

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرولیم بمب کا وار کیا ہے
    15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر کل سارا دن پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند رکھی گئی اور رات باراں بجے کے بعد نئی قیمتوں کے اطلاق کیساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی سیل نئی قیمتوں پر کی گئی جس کے باعث پیٹرول پمپ مالکان نے لاکھوں روپیہ کی دیہاڑیاں لگائیں
    نئی گورنمنٹ کے آتے ہیں تیسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آیا ہے
    لوگوں نے نئی گورنمنٹ کی طرف سے بار بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر چلتے ہوئے ملک کو شام و لیبیا کی طرح خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ حکمران مت بولیں کہ جب عوام کے ضبط کا بندھن ٹوٹا تو پھر حکمران بھی اس خانہ جنگی سے بچ نا پائینگے بلکہ عوام سے پہلے حکمران رگڑے جائینگے لہذہ حکومت نظر ثانی کرے ورنہ عوام تو بھوکی مر ہی رہی ہے زندگیاں ان حکمرانوں کی بھی تنگ ہو جائیں گیں

  • ایم این اے نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کر دیا

    ایم این اے نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کر دیا

    قصور
    ایم این اے،این اے 138 ملک رشید احمد خان نے وزیراعظم پاکستان سے قصور تا رائیونڈ روڈ اور قصور تا کوٹ رادھا کشن روڈ کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق قصور حلقہ 138 کے ن لیگی ایم این اے ملک رشید احمد خان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور تا رائیونڈ روڈ اور قصور تا کوٹ رادھا کشن روڈ کی جلد سے جلد تعمیر و مرمت کی جائے
    واضع رہے کہ ان دونوں سڑکوں پر سینکڑوں دیہات کے لوگوں کی آمد و رفت رہتی ہے اور یہ دونوں روڈز ہی عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ابتک کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی زندگی بھر کیلئے اپاہچ ہو چکے ہیں
    لوگوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں روڈز کو جلد سے جلد قابل سفر کیا جائے تاکہ غربت و مہنگائی کے مارے لوگوں کو کچھ تو سہولت میسر ہو سکے

  • سرکاری پولیس گاڑی میں ڈیزل ڈالنے والا اہلکار معطل

    سرکاری پولیس گاڑی میں ڈیزل ڈالنے والا اہلکار معطل

    قصور
    کانسٹیبل ڈرائیور عارف کو ایکسیڈنٹ کنٹینر سے ڈیزل نکال کر سرکاری پولیس گاڑی میں ڈالنے پر معطل کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پشاور سے قصور آئے کنٹینر کا کھارا چونگی کے پاس ایکسیڈنٹ ہو گیا
    جس کی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی تو ڈرائیور کانسٹیبل عارف نے مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کنٹینر سے ڈیزل نکلوا کر سرکاری پولیس گاڑی میں ڈالنا شروع کر دیا
    اس سارے مناظر کی ویڈیو بنا کر شہریوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کا ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے سخت نوٹس لیا اور ڈرائیور کانسٹیبل عارف کو معطل کر کے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ کسی کس بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں

  • پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی،شہری پریشان

    پیٹرول کی ترسیل روک دی گئی،شہری پریشان

    قصور
    بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ابھی سے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کر دی،ضلعی انتظامیہ سے سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے بیشتر پیٹرول پمپوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر ابھی سے ترسیل روک کر مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے
    15 جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر لالچی بے ضمیر بلیک مارکیٹنگ کے ماہر لوگ متحرک ہو چکے ہیں
    محض جان پہچان والوں کو ہی پیٹرول دیا جا رہا ہے اور دوسروں کو نہیں دیا جا رہا ہے جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکار ہیں
    جب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوا ہے تب سے پیٹرول پمپ مالکان نے تیل کا ذخیرہ کرنا معمول بنا لیا ہے اور لاکھوں روپیہ منافع جمع شدہ پیٹرول سے لینا اپنا حق سمجھ لیا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • بے انتہاہ مہنگائی بھی اور کوالٹی بھی ناقص،لوگ پریشان

    بے انتہاہ مہنگائی بھی اور کوالٹی بھی ناقص،لوگ پریشان

    قصور
    مہنگے پیٹرول کے باوجود پیٹرول پمپ مالکان ناقص ایرانی پیٹرول اور کم پیمانے پر فروخت کرنے لگے ہیں

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے پیٹرول پمپوں پر ناقص ایرانی پٹرول کی فروخت جاری ہے اور تقریباً تمام پیٹرول پمپوں کے پیمانے جان بوجھ کر کم کئے گئے ہیں
    عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پورا پیٹرول نہیں دیا جا رہا جس سے لگتا ہے کہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے
    ضلع انتظامیہ زمہ داران مبینہ طور پر منتھلیان وصول کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی بھی پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کبھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ناقص کوالٹی اور پیمانے میں رد و بدل تمام پیٹرول پمپوں پہ دھڑلے سے جاری ہے
    عوام کو دکھانے کیلئے کبھی کبھار پیٹرول پمپ کے ملازمین کے خلاف مقدمات درج یا معمولی جرمانہ عائد کر کے ان کو پھر سے چھ چھ ماہ تک عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دیدی جاتی ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کو پابند کیا جائے کہ ضلع بھر کے تمام پیٹرول پمپوں کی روزانہ کی بنیاد پر کوالٹی اور پیمانہ چیک کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں ملازمین کی بجائے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے کم از کم 15 دن کے لئے پیٹرول پمپ کو سیل کیا جائے اور معمولی جرمانوں کی بجائے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے

  • انتظامیہ مکمل ناکام،عوام انتہائی پریشان

    انتظامیہ مکمل ناکام،عوام انتہائی پریشان

    قصور
    ناجائز منافع خوروں کی من مانیاں جاری ،سبسڈی والا آٹا ہوٹل مالکان کو سپلائی کیا جا رہا ہے،ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں، ذخیرہ اندوذوں اور ملاوٹ مافیا کو لگام ڈالنے میں بلکل ناکام ہے
    محکمہ فوڈ کے عملہ کی ملی بھگت سے من پسند دکانداروں کے نام کی لسٹیں تیار کر کے ہوٹل مالکان کو رعایتی داموں آٹا سپلائی کا عمل جاری ہے شہریوں تنویر احمد، محمود احمد، محمد احمد، محمد سلیم، علی ظفر، ہارون،نیامت علی ،لیاقت علی ودیگر نے کہا پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے عوام کی مشکلات و پریشانی بڑھ گئی ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کروانے میں بری طرح ناکام دیکھائی دیتے ہیں موجودہ حکومت کے تمام دعوے اور وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں

  • الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،انصاف کی موت

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،انصاف کی موت

    قصور
    الہ آباد میں چور اور چوکیدار آپس میں مل گئے ہیں اے سی چونیاں نے جعلی کھاد فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے شکایت کنندہ سے ڈیل کروانے کو ترجیح دی ہے اور جعلی کھاد بچنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں مستوال کے رہائشی طارق وغیرہ نے قصبہ ارزانی پور کے دکاندار ملک افتخار سے گوارہ کھاد بلیک میں 2800 روپے اور ڈی اے پی کھاد 10000 روپے میں خریدی اور گلاب کی فصل کو لگانے کے لئے ڈرم میں ڈال کر پانی ملایا تو کھاد کی بجائے رنگ کیا ہوا پتھر نکل آیا اے سی چونیاں کو اطلاع دی تو اے سی چونیاں نے اپنے سرکاری گن مین نوید کو شکائت کنندہ اور جعلی کھاد بیچنے والے دکاندار کا نام پتہ نوٹ کروا دیا اے سی چونیاں نے بتایا کہ میں قصور میٹنگ پر جا رہا ہوں واپسی پر جعلی کھاد بیچنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی تھوڑی دیر بعد کھاد بیچنے والے دکاندار نے شکایت کنندہ کو فون کیا کہ مہربانی کر کے معاملہ رفع دفع کر دو اور آ کر اپنے پیسے لے جاؤ
    مقامی کسانوں نے اے سی چونیاں کے سرکاری گن مین نوید کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ اس نے اے سی چونیاں کے پاس آنے والی معلومات میں خیانت کرتے ہوئے جعلی کھاد فروخت کرنے والے دکاندار سے ساز باز ہو کر اس کو سب کچھ بتا دیا حالانکہ اے سی چونیاں نے وعدہ کیا تھا کہ مذکورہ دکاندار کی دکان سیل جائے گی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا

  • تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج،ڈی پی او سے مذاکرات

    تاجر کے قتل کے خلاف احتجاج،ڈی پی او سے مذاکرات

    قصور
    بےدردی سے قتل ہونے والے تاجر محمد اسلم کے ورثا کا الہ آباد ٹھینگ موڑ مین چوک میں احتجاج،پورا علاقہ غم و غصے میں مبتلا،ڈی پی او قصور کی سات دن کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد میں گزشتہ روز اے ڈی ہوٹل کے مالک محمد اسلم کو نا معلوم اغواء کاروں نے اغوا کے بعد بڑی بےدردی سے قتل کر دیا تھا جس پر آج صبح سویرے مقتول کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا
    پورا الہ آباد احتجاج میں امڈ آیا اور فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا
    احتجاج کے باعث پورا شہر بند ہو گیا اور سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی
    مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری تک نعش کو نا دفنانے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا
    مقامی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی مگر ناکام رہی
    ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف موقع پر خود پہنچے اور سات دن میں قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاج ختم ہوا
    مقتول محمد اسلم کی نماز جنازہ بلال میرج ہال الہ آباد میں 10:30 پر ادا کی گئی جس میں پورے شہر کے لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کی دعائے مغفرت کیساتھ قاتلوں کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا

    بے دردی سے قتل کے بعد پورے علاقے کی فضاء سوگوار ہے لوگوں میں خوف کی لہر پائی جا رہی ہے

  • 100 سے زائد ملزمان گرفتار،باقی بھی جلد ہونگے

    100 سے زائد ملزمان گرفتار،باقی بھی جلد ہونگے

    قصور
    قصور پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،100 سے زائد ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے ہیں جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا تھا۔پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ مئی کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سمیت 19 گینگز کے 56 ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 40 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مختلف قسم کا جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے ضلع قصور میں 100 سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 156 مجرمان اشتہاری اور 295 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا
    گرفتار اشتہاریوں میں 25 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران 196 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے01کلاشنکوف،11رائفل،16بندوق،164پسٹل،04 کاربین اور 08 میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں
    منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 108بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 64 کلوگرام چرس اور 1034 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں
    ماہ مئی کے دوران 06 قمار بازی کے اڈوں پر چھاپوں مارے گئے اور 33 ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے
    کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھرپور کاروائیاں کی گئیں اور 126مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمدکی گئیں ہیں
    ڈی پی اوقصور نے کہا قصور پولیس کا ہر ایک جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا

  • موسم گرما کی تعطیلات بغیر ہوم ورک کے

    موسم گرما کی تعطیلات بغیر ہوم ورک کے

    قصور
    موسم گرما کی چھٹیاں،کئی سکولوں میں بچے نئی کتابوں سے محروم،

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں موسم گرما کی سالانہ چھٹیاں تو کروا دی گئی ہیں مگر ضلع بھر کے بیشتر سکولوں میں بچوں کو کتابیں نہیں ملیں

    کوویڈ 19 وباء کی بدولت پچھلے دو سالوں سے مسلسل چھٹیوں کے باعث اس بار سالانہ امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے
    اور گزشتہ ماہ سالانہ امتحانات لئے گئے اور فوری رزلٹ کارڈ بنا کر بچوں کو نئی کلاسوں میں داخل کیا گیا مگر افسوس کہ گرمیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان یکم جون سے تو کر دیا گیا ہے مگر بیشتر سکولوں میں بچوں کو کتابیں نہیں دی گئیں جس کے باعث والدین سخت پریشان ہیں
    کیونکہ چھٹیاں تین ماہ کی ہیں اور بچوں کیلئے ہوم ورک ہی نہیں
    بچوں کے والدین نے حکومت پنجاب سے گزارش کی ہے کہ جلد از جلد بچوں کو کتابیں مہیا کی جائیں تاکہ سالانہ تین ماہ کی چھٹیوں میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کا حرج نا ہو اور بچوں کا تعلیم سے ربط ٹوٹنے نا پائے