Baaghi TV

Category: قصور

  • کھڈیاں پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس، خصوصی دعائے مغفرت

    کھڈیاں پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس، خصوصی دعائے مغفرت

    قصور ، کھڈیاں پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس. چیئرمین سلیم خلیفہ نقشبندی حاجی محمد اسلام کی والدہ مرحومہ کےلئے خصوصی دعائے مغفرت. گزشتہ روز کھڈیاں پریس کلب رجسٹرڈ کا تعزیتی اجلاس ریز صدارت احمد علی قیصر منعقد ہوا جس میں حاجی احمد علی زرگر،محمد عرفان تابانی،صابر علی بابر،شفیق جونیجو،حسنین فاروق ملک،مرزافہیم الحسن،سید اعجازالحسن،ڈاکٹر لیاقت علی ساجد، حاجی محمد اسلام.،سلیم خلیفہ نقشبندی،عبدالواحدندیم،ایاز علی شاکر،رانا ذوالفقار زلفی، جمیل زاہد،عاطف مسعود ملک دیگر ممبران شریک ھوئے.

    اجلاس میں چیئرمین کھڈیاں پریس کلب رجسٹرڈ محمد سلیم خلیفہ نقشبندی. ممبر ڈاکٹر محمد اسلام کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اس موقع پر محمد عرفان تابانی نے ماں کی عظمت بیان کی آخر میں مرحومہ کےلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی

  • ایس ڈی او نے ٹھپڑ دے مارا،عملہ کا احتجاج

    ایس ڈی او نے ٹھپڑ دے مارا،عملہ کا احتجاج

    قصور
    ایس ڈی او واپڈا نے LS کو تھپڑ دے مارا،عملہ واپڈا کا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ایس ڈی او نثار احمد خان (نیاز نگر Lesco) کی بد معاشیاں عروج پر ہیں متکبر
    ایس ڈی او نثار احمد خان نے اپنے ہی عملہ کے LS حافظ علی کو تھپڑ مار دیا باوثوق زرائع کے مطابق ایس ڈی او اپنے ساتھ ایک عدد پسٹل بھی رکھتا ہے
    ایس ڈی او کے خلاف واپڈا عملہ نے احتجاج کیا ہے اور عملہ کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او کے خلاف ایکشن لیا جائے اور عملہ کو انصاف دلایا جائے
    جبکہ احتجاج کے باعث دفتری نظام دھرم بھرم ہو کر رہ گیا اور سائلین خوار ہو کر رہ گئے

  • 4300 پتنگیں برآمد،مقدمہ درج

    4300 پتنگیں برآمد،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس کی بڑی کاروائی میں 4300 پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی بروقت کاروائی میں لاہور سے پتنگ بازی کرانے کیلئے چھانگا مانگا آنیوالے ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہملزم مظہر کے قبضہ سے 4300 پتنگیں اور 100 سے زائد ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئی ہیں گرفتار ملزم نے لاہور سے چھانگا مانگا آنیوالے منچلوں کو پتنگ بازی کیلئے مال سپلائی کرنا تھا نیز ملزم کے قبضہ سے ایک عدد رائفل اور کثیر تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں
    پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ اور آرمز آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لی جبکہ
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس چھانگا مانگا پولیس کو شاباش دی

    *ڈسٹرکٹ پولیس قصور*

  • قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

    قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

    قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مذید تنگ کر دیا گیا ہے
    تفصیلات کے مطابق قصور میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے
    جو کہ ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف جاری ہے اور
    دوران کریک ڈاؤن 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لئی گئی ہے
    یہ کاروائیاں تھانہ بی ڈویژن، صدر قصور، سٹی پھولنگر اور صدر پھولنگر پولیس کی طرف سے کی گئیں ہیں
    جبکہ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی

  • ایپکا کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں ہوگا

    ایپکا کا ہنگامی اجلاس آج لاہور میں ہوگا

    قصور
    زکوٰۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن کا ھنگامی اجلاس آج ہوگا
    تفصیلات کے مطابق صوبائی زکوٰۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن ،ایپکا، پنجاب کا ھنگامی اجلاس آج ہوگا ، صوبائی کوآرڈینیٹر خیر بحش لغاری زکوٰۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب نے ھنگامی اجلاس ( 08 _ 03 _ 2021 ) کو ٹاون ھال لاھور میں طلب کر لیا ہے اجلاس کی خصوصی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان کریں گے نیز صدارت مہر محمد منیر قصوری صوبائی صدر محکمہ زکوۃ ایمپلایز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب اور صوبائی چیئرمین یاسین صابر بھی کرینگے
    اجلاس میں صوبائی عہدیداروں، زکوٰۃ پیڈ سٹاف ، ڈویثزنل عہددران زکوٰۃ پیڈ سٹاف ، ضلعی عہددران زکوٰۃ پیڈ سٹاف شرکت کرینگے اجلاس میں ایک ھی ایجنڈا ھے کہ
    ( 06_11_ 2018 ) کو وزیر اعلی صاحب پنجاب کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس جناب راجہ بشارت صوبائی وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں ھوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ زکوٰۃ فیلڈ کلرکوں کو 2004 کی پالیسی کے مطابق کنٹریکٹ دیا جائے اور آڈٹ سٹاف کو ریگولر کیا جائے مگر 2 سال 5 ماہ گزر گئے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا جوکہ زکوٰۃ پیڈ سٹاف کے ساتھ ذیادتی ھے

  • ٹرک کی رکشہ کو ٹکر،نوجوان زخمی

    ٹرک کی رکشہ کو ٹکر،نوجوان زخمی

    قصور
    پتوکی میں حبیب آباد جی ٹی روڈ پر حادثہ،نوجوان زخنی
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے قصبے حبیب آباد میں جی ٹی روڈ نزد لنک نہر پر کوئلے سے بھرے ٹرک نے رائیونڈ سے حبیب آباد جاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور شکیل نامی کو ٹکر مار دی جس سے مذکورہ شخص زخمی ہوگیا اور اس غریب کے رکشہ کا کافی نقصان ہوگیا تاہم ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا زخمی کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے
    چونیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا

  • تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار

    تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار

    قصور
    تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار
    تفصیلات کے مطابق قصور میں تجاوزات کی بھرمار خواتین بچوں اور بزرگوں کو اندرون شہر اور بیرون شہر میں پیدل چلنا دشوار ہو گیا ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اندرون کوٹ عثمان خان فیصل بازار دالگراں بازار نیشنل بینک چوک چاندنی چوک اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے شہریوں نے کہا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے چکے ہیں مگر کوئی ایکشن عمل میں نہ لا گیا جس کی وجہ سے تجاوزات بڑھ رہی ہے دوکاندار اپنی دکان کے آگے پھٹے رکھ کر اور ریڑھی لگا کر بازاروں کو بند کر رکھا ہے ڈپٹی کمشنر قصور بازاروں کا کوئی وزٹ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خود نوٹس لے کر خفیہ طور پر اپنی اسٹیشن ٹیمیں تشکیل دے اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور محکمانہ کاروائی کر کے میڈیا کے سامنے لائے جائیں

  • دکانداروں کی طرف سے سرعام بجلی چوری،انتظامیہ خاموش

    دکانداروں کی طرف سے سرعام بجلی چوری،انتظامیہ خاموش

    قصور
    عرس صدر دیوان پر سرعام بجلی چوری،دکانداروں کو سمجھانے پر بھی کوئی بات نا بنی،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں مین فیروز پور روڈ پر دو روز قبل شروع ہونے والا عرس حضرت بابا شاہ صدر دیوان پررونق طور پر جاری ہے جس میں تمام دکاندار سرعام بجلی چوری کر رہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں دکانداروں کو لوگوں نے سمجھایا بھی ہے کہ آپ بجلی چوری کی بجائے جنریٹر،بیٹری کا استعمال کریں تاہم دکانداروں نے کوئی بات نا مانی جبکہ ہر دکاندار نے انرجی سیور،ایل ای ڈی بلب کی بجائے پرانے 100 سے 200 واٹ کے بلب لگا رکھے ہیں
    حالانکہ دربار کا ذاتی میٹر بھی موجود ہے مگر پھر بھی ارد گرد کی لائٹنگ اور دکانداروں نے اپنی ضرورت سرکاری کھاتے سے پوری کرنا شروع کی ہے جس سے واپڈا کو تو فرق نہیں کیونکہ وہ چوری شدہ یونٹ اسی علاقے میں یونٹ قیمت میں اضافے سے پوری کر لیتے ہیں
    دکانداروں کی بجلی چوری سے اہل علاقہ کو زائد بل پڑنے کا خدشہ ہے لہذہ انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی قصور کا دورہ‘سکول کی عمارت‘تدریس کے عمل اور بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ کیا اور سکول کی عمارت، ریکارڈ،اساتذہ و بچوں کی حاضری اور تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو ہدایت کی کہ سکول کی بلڈنگ کے تعمیرات کام کے حوالے سے متعلقہ افسران کو فوری طور پر لیٹر لکھیں تا کہ سکول کی عمارت کا جائزہ لیکر کام کیا جا سکے۔

  • ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ

    ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ

    ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ‘گورنمنٹ سکولوں، چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کا جائزہ لیاحکومت کے ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ارد گردکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کیلئے کردار ادا کرے‘ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ‘گورنمنٹ سکولوں،چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت گہلن ہٹھاڑ میں شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت گہلن ہٹھاڑ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر اقدامات کا تفصیلاً جائزہ لیا

    ۔کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور حکومتی سطح پر ضلع میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی یافتہ نہیں ہو سکتا جب تک کمیونٹی کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام نہ کریں۔ جب کمیونٹی میں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے تو انہیں کسی قسم کی مدد کی ضرورت نہیں رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارد گردکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کیلئے کردار ادا کرے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجر کاری بھی کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آلودگی کو ختم اور ماحول کو سر سبز بنانے کرنے کیلئے اپنے حصہ کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔