قصور: مر کہ بھی چین نہ پاپا تو کدھر جائیں کھڈیاں خاص کے محلہ پرانا امام بارگاہ میں میونسپل کارپوریشن کی بے حسی کی انتہالوگ سیوریج کے گندے پانی سے اپنے پیاروں کا جنازہ لیجانے پر مجبورپرانا محلہ امام بارگاہ کے علاقہ مکینوں کی گندے پانی سے لیجانے کی ویڈیو ایس ایم نیوزکو موصول: سیوریج کا گندہ پانی ایک ماہ سے سڑک پر کھڑا ہے مگر انتظامیہ کی نااہلی سے نکالا نہ جا سکاایک ہفتہ قبل بھی علاقہ مکینوں نے کارپوریشن کی نااہلی کے خلاف احتجاج بھی کیا
سیوریج کا گندہ پانی نکالے نہ جانے کی وجہ سے لوگ جنازہ بھی پانی سے لیجانے پر مجبور
Category: قصور
-
مر کہ بھی چین نہ پاپا تو کدھر جائیں
-

کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کا بلڈ ڈونیشن کیمپ
قصور
تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ،درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،خون عطیہ کرنے کے فوائد اجاگر کئے گئےتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا اور 50 سے زائد بوتل خون عطیہ کیا
کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی عرصہ دراز سے لوگوں کو مفت خون مہیا کر رہی ہے اور مستحق مریضوں کو خود جا کر خون مہیا کرتی ہے
بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے سینئیر عہدیداروں محمد آصف جٹ،محسن عبداللہ قصوری نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں کیونکہ فرمان الہی ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایاڈونرز سوسائٹی کی طرف سے خون عطیہ کرنے کے فوائد بارے لوگوں کو معلومات بھی دی گئیں
شہریوں نے کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے کام کو سراہا اور مذید تعاون کی یقین دہانی کروائی -

کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد
قصور
ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئی،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں
قصور شہر سے نور پہر نہر تک عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی
مرکزی جمیعت اہلحدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا بھٹہ چوک ریلی نکالی گئی
کنگن پور میں تحریک اللہ اکبر پاکستان اکبر کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی
نیز کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،الہ آباد،پھول نگر چھانگا مانگا و ضلع کے تمام گاؤں دیہات و شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے گئے
عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس لئے انڈیا کو جلد سے جلد اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنی ہونگیں
سیف اللہ خالد قصوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان لہذہ کشمیر کی آزادی کیلئے سلامتی کونسل اپنا مثبت کردار ادا کرے
اور اپنی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کا -

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن گز گئے
قصور
تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ضلع بھر میں مشترکہ پروگرام کرینگے، بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے 914 دن ہو گئےتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
ضلع بھر کی تمام سیاسی و مذہبی تنظیمیں ایک ہو کر پورے ضلع میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے بھارت کے خلاف پروگرام کرینگی
قصور،نور پور،الہ آباد کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،پھولنگر،کنگن پور و دیگر ضلع بھر کے تمام گاؤں دیہات،قصبوں و شہروں میں تمام جماعتیں یک جان ہو کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرینگی
پورے ضلع بھر میں کشمیریوں کی حمایت پر مبنی بینرز لگ گئے ہیں جس میں بھارت کی فوجوں کی واپسی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے
واضع رہے کہ بھارت کی طرف سے ریاست مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے آرٹیکل 370 اے کو 5 اگست 2019 کو منسوخ کیا گیا تھا -

درینہ دشمنی مزید تین جانیں لے گئی
قصور درینہ دشمنی مزید تین جانیں لے گئی/چار افراد زخمی*
بریکنگ نیوز
*او سی*
قصور نواحی علاقہ تھانہ کنگن پور میں پیشی پر جاتے ہوئے دو گروپوں میں تصادم تین افراد جاں بحق دو راہگیروں سمعیت چار افراد زخمی،آئی جی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس آر پی او سے رپورٹ طلب ڈی پی او کو واقعی کی نگرانی خود کرنے کی ہدائت،کنگن پور کی فضا سوگوار تاجر تنظمیوں کا ایک روزہ سوگ کا اعلان تمام مارکیٹیں بند،دونوں گروپس میں گزشتہ ایک ہفتہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا چار روز قبل بھی خواتین اور بچوں سمعیت نو افراد زخمی ہوئے تھے،اہل علاقہ،پولیس امن و امان کی صورتحال بحال کرنے میں ناکام ہے*وی او*
قصور تھانہ کنگن پور کوٹ بسم اللہ کے پاس درینہ دشمنی کے نتیجہ میں دوگرپوں میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجہ میں عبدالغفار،میاں غلام رسول اور بلال جاں بحق ہو گے جبکہ دو راہگیروں سمعیت چار افراد زخمی ہو گئے تھانہ کنگن پور کا علاقہ میدان جنگ بنا رہا آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ رینج سے رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ڈی پی او قصور کو سارے واقعہ کی خود نگرانی کرنے کی ہدائت کی ہے اہل علاقہ کے مطابق دونوں گروپس میں گزشتہ ایک ہفتہ سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا چار روز قبل بھی خواتین اور بچوں سمعیت نو افراد زخمی ہوئے تھے قصور پولیس امن و امان کی صورتحال بحال رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہے دونوں گروپس کے پہلے بھی متعدد افراد قتل ہو چکے ہیں کنگن پور کی فضا سوگوار ہے تاجر تنظمیوں نے تمام مارکیٹیں بند کر کے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے مقامی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
رپورٹ مہر بشارت صدیقی بیوروچف -

پیٹرول پمپ مشین کو کنٹرول کرنے والے آلے کا استعمال،شہری ہوشیار
قصور
پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں مقدار کو ریموٹ کنٹرول سے کم کیا جانے والا آلہ شرقپور میں پکڑا گیا،قصور میں بھی کاراوئیاں کی جائیں تو سینکڑوں پیٹرول پمپوں سے یہ آلے برآمد ہونگے، شہریوں کی ڈی سی قصور سے پیٹرول پمپوں کی خفیہ نگرانی کروانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شرقپور شریف نے کاروائی کے دوران پیٹرول پمپ سے سیل مین سے ریموٹ کنٹرول آلہ برآمد کیا جو پیٹرول پمپ کی مشین کو کنٹرول کرتا تھا
جیب میں رکھے ریموٹ سے پیٹرول و ڈیزل کی مقدار پوری و کم کی جا سکتی ہے
چیکنگ آفیسر نے یہ اعلی گزشتہ دنوں خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا اور پیٹرول پمپ کے خلاف کارروائی کی
ضلع قصور کے بیشتر پمپوں پر بھی شہریوں نے پیٹرول کی کم مقدار کے ملنے کی متعدد بار شکایات کی ہیں
یقیناً یہ طریقہ کار قصور میں بھی آزمایا جا رہا ہے اور لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،چاروں تحصیلوں کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان سے استدعا کی ہے کہ پیٹرول پمپوں کی خفیہ مانیٹرنگ کی جائے اور کم مقدار پیٹرول ڈالنے والے پمپوں کے خلاف کاروائی کی جائے جن سے یہ آلے لازمی برآمد ہونگے -

قصور/دھند کے باعث ٹریفک حادثہ
بریکنگ نیوز
قصور/دھند کے باعث ٹریفک حادثہقصور:الہ آباد چونیاں روڑ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ
قصور:تیز رفتار کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ۔ریسکیو ذرائع
قصور:نجی کالج کے طلبا موٹر سائیکل پر چونیاں سے الہ آباد کالج آرہے تھے ۔ریسکیو ذرائع
قصور:روڑ حادثہ میں دونوں طلباء سرفراز اوربلال موقع پر دم توڑ گے جبکہ تیسرے احمد نام کے طالبعلم کی حالت تشویشناک۔ریسکیو ذرائع
قصور:اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی طالبعلم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔۔
ریسکیو ذرائع
* -

پی آر ایس پی ملازمین 18 سال سے حق سے محروم
قصور
محکمہ ہیلتھ ،پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ( پی آر ایس پی) کے تحت بھرتی ہونے والے ایل ایچ ڈبلیو،نائب قاصد،چوکیدار،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈاکٹرز،ایل ایچ وی ،مالی سویپر اور ڈسپنسر وغیرہ عرصہ 18 سال سے انصاف کے متلاشی،18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا،ہر سال کنٹریکٹ بڑھا دیا جاتا ہےتفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ میں پی آر ایس پی پروگرام ( پنجاب رورل سپورٹ پروگرام) 2004 میں بنایا گیا تھا جس میں ڈاکٹرز،ایل ایچ ڈبلیو،ایل ایل وی،ہیلتھ ٹیکنیشن،ڈسپنسر،مالی چوکیداروں کو بھرتی کیا گیا
پی آر ایس پی کا یہ پروگرام 2004 سے 2016 تک جاری رہا تاہم سابقہ دور حکومت نے 2016 میں اسے پروگرام کی بجائے کمپنی قرار دے دیا
2004 سے ابتک 18 سال سے اس پروگرام کے تحت بھرتی ہونے والوں کو نا تو ریگولر کیا گیا ہے اور نا ہی دیگر مراعات دی گئی ہیں بلکہ پروگرام کو کمپنی قرار دیا گیا ہے
کمپنی ایکٹ کے تحت جو ملازم تین سال مسلسل نوکری کر لے اسے ریگولر کیا جانا لازم ہے مگر ابھی تک کسی کو بھی ریگولر نہیں کیا گیا
اپنے ساتھ ہوئی اس نا انصافی کی آواز جب پی آر ایس پی ملازمین نے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب تک پہنچائی تو سیکریٹری ہیلتھ نے کہا کہ میں اس معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتا آپ وزیراعلی پنجاب سے رابطہ کریں
پی آر ایس پی ملازمین نے وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ انہیں ریگولر کیا جائے اور مراعات دی جائیں -

قصور سے لاپتہ بچے 3 ماہ بعد لاہور سے برآمد
لاہور: صدر پولیس نے 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان کو گارڈن ٹاؤن سے برآمد کرلیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل قصور سے لاپتہ ہونے والے دوکمسن بھائی لاہور سے برآمد ہوگئے، حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 12 سالہ شان اور 10 سالہ سلمان گارڈن ٹاون سے برآمد کیا۔
لاہور:داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی اغوا
پولیس نے بتایا کہ دونوں کمسن بھائی 11 نومبر کو اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگ گئے تھے، اور ان کے والد کی مدعیت میں ان کے اغواء کا مقدمہ تھانہ صدر قصور میں درج کیا گیا تھا-
ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی پشاوراسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی
آئی جی پنجاب نے بھی بچوں کی گمشدگی پر نوٹس لیا تھا، بچوں کی برآمدگی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن حافظ کامران اصغر، اے ایس پی رحمت اللہ اور ایس ایچ او ثقلین بخاری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش درختوں میں لٹکا دی
قبل ازیں گجرات پولیس نے ہسپتال سے اغواء ہونے والے نومولود بچے کو 2 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا تھا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اغواء کار خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تھا گجرات کے ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء ہو گیا تھا۔ جس کی رپورٹ بروقت تھانے میں درج کروائی گئی تھی ۔ ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کے لئے وقوعہ کی CCTV فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی تھی-
ہندوستان :ریپستان بن گیا:اجتماعی زیادتی کیس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد گرفتار
ڈی پی او گجرات نے فوٹیج موصول ہونے پر تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ویڈیوکا بغور ملاخطہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی پولیس نے بڑی ذہانت سے اور بڑے ہی جدید انداز سے اس مجرم کو پکڑا اعلیٰ پولیس افسران نے بچے کو برآمد کرنے کے بعد اور اغوا کاروں کو گرفتارکرنے کے بعد جس پر نومولود بچے کو اٴْسکے اصل والدین کے حوالے کر دیا گیا۔جس پر بچے کے والدین نے ڈی پی او گجرات اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
گجرات پولیس نے اغوا ہونے والا 2 سال کا بچہ بازیاب کروا لیا:اغوا کار کون؟سُن کرسب…
-

میڈیکل و سرجکل پراڈکٹس مذید مہنگی
قصور
میڈیسن و سرجیکل پراڈکٹس پر گورنمنٹ کی طرف سے 20 فیصد تک جی ایس ٹی لگنے سے مہنگائی کا نیا طوفان،میڈیسن و سرجیکل پراڈکٹس کی قیمتیں بڑھ گئیں،سرنجیں نایابتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے شعبہ میڈیسن اور سرجیکل پر 17 سے 20 فیصد ٹیکس لگنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے
گورنمنٹ کی طرف سے فائلرز پر سیل ٹیکس 17 فیصد لگایا گیا ہے اور نان سیل فائلرز پر 20 فیصد جس کے باعث ادویات و سرجیکل پراڈکٹس مذید مہنگی ہو گئی ہیں اور سرنجز کی شدید قلت ہو گئی ہے 100 سرنج کی پیکنگ 400 روپیہ سے بڑھ کر 800 روپیہ کر دی گئی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ گورنمنٹ نے اپنے پورے دور حکومت میں سوائے نئے ٹیکس لگانے کے اور کچھ بھی نہیں کیا جس کے باعث مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے