قصور
انجمن طلبہ اسلام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
تفصیلات کے مطابق تحصیل چصنیاں کے شہر کنگن پور میں انجمن طلباءاسلام کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو کہ مرکزی مسجد اہلحدیث سے ہوتے ہوئے مین بازار لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سٹی ناظم انجمن طلباءاسلام رانا عدنان صابر نے کی شرکاء نے تلاوت قرآن پاک کے بعد مختصر تقاریریں کی گئیں اور کہا کہ پہلے کشمیر لہو لہو تھا اب فلسطین بھی لہو لہو ہے اللہ پاک سے دعا ہے کوئی ایک اور صلاح الدین ایوبی کو بھیج اور اپنی ابابیلوں کو جو ان یہودیوں کو نسیت و نابود کردیں گے
Category: قصور
-

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
-

جواریوں نے نعرے لگائے جوے پر لعنت بے شمار
قصور
پتوکی تھانہ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ قمار باز گرفتار پولیس نے جواریوں سے پر لعنت بے شمار کے نعرے لگوائےتفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جواء کھیلتے ہوئے قمار باز گرفتارکر لئے اور نقدی ،موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر لیا
کاروائی ڈی ایس پی سرکل آصف حنیف جوئیہ کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود بھٹی نہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جس میں پتوکی ایلیٹ فورس کے جوانوں اور محمودالحسن جٹ اے ایس آئی،ڈی ایس پی سرکل آفیسر ریاض،آصف کانسٹیبل،آصف گجر ،زاہد نے بھرپور شرکت کی۔ کاروائی پتوکی ریڈ زون ایریا میں کی گئی پتوکی پولیس کے جوانوں نےجواریوں سے جوئے پر لعنت بے شمار کے نعرے بھی لگوائے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے میڈیا نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن کے دروازے عوام الناس کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں میں اپنے علاقے میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا مزید انہوں نے کہا ہے کہ میرے علاقے میں منشیات فروشوں قمار بازو قبہ خانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں میں ان کا گھرآؤ تنگ کر دوں گا یہ علاقہ چھوڑ دیں عوام کو چاہیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں میں پتوکی تھانہ سٹی کی حدود کو کلین کر دوں گا
دوسری طرف پتوکی شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا -

مردہ بھینسیں ویٹرنری ڈاکٹر و پولیس نے پکڑ لیں
قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقہ تھانہ الہ آباد کی حدود موضع کھوکھر ٹوچر سے تین مردہ جانور شہ زور ڈالے سمیت پولیس چوکی تلونڈی نے پکڑ لئے جس سے تلونڈی کی عوام عید پر مردہ گوشت کھانے سے بچ گئی
تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس چوکی تلونڈی اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر متین ہمایوں کے مشترکہ آپریشن میں دوران کارروائی شہ زور پر لدی ہوئی مردہ بھینسیں کھوکھر ٹوچر کے قریب سے قبضہ میں لے لیں ڈاکٹر متین ہمایوں کی رپورٹ کے مطابق چھ ملزمان محمد عاشق کھوکھر ٹوچر،حفیظ ،احمد علی ،محمد احمد وغیرہ مردہ گوشت گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ابتدائی رپورٹ میں تینوں جانور مردہ پائے گئے ملزمان سے دریافت ہوا کہ حرام گوشت تلونڈی میں عید پر فروخت کرنے کے لئے لایا جارہا تھا جس پر مقامی پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کارروائی سے یہ گھناؤنا عمل کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ملزمان کے خلاف مردہ گوشت فروخت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ الہ آباد میں تحریر دے دی گئی ہے
-

عید الفطر کا تیسرا دن ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام
قصور
عید الفطر کا تیسرا روز ،عید مذہبی جوش و جذبے مگر سادگی سے منائی گئی،گراں فروشوں کی چاندی،ضلعی حکومت گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام، پولیس کی سخت سیکیورٹی،1075 مقامات پر عید الفطر کی پولیس کی موجودگی میں ادائیگی،ساڑھے بارہ سو پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر مامورتفصیلات کے مطابق قصور عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں 1075 مقامات پر پولیس کی سیکیورٹی میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی جبکہ 1250 اہلکاروں پر سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاہم عید کے پر مسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام رہی ہے عید سے ایک روز قبل بڑے گوشت کی قیمت 550 روپیہ رات عید کے اعلان ہوتے ہی 600 روپیہ اور نماز عید کے بعد 700 روپیہ وصول کی جاتی رہی جبکہ سرکاری قیمت 430 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دودھ،دھی،پھل،سبزیاں،کولڈ ڈرنکس و دیگر ضروریات زندگی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت مہنگے داموں خریدی جبکہ دکانداروں سے شہریوں کی شکایت میں کہا گیا کہ بڑے تاجر ہمیں چیزیں مہنگی دے رہے ہیں گورنمنٹ ان کو قابو کرے تو مہنگائی کنٹرول ہو سکتی ہے
پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں نے موٹر سائیکل،رکشہ و گاڑیوں پر سفر کیا تاہم چند ایک مقامات میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی دیکھی گئی -

پولیس ملزمان کو تحفظ دے کر چھوڑنے لگی
قصور پولیس ملزمان کو تحفظ دینے لگی،ساز باز کرکے ملزمان چھوڑ دیئے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ساز باز کرکے ملزمان کو چھوڑنا شروع کر دیا پولیس نے گرفتار نامزد تین ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کر دیا
تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کے تین لاکھ روپے لیکر ملزمان کو رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے
جبکہ پولیس نے امانت میں خیانت کی ناقابل ضمانت دفعات کے باوجود ملزمان کو رہا کیا
اس وقوعہ پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے موقف دیتے ہوئے ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ان ملزمان کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے اوکاڑہ سے ڈی پی او کے رشتے داروں کے ذریعے ساز باز کی ہے -

قصورڈپٹی کمشنر کا رات اچانک ڈی پی ایس میں قائم کردا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ
قصورڈپٹی کمشنر کا رات اچانک ڈی پی ایس میں قائم کرنا ویکسینیشن سینٹر کا دورہ۔ڈاکٹر و عملے کی حاضری،صفائی ستھرائی, سمیت شہریوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔غیر حاضری پر ڈیٹا انٹری آپریٹر کو معطل کردیا۔ویکسینیشن سینٹر میں پولیس کی نفری بنانے کی ہدایات۔کام نہ کرنے والے افسران و عملے کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔
عوام الناس کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ضلع بھر میں مزید 4 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔شہری کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرامد کو یقینی بنائے۔
-

اوور سیز پاکستانی کی انصاف کیلئے دہائی
قصور
کوٹ رادھا کشن میں با اثر افراد نے اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کر لیاتفصیلات کے مطابق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی لاہور کے سئنیر رہنما فرخ زیشان جٹ جو کہ اوورسیز پاکستانی بھی ہیں ان کے پلاٹ پر باآثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے اور کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود کنسٹرکشن کا کام شروع کر دیا اور مقامی پولیس خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے فرخ ذیشان جٹ کو جب پتہ چلا کہ اس کے پلاٹ پر قبضہ مافیا قبضہ کر چکا ہے تو وہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں پر مہر مٹھو نامی قبضہ گروپ ہمرا 30/40 نامعلوم افراد اس کے پلاٹ پر قبضہ کر چکے ہیں
قبضہ گروپ نے جیسے ہی دیکھا کہ فرخ زیشان جٹ آ گیا ہے تو قبضہ مافیا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں
متاثرہ شخص فرخ ذیشان نے پلاٹ سے متعلق عدالت عالیہ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اور متعلقہ تھانے میں کاروائی کے لیے رپورٹ بھی درج کروا رکھی ہے لیکن قبضہ مافیا تا حال قبضہ چھوڑنے سے انکاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے -

اسسٹنٹ کمشنر کا فلیگ مارچ،کچھ ناراض
قصور
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کامقامی پولیس اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ فلیگ مارچ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری متعدد دکانیں سیل۔گلیاں بازار سنسان دکھائی دینے لگے تاجر برادری انتظامیہ کے اقدامات سے ناراضتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے ضلعی انتظامیہ و ڈی پی او قصور کے حکم پر ایس ایچ او ملک شمشیر،ایس ایچ او نصراللہ بھٹی اور ایلیٹ فورس کمانڈ و محمد وسیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں جس پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا دوسری جانب تاجر برادری نے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا میڈیاسے گفتگو میں اے سی رضوان الحق نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے عوام کی جانوں کی حفاظت کیلئے کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا
-

بیمار لاغر جانور ذبح،گوشت کی قیمت 600 کلو
قصور
گنڈہ سنگھ ہسپتال کے سامنے پرویز نامی قصائی نے لاغر،کم،ور جانور ذبح کرکے فروخت کرنا شروع کر دیئے،متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر عدیل خاموشتفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی مہر پرویز مختار نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گنڈہ سنگھ ہسپتال کے سامنے پرویز نامی قصائی نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے گوشت کی قیمت 600 روپیہ کی ہوئی ہے اور دن ہونے سے قبل ہی لوگوں کی غیر موجودگی میں بیمار و لاغر جانور فروخت کرکے لوگوں کو کھلا رہا ہے اور تو اور جانور ذبح کرتے وقت تکبیر بھی نہیں پڑھتا
جبکہ متعلقہ لائیو سٹاک ڈاکٹر عدیل نے بھی چپ ساڈھ لی ہے خدشہ ہے کہ وہ مردہ جانور فروخت کر رہا ہے جبکہ گوشت پر گورنمنٹ کی مہر بھی نہیں ہوتی
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ قصاب پرویز کو لوگوں کے سامنے جانور ذبح کرنے اور تکبیر پڑھنے کا پابند بنایا جائے اور مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں ذبح کیا جائے تاکہ لوگوں کو ذبح ہونے والے جانور کا علم ہو -

قصور ہزاروں لٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ ضائع
قصور / پنجاب فوڈ اتهارٹی سیفٹی آفیسر رضوان امجد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ پتوکی کے علاقوں میں مصنوعی غیر معیاری دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی دوران کاروائی پکڑا گیا 18000 ہزار لٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ ضائع کردیا
قصور / ڈی جی پنجاب فوڈ اتهارٹی رفاقت علی نسوانہ کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ پنجاب فوڈ اتهارٹی کی جانب سے کاروائیاں پتوکی کے علاقہ ڈھانہ چک نمبر 12 میں ڈیرہ ملک شوکت علی اور محمود نامی شخص کے مکان پر کی گئیں دوران کاروائی پکڑا گیا 18000 ہزار لٹر غیر معیاری مضر صحت دودھ ضائع کردیا پنجاب فوڈ اتهارٹی کی ٹیم نے غیر معیاری مضر صحت دودھ تیار کرنے والے آلات اور دیگر سامان بحق پنجاب فوڈ اتهارٹی ضبط کرلیا اور نجی کمپنی کے کوكنگ آئل اور دیگر نمونہ جات حاصل کرلئے گے دوران کاروائی پنجاب فوڈ اتهارٹی کی ٹیم کو دیکھ کر 4 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ فوڈ ٹیم نے دو ملزمان علی شان ،محمد امین کو موقع پر پکڑ کر اور 4 گاڑیوں کو حوالہ پولیس تھانہ صدر پتوکی کردیا تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی
مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور