Baaghi TV

Category: قصور

  • ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں کا اچانک دورہ ، کیاہدایات جاری کیں

    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں کا اچانک دورہ ، کیاہدایات جاری کیں

    ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں کا اچانک دورہ‘عملے کی حاضری صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک کیا

    قصورڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں خاص کا اچانک دورہ‘عملے کی حاضری صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں خاص کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ریکارڈ اور دیگر معاملات کو چیک کیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیں۔

    مہر بشارت صدیقی نمائندہ باغی ٹی وی قصور

  • صاف و میٹھا پانی خواب،شہری خوار

    صاف و میٹھا پانی خواب،شہری خوار

    قصور
    پتوکی کے شہریوں کیلئے میٹھا پانی خواب بن گیا۔واٹر سپلائی کے قدیم پائپ زنگ آلود ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کئی جگہوں سے واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج کا گندا پانی مکس ، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں

    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح کا سب سے اہم اور درینہ مسئلہ میٹھے پانی کا ہے لیکن منتخب نمائندوں نے تقریباً ساٹھ سال سے اہم مسئلہ کو نظر انداز کئے رکھا ہے اس اہم مسئلے پر ہر آنے والی حکومت نے پتوکی کے عوام سے وعدہ کیا لیکن اس مسئلہ کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی۔پتوکی کی عوام سے گزشتہ پچاس سال سے پینے کا میٹھا پانی شہر کے گردونواح سے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور ویگنوں پر روزانہ لاتے دکھائی دیتے ہیں۔ مضر صحت پانی رہنے سے شہری ہیپاٹائٹس اور دیگرموذی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ حکومت وقت کو سب سے پہلے پینے کے صاف پانی پر توجہ دینی چاہئے تاکہ عوام الناس موذی امراض سے بچ سکیں۔عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی سی قصور ، پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں واٹر سپلائی کا منصوبہ جلد ازجلد تکمیل کیا جائے۔تاکہ شہریوں کو صاف اور شفاف پانی پینے کو میسر آسکے

  • پولیس مقابلے میں ڈاکو گرفتار

    پولیس مقابلے میں ڈاکو گرفتار

    قصور
    کھڈیاں میں پولیس مقابلہ ڈاکو ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی 3 فرار ملزمان ویرم روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر فرار، تعاقب پر فائرنگ کر دی
    تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر آمین خاں کو لوگوں نے اطلاع دی کہ ڈاکو ویرم روڈ پر لوٹ رہے ہیں پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر تھانہ کھڈیاںبکو کال کی تو ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں عامر سلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ڈاکو وں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کر دی دوران فائرنگ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل، پسٹل، رائفل قبضہ میں لے لیا ۔ذخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عمران عرف مانی سکنہ دیو کھارا سے ہوئی ہے ۔ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او عامر سلیم اور پولیس نفری فرض کی ادائیگی کرنے پر شاباش دی

  • ڈور پھرنے سے وفات پانے والے پروفیسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    ڈور پھرنے سے وفات پانے والے پروفیسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    کل قاتل ڈور سے جانبحق ہونے والے پروفیسر آفتاب احمد کی نماز جنازہ رات 8 بجے کنگن پور ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق کل لاہور کینال روڈ اوور ہیڈ برج پر کالج جاتے ہوئے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار قصور کنگن پور محلہ موتی کے رہائشی پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر آفتاب احمد کی وفات ہو گئی تھی جن کی نماز جنازہ کل رات 8 بجے کنگن پور ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی
    نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور گورنمنٹ سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انسانی جانیں قاتل دوڑ کی بھینٹ نا چرھ سکیں
    مرحوم کنگن پور قصور کے رہائشی تھے اور گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں تعینات تھے اور موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کینال روڈ پر ان کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے ان کی جان چلی گئی

  • باؤلوں کتوں نے جینا دو بھر کر دیا

    باؤلوں کتوں نے جینا دو بھر کر دیا

    قصور
    چھانگامانگا میں باؤلے کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا گزشتہ ایک دن میں تین معصوم بچیوں سمیت چار نوجوان افراد شدید زخمی شہری خوف میں مبتلا ہو گئے،
    تفصیلات کے مطابق
    چھانگامانگا میں باؤلے کتوں کا راج گزشتہ ایک دن میں,تین معصوم بچیوں سمیت 4افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جن میں ایک سالہ کمسن بچی ثناء،آٹھ ماہ کی خدیجہ، 12سالہ فاطمہ،شامل ہیں جبکہ جواں سالہ زمان،سمیت تین افراد بھی باؤلے کتے کے ہٹھے چڑھ گئے جن میں سے دو افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی تین بچیوں سمیت متاثرہ افراد کو ضروری ادویات کے بعد گھروں میں محصور کر دیا گیا چھانگامانگا میں ان باؤلے کتوں کے باعث خوف کی فضاء پھیل گئی ہے جب کہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • عملہ صفائی نے کوششیں تیز کر دیں

    عملہ صفائی نے کوششیں تیز کر دیں

    قصور
    میونسپل کمیٹی انتظامیہ صفائی ستھرائی میں اپنی بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہے پتوکی میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ محدود وسائل اور اسٹاف کی کمی ہونے کے باوجود بھی شہر صبح سویرے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی خود نگرانی کرتا ہوں اور شہر میں موجود ففلتھ ڈپو میں سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھاتے ہیں تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کا ماحول بہترین ہو شہر کا حقیقی حسن بحال ہو چیف آفیسر کی قیادت میں شہر میں صفائی ستھرائی میں اپنی بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں شہر کی خوبصورتی کیلئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کم وسائل اسٹاف کی کمی کے باوجود بھی عوام کو صفائی ستھرائی کی بہترین خدمات سر انجام کی کوشش کر رہی ہے

  • کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر

    کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر

    قصور
    سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام، کھارا چونگی پر غلط سمت سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ توڑ دی

    تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس قصور نظام ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر کوئی موٹر سائیکل سوار ذرا سی غلطی کرنے تو فوری چالان کیا جاتا ہے جبکہ بارعب گاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے
    کھارا چونگی قصور پر غلط سمت سے آنے والی ٹویوٹا کرولا گاڑی نمبر ایل ڈبلیو او 203 نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو شدید ٹکر ماری جس سے موٹر سائیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے ریسکیو ٹیم نے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے حالانکہ نوجوان درست سمت پر جا رہا تھا
    قصور میں بڑھتی ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ سٹی ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی ہے جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • محکمہ ہیلتھ ہی لوگوں کی ہیلتھ تباہ کرنے لگی

    محکمہ ہیلتھ ہی لوگوں کی ہیلتھ تباہ کرنے لگی

    قصور
    آلہ آباد کے واحد سرکاری ماڈل ہسپتال میں انتہائی زہریلے کوڑے کو ہسپتال انتظامیہ نے آگ لگا دی ۔اگ کے دھواں سے مزید موذی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ۔کئ سالوں ہسپتال میں تعینات ایس ایم او ڈاکٹر رشید احمد بھٹی زہریلے کوڑے کو آگ لگانے سے لا علم ڈی سی قصور ہسپتال میں زہریلے کوڑے کو آگ لگانے نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں اہل علاقہ کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی آلہ آباد کے واحد ماڈ لںسرکاری ہسپتال میں ہسپتال انتظامیہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال میں استعمال ہونے والی ادویات سرنج وغیرہ ہسپتال میں ہی کٹھا کرکے اس کو آگ لگا دی جو کہ محکمہ ماحولیات ،محکنہ صحت کے مطابق جرم ہے اور اس سے ماحول آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ موذی بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں ہسپتال میں کئی سالوں سے تعینات ایس ایم او ڈاکٹر رشید احمد بھٹی نے زہریلے کوڑے کو آگ لگائے جانے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے جس پر اہل علاقہ نے ڈی سی قصور اور سی او محکمہ ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ملاوٹ شد دودھ و دہی کی فروخت جاری

    ملاوٹ شد دودھ و دہی کی فروخت جاری

    قصور
    پتوکی شہر بھر میں ناقص ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت جاری دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کو ئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیکر سو رہی ھے عوام کو ظالموں کے سپرد مرنے کیلیے چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق پتو کی شہر بھر میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے۔ محلوں اور گلیوں میں من پسند کی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری پنجاب فوڈ اتھارٹی پتوکی شہرملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام پتوکی شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔ اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں شہروں نے پتوکی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈی سی قصور سے اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم لوگو ں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اور انتظامیہ سے خاص طور پر اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے اپیل کی ھے کہ ہماری ان ظالم ملاوٹ مافیا سے جان خلاصی کرائی جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

  • ایڈ پوسٹنگ جاب کے نام پر فراڈ

    ایڈ پوسٹنگ جاب کے نام پر فراڈ

    قصور
    نوکری کے نام پر دھوکہ ،الم انٹرنیشنل کمپنی لاہور نے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا،رجسٹریشن کے نام پر 2000 اور دوبارہ رجسٹریشن کے نام پر 50000 روپیہ تک لوگوں سے لے کر فراڈ کرنے لگے،ایڈ پوسٹنگ کی نوکری دینے کا وعدہ

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی آن لائن ایڈ پوسٹنگ کمپنی نے معصوم و مجبور شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا الم انٹرنیشنل کمپنی لاہور کے عہدیداران عمر و احسان نے قصور سے درجنوں عورتوں مرودوں سے رجسٹریشن کے نام پر پہلے 2000 روپیہ اور پھر 5000 ہزار روپیہ لئے اور ان کو اپنی کمپنی کی ایڈ پوسٹنگ نوکری دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آپ ہماری کمپنی کی مشہوری بذریعہ سوشل میڈیا و ذاتی ذرائع سے کریں اور ہماری پراڈکٹ کے آرڈر بک کروائے جس کی تنخواہ آپ کو مبلغ 30000 روپیہ ماہوار تک دی جائے گی اور آپ کے آرڈرز پر الگ سے کمیشن بھی دی جائے گی جس پر قصور شہر سے کافی مرد و عورتوں نے ان کو رجسٹریشن فیس دی اور ان کی کمپنی کے آرڈرز بھی بک کروائے جو کہ متعلقہ لوگوں تک پہنچ گئے مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود کمپنی کی طرف سے ایڈ پوسٹنگ ورکرز کو کچھ بھی نہیں دیا گیا جس پر ان سے رابطہ کرنے پر کوئی معقول جواب بھی نہیں دیا جا رہا اور نمبرز بھی بند جا رہے ہیں
    اس بابت شہریوں نے دھوکہ کرنے پر کمشنر لاہور ڈویژن،لیبر آفیسر لاہور زون اور اینٹی کرپشن سے الم انٹرنیشنل کمپنی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے