Baaghi TV

Category: قصور

  • مہنگائی کی انتہاہ،دو وقت کی روٹی مشکل

    مہنگائی کی انتہاہ،دو وقت کی روٹی مشکل

    قصور
    پتوکی و گردونواح میں مہنگائئ عروج پر،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے
    تفصیلات کے مطابق پتوکی, پھولنگر،حبیب آباد،سرائے مغل اور گردونواح میں رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان شہری پریشان قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں ہیں جس سے شہری سخت پریشان ہو گئے ہیں جبکہ دکانداروں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں مگر انتظامیہ پھر بھی خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اور غریب کو دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ کر دیا گیا ہے

  • گرمی کی ادھوری آمد،واپڈا نے چیخیں نکلوا دیں

    گرمی کی ادھوری آمد،واپڈا نے چیخیں نکلوا دیں

    قصور

    گرمی کی ادھوری آمد پر واپڈا نے بجلی دینے سے انکار کر دیا،دو دنوں سے بلہے شاہ،ںہادر پورہ،مصطفی آباد و سب ڈویژن راجہ جنگ میں شدید لوڈ شیڈنگ،نیز ہر ہفتے ایک دن مسلسل 10 گھنٹے بجلی بند کرنا معمول بنا لیا،آخری تاریخ گزرنے پر بھی آدھے لوگوں کو بل نا ملے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور میں اگر کسی کرپٹ ترین سرکاری ادارے کا نام سر فہرست رکھا جائے تو واپڈا پہلے نمبر پر آتا ہے
    ادھوری گرمی کی شروعات پر ہی واپڈا نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں دو دنوں سے سب ڈویژن بلہے شاہ،مصطفی آباد،راجہ جنگ و بہادر پورہ میں شدید لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس سے لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں نیز سب ڈویژن بہادر پورہ و راجہ جنگ میں ہفتے میں ایک دن مسلسل 10 گھنٹے لازمی بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ ںہادر پورہ سب ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کو بجلی کے بل ابھی تک موصول نہیں ہوئے تاہم بل ادائیگی کی آخری تاریخ بھی گزر چکی ہے مگر محکمہ واپڈا صارفین کو جرمانہ ڈالنا نہیں بھولتا
    نیز واپڈا دفتر میں کوئی بھی کام بغیر رشوت کے طے پانا ناممکن ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں واپڈا اہلکار رشوت لے کر لوگوں کو بجلی چوری کرواتے ہیں اور چھاپہ مار ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے ہی خبردار کرتے ہیں
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان و وزیراعلی پنجاب سے محکمہ واپڈا قصور کے کرپٹ و بدعنوان عملے کے خلاف انکوائری کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ، 127 کنال زمین واگزار کروا لی۔

    قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ، 127 کنال زمین واگزار کروا لی۔

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شیرون نیازی نے ریونیو افسران، پولیس کے ہمراہ چک 46بھلیر پتوکی میں کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی 127کنال سرکاری زرعی زمین کو واگزار کروالیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں اور کسی کو بھی سرکاری زمین پر قابض ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • قصور ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا میونسپل کارپوریشن اور مختلف علاقوں کا دورہ

    قصور ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا میونسپل کارپوریشن اور مختلف علاقوں کا دورہ

    قصور۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے میونسپل کارپوریشن‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مان اور یونین کونسل بھیڈیاں کلاں کا اچانک دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن آفس میں افسران و عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے پیدائش و اموات کے اندارج کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔ میونسپل آفس میں آنیوالے سائلین کی معلومات کیلئے ڈیجیٹل فلیکس آویزاں کرنے کی ہدایت کر دی، میونسپل کارپوریشن آفس میں لوگوں کے بیٹھنے کیلئے بینچز اور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مان کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یونین کونسل بھیڈیاں کلاں کا بھی دورہ کیا۔عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔

  • قصور شہر میں ڈاکو راج تاحال قائم لوگوں میں خوف ،ایک اور واردات

    قصور شہر میں ڈاکو راج تاحال قائم لوگوں میں خوف ،ایک اور واردات

    قصور شہر میں ڈاکو راج تاحال قائم لوگوں میں خوف ،ایک اور واردات سامنے آگئی تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور اس گردوں نواح میں ڈاکو راج قائم شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا الشفاء لیب میں ڈکیٹی ڈاکوؤں نے 2 لاکھ روپے کی نقدی اور ایل سی ڈی لے اڑے

    ڈاکٹر ذوالفقار احمد اور اس کے بھائی امجد علی و دیگر 4 افراد اپنی ٹیکنیشن مشین پر کھڑے تھے کہ آنے والے 3 نقاب پوش ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنالیا اور ان کی جیبوں سے تقریبا 2 لاکھ روپے کی نقدی اور ایل سی ڈی لے گئے تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس مصروف تفتیش ہے

  • ضلع قصور میں ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر نگرانی تین روزہ پولیو مہم جاری

    ضلع قصور میں ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر نگرانی تین روزہ پولیو مہم جاری

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں محکمہ ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی زیر نگرانی پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے پولیو مہم کل 29 مارچ سے شروع ہوئی تھی جو کہ 31 مارچ تک جاری رہے گی ، پولیو ورکرز گھر گھر جا کر 5 سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں

    جبکہ ان ٹیموں کی مانیٹرنگ چاروں تحصیلوں کے ڈی ڈی ایچ اوز و اے سی خود کر رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر و محکمہ ہیلتھ کی جانب سے شہریوں سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے اور چھوٹے بچوں کو لازمی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ہدایت کی گئی ہے نیز پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پنجاب پولیس کے جوان کر رہے ہیں

  • منشیات فروش رنگے ہوتھوں گرفتار

    منشیات فروش رنگے ہوتھوں گرفتار

    قصور
    چونیاں تھانہ سٹی کی کاروائی 1250 گرام چرس کے ساتھ ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں بدنام زمانہ منشیات فروش منظور ماچھی کو چرس 1250 گرام کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ کر ایف آئی آر 172 نمبری درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے
    ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے کہا کہ ڈی ایس پی چونیاں کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے

  • ڈاکؤوں کی شامت آ گئی ،گرفتار

    ڈاکؤوں کی شامت آ گئی ،گرفتار

    قصور
    چونیاں کے علاقے چھانگا مانگا میں ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کا ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ، عثمان عُرف عثمانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار مال مسروقہ بر آمد مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق
    ڈی پی او قصور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے عثمان عُرف عثمانی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں عثمان ، نوید اور عرفان شامل ہیں پولیس نے ملزمان سے 50ہزار روپے نقدی رقم ، تین عدد پسٹل تیس بور بمعہ بُلٹس، ایک عدد لوڈر رکشہ ، اور چار عدد موبائل فونز بر آمد کر لئے ملزمان علاقہ بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں سر انجام دیتے تھے اور اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے تھے ۔

  • امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات

    امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب،دن کو واردات

    قصور
    امن و مان کی صورتحال مذید ابتر ،اردو بازار میں دن کی روشنی میں شہری سے ڈاکو 6000 نقدی و موبائل فون لے اڑے

    تفصیلات کے مطابق قصور میں امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے کل تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کی حدود اردو بازار میں دوپہر کو شہری رکشہ ڈرائیور سلمان عرف کالی سکنہ کھارا جامع مسجد اردو بازار کے ساتھ والی گلی میں پیدل جا رہا تھا کہ 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روکا اور نقدی 6000 اور قیمتی اینڈرائڈ موبائل فون چھین لیا
    اردو بازار میں ہر وقت رش رہتا ہے مگر کل ہفتہ اتوار لاک ڈاؤن کی بدولت دکانیں بند تھیں جس سے رش نا تھا اور ڈاکوؤں کو اپنا کام کرنے میں آسانی رہی
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج

    نازیبا حرکات پر جوڑا گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    تحصیل پتوکی کے علاقے پھول نگر کے نواحی گاؤں کوٹ کھڑک سنگھ میں پولیس کا چھاپہ نازیبا حرکات کرتے ہوئے جوڑا گرفتار مقدمہ درج۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پھولنگر کے اے ایس آئی امانت علی کو اطلاع ملی کہ کوٹ کھڑک سنگھ میں رہائش پذیر رفعت بی بی اور محمد ارسلان زنا کی تیاری کررہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو کمرے میں موجود ایک چارپائی پر جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا تھانہ سٹی پھول نگر پولیس نے امانت علی اے ایس آئی کی مدعیت میں رفعت بی بی اور محمد ارسلان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے