Baaghi TV

Category: قصور

  • ستر سالہ بزرگ روزے رکھ کر گندم کی کٹائی کرتا رہا

    ستر سالہ بزرگ روزے رکھ کر گندم کی کٹائی کرتا رہا

    قصور
    70 سالہ بابا نیامت علی جو رمضان کے روزے رکھ کر سخت گرمی میں گندم کاٹتے ہیں،ان کی زندگی میں رمضان تیسری مرتبہ گرمیوں میں آیا ہے،نماز تراویح کھڑے ہو کر ادا کرتا ہوں،نوجوان نسل کو پیغام کہ روزے رکھیں اور اللہ پر توکل کریں

    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے نواحی گاؤں جٹاں والی حویلیاں کے بابا جی نیامت علی جن کی عمر 70 سال ہے نے قاری عبدالرحمن ساجد میر محمدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    میں نے جب سے اپنی ہوش سنبھالی تب سے روزہ نہیں چھوڑا اس بار روزہ رکھ کر گندم بھی کاٹی ہے اور پانچ وقت نماز بھی پڑھی ہے
    اور اس سے قبل جب پرانے زمانے میں جب گندم بیلوں سے نکالتے تھے تب بھی میں روزہ رکھ کر بیلوں سے گندم نکالتا تھا میں نماز تراویح کھڑے ہو کر پڑھتا ہوں اور کبھی نہیں تھکا نا ہی مجھے بھوک پیاس تنگ کرتی ہے ان کا مذید کہنا ہے کہ میری زندگی میں تقریباً 3 مرتبہ رمضان گرمی میں آ گیا ہے آجکل کے نوجوانوں کو ہمت سے کام لینا چاہئیے اور رمضان کے روزے رکھنے چائیے اور اللہ پر توکل کرنا چائیے

  • کھڈیاں خاص میں ڈکیتی کی واردات

    کھڈیاں خاص میں ڈکیتی کی واردات

    کھڈیاں خاص
    کھڈیاں خاص میں ڈکیتی کی واردات

    کھڈیاں خاص بستی اسٹیشن والی میں رات گۓ ڈکیتی کی واردات
    آٹھ ڈکیت دیوار پھلانگ کر محمد منشاء بھٹی کے گھر میں داخل ہو گے
    پوری فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر گھر کی تلاشی لیتے رہے
    اور تین تولے تلائی زیور بتیس ہزار روپے نقدی اور ایک موٹر سائکل لےکر فرار ہو گے
    اور بعد میں موٹر سائیکل راستے میں ہی چھوڑ کر بھاگ گے
    مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور

  • ٹی ایچ کیو کی حالات زار پر لوگوں کی فریاد

    ٹی ایچ کیو کی حالات زار پر لوگوں کی فریاد

    قصور
    تحصیل ہیڈ کوارٹر ھستال میں انتہائی ناقص حالات
    تفصیلات کے مطابق چونیاں تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات چائلڈ سپشلسٹ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی لیبر روم کو تالے ڈلیوری کے لیے آئے ہوئے خاتون مریض پرائیویٹ زچہ بچہ سینٹروں میں لٹنے پر مجبور کرونا کے باعث مریض علاج ومعالجہ اور ادویات کے حصول کے لیے دربدر ہو رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ خالی ہے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ عارضی چارج دے کر کام چلانے میں مصروف ہے، مستقل ایم ایس نہ ہونے سے ایڈیشنل چارج پر ایم ایس کی عدم توجہی سے عملہ ہسپتال شتر بے مہار ہو چکا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری مستقل گریڈ 19 کا ایم ایس تعینات کریں تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور ہمیں صحت کی اعلیٰ سہولیات میسر ہو سکیں

  • لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

    لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

    قصور
    پتوکی میں گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی چار دن پرانی گلے میں پھندا لگی لاش بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمدسٹی پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز قبل ڈھولن چک نمبر 27 کے رہائشی محمد جاوید کا 25 سالہ بیٹانعیم جاوید گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ منڈیانوالہ چک نمبر 19 سے ریلوے لائن کے ساتھ واقع بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے اس افسوس ناک واقع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش پرانی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو جلد ہی ٹریس کرلیا جائے گا ۔

  • اوور لوڈڈ بغیر ترپال ٹرالیاں،ڈمپر خطرے کا باعث

    اوور لوڈڈ بغیر ترپال ٹرالیاں،ڈمپر خطرے کا باعث

    قصور
    پبلک ٹرانسپورٹ تو بند کروا دی گئی مگر بغیر ترپال اور لوڈڈ اوو سپیڈ مٹی و ریت کی ٹرالیاں، ڈمپر سڑکوں پر مٹی و ریت گرانے لگے ،شہری پریشان،نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ تو بند کروا دی گئی ہے مگر بدقسمتی سے ضلع بھر کی سڑکوں پر مٹی و ریت سے اوور لوڈڈ اوو سپیڈ ٹرالیاں،ڈمپڑ بغیر ترپال کے اسی آن شان سے رواں دواں ہیں جو کہ مٹی و ریت سڑکوں پر گرا کر لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں
    دھول مٹی کے باعث موٹر سائیکل و رکشہ سواروں کی آنکھیں ،گلہ خراب ہو رہی ہیں اور انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    لوگوں نے ان بغیر ترپال اوور لوڈڈ اوو سپیڈ ٹرالیوں،ڈمپروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں

  • قصور ڈی پی او کا شہر و گردونواح میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  ایکشن

    قصور ڈی پی او کا شہر و گردونواح میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن

    قصور کورونا ایس او پیز پر عملد درآمد کروانے کے لئے ڈی پی او قصور عمران کشور خود میدان عمل میں ڈی پی او کا شہر و گردونواح میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکاندار کے خلاف ایکشن

    درجنوں دکاندار گرفتار، مقدمات درج کر کہ کاروائی شروع کر دی ڈی پی او عمران کشور نے شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اے ڈویژن کو مزید نفری دے دی لاک ڈاون پر عملد درآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں گھر رہیں محفوظ رہیں باہر مت نکلیں ۔ ڈی پی او قصورعمران کشور

  • قصابوں کی من مانیاں جاری،دین اسلام کے احکامت بھلا دیئے

    قصابوں کی من مانیاں جاری،دین اسلام کے احکامت بھلا دیئے

    قصور
    شہر و مضافات میں قصابوں کی من مانیاں جاری،دین اسلام کے احکامات بھلا دیئے
    تفصیلات کے مطابق تلونڈی و گردونواح میں قصابوں نے ماہ رمضان میں خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے گوشت 500 روپے کلو کر دیا اور دوسرا ظلم کم تول کر ایک کلو گوشت کے بدلے دو سو گرام تک کم گوشت دینا معمول بنا لیا ۔انتظامیہ خاموش وجہ کرپشن یا نا اہلی عوام کی کوئی سننے والا نہیں ۔جبکہ
    تجارت پیشہ ہے پیغمبروں نبیوں کا ۔ھمارے سوہنے حبیب اللہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی تجارت کی اور تجارت میں ایمان داری کی عظیم ترین راہنمائی فرمائی کبھی جھوٹ اور پردہ پوشی سے اپنا مال بیچنے کی سختی سے منع کیا ۔ناپ تول میں کمی کے متعلق خصوصی ارشادات ھم روز سنتے ہیں
    آج ھم سب یہ واویلا ضرور کرتے ہیں کہ ایک کلو چیز لیکر آئیں اس میں کوئی برکت نہیں پہلے ایک کلو گوشت لیکر آتے تو سارے گھر والے صبحِ شام اس سے کھانا کھا لیتے یہی حال گھی سبزیوں کا تھا اب ھم رونا روتے ہیں کہ برکت نہیں رہی کچھ پتا ہی نہیں چلتا کہ کچھ بنتا ہی نہیں ۔آجکل کے نفسا نفسی کے دور میں ہر تاجر ہر دکان دار سبزی فروش فروٹ فروش ۔گھر میں چھوٹی موٹی تجارت ہر جگہ تول میں کمی کی جارہی ہے ایک ہزار گرام جو ایک کلو بنتا ہے اب اس کی جگہ کنڈوں وٹوں میں کمی کرتے ہوئے آٹھ سو سے نو سو گرام چیز تول میں دی جاتی ہے یعنی سو گرام سے دو سو گرام کم تولا جاتا ہے ایک کلو میں ۔یہی حال غلہ منڈیوں میں بھی ہے پھر رونا رویا جاتا ہے برکت نہیں رہی جب ھم دین اسلام کی نفی میں جائیں گے تو برکتیں کہاں سے لائیں گے
    اہلیان چونیاں کا کہنا ہے کہ ہم قصور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح کنڈے وٹوں کی باقاعدہ روٹین سے چیکنگ کروائی جائے اور خود ساختہ مہنگائی اور کم ناپ تول پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

  • گندم زخیرہ ہونے لگی،انتظامیہ بے بس

    گندم زخیرہ ہونے لگی،انتظامیہ بے بس

    قصور
    پتوکی تحصیل بھر میں گندم بلیک اور ذخیرہ ہونے لگی حکومتی آرڈرز ہوا میں اڑا دیے محکمہ فوڈ اور دیگر ادارے اے سی پتوکی دفاتر کی حد تک محدود اور فرضی کاروائیاں جاری

    تفصیلات کے مطابق پتوکی تحصیل بھر میں گندم بلیک اور ذخیرہ ہونے لگی اور اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کہیں دو ہزار روپے اور کہیں دو ہزار سے زیادہ فی من بیچنے لگے محکمہ فوڈ اور دیگر ادارے دفاتر کی حد تک محدود اور فرضی کاروائیاں جاری فوٹو سیشن کے سوا عملی طور پر کارروائی زیرو سٹاک مافیاء اور بلیک میں گندم کا کاروبار کرنے والے متحرک ہیں ۔ فوری ایکشن نا لیا گیا تو محکمہ فوڈ اپنے مطلوبہ اہداف پورے نہیں کر پائے گی ۔ ضلع بھر میں مجموعی لحاظ سے کثیر تعداد میں خریداری مراکز پر مقررہ ٹارگٹ پورے نہیں ہونگے باخبر ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ایسا گروہ متحرک ہے جو لوڈر رکشوں پر گندم لوڈ کر کے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں لیجا کر دو ہزار سے اوپر فی من گندم فروخت کی جارہی ہے جس پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ہے ۔

  • محکمہ مال کے اہلکاروں نے سرکاری خزانے کو چانا لگانا شروع کر دیا

    محکمہ مال کے اہلکاروں نے سرکاری خزانے کو چانا لگانا شروع کر دیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے محکمہ مال کے حلقہ بقاپور اور کنگن پور میں اربن ایریا کے انتقال زرعی ہونے لگے جس سے خزانہ سرکار کو لاکھوں کا چونا لگنے لگا ،انتظامیہ بے خبر

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے محکمہ مال کے پٹواریوں حلقہ بقاپور اور کنگن پور نے بورڈ آف ریونیو کی دھجیاں اڑاتے ہوے اربن ایریا کے انتقالات زرعی کر کے خزانہ سرکار کو ویلیو ٹیکس اور کیپٹل ٹیکس کو خورد برد کر دیا اور خزانہ سرکار کو لاکھوں کا چونا لگا کر مال ہڑپ کر گے جبکہ حکومت پنجاب نے اربن ایریا کے زبانی بہہ انتقال بند کیے ہوے ہیں صرف رجسٹری ہو سکتی ہے مگر پٹواری حلقہ بقاپور اور کنگن پور نے حکومت پنجاب کے حکم کو کھوہ کھاتے ڈال کر اپنی اجارہ داری بنا رکھی ہے علاقائی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر لاہور ڈی سی قصور مطالبہ کیا کہ پٹواریوں نے جو اربن ایریا کےانتقال زرعی کر کے فیسں خورد برد کی ہیں ان کی انکوائری کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائیں اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

  • تھانیدار کی سرپرستی میں منشیات فروشی و نوشی عام ہو گئی

    تھانیدار کی سرپرستی میں منشیات فروشی و نوشی عام ہو گئی

    قصور
    ایس ایچ او کی آشیر باد سے تھانہ کی حددو میں منشیات فروشی و منشیات نوشی عام ہو گئی،اہل علاقہ میں تشویش کی لہر

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے ایس ایچ او میاں یونس نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے
    ایس ایچ او نے منشیات فروشوں سے بھتہ لینا معمول بنا لیا ہے اگر کسی منشیات فروش کو پکڑتے ہیں تو مک مکا کر چھوڑ دیتے ہیں کسی سے 30 ہزار لیتے ہیں تو کسی سے پچاس ہزار لیتے ہیں کسی سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیتے ہیں ایس ایچ او نے اپنے ملازموں کیساتھ ساتھ اس کام کے لئے سول ٹاؤٹ بھی رکھے ہوئے ہیں جو رات کو سارا حساب کتاب دیتے ہیں اس گھناؤنے کام میں دو اے ایس آئی بھی شامل ہیں جو جتنا اکٹھا کرتا ہے اس کو اتنی زیادہ شاباش ملتی ہے
    جبکہ تھانہ راجہ اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشی و منشیات نوشی عام ہوگئی ہے حالات یہ ہوگئے ہیں کہ اگر ایک چھوٹا سا بچہ بھی منشیات لینے جائے تو اس کو بھی مل جاتی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے
    جبکہ ایس ایچ او میاں یونس عید اکٹھی کرنے میں لگا ہوا ہے
    اہلیان علاقہ و پریس کلب راجہ جنگ نے آر پی او شیخوپورہ ریجن،ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے